کراچی (پی پی آئی) کراچی سے تقریباً سوا لاکھ افغان شہری واپس اپنے وطن جاچکے ہیں۔کراچی انتظامیہ نے پرانے حاجی کیمپ کے قریب کیمپ قائم کردیے ہیں اور غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرکے پہلے ان کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا اور یہاں سے انہیں واپس ان کے ملک بھیجا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کو گھر کرائے پر دینے والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق غیرقانونی غیرملکیوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی،غیرملکیوں کیساتھ کاروبار کرنیوالے اورمکان کرائے پر دینے والے بھی پکڑے جائیں گے،محکمہ داخلہ نے چیکنگ ٹیموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ریان ہیرس ،پیٹرسڈل بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
دھونی دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کے کپتان ہوں گے
سرے کاﺅنٹی کی جانب سے کھیلنا میری دلی خواہش ہے:کماراسنگاکارا
عالمی سیکورٹی سروس مارکیٹ کو بہتر ڈیڈوس حفاظت فراہم کرنے کے لیے ہواویکی بلیکلوٹس کے ساتھ شراکت داری
اسکوٹیابینک کی باضابطہ شراکت دار کی حیثیت سے کونکاکاف میں شمولیت
116 واں کینٹن میلہ – “جدت طرازی بین الاقوامی کو زیادہ سے زیادہ واپس لاتی ہے”
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن شروع، انخلا کے پلان کوحتمی شکل دیدی گئی
اسلام آباد (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کے خلاف بدھ سے ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کوبے دخل کردیا جائے گا۔سنگین جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کو بے دخل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوازشریف کے لئے چوتھی بار وزیراعظم بننا بورنگ، صدر مملکت بن جانا چاہئے: مشاہد حسین سید
لاہور(ڈیلی پاکستان ا?ن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان اورعالمی سطح پر بھی قابل قبول نہیں ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے لئے چوتھی بار وزیراعظم بننا بڑا بورنگ ہوگا، نوازشریف کو صدر مملکت بن جانا چاہئے، شہبازشریف ہی وزیراعظم کے طور پر بہتر رہیں گے، نوازشریف ملک کو جوڑیں، بدلے والی سیاست سے کام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہئے، صورتحال تبدیل ہوچکی ہے، یہ 2017والا پاکستان نہیں ہے، بھٹو کو پھانسی ہوئی تو بے نظیرجیت کر آگئی، اب تو ہائبرڈ پلس سسٹم بھی ہوگیا ہے، جو بھی نئی حکومت آئے گی اسے حقائق کے مطابق چلنا ہوگا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی جڑیں موجود ہیں۔ مشاہد حسین نے کہا کہ ترکیہ کی اسٹیبلشمنٹ نے طیب اردگان کو ڈس کوالیفائی کردیا تھا، طیب اردگان کی پارٹی نے الیکشن جیتا اور وہ دوبارہ آگئے۔
تحریک انصاف کی خواتین رہنما وں اور کارکنان کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے: علیمہ خان
لاہور(پی پی آئی) چیئرمین تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین شامل تفتیش ہونے جاتی ہیں تو انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق علیمہ خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی خواتین رہنما اور کارکنان کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، عمران خان کہتے ہیں آزادی کیلئے تکلیفیں تو سہنی پڑتی ہیں۔ افسوس ہے ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں، دشمن کرتا تو دکھ نہ ہوتا۔ اس سے قبل علیمہ خان نے کہا کہ، ہم اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ان کیلئے کھڑے رہیں گے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ ہم بھی جیل میں جا کر عمران خان کے ساتھ ہی بیٹھ جائیں، باہر تو ہمارا کام ختم ہو گیا۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)
ریان ہیرس ،پیٹرسڈل بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
(December 16, 2014)
برسبین:آسٹریلیا کے فاسٹ بولرریان ہیرس اورپیٹرسیڈل بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ ریان ہیرس معمولی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ پیٹرسڈل کو پہلے ٹیسٹ کے کامیاب بولنگ دستے سے باہر کردیا گیاہے۔ ان کی جگہ جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کرلیا گیاہے۔ مچل اسٹارک نے گزشتہ ماہ ابو ظہبی میں پاکستان کے خلاف ہاری ہوئی بازی میں آسٹریلیا کی نمائند گی کی تھی ،ہیزل ووڈ کو لمبے عرصے بعد ٹیم میں دوبارہ بلالیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج کھیلا جارہاہے۔
دھونی دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کے کپتان ہوں گے
(December 16, 2014)
برسبین: مہندراسنگھ دھونی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھارتی ٹیم کی کپتانی دوبارہ سنبھال لیں گے۔ بھارتی کپتان دھونی زخمی ہوکر پہلے ٹیسٹ سے باہرہوگئے تھے انھوں نے آسٹریلیا میں موجود ٹیم کو بعد میں جوائن کرلیا۔ ان کی غیرموجودگی میں ٹیم کی کپتانی ویرات کوہلی نے کی تھی،جس میں کوہلی نے کپتان کی حیثیت سے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائی تھیںتاہم ٹیم کو 48رنز کی شکست سے بچا نہیں سکے تھے۔ دھونی نے ویرات کوہلی کی بہترین کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، دھونی بھارت سے باہر ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی کی حیثیت سے کارکردگی بہت خراب ہے ،ان کی کپتانی میں بھارت سے باہر کھیلے گئے 28میچوں میں سے صرف 6میچوں میں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ رواں سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے دوسراٹیسٹ آج برسبین میں کھیلا جارہاہے۔
سرے کاﺅنٹی کی جانب سے کھیلنا میری دلی خواہش ہے:کماراسنگاکارا
(December 16, 2014)
کولمبو:سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارسنگاکارانے انگلش کاﺅنٹی کے اگلے سیزن میں سرے کی جانب سے کھیلنے کے لیے اپنے شدید جذبات کا اظہارکردیا۔ کمار سنگاکارانے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میںکہا کہ سرے کاوئنٹی کے لیے کھیلنا میری دلی خواہش کے مطا بق ہے۔ انھوں نے کہا کہ گراہم فورڑ سرے کاﺅنٹی میں ہیں جن کے ساتھ میں نے کام کیاہے اور ان کا میرے کیرئر میں بڑا عمل دخل ہے، سنگاکارا کاکہناہے کہ فورڑ نے سری لنکن کرکٹ کے لیے بہترین کردار اداکیا تھا۔سنگاکاراکا کہنا ہے کہ میرا مستقبل کا منصوبہ اگلے سال ٹیسٹ کیرئر کے حوالے سے حتمی فیصلے پر منحصر ہے لیکن میں لوگوں کے سامنے دہرائے ہوئے اپنے الفاظ پر قائم رہنے کی کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیسٹ کیرئر کے حوالے سے فیصلہ کرنا باقی رہ گیا ہے لیکن میں اپنے آپ کو کچھ سیریز سے زیادہ عرصہ کھیلتانہیں دیکھ رہا ہوں۔
عالمی سیکورٹی سروس مارکیٹ کو بہتر ڈیڈوس حفاظت فراہم کرنے کے لیے ہواویکی بلیکلوٹس کے ساتھ شراکت داری
(December 11, 2014)
بیجنگ، 10 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکیستان — ہواوینے آج ڈسٹریبیوٹڈڈینائل آف سروس (ڈیڈوس) حفاظت کی خدمات پیش کرنے والے معروف ادارے بلیکلوٹس کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ ڈیڈوس حملوں کی مختلف اقسام سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اداروں کو پیشہ ورانہ اور موثر اینٹی-ڈیڈوس مصنوعات اور خدمات پیش کی جاسکیں۔ شراکت داری کی توجہ سائبر دفاع کی ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ میں تحقیق و پیشرفت (آر اینڈ ڈی) پر ہوگی۔ بلیکلوٹس کے نائب صدر برائےمارکیٹنگ و بزنس ڈیولپمنٹ فرینک اپ نے کہا کہ “ہماری ڈیڈوس میں کمی کرنے والی ہائبرڈسروسزبلیکلوٹس کی بڑھنے کے قابل کلاؤڈ-بیسڈڈیڈوستخفیف کی حفاظتی ٹیکنالوجی کو ہواویکی برمقام اینٹی-ڈیڈوسمصنوعات جوڑیں گی تاکہ صارفین کو تمام حجم کے ملٹی-ویکٹر حملوں کے خلاف تحفظ دے پائیں۔” ہواویمیں سوئچ اینڈ انٹرپرائزکمیونیکیشنزپرڈکٹ لائن کے نائب صدر لیو لیچو نے کہا کہ “ہواویجدید حفاظتی مصنوعات اور حل پیش کرتا ہے جو بڑے کلاؤڈ سروس پرووائیڈرز (سی ایس پیز) کی جانب سے صف آراء کیے گئے ہیں جیسا کہ چین میں ٹینسنٹ اور علی بابا اور نیدرلینڈز کے قومی انٹرنیٹ فراہم کنندہ (آئی ایس پی) این بی آئی پی۔ بلیکلوٹس کے ساتھ ہواویاداروں کو معروف اینٹی-ڈیڈوس مصنوعات سے لیس کرکے خطرے میں ہنگامی ردعمل دکھانے کے لیے تیاری کو بہتر بنانے کے ذریعے ایک محفوظ سائبر ماحول بنانا جاری رکھے گا۔” جیسا کہ ڈیڈوس حملہ کا ٹریفک مسلسل بڑھ رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھایپلیکیشن حملوں اور کلاؤڈ-بیسڈسائبرکرائم-ایز-اے-سروس (سی اے اےایس) بھی پھیلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان بڑھتے ہوئےڈیڈوس حملوں میں تخفیف کے لیے اداروں کی مدد کرنے کے لیے یہ تعاون ہواویکی صنعت کی معروف اینٹی-ڈیڈوس مصنوعات اور تکنیکی تجربے کو بلیکلوٹس کی پیشہ ورانہ اینٹی-ڈیڈوس خدمات سے ملائے گا۔ ہواویکی اینٹی-ڈیڈوس مصنوعات صنعت میں بہترین کارکردگی پیش کرتی ہیں اور اس کا اینٹی-ڈیڈوس حل عالمی متحرک بوٹ نیٹ ڈیٹابیس اور ایک آئی پی ساکھ ڈیٹابیس رکھتا ہے، جو بہت اہم ہے کیونکہ ڈیڈوس حملوں کے لیے بوٹ نیٹس سب سے بنیادی ذریعہ ہیں۔ بلیکلوٹسجدید ڈیڈوس حفاظتی خدمات کی صلاحیتوں کے ساتھ ہواویکے حل کو مکمل کرے گا۔ ہواوی اور بلیکلوٹسمارکیٹ ترقیاتی منصوبے پر کام کریں گے جو ابتداء میں مغربی یورپ پر توجہ رکھے گا اور پھر جنوبی بحر الکاہل اور شمالی امریکہ کی مارکیٹوں تک پھیلے گا۔ ادارے اس وقت بڑھتے ہوئے شدید ڈیڈوس حملوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یورپی آئی ایس پیز اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی مدد کے لیے بلیکلوٹس کے ایمسٹرڈیماسکربنگمرکز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ بلیکلوٹسآسٹریلیا اور ایشیا بحر الکاہلبھر میں ڈیڈوساسکربنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ مزید برآں، ادارےمفاہمت کی یادداشت کے تحت نئے ڈیڈوس حملوں کی اقسام کے گرد عالمی ڈیڈوس حملے کے رحجاناتپر مشترکہ رپورٹ پر تحقیق کرنے اور اسے شائع کریں گے۔ مل جل کر ہواوی اور بلیکلوٹساپنی طرز میں دنیا کی بہترین ہنگامی ردعمل کی خدمات پیش کرنے کے ذریعے ڈیڈوس حملوں میں اضافے کو کم کرنے میں اداروں کی مدد کریں گے۔ ہواوی کے بارے میں ہواویایک معروف عالمی انفارمیشن و کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) حل فراہم کنندہ ہے جس کا
اسکوٹیابینک کی باضابطہ شراکت دار کی حیثیت سے کونکاکاف میں شمولیت
(December 11, 2014)
– وسیع معاہدہ کثیر بین الاقوامی باہمی مقابلوں کا احاطہ کرتا ہے، اسکوٹیابینک کونکاکاف چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل اسپانسر اور باضابطہ بینک کی حیثیت سے نامزد میامی، 9 دسمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — شمالی، وسطی امریکی اور کیریبین ایسوسی ایشن فٹ بال(کونکاکاف) نے آج اسکوٹیابینک کے ساتھ باضابطہ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جو بین الاقوامی بینک کو کونکاکاف چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل اسپانسر اور کنفیڈریشن کے لیے باضابطہ بینک کی حیثیت دے رہی ہے۔ کئی سالوں پر مشتمل معاہدہ اسکوٹیابینک کو کونکاکاف کا پہلا باضابطہ شراکت دار بنا رہا ہے، اور 2018ء تک مختلف ٹورنامنٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں فروری 2015ء سے شروع ہونے والا علاقے کا سب سے اہم کلب مقابلہ – کونکاکاف چیمپئنز لیگ- بھی شامل ہے جو اب اسکوٹیابینک چیمپئنزلیگ کہلائے گا جبکہ چیمپئن شپ 2014-15ء کے مقابلے جاری ہیں۔ کونکاکاف کے صدر جیفری ویب نے کہا کہ “میں کونکاکاف کے فٹ بال خاندان میں اسکوٹیابینک کی آمد اور اس تزویراتی شراکت داری کے آغاز پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ معاہدہ کونکاکاف کی املاک کی بڑھتی ہوئی قدر کو ظاہر کرتا ہماری کنفیڈریشن پر بھروسے اور اعتماد کو نمایاں کرتا ہے۔” ٹورنٹو میں صدر دفاتر کا حامل کینیڈا کا سب سے بڑا بین الاقوامی بینک اسکوٹیابینک لاطینی امریکہ، کیریبین اور ایشیا کے علاقوں سمیت 55 سے زیادہ ممالک میں موجودگی رکھتا ہے۔ بینک مصنوعات اور خدمات کی وسیع اقسام پیش کرتا ہے، جن میں 21 ملین سے زیادہ صارفین کے لیے ذاتی و کمرشل بینکاری، ویلتھ مینجمنٹ، کارپوریٹ اورسرمایہ کاری بینکنگ شامل ہیں۔ اسکوٹیابینک کے چیف مارکیٹنگ آفیسر جان ڈوئیگ نے کہا کہ “اسکوٹیا بینک اپنی اساس اور کونکاکاف خطے سے بھرپور وابستگی پر فخر کرتا ہے –اور 180 سے زیادہ سالوں سے صارفین، کاروباری اداروں اور مقامی برادریوں کو مدد دے رہا ہے۔ یہ شراکت داری اسکوٹیابینک کے لیے فطری طور پر معقول ہے ہے۔ فٹ بال سے ہم اپنے صارفین کی طرح جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں اور ہمیں موجودہ اور مستقبل کے فٹ بال ستاروں کو سہارا دینے پر خوشی ہے۔ ہماری نظریں اس خوبصورت کھیل کی اسپورٹس مین شپ اور اجتماعی انداز میں کھیل کا لطف اٹھانے پر مرکوزہیں۔” چیمپئنز لیگ کی ٹائٹل اسپانسرشپ کے ساتھ ساتھ اسکوٹیابینک 2015ء اور 2017ء کے لیے کنفیڈریشن کی قومی ٹیموں کے سرفہرست ٹورنامنٹ کونکاکاف گولڈ کپ کا باضابطہ اسپانسر بھی بن گیا ہے۔ اسکوٹیابینک 2018ء تک کونکاکاف کے مختلف اضافی ٹورنامنٹس کی بھی مدد کرے گا، جن میں 2016ء اولمپک کوالیفائنگ ایونٹس، اور انڈر-20 اور انڈر-17 سطحوں پر مردوں اور عورتوں کے ٹورنامنٹس بھی شامل ہیں، جن کا آغاز جنوری میں شروع ہونے والے کونکاکاف مردوں کی انڈر-20 چیمپئن شپ جمیکا 2015ء سے ہوگا۔ معاہدے میں سی ایف یو کیریبین کپ اور یو این سی اے ایف سینٹرل امریکن کپ کے اگلے دو ایڈیشنز کے لیے اسپانسرشپ بھی شامل ہے، اور ساتھ ساتھ بیچ سوکر، فٹ سال اور انڈر-15 سطح پر لڑکوں اور لڑکیوں کی آئندہ کونکاکاف چیمپئن شپس بھی شامل ہیں۔ کونکاکاف کے لیے اسپانسرشپ حقوق رکھنے والے ادارے ٹریفک اسپورٹس یو ایس اے کے صدر آرون ڈیوڈسن
116 واں کینٹن میلہ – “جدت طرازی بین الاقوامی کو زیادہ سے زیادہ واپس لاتی ہے”
(December 9, 2014)
گوانگ چو، چین، 8 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — شرکاء کی داد و تحسین کے ساتھ کینٹن میلہ تجارت کے لیے ایک جدید مقام فراہم کرنے کی خاطر مستقل کام کررہا ہے۔ 116 واں میلہ، جو 4 نومبر کو گوانگ چو میں مکمل ہوا، اس سے مستثنیٰ نہیں تھا، جہاں منتظمین نمائش کے موضوعات، تقریب کی ترویج، معلومات کے تبادلے اور دیگر خدمات کے لیے جدت اختیار کررہے ہیں۔ سال میں دو مرتبہ ہونے والی تقریب نے 200 سے زیادہ ممالک کے 186,104 خریداروں کی توجہ مبذول کروائی، جو 115 ویں سیشن کے مقابلے میں صرف 1 فیصد کمی تھی۔ جبکہ تقریب میں ہونے والے برآمدی معاہدوں کی کل مالیت بھی سال بہ سال کی بنیاد پر 29.16 ارب امریکی ڈالرز تک کم ہوئی، آسیان ممالک، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ ایس اے آر سب کے ساتھ معاہدے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ ہمیشہ کی طرح کینٹن میلہ نے مختلف النوع بین الاقوامی خریداروں کی جانب سے مثبت تبصرے حاصل کیے۔ “آپ کو یہاں کچھ بھی مل سکتا ہے،” باورچی خانے کی تھوک مصنوعات فروخت کرنے والے ادارے سوکا ہوم اسٹائل کے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے خریدار ہاویئر سلاما نے کہا۔ “میں دیگر ملکوں میں تجارتی میلوں میں بھی شرکت کرچکا ہوں اور اشیاء کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کیا، لیکن کینٹن میلے میں میں نے ہمیشہ وہ پایا، جو چاہا ۔” 1,300 سے زیادہ بین الاقوامی چین کمپنیوں نے میلے مین شرکت کی، جن میں 2013ء میں دنیا کے سرفہرست 250 خوردہ فروشوں میں سے 102 بھی شامل تھے۔ ان میں دنیا کے 10 سرفہرست عالمی خوردہ فروشوں میں سے پانچ شامل تھے: وال-مارٹ، ٹیسکو، کاریفور، ہوم ڈپو اور ٹارگٹ۔ بین الاقوامی و قومی پویلین کی تکمیل کے لیے نئے نمونے کو بھی سراہا گیا، جس میں بین الاقوامی پویلین نے 45 ممالک اور خطوں کے 551 اداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ نمائش کے توانائی اور پالتو جانوروں کی مصنوعات کے نئے حصے بھی مقبول رہے۔ جیسا کہ منتظمین کینٹن میلے کے ماحول پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کی مستقل کوشش کررہے ہیں، 116 ویں سیشن نے تقریب کے گرین ڈیولپمنٹ پلان کے مکمل اجراء کا بھی مشاہدہ کیا۔ نمائش کنندگان کی جانب سے استعمال کیے گئے سبز معیارات کی تعداد گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 15 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ تقریباً 40,000 رہی، جبکہ مرحلہ 1 اور 2 میں گزشتہ سیشن کے مقابلے میں کوڑا اور گندگی ڈھکنا بھی زیادہ رہا۔ میلے میں نمائش کے لیے پیش کردہ مصنوعات کے تنوع کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔ پہلی بار میلے میں شرکت کرنے والے جمیکا کے کیوین ڈوگلس، کیوی ورجن ہیئر کے سی ای او، بالوں کی مصنوعات اور اشیاء جیسا کہ ہیئرڈرائیرز اور شیمپو کی تلاش میں تھے۔ خوشی سے چہکتے ہوئے ڈوگلس نے کہا کہ “فروخت کے لیے پیش کردہ چینی مصنوعات کی پسندیدگی اور معیار اول درجے کا ہے، بلاشبہ میں یہاں دوبارہ آؤں گا۔” میلہ منتظمین کی نظریں اب کینٹن میلے کی 117 ویں قسط پر ہیں، جو 15 اپریل 2015ء سے شروع ہوگا۔ مزيد معلومات