ٹونی ہل نے آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا

دبئی: نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور امپائر ٹونی ہل نے آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا۔ٹونی ہل ایلیٹ پینل سے مسستعفیٰ ہونے کے بعد جلد نیوزی لینڈ کرکٹ امپائر کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ امپائر ٹونی ہل نے 11 سال آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں خدمات انجام دیں۔ انھیں 2009ءمیں ایلیٹ پینل میں ترقی دے دی گئی۔ ٹونی ہل نے 1998ءمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنے 15 سالہ کیرئیر کے دوران 40ٹیسٹ، 96 ون ڈے اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ انھوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کی۔ اپنے کیریئر کے آخری دنوں میں ٹونی ہل نے سڈنی میں ہونے والے ایشز ٹیسٹ میں تھرڈ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔

Next Post

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ذیشان کو 5لاکھ کا انعامی چیک مل گیا

Fri Jan 10 , 2014
لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر میڈیا طارق اعوان نے کہا ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو حکومت پاکستان کی طرف سے شاندار کارکردگی پر پانچ لاکھ روپے کا چیک مل گیا ۔23مارچ کو ذیشان عباسی کو انہیں ایوارڈ ملے گا ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے ذیشان عباسی کو مبارکباد […]