کراچی(پی پی آئی) نگران حکومت آنے کے بعد ڈالر قابو سے باہر ہو گیا۔ ڈالر اور غیر ملکی کرنسیوں کے سامنے پاکستانی روپیہ گرواٹ کا شکار ہے،پاکستان روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مئی کے بعد پاکستانی روپے کی قدر سری لنکن روپے سے کم ہو گئی۔ڈالر 320 سری لنکن روپے اور 324 پاکستانی روپے کے برابر ہو گیا۔مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے اور 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا۔پاکستان تین ماہ کے دوران جنوبی ایشیا کی بدترین کرنسی بن گئی۔ تین ماہ میں بھارتی روپے 25 پیسے بہتر ہوا اور 82.75 روپے کے برابر ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے سے زائد کا ہو گیا۔ ڈالر کے مقابلے میں افغان کرنسی میں 6 افغانی بہتری،ایک ڈالر 81 افغانی کے برابر ہو گیا۔اگست میں ڈالر 18 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا۔آج انٹربینک میں ڈالر تقریبا 305 روپے کا ہو گیا۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریبا 325 روپے تک پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مرکزی بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 303.05 روپے سے بڑھ کر 304.45 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 322 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔امریکی کرنسی کے علاوہ یورو کی قیمت 330 روپے، ملائیشین رنگٹ 65 روپے اور سعودی ریال کی قیمت 81 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مورو: گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگا دی
بھٹ شاہ: پرو وائس چانسلر جامعہ سندھ کی زیر صدارت بھٹ شاہ کیمپس میںاہم اجلاس
سکرنڈ : مسلح افراد نے تاجر کو لوٹ لیا
کنری: شاہی بازار میں آتش زدگی سے لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر، متعدددکانیں تباہ
شہداد پور :تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
یونٹس400 والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پلان تیار
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان نے مہنگی بجلی کے تناظر میں ملکی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پلان شیئر کر دیا جس کے مطابق 400 یونٹس والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پلان تیار کیا گیا ہے۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انہوں نے براہِ راست آئی ایم ایف حکام سے بات نہیں کی، پاکستان کی طرف سے ایک ٹیم نے عالمی ادارے کے حکام سے بات چیت کی ہے اور وہ آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے بلوں میں ریلیف پر آج جواب ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد 400 یونٹ والوں کو ریلیف ملے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی کیلئے آئی ایم ایف ریلیف نہیں دے گا، بجلی بلوں کو اقساط میں وصول کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی رضا مندی مل سکتی ہے، آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی تو 2 ماہ کیلئے معاہدہ ہو سکتا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اگست اور ستمبر کے بلوں کو اقساط میں لینے کیلئے وزارت خزانہ تحریری گارنٹی دے گی، آئی ایم ایف حکام کو نگران وزیر خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی درخواست بھی کی ہے۔
وزارت مذہبی امور کا اکتوبر یا نومبر میں حج درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
ٓاسلام ٓباد(پی پی آئی)حجاج کرام کوآئندہ سال بروقت اورمعیاری سہولتیں فراہم کرنے کا مشن،وزارت مذہبی امورنے حج انتظامات کی پیشگی تیاریاں شروع کردیں۔وزارت مذہبی اکتوبریا نومبرمیں حج درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔درخواستیں پہلے آئیے،پہلے پائیے کی بنیاد پرطلب کی جائیں گی،سال 2023ء کے حج کیلئے فروری اورمارچ میں درخواستیں مانگی گئی تھیں۔درخواستیں پہلے طلب کرنے کا مقصد حج انتظامات کو بروقت مکمل کرنا ہے،7 ماہ پہلے درخواستیں لینے سے حجاج کیلئے معیاری رہائش گاہیں لینا ممکن ہوگا،قبل ازوقت بکنگ سے سستی اورقریب ترین رہائشی عمارتیں مل سکیں گی،منیٰ، مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں بھی قریب ترین رہائش گاہیں بک ہوسکیں گی۔وزارت مذہبی امورنیسعودی حکومت سے پاکستان کیلئے حج کوٹہ پہلے ہی حاصل کرلیا، کوٹے کے تحت 2024ء میں ایک لاکھ 79 ہزارپاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے، رواں سال تاخیرسے درخواستیں آنے سے انتظامات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔رواں سال کئی وجوہات کے باعث پاکستان کو 20 ہزارحجاج کا کوٹہ واپس کرنا پڑا تھا۔سال 2023ء کے حج کیلئے فروری اور مارچ میں درخواستیں مانگی گئی تھیں۔
اٹک جیل میں سائفر مقدمے کی سماعت قبول نہیں، پی ٹی آئی کا صاف انکار
اسلام ٓباد(پی پی آئی) پی ٹی آئی کور کمیٹی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف اٹک جیل میں سائفر مقدمے کی سماعت قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ سابق وزیراعظم کو آزادانہ اور منصفانہ ٹرائل سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اعلامیے کے مطابق جیل کے خفیہ ٹرائل کوعدالت میں چیلنج کرچکے لہٰذا عدالت فوری سماعت کرے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حقیقت ہے سائفر اپنی اصلی حالت میں آج بھی دفتر خارجہ میں موجود ہے، سائفر کو وفاقی کابینہ نے ڈی کلاسیفائی کیا جس کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ لاگو نہیں ہوتا۔ پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ اب بھی وقت ہے، معاملات ٹھیک کریں اور سائفر کیس سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔واضح رہے کہ سائفر کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع ہوگئی ہے۔ جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ان کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

مورو: گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگا دی
مورو: مورو کے قریب قمرالدین چانڈیو پولیس تھانے کے حدود میںگاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگادی۔گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے محبوب ڈاہری کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گھر میں پڑا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، اورمتاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبورہو گئے ہیں، محبوب ڈاہری نے میڈیا کو بتایا کہ میری زرعی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے جوابدار شمن ثناءاللہ اور لال خان ڈاہری نے میری گھر کو آگ لگا ئی ہے ،انھوںنے مطالبہ کیا کے جوابداروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

بھٹ شاہ: پرو وائس چانسلر جامعہ سندھ کی زیر صدارت بھٹ شاہ کیمپس میںاہم اجلاس
بھٹ شاہ(پی پی آئی)جامعہ سندھ انٹرنیشنل یونیورسٹی آف پیس، صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز کیمپس بھٹ شاہ میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی سال 2014ءمیں داخلے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوفی یونیورسٹی کے حکام و سول سوسائٹی کے نمائندوں محمد سومر وفا، منیر جونیجو، سید سرور شاہ، انجنیئرروشن علی راہو، ڈاکٹر حیدرملوکانی، ولی محمد دانش، جامعہ سندھ کے منیجرپریس غلام مرتضی سیال، میہر علی کھوسو، غلام رسول ملوکانی، بشارت علی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوفی یونیورسٹی کے اب تک کی کامیابیوں، داخل طلباءکی تعداد اور ڈگری پروگراموں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کا کہنا تھا کہ صوفی یو نیورسٹی کے قیام کا کریڈٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل کو جاتا ہے اور اب بھٹ شاہ کی سول سوسائٹی اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی میں بیداری پیدا کریں تاکہ تعلیمی سال 2014ءمیں زیادہ سے زیادہ طلبہ اور طالبات داخل ہوسکیں۔ انھوں نے کہا کہ رواںسال ہمیں مزید کمروں کی ضرورت پڑے گی، جس کے لیے بھٹ شاہ ہائی اسکول سے کیمپ کے لیے مزید تین کمرے لیے جائیں گے۔ اجلاس میں ایک آرگنائیزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو انجینئر روشن علی راہو، ڈاکٹر حیدر ملوکانی، ولی محمد دانش، میہر علی کھوسو اور بشارت علی پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی 18 اکتوبرکو طلباءکے لیے سرٹیفکیٹ ایوارڈ کی تقریب کی انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

سکرنڈ : مسلح افراد نے تاجر کو لوٹ لیا
سکرن: سکرنڈ میں مشہور تاجر کو دن دیہاڑے لوٹا گیا ۔ سکرنڈ میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح ملزمان نے چہر کے مشہور تاجر محمد اسماعیل مگسی سے اسلحے کے زور پر ایک لاکھ روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے۔ سکرنڈ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

کنری: شاہی بازار میں آتش زدگی سے لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر، متعدددکانیں تباہ
کنری: شاہی بازارکنری میں خوف ناک آتش زدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ،متعدددکانیں تباہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شاہی بازار کنری میں جنرل اسٹور میں شاٹ سرکٹ کے باعث خوف ناک آگ بھڑک اٹھی جس سے دوکان میں موجود لاکھوں کا سا مان جل کر خاکستر ہو گیا ، فائر بر گیڈ کی گاڑیا ں وقت پر نہ پہنچنے پر تاجروں نے سخت احتجاج کیا،تاجر تنظیموں کنری موچنٹ کر یانہ ایسو سی ایشن اور انجمن تاجران کے رہنماﺅں نے ٹاﺅن کمیٹی کے عملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پرتاجر رہنماﺅں نے کہا کہ ٹاﺅن کمیٹی میں اس وقت لاکھوں روپے مالیت کی دو فائر برگیڈ کی گاڑیا ں موجود ہیں مگر عملے کی کرپشن و نااہلی کے باعث وہ خراب پڑی ہیں ،گاڑیوں کی مرمت کے لئے لاکھوں روپے کے بل ٹاﺅن سے پاس کرائے جاتے ہیں مگر فائر برگیڈ کی گاڑیوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جاتا ، انھوں نے ایم این اے نوا ب یوسف ،ایم پی اے نواب تیمور سمیت دیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاﺅن کمیٹی کے آفیسروں کو فوری بر طرف کیا جائے اور ٹاﺅن کمیٹی کنری کے لئے دیانت دارٹاﺅن آفیسر اور اکاﺅ نٹنٹ افسر تعینات کئے جائیں جبکہ فائر بر گیڈ انچارج و عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تا کہ آئندہ اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے ۔

شہداد پور :تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
شہدادپور: شہدادپور کے نواحی قصبہ غلام مرتضیٰ رند میں تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاںبحق ہوگئی ۔ قصبہ غلام مرتضیٰ رند کے رہائشی مولا بخش کی تین سالہ بیٹی علیشاہ سنگر ماتیز نہر کے کنارے کھیلتے ہوئے پیر پھسل جانے سے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔

مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج
مورو: مورو کے قریب سونہری گاﺅں میں چند روز قبل اغوا ہونے شخص کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔سونہری فارم گاﺅں میں ڈاہری اتحاد کی جانب سے پپو ڈاہری،محمد رحیم ڈاہری،سیانو ڈاہری،علی حیدر ڈاہری اوردیگر نے پانج روز قبل لاکھا روڈ سے اغواہونے والے اقبال ڈاہری کی بازیابی کے لئے ٹائرنذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کر کے مورو باندھی روڈ پردھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک تعطل کا شکار ہو گئی ،ان کا مطالبہ تھاکہ مغوی اقبال ڈاہری کو بازیاب کروایا جائے۔