اسلام آباد (پی پی آئی)رواں مالی سال ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی اور مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس، اور ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں مالی ترسیلات زر میں 19.8 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 7.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال برآمدات میں 5 فیصد اور درآمدات میں 23.8 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ سال 7.4 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں رواں سال 7 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گزشتہ مالی کے مقابلے میں 58.1 فیصد کمی ہوئی جبکہ رواں مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کانٹی نینٹل ٹائرز نے اے ایف سی ایشین کپ 2015ء آسٹریلیا کے دوران اے پی اے سی خطے میں فٹ بال مہمات جاری کردیں
ٹی سی ایل کمیونی کیشن نے شراکت داری میں ایک مرتبہ پھر پام تخلیق کرلیا
سابق ٹی یو آئی ٹریول اکوموڈیشن اینڈ ڈیسٹی نیشنز اب ہوٹل بیڈز گروپ کہلائیں گے
116 واں کینٹن میلہ – “جدید ایس ایم ای کے لیے بہترین شراکت دار”
جے اے سولر کی 2014ء میں برطانوی منصوبوں کے لیے سولر سنچری کو 100 میگاواٹ پیک تک پی وی ماڈیول کی فراہمی
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جامعہ اردوکے اساتذہ سے اظہار یک جہتی
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
سب سے پہلے میں نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کا کہا تھا: آصف زرداری
نوابشاہ (پی پی آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں موجود ہوں، نواز شریف پاکستان آئے ہیں سیاست ان کا حق ہے، سب سے پہلے میں نے ہی نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کا کہا تھا۔پی پی آئی کے مطابق سابق صدر نے مزید کہا کہ رکن الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔ شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی کی قیادت میں وفد نے ان سے ملاقات کی، اس دوران سابق صدر نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خواتین کو متحرک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ الیکشن میں خواتین کا اہم کردار ہو گا۔
آمدن سے زائد اثاثہ جاتت کیس میں سراج درانی کو شوکاز نوٹس،8 نومبر تک جواب طلب
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو شوکاز جاری کر دیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 30 نومبر 2022کو آغا سراج کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔جسٹس ظفر راجپوت نے کہا کہ حکم کے باوجود ملزم نے نیب کورٹ میں کیوں سرنڈر نہیں کیا؟، عدالت کی جانب سے وکیل سے کہا گیا کہ پہلے آپ اس بات کا جواب دیں پھر ضمانت کا فیصلہ ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
پنجاب میں اکتوبر سے فروری کے بجٹ کی منظور ی آئین کی خلاف ورزی ہے:سینیٹر رضا ربانی
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے آئینی بحران سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اکتوبر سے فروری تک نیا بجٹ منظور کیا ہے، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، یہی صورت حال خیبرپختونخوا میں ہونے جا رہی ہے، آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس بات کا اعلان کرے کہ الیکشن کب ہونے ہیں، اگر الیکشن جنوری یا فروری میں نہیں ہوئے تو ایک اور آئینی خلاف ورزی ہو جائے گی۔رضا ربانی نے کہا کہ نصف سینیٹ کی مدت مارچ میں ختم ہو جائے گی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت نصف ممبران سینیٹ ریٹائر ہو جائیں گے، الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان نہیں کرتا تو آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
کانٹی نینٹل ٹائرز نے اے ایف سی ایشین کپ 2015ء آسٹریلیا کے دوران اے پی اے سی خطے میں فٹ بال مہمات جاری کردیں
–خصوصی ٹائر شراکت دار اور باضابطہ اسپانسر”تکنیک کا جوش” کے عنوان سے اے پی اے سی خطے میں فٹ بال جذبے کو پروان چڑھانا چاہتا ہے –مہمات میں کانٹی-فٹی ایپ، کانٹی-بلون، فین آف دی میچ اور 12 واں کھلاڑی شامل ہوں گی شنگھائی، 12 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — اے ایف سی ایشین کپ آسٹریلیا 2015ء جمعہ 9 جنوری کو ملبورن میں شروع ہو چکا ہے۔ کانٹی نینٹل ٹائرز نے اے ایف سی ایشین کپ آسٹریلیا 2015ء کے خصوصی ٹائر شراکت دار اور باضابطہ اسپانسر کی حیثیت سے “تکنیک کا جوش” کے عنوان سے اے پی اے سی خطے میں فٹ بال جذبے کو پھیلانے اور بڑھانے کے لیے مہمات کے ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے۔ کانٹی بزنس یونٹ ری پلیس منٹ اے پی اے سی، پسنجر اینڈ لائٹ ٹرک ٹائرز کے ایگزیکٹو نائب صدر انتونیو لوپیس دے سیبرا نے کہا کہ “فٹ، دنیا کا نمبر ایک کھیل، جذبے، تکنیک اور مل جل کر کام کرنے کی روح کا احاطہ کرتا ہے، جو کانٹی نینٹل ٹائرز کے برانڈ مزاج کے عین مطابق ہے۔ دنیا بھر میں فٹ بال کو اسپانسر کرنے کی طویل تاریخ کے ساتھ کانٹی نینٹل ٹائرز فٹ بال سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے مستقل رابطہ رکھے گا۔” http://photos.prnasia.com/prnvar/20150112/0861500213 کانٹی-فٹی ایپ ایونٹ کے دوران صارفین کو تفریح دینے کے لیے کانٹی نینٹل ٹائرز پرستاروں کو اپنے فٹ بال جذبے کو فیس بک، ٹوئٹر، لائن یا وی چیٹ جیسے سوشل پلیٹ فارموں کے ذریعے دوستوں تک پہنچانے پر حوصلہ افزائی دیتا ہے۔ فٹ بال پرستاروں کی جانب سے اسٹار پوسٹرز اور پوسٹ کارڈز کو ترجیح دینے، اور ساتھ ساتھ سیلفی تصاویر کے بڑھتے ہوئے رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے، چین، کوریا اور جاپان میں ڈی آئی وائی فٹی ایپ کو ڈیزائن اور جاری کیا گیا ہے۔ ڈی آئی وائی فٹی ایپ صارفین کو سیلفی لینے اور مختلف انداز، موضوعات اور فٹ بال کھلاڑیوں کی پوزیشنوں کے حامل 80 پہلے سے تیار ڈیزائنوں میں سے منتخب کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ صارف کے اپنے چہرے کے ساتھ ایک پوسٹ کارڈ تصویر خودکار طور پر بنتی ہے۔ اگر ایک صارف اپنی تصویر کو اپنے سوشل ایس این ایس پر شیئر کرتا ہے اور دوستوں سے دس+ لائیکس حاصل کرتا ہے تو ڈیزائن کیا گیا پوسٹ کارڈ پرنٹ صورت میں بطور تحفہ صارف کو بھیجا جائے گا۔ کانٹی بلون گرم ہوا کے غبارے آسٹریلیا کے پانچ بڑے میزبان شہروں میں پرواز کریں گے: سڈنی، ملبورن، کینبرا، گولڈ کوسٹ اور برسبین۔ بڑے نارنجی رنگ کے غبارے جن پر اے ایف سی اور کانٹی نینٹل ٹائرز کے لوگو ہوں گے، نیلے آسمان میں اڑیں گے تاکہ اے پی اے سی خطے میں اس فٹ بال میلے کا جشن منایا جائے۔ کانٹی فٹ بال بلون کے علاوہ میزبان شہروں کی سڑکوں پر کانٹی-بسیں بھی چلیں گی۔ میچ کے دوران فٹ بال جذبے کو بڑھانے کے لیے پرستاروں کی جانب سے مزید سرگرمیاں ہوں گی جیسا کہ فین زون میں کانٹی-چیلنج، فین آف دی میچ اور پلیئر ایسکرٹ۔ 12 واں کھلاڑی چین کی قومی فٹ بال
ٹی سی ایل کمیونی کیشن نے شراکت داری میں ایک مرتبہ پھر پام تخلیق کرلیا
لاس ویگاس، 7 جنوری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — پام برانڈ اپنی تاریخ میں ہمیشہ جدت طرازی کا مترادف رہا ہے۔ اس لیے وہ مستقل موبائل ٹیکنالوجیز میں پیشقدم رہا ہے۔ اب تجدید نو اور اس رہبرانہ روح کو واپس لانے کا وقت ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150107/8521500083LOGO اس لیے ٹی سی ایل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ہولڈنگز لمیٹڈ (“ٹی سی ایل کمیونی کیشن” یا “ادارہ” جو اپنے ماتحت اداروں کے ساتھ “گروپ” کہلاتا ہے؛ ایچ کے ایس ای کوڈ: 02618) اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے کہ وہ امریکہ میں قائم ادارے پام انکارپوریٹڈ کو دوبارہ تخلیق کرے گا جوپام برانڈ کی ملکیت حاصل کرے گا۔ نئی پام انکارپوریٹڈ بدستور کیلیفورنیا، سلیکون ویلی، کا ایک حقیقی ادارہ رہے گا جو علاقے کے باصلاحیت افراد اور شراکت داریوں کا فائدہ اٹھائے گا۔ پام ہمیشہ بہت اثرانگیزی اور جذبات سے آگے بڑھا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹی سی ایل نے پام کی اپنی برادری میں شامل ہوتے ہوئے برانڈ کو دوبارہ تعمیر کرنے کی سمت طے گی، جو اسے صنعت کی تاریخ میں سب سے بڑا کراؤڈ-سورسڈ منصوبہ بناتی ہے۔ مقصد ایک زیادہ جدید ڈیوائس تجویز کرنے سے کہیں آگے جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، ڈیزائن، صارفی تجربے، ایکو-سسٹم، مارکیٹنگ، رسدی زنجیر اور کاروباری نمونوں میں یقینی انقلابی جدت طرازی دینا ہے۔ پام ٹی سی ایل کمیونی کیشنز کے مختلف اثاثہ جات کو مکمل سہارا دے گا: اپنے زمرے میں بہترین آر اینڈ ڈی ادارہ، جو دنیا بھر میں 7 آر اینڈ ڈی مراکز میں 5000 انجینئرز سے لیس جدید اور موثر ترین موبائل آلات بنانے والی تنصیب اعلیٰ سطح کا معیار کا ریکارڈ جسے دنیا بھر کے درجہ 1 کے عالمی کیریئرز اور خوردہ فروشوں نے تسلیم کیا جدید رسدی زنجیر جو آج کی مارکیٹ ضروریات کے مطابق لچک کے لیے تیار ایک عالمی نیٹ ورک جو پہلے ہی 170 سے زیادہ ممالک میں اور مقامی سیلز، مارکیٹنگ اور ٹیکنیکل ٹیموں کے ساتھ صنعت کے سب سے زیادہ طلب رکھنے والے صارفین کو خدمات پیش کررہا ہے پام منصوبے کے اجراء کا حتمی وقت آنے والی کسی تاریخ پر ظاہر کیا جائے گا۔ دنیا کا پانچواں سب سے بڑا عالمی ہینڈسیٹس پیش کار ٹی سی ایل کمیونی کیشنز دنیا بھر میں الکاٹیل ون ٹچ برانڈ اور ٹی سی ایل برانڈ کے تحت عالمی سطح پر کام کررہا ہے۔ یہ دنیا کے مختلف خطوں میں پہلے ہی بہترین مقام حاصل کرچکا ہے۔ گزشتہ 3 سالوں میں ٹی سی ایل کمیونی کیشن فیچر فونز میں بہترین مقام سے اسمارٹ ڈیوائسز میں سرفہرست ادارے میں بدل چکا ہے جو اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، آئی او ٹی، ویئر ایبلز، موبائل راؤٹرز میں جامع پورٹ فولیو رکھتا ہے۔ آج ادارہ اپنی قدیم ہارڈویئر صلاحیتوں میں نئی جہتوں کو شامل کررہا ہے، اور صحت عامہ، تعلیم، اسمارٹ ہوم، وڈیو کانفرنسز، اور موسیقی وغیرہ جیسے شعبوں میں ایپلی کیشنز اور کلاؤڈ سروسز کے ساتھ خود کو حقیقی موبائل انٹرنیٹ کھلاڑی میں تبدیل کررہا ہے۔ ٹی سی ایل کمیونی کیشن کے بارے میں ٹی سی ایل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ہولڈنگز لمیٹڈ (“ٹی سی ایل کمیونی کیشن” یاا “ادارہ”؛ ایچ کے ایس ای اسٹاک
سابق ٹی یو آئی ٹریول اکوموڈیشن اینڈ ڈیسٹی نیشنز اب ہوٹل بیڈز گروپ کہلائیں گے
– ادارے نے حال ہی میں اپنے سال کے کامیاب مکمل نتائج کا اعلان کیا، 10 فیصد اضافے کے ساتھ فروخت4,048 ملین یورو تک بڑھ گئی پاما دے مالورکا، اسپین، 7 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ٹی یو آئی ٹریول پی ایل سی اور ٹی یو آئی اے جی کے انضمام کے بعد ٹی یو آئی ٹریول اکوموڈیشن اینڈ ڈیسٹی نیشنز نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اب ہوٹل بیڈز گروپ کہلائے گا۔ اس گروپ میں دنیا کا نمبر ایک بیڈبینک ہوٹل بیڈز کے ساتھ عالمی کاروباروں کا سلسلہ شامل ہے جو ہر شعبے میں مارکیٹ میں قائدانہ حیثیت رکھتے ہیں۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150105/8521500017LOGO یہ تبدیلی اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ ہوٹل بیڈزبرانڈ کاروبار کے ایک اہم حصے کا نمائندہ ہے۔ ہوٹل بیڈز گروپ نے حال ہی میں اپنے مکمل سال کے نتائج ظاہر کیے ہیں، جس میں 2014ء میں (30 ستمبر کو ختم ہونے والے سال پر) فروخت میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا جو کل مالی سودے کی قدم (ٹی ٹیوی) میں 4,048 ملین یورو رہی۔ اس کا ای بی آئی ٹی ڈی اے 13 فیصد اضافے کے ساتھ 132 ملین، جبکہ ای بی آئی ٹی اے 100.6 ملین یورو تک رہا۔ ادارے نے ایک مرتبہ پھر عالمی سیاحتی صنعت میں زبردست کارکردگی پیش کی ہے۔ ہوٹل بیڈز گروپ کے دیگر برانڈزمیں ڈیسٹی نیشن سروسز، ایکٹیوٹیز، لیٹ رومز ڈاٹ کام، انٹرکروزز اور روئیبک شامل ہیں۔ ٹی یو آئی ٹریول پی ایل سی اور ٹی یو آئی اے جی کے انضمام کے بعد ٹی یو آئی گروپ کا نیا ادارہ مرکزی دھارے اور اس سے باہر پر مشتمل ہے۔ ہوٹل بیڈز گروپ مرکزی دھارے سے باہر کے اداروں کا حصہ ہوگا اور ترقی کی رفتار کو مزید بڑھانے کے لیے مرکز حکمت عملی کو تحریک دے گا۔ ہوٹل بیڈز گروپ کے بارے میں: ہوٹل بیڈز گروپ دنیا کے نمبر ایک تفریحی سفر کے ادارے ٹی یو آئی گروپ کا حصہ ہے۔ 30 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ ٹی یو آئی گروپ 180 سے زائد ممالک میں کام کرتا ہے۔ ہوٹل بیڈز گروپ 180 سے زیادہ ممالک میں سفری خدمات کا عالمی فراہم کنندہ ہے۔ اس کا کاروبار ہوٹل رہائش، منتقلی، سیر سپاٹے اور دوروں، ملاقاتوں اور تقریبات، ویزا آؤٹسورسنگ اور کروزہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کے مرکزی صارفین ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنسیاں، کارپوریٹ صارفین اور حتمی صارفین ہیں۔ اس کے برانڈز میں ہوٹل بیڈز، لیٹ رومز ڈاٹ کام، ڈیسٹی نیشن سروسز اور انٹرکروزز شامل ہیں۔ ہوٹل بیڈز گروپ یہ خدمات دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت، کارپوریٹ صارفین اور براہ راست صارفین کو فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: ارینالیاکمیونیکیشن لایا جاردی/ سوفیابوراس ٹیلی فون: 0044-232-93-34+ [email protected] / [email protected] دیگر سوالات کے لیے: ہوٹل بیڈز گروپ مارتا لوپیز دے کرونتس، ہیڈ آف کمیونیکیشنز رابطہ: 687-624-971-34+ ای میل: [email protected] ٹی یو آئی گروپ گروپ کارپوریٹ اینڈ ایکسٹرنلافیئرز کارپوریٹکمیونیکیشنز / کوزے ایسنر 49-511-566-6021+ ، موبائل 0007-200-172-49+ ای میل: [email protected] رودر فن ایشیا اینڈریواینگ، سینئرکنسلٹنٹ ٹیلی فون: 4035-6336-65+ ای میل: [email protected] لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150105/8521500017LOGO
116 واں کینٹن میلہ – “جدید ایس ایم ای کے لیے بہترین شراکت دار”
گوانگ چو، چین، 6 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — چھوٹے اور درمیانے حجم کے اداروں (ایس ایم ایز) کثیر القومی اداروں جیسی بڑی آمدنی تو حاصل نہیں کرتے، لیکن اس کے باوجود وہ ہر صحت مند معیشت کا بنیادی پتھر ہیں۔ قیمتی ملازمتوں کی فراہمی، ضروری اشیاء کی رسد اور بڑے اداروں کو خدمات پیش کرنے اور جدت طرازی کو تحریک دینے کے ساتھ یہ اقتصادی نمو کو ترغیب دیتی اور سہارتی ہیں۔ چین کے سب سے معروف اور منافع بخش تجارتی میلے کی حیثیت سے کینٹن میلہ طویل عرصے سے عالمی تجارت کے لیے ایس ایم ایز کی اہمیت کو تسلیم کرچکا ہے۔ آج میلے میں شرکت کرنے والے تقریباً 70 فیصد غیر ملکی مہمان یا تو ایس ایم ای مالکان ہیں، یا مینیجرز اور ملازمین۔ وہ مصنوعات کو خریدنے، مارکیٹ رحجانات کو تلاش کرنے، معلومات اکٹھی کرنے اور چینی اداروں کے ساتھ منافع بخش شراکت داریاں قائم کرنے کے لیے سال میں دو مرتبہ گوانگ چو کا سفر کرتے ہیں۔ گھریلو سجاوٹ کی اشیاء خریدنے کے لیے 116ویں کینٹن میلے کا دورہ کرتے ہوئے گوادیلوپ کے اتینے دوسری بار میلے میں شرکت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ “چھوٹے کاروباروں کے لیے کینٹن میلہ بہترین ون اسٹاپ شاپ ہے۔ میں یہاں دو نئے فراہم کنندگان سے ملا اور چند کارخانوں کا بھی دورہ کیا۔ میں شپنگ، فریٹ فارورڈنگ اور تکمیل بھی کرسکتا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ میلہ بہت منظم ہے جو اسے بہت مناسب بناتا ہوں۔” کینٹن میلہ منتظمین دنیا بھر میں ایس ایم ایز کوو اپنے کاروبارو کو بڑھانے میں مدد دینے سے وابستہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مستقل نئے ٹولز، ترغیبات اور منصوبے تیار کررہا ہے جو چھوٹے کاروباروں کو مدد دیں، انہیں بڑھتی ہوئی چینی مارکیٹ میں پیش کردہ بیش بہا مواقع کا فائدہ اٹھانے کی سہولت دے رہے ہیں۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ دنیا بھر کے ایوانہائے تجارت اور کاروباری انجمنوں کے ساتھ تعاون، ایسے اداروں تک رسائی جو جلد سراہ سکیں کہ جب معاملہ نتائج کا ہو تو میلے کے ساتھ شراکت داری کتنی اہم ہے۔ سفری بستوں کو تلاش کرنے اولے قبرص کے نکولاؤ نے بھی 116 ویں کینٹن میلے کا دورہ کیا۔ ایس ایم ای مالک پیش کردہ مصنوعات پر کہیں زیادہ خوش تھے۔ قبرصی نے کہا کہ “میں تقریباً 10 سالوں سے کینٹن میلے میں آ رہا ہوں اور مصنوعات کی قیمتیں ہر مرتبہ بہتر ہوتی ہیں۔ گو کہ میں اپنے موجودہ فراہم کنندہ سے خوش ہوں، لیکن آپ ہمیشہ نئی چیزیں حاصل کرسکتے ہیں۔” مالک نے کہا کہ “کینٹن میلہ بہت منظم ہے۔ چھوٹے خوردہ فروشوں اور تھوک فروشوں کے لیے یہ ان کے کاروبار کو واقعی برتری دیتا ہے۔” میلے کے منتظمین کی نظریں اب 117 ویں کینٹن میلے پر ہیں، جو 15 اپریل 2015ء سے شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے: جناب وو سیاؤینگ ٹیلی فون: 86-20-8913-8628+ ای میل: [email protected]
جے اے سولر کی 2014ء میں برطانوی منصوبوں کے لیے سولر سنچری کو 100 میگاواٹ پیک تک پی وی ماڈیول کی فراہمی
شنگھائی، 5 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — جے اے سولر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2014ء میں معروف برطانوی شمسی ڈیولپر اور ای پی سی سولر سنچری کو 100 میگاواٹ پیک تک پی وی ماڈیولز فراہم کرچکا ہے۔ یہ ماڈیولز برطانیہ میں سولر سنچری کے زمین پر نصیب شمسی منصوبوں اور بڑی تجارتی چھتوں میں استعمال کیے گئے۔ تقریباً 49 میگاواٹ پیک کی جے اے سولر کے ملکیتی فل اسکوائر مونو 275 واٹ پیک ماڈیولز سدک شمسی فارم میں لگائے جائیں گے۔ مارچ 2015ء میں ایک مرتبہ گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد فارم برطانیہ میں تاریخ کا کے سب سے بڑے شمسی فارموں میں سے ایک بن جائے گا۔ جناب باؤ فینگ جن، چیئرمین اور سی ای او جے اے سولر نے کہا کہ “برطانوی مارکیٹ جے اے سولر کے لیے بدستور بہت کامیاب ہے اور ہم سال بہ سال اس میں مسلسل اضافہ دیکھ چکے ہیں۔ ہمیں سولر سنچری کے ساتھ اپنے تعلق پر بہت فخر ہے، جو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر شمسی مصنوعات کا معروف تیار کنندہ ہے اور اپنی معیاری ساخت گری اور کارگزاری کی وجہ سے عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ہماری مصنوعات اچھے ہاتھوں میں ہیں۔” جناب جن نے مزید کہا کہ “5 میگاواٹ پیک سے زیادہ کے انفرادی پی وی مقامات کے لیے قریبی قابل تجدید عہد (آر او) حد کے باوجود، ہم 2015ء میں برطانوی مارکیٹ کے لیے اچھی امید رکھتے ہیں۔ برطانوی پی وی صنعت مضبوط بنیادوں کے ساتھ بہت متحرک ہے۔ ہم مارکیٹ کو تیز شرح کے ساتھ پختہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، اور چھتوں پر سولر لگانے کی جانب توجہ کی مرحلہ وار منتقلی ہماری زیادہ طاقت کی مصنوعات کے لیے ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے۔” سولر سنچری کے سی ای او فرانس وان دین ہیویل نے کہا کہ “ہمارے لیے اپنے شمسی فارم منصوبوں، خاص طور پر اپنے بڑے مقامات اور منصوبوں، کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جے اے سولر جیسی مالی طور پر طاقتور اور قابل بھروسہ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنا اہم ہے۔ ہمیں اپنی برطانوی تعمیرات کے لیے جے اے سولر کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے؛ برطانیہ کی شمسی توانائی صلاحیت کو بڑھانا توانائی کی آزادی کو بھی بہتر بناتا ہے اور غیر ملکی برآمدات پر انحصار کو بھی کم کرتا ہے۔” سولرسنچری کے بارے میں سولر سنچری دنیا کے سب سے قابل تعظیم اداروں میں سے ایک ہے۔ 1998ء میں قائم ہونے کے ساتھ ہم شمسی توانائی کے ابتدائی دنوں سے موجود ہیں اور اس ارتقاء کا حصہ رہے ہیں جس نے پی وی کو آج ایک پرکشش سرمایہ کاری بنایا ہے۔ ہم صنعت کے کسی بھی ادارے سے مقامات کی زیادہ اقسام پر شمسی توانائی لگاتے ہیں، اور مصنوعات کی جدت طرازی میں متعدد اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔ رابطہ: ایریکا ہو 86-21-6095-5888/6095-5999+ [email protected]؛ [email protected]
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جامعہ اردوکے اساتذہ سے اظہار یک جہتی
کراچی(پی پی آئی) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر پروفیسرڈاکٹر جمیل کاظمی اور سیکرٹری ڈاکٹر حارث شعیب سمیت دیگر عہدیداروں نے وفاقی اُردو یونیورسٹی کے اساتذہ رہنمائوں پروفیسرسیماناز صدیقی، پروفیسر ناصر عباس، پروفیسر سلیمان ڈی محمد اور ڈاکٹر توصیف احمدخان کے خلاف جامعہ اردو کے شیخ الجامعہ کے اقدامات کو تعلیم اور اساتذہ دشمن قرا ر دیاہے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے جامعہ اُردو کے چانسلرصدرپاکستان اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ دشمن اقدامات کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انجمن اساتذہ کے عہدیداران نے کہا کہ اساتذہ رہنماوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اساتذہ کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں ان اساتذہ کو اس اقدام سے روکنا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق اور آئین پاکستان کے منافی ہے بلکہ یہ علمی آزادی کو کچلنے کے مترادف بھی ہے ۔اساتذہ رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا ہے تمام اساتذہ متحد ہیں اور کسی بھی نوعیت کے اساتذہ دشمن رویے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔جامعہ اردو کے اساتذہ سے تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی جامعہ اردو کے اساتذہ کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کو سندھ کی جامعات کی تنظیم فپواسا سندھ چیپٹرکے آئندہ اجلاس میں اٹھائے گی ۔
