انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جامعہ اردوکے اساتذہ سے اظہار یک جہتی

کراچی(پی پی آئی) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر پروفیسرڈاکٹر جمیل کاظمی اور سیکرٹری ڈاکٹر حارث شعیب سمیت دیگر عہدیداروں نے وفاقی اُردو یونیورسٹی کے اساتذہ رہنمائوں پروفیسرسیماناز صدیقی، پروفیسر ناصر عباس، پروفیسر سلیمان ڈی محمد اور ڈاکٹر توصیف احمدخان کے خلاف جامعہ اردو کے شیخ الجامعہ کے اقدامات کو تعلیم اور اساتذہ دشمن قرا ر دیاہے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے جامعہ اُردو کے چانسلرصدرپاکستان اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ دشمن اقدامات کے خلاف فوری کارروائی کریں۔  انجمن اساتذہ کے عہدیداران نے کہا کہ اساتذہ رہنماوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اساتذہ کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں ان اساتذہ کو اس اقدام سے روکنا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق اور آئین پاکستان کے منافی ہے بلکہ یہ علمی آزادی کو کچلنے کے مترادف بھی ہے ۔اساتذہ رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا ہے تمام اساتذہ متحد ہیں اور کسی بھی نوعیت کے اساتذہ دشمن رویے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔جامعہ اردو کے اساتذہ سے تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی جامعہ اردو کے اساتذہ کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کو سندھ کی جامعات کی تنظیم فپواسا سندھ چیپٹرکے آئندہ اجلاس میں اٹھائے گی ۔

Latest from Blog