کراچی(پی پی آئی)ا سپیشل انویسٹی گیشن پولیس (ایس آئی یو) پولیس نے ناظم آباداور اطراف کے علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 4 ملزمان گرفتارکرلیے۔ پی پی آئی کے مطابق ملزمان ا سٹریٹ کرائمز، ڈکیتی، قتل و اقدام قتل میں ملوث ہیں، گرفتارملزمان سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دوست محمد، محمد اسلم، محمد اختر اور جلیل احمد شامل ہیں، ملزمان عادی جرائم پیشہ اورمتعدد بارگرفتارہو کر جیل جاچکے ہیں۔ملزم جلیل احمد قتل کے مقدمہ میں سہراب گوٹھ پولیس کو مطلوب تھا، ملزمان دوست محمد، محمد اسلم اور محمد اختر ناظم ا?باد پولیس کو موبائل چوری کیمقدمات میں مطلوب تھے۔
پیرس ماسٹرز: اعصام الحق جوڑی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
واٹمور بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے : چوہدری ذکاءاشرف
بوم بوم شاہد آفریدی نے عمران طاہر کو آوٹ کرکے بدلہ لے لیا
مصباح رواں سال ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹربن گئے
پیرس ماسٹرز : رافیل نڈال اور روجر فیڈرر سیمی فائنل میں آمنے سامنے
تلہار: رائس ملز ما لکان کی جانب سے دھان کی سر کاری قیمت مسترد
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
پنجاب ہائیکورٹ کے 11 ججوں کو 36 کروڑ کا بلا سود قرض منظوری
لاہور(پی پی آئی) پنجاب کی نگران حکومت نے ہائی کورٹ کے گیارہ ججز کو 36 کروڑ روپے سے زائد قرضوں کی منظوری دے دی۔ہائی کورٹ کے ججز کو دئیے جانے والے قرضے بلاسود ہوں گے، ججز 12 سال کی مدت میں بغیر ایک روپیہ سود ادا کئے یہ قرضے واپس کریں گے، ہائی کورٹ کے 11 ججز کو 3 سال کی 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرض دیا گیا جو سوا تین کروڑ روپے پر ایوریج بنتی ہے۔کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کے ایجنڈا نمبر 17 نمبر 18 اور 19 میں 11 ججوں کو رقم دینے کے حوالے سے ہیں، ان ججوں کی بنیادی تنخواہ 9 لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہے، کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس نے ججز کو بلا سود قرضوں کی منظوری دی ہے،۔سرکاری افسروں کو اس سے قبل بلاسود قرض دینے کی ایسی کوئی مثال سامنے نہیں آئی۔
سابق صوبائی وزیر شوکت لالیکا کار حادثے میں زخمی، اہلیہ جاں بحق
کوٹ مومن(پی پی آئی)سابق صوبائی وزیر عشر و زکٰو? پنجاب میاں شوکت لالیکا کی گاڑی اسلام آباد جاتے ہوئے کوٹ مومن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔حادثے میں شوکت لالیکا شدید زخمی جبکہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئیں۔ پی پی آئی کے مطابق شوکت لالیکا کو حادثے میں زخمی ہونے کے باعث طبی امداد فراہم کرنے کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میاں شوکت لالیکا کا تعلق پنجاب کے حلقہ پی پی 238 سے ہے۔
ملک بھر میں کاروبار اور دکانیں مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز
اسلام آباد (پی پی آئی)ملک بھرمیں تجارتی مراکز ایک بار پھر جلدی بند کرنے کے لئے تجویز تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز تیار کرلی گئی، کاروبار جلدی بند کرنے کے لیے موسم سرما کا ٹائم فریم مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ پی پی آئی کے مطابق یکم اکتوبر 2023 سے 15 فروری 2024 تک مغرب کے وقت کاروبار بند کر کے بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت نے کاروبار جلد بند کرنے کی تجاویز چاروں صوبوں کو بھجوادی ہیں، صوبے متعلقہ چیمبرز اور کاروباری تنظیموں سے مشاورت کے بعد اس پر فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے بھی توانائی بچت کے لئےء دکانیں اور کاروبار جلد بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ڈی ایم حکومت کاروبار جلدی بند کروانے پر عملدرآمد نہیں کروا سکی تھی۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)

پیرس ماسٹرز: اعصام الحق جوڑی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
(November 3, 2013)
پیرس: قومی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی پیرس ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ اعصام الحق نے اپنے ڈچ ساتھی جولین روجر کے امریکا کے برائن برادرز کے خلاف ٹینس کورٹ میں اترے ۔پہلے سیٹ میں اعصام الحق جوڑی کو کامیابی حاصل ہوئی لیکن اولمپک گولڈ میڈلسٹ برائن برادرز نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔واضح رہے کہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے باوجود اعصام الحق نے مسلسل تیسرے سال اے ٹی پی فائنل ماسٹرز ٹینس چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔قانون کے مطابق ہر سال ٹینس سیزن کے اختتام پر رینکنگ میں سنگل کھیلنے والے ٹاپ 8کھلاڑی اور جبکہ ڈبلز میں ٹاپ8ٹیمیں اے ٹی پی کے سب سے بڑے ایونٹ میں کھیلنے کے لئے کوالیفائی کرتی ہیں ۔

واٹمور بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے : چوہدری ذکاءاشرف
(November 3, 2013)
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے معطل چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور اپنی بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ ذکاءاشرف نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ واٹمور کو انہوں نے ذاتی طور پر کوچ مقر رکیا تھا ۔ ذکاءاشرف کا کہنا تھا کہ واٹمور کو انہوں نے کرکٹ کمیٹی کے سفارشات پر ٹیم کا کوچ مقر ر کیا تھا اور اس کمیٹی میں انتخاب عالم اور ظہیر خان جیسے ماہر کھلاڑی موجود تھے ۔ ذکاءاشر ف نے یہ بھی کہا کہ واٹمور اپنی کارکردگی دکھانے میںمکمل طور پر ناکام رہے ہیں ۔پی سی بی کو چاہیئے کہ وہ کوچ کے ساتھ بیٹھ کر کارکردگی کے حوالے سے غور وفکر کرے ۔ واضح رہے کہ ذکاءاشرف کو رواں سال مئی میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی بی کی چیئرمین شپ سے معطل کردیا تھا ۔اور پی سی بی میں دوبارہ االیکشن کرانے کاحکم دیا تھا ۔

بوم بوم شاہد آفریدی نے عمران طاہر کو آوٹ کرکے بدلہ لے لیا
(November 2, 2013)
دبئی: دوسرے ون ڈے میں بوم بوم شاہد آفریدی نے عمران طاہر کو آوٹ کرکے بدلہ لے لیا۔ دبئی میں کھیلے جانیو الے میں دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنرعمران طاہرشاہد آفریدی کی گیند پرعمراکمل کے ہاتھوں اسٹمپ ہوئے۔ جبکہ شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں عمران طاہر نے شاہد آفریدی کو اپنی جادو گری کا نشانہ بنایا تھا۔ عمران طاہر کی شارٹ پچ بال پر آفریدی چھکا مارنے کی خواہش میں باونڈر کے قریب دیوڈ ملر کوکیچ دے بیٹھے تھے۔

مصباح رواں سال ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹربن گئے
(November 2, 2013)
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کلینڈرائیرمیں ایک ہزاررنزمکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے جبکہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کے قائد مصباح الحق نے جیسے ہی اپنے انفرادی اسکور میں چودہ رنز کا اضافہ کیا تو وہ کلینڈائیرمیں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔کلینڈائیر میں ایک ہزار چورانوے رنز کے ساتھ آسٹریلوی کپتان جارج بیلی پہلے نمبرپر ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی کا فہرست میں دوسرا نمبر ہے جو ایک ہزار تینتیس رنز اسکور کرچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سترہ رنز کے ساتھ مصباح الحق دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ مصباح الحق کو رواں سال ایک ہزاررنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پیرس ماسٹرز : رافیل نڈال اور روجر فیڈرر سیمی فائنل میں آمنے سامنے
(November 2, 2013)
پیرس: سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر کا پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سپینش سٹار رافیل نڈال سے سامنا ہوگا۔فرانس کے شہر پیرس میں جاری ماسٹرز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں روجر فیڈرر کا مقابلہ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہوا ۔ فیڈرر نے ڈیل پوٹرو کو تین سیٹس میں 6-3,4-6اور6-3کے سکور سے شکست دیدی ۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ رافیل نڈال سے ہوگا ۔ اس سے قبل رافیل نڈال نے سوئس کے سٹینسلس وورینکا کو کوارٹر فائنل مقابلے میں 6-1اور6-4سے ہر ا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔روجر فیڈر ر اگر پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ان کے کیریئر کا 22واں ٹائٹل ہوگا۔

تلہار: رائس ملز ما لکان کی جانب سے دھان کی سر کاری قیمت مسترد
(November 2, 2013)
تلہار: تلہار کے رائس ملز مالکان کی جانب سے دھان کی سرکاری قیمت کومستردکر دیا گیا ۔ سندھ کی حکومت کی جانب سے مقرر کر دھا ن کی قیمت کو تلہا ر کے رائس ملز مالکان نے مسترد کرتے ہوئے اپنی مرضی کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں ، رائس ملز مالکا ن آباد گاروں سے دھام فی من 800روپے میں خرید تے ہیں جبکہ فی من تین کلو کی کٹوتی کی جاتی ہے ، دوسری جانب آباد گاروں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہاہے کہ مل مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ان کا نقصان ہو رہا ہے ، آباد گاروں کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے دھان کی سر کاری قیمت 1200روپے مقرر کی تو آباد گار سخت احتجاج کریں گے ۔
