سری لنکا میں ایزی کیش صارفین کی خاطر موبائل بین الاقوامی ادائیگی خدمات کو ممکن بنانے کے لیے موبائل کامرس ادائیگی کمپنی موزیڈوکی منی گرام کے ساتھ شراکت داری

گورکھا کے الٹرا-پریمیئم سگار ایشیا پر چھائے ہوئے

کیمبیئم نیٹ ورکس نے ای پی ایم پی ٹ م 2000 وائرلیس براڈبینڈ پلیٹ فارم اور زیادہ رکاوٹوں کے حقیقی عالمی ماحول میں غیر معمولی نیٹ ورک کارکردگی کے لیے نئے سیکٹر اینٹینا کا اعلان کردیا

سوفٹ بینک نے اسمارٹ فونز کی اہمیت کو پھیلانے کے لیے ویب فلم جاری کردی

‫ووڈافون تحقیق: 75 فیصد عالمی ادارے کام کی نرم پالیسیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے

یونین پے کارڈز آسٹریلیا کی صارفی مارکیٹ کے لیے بڑی صلاحیت لاتے ہوئے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

سری لنکا میں ایزی کیش صارفین کی خاطر موبائل بین الاقوامی ادائیگی خدمات کو ممکن بنانے کے لیے موبائل کامرس ادائیگی کمپنی موزیڈوکی منی گرام کے ساتھ شراکت داری

آسٹن، ٹیکساس، 10 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– بھروسہ مند ڈیجیٹل کامرس اور ادائیگی حل فراہم کرنے والے عالمی ادارے موزیڈو نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ سری لنکا میں موبائل والٹ صارفین کے لیے بین الاقوامی ادائیگی کو تقویت دے رہا ہے۔ موزیڈو نے اس انقلابی خدمت کے لیے دنیا کے معروف عالمی رقوم منتقلی اداروں میں سے ایک منی گرام کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ سری لنکا میں ڈائیلاگ، اتصالات اور ہچکے موبائل صارفین دنیا کی پہلی انٹر-آپریبل موبائل منی سروس ایزی کیش کے ساتھ رجسٹر ہوکراب ایزی کیش موبائل والٹ کے ذریعے بین الاقوامی ادائیگی وصول کر سکتے ہیں۔ یہ ایزی کیش کے 14 ملین ممکنہ صارفین کے لیے غیر معمولی سہولت فراہم کرتی ہے۔ مائیکل لبرٹی، موزیڈو کے بانی اور چیئرمین گلوبل اسٹریٹجکریلیشن شپس، نے کہا کہ “ہم سری لنکا میں جدید حل فراہم کرنے کے لیے منی گرام اور ڈائیلاگ کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ موزیڈو کی موٹیف موبائل پے منٹ ٹیکنالوجی اور منی گرام کی رقوم منتقلی خدمات کا استعمال ایزی کیش صارفین کو غیر معمولی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہماری نظریں اپنے یکساں اہداف کو پانے کے لیے سری لنکا اور جنوب مشرقی ایشیا میں فراہم کنندگان کو اپنے عالمی تزویراتی شراکت داروں سے منسلک کرنے پر مرکوز ہیں۔” سری لنکا میں موزیڈو کے مینیجنگ ڈائریکٹر رینزیمارٹینیز نے کہا کہ “موزیڈوکا مشن ایک جامع مالیاتی خدمات دنیا کے ایسے حصوں میں لانا ہے جو روایتی بینکاری خدمات تک رسائی نہیں رکھتے۔ ہماری مشترکہ ٹیکنالوجی ایزی کیش کے لاکھوں صارفین کے لیے نئے امکانات تخلیق کرچکی ہے۔ ایزی کیش کے لیے اس حل کو بنانے میں منی گرام کے ساتھ شراکت داری اس ہدف کو حاصل کرنے میں ایک اہم قدم تھا۔” منی گرام کے سینئرریجنل ڈائریکٹر، جنوبی ایشیا و جی سی سی ممالک کوشک روئے نے کہا کہ “اپنے صارفین کے لیے سہولت ہماری اولین ترجیح ہے، اس لیے ہم نے انہیں انتخاب دیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں رقوم کس طرح وصول کرنا چاہتے ہیں۔ موزیڈو، اور ڈائیلاگ، کے ساتھ شراکت داری کی بدولت سری لنکا میں ہمارے صارفین اب صرف نقد رقوم ہی نہیں، بلکہ اپنے اسمارٹ فونز میں براہ راست بھی پیسے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارے ڈیجیٹل سیلف سروس چینل سال بہ سال 60 فیصد سے زیادہ رفتار سے بڑھ رہے ہیں، جو ہمارے صارفین کو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے قریب لا رہے ہیں۔” ڈائیلاگ ایکسیاٹا پی ایل سی نائب صدر برائے موبائل پے منٹس فارک کادر نے کہا کہ “موزیڈو اور منی گرام کے ساتھ کام کے ذریعے ہم اب اپنے صارفین کو بین الاقوامی ادائیگی وصول کرنے کا آسان ترین طریقہ فراہم کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ یہ کامیابی سری لنکا بھر میں موبائل ادائیگی اور استعمال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت میں ہمارے ادارے کو بہتر مقامات پیش کررہی ہے۔” موزیڈو کے بارے میں موزیڈو دنیا بھر میں بھروسہ مند ڈیجیٹل ادائیگی اور کامرس حل پیش کرتا ہے جو صارفین کے لیے خاص طور پر تیار کردہ قیمت موثرکلاؤڈبیسڈ حل کے طور پر پیش کیے جاتے ہیں۔ انتہائی انٹرآپریبل موزیڈو حل

مزید پڑھیں

گورکھا کے الٹرا-پریمیئم سگار ایشیا پر چھائے ہوئے

معیار اور استحکام کو نمایاں کرنے والے غیر کیوبائی سگارز کی بڑی طلب ہے فورٹ لاڈرڈیل، فلوریڈا، 8 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– جب بہت شاندار پرتعیش برانڈز اور اعلیٰ درجے کے اداروں کی بات آتی ہے تو لوئی وتوں، موئٹ ہینیسی، پیٹک فلپ، شانیل اور رولس رائس جیسے نام زبان پر آتے ہیں، لیکن جب ایشیا میں سںگاروں کے بارے میں گفتگو ہوتی ہے تو صرف ایک نام بولا جاتا ہے۔ گورکھا! دنیا کے نفیس ترین اور مستقلاً عظمت کی بلندیوں پر موجود سگاروں کے لیے ایسی مارکیٹ، جو کثرت اور معیار کو سراہتی اور تسلیم کرتی ہے، نے گورکھا کے انتہائی شاندار سگاروں کی طلب تخلیق کی ہے۔ ایشیا میں ایک کہاوت ہے، “اگر تم لکھ پتی ہو، تو تم ڈیویڈوف پیو، لیکن اگر تم ارب پتی ہو تو گورکھا پیو” اور اب گورکھا سگار فوری کامیابی کے ساتھ ایشیائی مارکیٹ میں داخل ہو چکے ہیں۔ گورکھا سگارز کے بانی اور سی ای او کیزاد ہنسوٹیا نے کہا کہ “ہم کچھ وقت سے ایشیائی مارکیٹوں میں داخل ہونے پر غور کر رہے تھے اور بالآخر یہ غوطہ مار ہی دیا۔ کئی دولت مند ایشیائی اچھی تمباکو نوشی کو فطری طور پر جانتے ہیں، وہ ہمارے سگاروں کی طرف راغب ہوتے گئے اور ہم نے فروخت میں زبردست اضافہ دیکھا۔ مزید برآں، کیونکہ ایشیائی ثقافت مہنگے عمدہ تحفے پیش کرکے قابل احترام افراد کی توقیر کرتی ہے، اس لیے گورکھا سگارز طاقتور ایشیائی کاروباری شخصیات کی جانب سے دیے جانے والے پسندیدہ ترین انتہائی شاندار تحفے بن چکے ہیں۔” گزشتہ 10 سالوں میں غیر کیوبائی سگاروں نے ایشیا میں تمباکو کے معیار اور سگار کی بناوٹ کی وجہ سے خاصی مقبولیت حاصل کی ہے۔ اصل سگار عقیدہ مندوں نے جانا کہ کیوبا کے سگار اب ایک زبردست سگار کا معیار نہیں رہے۔ ہنسوٹیا نے کہا کہ “گورکھا، ڈیویڈوف اور فلور ڈومینیکانا جیسے سرفہرست سگار ادارے سب معروف سگار بناتے ہیں جو ہر جگہ اور ہر وقت کیوبا کے سگاروں کے سامنے ڈٹ سکتے ہیں اور ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ کیوبا کے سگار اپنے ذائقے کی بنیاد میں یک جہتی ہیں۔ ان میں بلینڈڈ سگاروں جیسی پیچیدگی و جامعیت نہیں ہے۔ اس کا تمباکو ڈومینکن جمہوریہ، نکاراگوا یا ہنڈورس جیسے دیگر مشہور مقامات کی مٹی میں پیدا نہیں ہوتا۔ کیوبا سے باہر معیار پر قابو ملک کے اندر کے مقابلے میں 10 گنا بہتر ہے۔ ہاتھ سے بنائے گئے سگار ایک فن ہیں اور انہیں بنانے والے ماہرین کی طلب بڑھے گی۔” کیوبا کے سگاروں کے معیار پر دیگر ممالک کی وہ خواہش بھی اثر ڈال رہی ہے جو کیوبا کے کارخانوں میں کام کرنے والے معیاری کارکنوں کو زیادہ ادائیگی سے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کمیونسٹ حکومت نصف صدی سے کام کرنے والوں پر اپنا اثر ڈال رہی ہے۔ اس جزیرے کی تنہائی اور اسے نظر انداز کرنے جو کبھی یہاں کی انوکھی فصل تھی اب امکانی طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ تنخواہیں اب بھی کم ہیں۔ جوش و جذبہ بھی ٹھنڈا ہے۔ مزدوروں کے حالات اب بھی برے ہیں اور افرادی قوت کو بدستور کوئی تحریک نہیں۔

مزید پڑھیں

کیمبیئم نیٹ ورکس نے ای پی ایم پی ٹ م 2000 وائرلیس براڈبینڈ پلیٹ فارم اور زیادہ رکاوٹوں کے حقیقی عالمی ماحول میں غیر معمولی نیٹ ورک کارکردگی کے لیے نئے سیکٹر اینٹینا کا اعلان کردیا

– ای پی ایم پی پلیٹ فارم کی نئی نسل وائرلیس انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں (ڈبلیو آئی ایس پیز) کو زیادہ رکاوٹیں رکھنے والے علاقوں میں وائرلیس براڈبینڈ کنیکٹیوٹی فراہم کرے گی – رولنگ میڈوز، الینوائے، 7 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– وائرلیس براڈبینڈ حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے کیمبیئم نیٹ ورکس ٹ م نے ادارے کے ای پی ایم پی وائرلیس براڈبینڈ پورٹ فولیو کو بڑھاتے ہوئے آج ای پی ایم پی 2000 کا اعلان کیا ہے۔ ای پی ایم پی 2000ء کو ہائپیور ٹ م کی طاقت حاصل ہے، جس میں اسمارٹ بیم فورمنگ اور انٹیلی جنٹ فلٹرنگ شامل ہیں تاکہ بڑے علاقے میں رکاوٹ کو کم کیا جائے۔ ای پی ایم پی 2000 5 گیگاہرٹز فریکوئنسی بینڈ پر کام کرتا ہے جو اسے زیادہ رکاوٹ میں حقیقی دنیا کے ماحول میں، جس کا دنیا میں وائرلیس انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والوں کو سامنا ہے، بڑھتی ہوئی نیٹ ورک کارکردگی کے لیے بہترین حل بنا رہی ہے۔ Cambium Networks Logo. لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140613/117974 ای پی ایم پی 2000 کی کلیدی خصوصیات میں شامل ہیں: ہائپیور ٹیکنالوجی – انٹیلی جنٹ فلٹرنگ اور اسمارٹ بیم فورمنگ کے ساتھ، زیادہ رکاوٹوں والے حقیقی عالمی ماحول میں نیٹ ورک کارکردگی کبھی اتنی بہتر نہیں دیکھی گئی ہے۔ موجودہ ای پی ایم پی 1000 صارفین کے نمونے کا دوبارہ استعمال – نیٹ ورک کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ خدمات فراہم کنندگان کی سرمایہ کاری کی حفاظت اور ای پی ایم پی 2000 پر منتقل ہونے کو آسان بنا رہا ہے۔ ای پی ایم پی 1000 کے تمام فوائد میں جی پی ایس سنکرونائزیشن اور ای فورٹیفائی ٹ م شامل ہیں۔ ای فورٹیفائی یقینی بناتا ہے کہ بیرونی رکاوٹوں کی موجودگی میں حاصل کار اور اخفا کو مکمل کیا جا ئے۔ بہترین بھروسہ مندی، کارکردگی اور آگے بڑھنے کی صلاحیت ایک مناسب قیمت پر۔ ای-ورجینٹ کے صدر جو فلاشی نے کہا کہ “ہم نے فوری بہتر کارکردگی دیکھی، زیادہ تر اپ لنک کنکشنز میں۔ تبدیلی سے قبل ہمیں 2، 3 یا 4 کے قریب ایم سی ایس سطحیں دیکھ رہے تھے اور بہت زیادہ آف چینل رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ ہم نے فوری طور پر ایم سی ایس سطحوں کو 10 سے 15 تک بہتر پایا۔” کیمبیئم نیٹ ورک میں سینئر ڈائریکٹر برائے انجینئرنگ سکید احمد نے کہا کہ “کیمبیئم نیٹ ورکس زیادہ رکاوٹ، کم وسعت رکھنے والے ماحولوں کے چیلنج سے نمٹنے پر توجہ رکھتا ہے جس کا ہمارے کئی ڈبلیو آئی ایس پی صارفین کو آج سامنا ہے۔ ای پی ایم پی 2000 بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے، انتہائی مقابلے کے نرخوں پر، اور نیٹ ورک چلانے والوں کو اپنی خدمات پیشکشوں کو وسعت بخشنے کی تقویت دیتا ہے۔” نیا ای پی ایم پی سیکٹر انٹینا ای پی ایم پی 2000 حل کا حصہ ہے، اور ای پی ایم پی 1000 کو سہارا دیتا ہے۔ یہ چھوٹے ڈیزائن مکمل ای پی ایم پی 2000 اور 1000 آراستگی اور صنعت میں سب سے آگے کی کارکردگی رکھتا ہے۔ 5 گیگاہرٹز اسپیکٹرم میں نیٹ ورکس کو صف آرا کرنے والے وائرلیس

مزید پڑھیں

سوفٹ بینک نے اسمارٹ فونز کی اہمیت کو پھیلانے کے لیے ویب فلم جاری کردی

ٹوکیو، 1 جون 2016ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/– – اسمارٹ فون نے اوکیناوا کے دور دراز جزیرے کی بوڑھی خاتون کو اوساکا میں اپنے پوتے پوتیوں سے منسلک کردیا – سوفٹ بینک کارپوریشن نے 25 مئی کو ایک ویب فلم جاری کی ہے جو صارفین کے لیے اسمارٹ فونز کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ وڈیویو آر ایل: https://youtu.be/yY12m7tjghI فلم دل کو تڑپانے والی ایک کہانی پیش کرتی ہے جس میں ایک بوڑھی خاتون اوکیناوا پری فیکچر کے ایک دور دراز جزیرے، جزیرہ تاراماپر رہتی ہے جہاں سامارٹفونز کے نفوذ کی شرح کم ہے۔ وہ تاراما سے دور اوساکا میں رہنے والے اپنے پوتوں کو یاد کرتی ہے کیونکہ ان سے ملنے کا سال میں ایک ہی موقع ملتا ہے۔ سوفٹ بینک نے تجرباتی بنیادوں پر ایسی کمیونیکیشنزڈیوائسز تیار کیں جنہوں نے ان کو اسمارٹ فون استعمال کرنے کا مجازی تجربہ دینے میں مدد دی تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ ان کے پوتے پوتیاں کیسے بڑے ہو رہے تھے۔ اپنے بیٹے اور اس کی بیوی کی مدد سے خاتون ان ڈیوائسز کے استعمال کے ذریعے اب مستقل بنیادوں پر اپنے پوتے پوتیوں کو دیکھ سکتی ہیں، حالانکہ وہ دونوں ایک دوسرے سے کہیں دور ہیں۔ (تصویر: http://prw.kyodonews.jp/prwfile/release/M103854/201605311144/_prw_OI2fl_dJIYw587.png) (دیگر تصاویر: http://prw.kyodonews.jp/opn/release/201605311144/) – فلم کا موضوع “اینالوگ جدت طرازی” ہے ان افراد کی جانب سے درخواستوں کے جواب میں کہ جو کہتے ہیں کہ “ہم اسمارٹ فون استعمال نہیں کر سکتے اور اپنے پوتے پوتیوں کو بڑھتے نہیں دیکھ سکتے،” سوفٹ بینک نے ان اینالوگٹولز کو اپڈیٹ کیا جو بڑے بوڑھے استعمال کرنے کے عادی رہے ہیں۔ “اینالوگ جدت طرازی” نے تاراماجزیرے پر بوڑھی عورت کو اسمارٹ فون کے استعمال کا مجازی تجربہ فراہم کرنے کی سہولت دی۔ – ایک خاندان تاراماپر “اینالوگ جدت طرازی” کا تجربہ اٹھاتا ہے جہاں اسمارٹ فونز عام نہیں ہیں فلم کی کہانی تاراماجزیرے پر ہے، جو ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں اسمارٹ فونز کے نفوذ کی شرح کم ہے۔ جزیرے پر رہنے والی ایک بوڑھی عورت عام موبائل فون استعمال کرتی ہے لیکن کبھی کوئی ای میل نہیں بھیجی۔ سوفٹ بینک نے ان کے زیر استعمال اینالوگٹولز کو اپڈیٹکرکے نئی کمیونیکیشنزڈیوائسز میں تبدیل کیا تاکہ وہ جو ڈیجیٹل آلات استعمال کرنے کے عادی نہیں وہ بھی آسانی سے استعمال کر سکیں، اس کام میں اوساکا میں رہنے والے ان کے بیٹے کے ساتھ اشتراک کیا تاکہ خاتون کو اسمارٹ فونز سے مانوس کرنے میں مدد دی جائے۔ – ان کے “اینالوگ جدت طرازی” تجربے کو ظاہر کرنے والی وڈیو25 مئی کو آن لائن جاری کی گئی تاراما خاندان کا “اینالوگ جدت طرازی” تجربہ دکھانے والی دستاویزیوڈیو25 مئی کو آن لائن جاری کی گئی تھی۔ ناظرین دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح تاراماجزیرے پر ایک بوڑھی عورت رابطے کے نئے آلات استعمال کرتی ہے تاکہ اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ روزمرہ رابطہ رکھ سکے حالانکہ وہ پہلے ان کے ساتھ بارہا رابطے نہیں رکھ پاتی تھی۔ خصوصی ویب سائٹ: http://www.softbank.jp/corp/special/personal-innovation-act/ ذریعہ: سوفٹ بینک کارپوریشن

مزید پڑھیں

‫ووڈافون تحقیق: 75 فیصد عالمی ادارے کام کی نرم پالیسیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے

سنگاپور کے 53 فیصد اداروں نے نرم پالیسی نافذ کرنے کے بعد منافع میں اضافہ ظاہر کیا سنگاپور، یکم جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– آج ووڈافون نے اپنی تحقیق فلیکسایبل: دوست یا دشمن؟ کے نتائج ظاہر کردیے ہیں جس نے پایا کہ دنیا بھر میں 75 فیصد اداروں نے کام کی نرم پالیسیاں لاگو کیں تاکہ ملازمین کو اپنے گھنٹے تبدیل کرنے اور دور سے کام کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیوں گے استعمال کی سہولت ملے۔ تین براعظموں میں 8,000 کاروباری ماہرین کے سروے نے ظاہر کیا کہ سنگاپور میں 53 فیصد ادارے جنہوں نے کام پر نرمی متعارف کروائی نفاذ کے بعد منافع میں اضافہ دیکھا۔ دی فلیکسایبل: دوست یا دشمن؟ 10 ممالک میں تحقیق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں، سرکاری شعبوں کی انجمنوں اور کثیر القومیاداروں (ایم این سیز) کی جانب سے جوابات پر مبنی ہے۔ جواب دینے والوں نے – نمایاں حد تک – کہا کہ ان کے خیال میں کام پر نرمی کے نتیجے میں کارکردگی بہتر ہوئي ہے: دنیا بھر سے 61 فیصد جواب دینے والوں نے کہا کہ ان کے اداروں کے منافع میں اضافہ ہوا؛ 83 فیصد نے پیداوار میں بہتری کی خبر دی؛ اور 58 فیصد نے مانا کہ کام کی نرم پالیسیوں نے ان کے ادارے کی ساکھ پر مثبت اثر ڈالا۔ تیز رفتار موبائل ڈیٹاسروسز، فکسڈ لائن براڈبینڈ اور کلاؤڈسروسز کی تیزی سے قبولیت کام کی جگہ پر اس انقلاب میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں: 61 فیصد جواب دینے والے اب اپنے گھر پر براڈبینڈ سروس استعمال کرکےکام کی ایپلیکیشنز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور 24 فیصد اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کے ذریعے براڈبینڈڈونگل کے ساتھ موبائل ڈیٹا کنکشن استعمال کرتے ہیں۔ سنگاپور کے تین چوتھائی سے زیادہ ادارے کام پر نرمی پیش کرتے ہیں، البتہ رکاوٹیں اب بھی موجود سنگاپور میں جواب دینے والے 76 فیصد اداروں نے کہا کہ انہوں نے کام کی نرم پالیسیاں لاگو کیں، جو 75 فیصد کے عالمی اوسط کے برابر ہیں۔ جانے گئے فوائد میں شامل ہیں: 53 فیصد سنگاپور اداروں نے کام پر نرمی لاگو کرنے کے بعد بڑھتا ہوا منافع دیکھا۔ کام پر نرمی کا نفاذ کرنے والے 77 فیصد سنگاپوری اداروں نے ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ملاحظہ کیا۔ کام پر نرمی کا استعمال کرتے ہوئے54 فیصد سنگاپور اداروں میں اجتماعی کام بہتر ہوا۔ سنگاپور کے 54 فیصد کارکن کام و عام زندگی کے درمیان توازن کو بہتر بنانے کے لیے کام پر نرمی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان اداروں میں عملے کے جوش و جذبے میں 75 فیصد اضافہ ہوا۔ ووڈافون کے سروے نے یہ بھی تلاش کیا کہ دنیا بھر میں 20 فیصد جواب دینے والوں نے اب تک کام کی نرم پالیسی کیوں نہیں لاگو کی۔ خاص طور پر سنگاپور میں: 27 فیصد سنگاپوری اداروں نے کام پر نرمی کا نفاذ نہیں کیا کیونکہ وہ خوف رکھتی ہیں کہ ملازمین کا اجتماعی کام زوال کا شکار ہو جائے گا۔ 57 فیصد سنگاپوری ملازمین کا سمجھنا ہے کہ اپنی ملازمت کی جگہ پر ان کے پاس ایک کارآمد نرم

مزید پڑھیں

یونین پے کارڈز آسٹریلیا کی صارفی مارکیٹ کے لیے بڑی صلاحیت لاتے ہوئے

شنگھائی، چین، یکم جون 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– چین اور آسٹریلیا کے شہریوں کے درمیان بڑھتے ہوئے رابطوں نہ صرف انفرادی سیاح آسٹریلیا کا دورہ کرنا پسند کرتے ہیں، بلکہ زیادہ سے زیادہ چینی ادارے بھی اپنے ملازمین کے لیے آسٹریلیا کا سفر منظم کر رہے ہیں، جو آسٹریلیا کو خریداری میں مستقل اضافہ دیتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے آسٹریلیا نے 1,000 چینی کاروباری سیاحوں پر مشتمل بہت بڑے سیاحتی گروپ کی رہنمائی ہے۔ پیش بینی کی گئی ہے کہ یہ آسٹریلیا میں 4 ملین آسٹریلوی ڈالر کی قوت خریداری لائیں گے۔ آجکل چند چینی ادارے اپنے ملازمین کے سیر سپاٹے، کانفرنس کے انعقاد اور ٹیم بلڈنگ کے لیے انہیں بیرون ملک بھیجنے کا انتظام کررہے ہیں۔ اس لیے دورہ کرنے والے ایک گروپ میں سیاحوں کی تعداد زیادہ ہے۔ دریں اثناء، ادارے اور شرکا زبردست قوت خریداری رکھتے ہیں، اور یونین پے کارڈ کے ساتھ خریداری کرنا پسند کررہے ہیں، جو بلاشبہ کسی سفری مقام پر خریداری کو فروغ دیتا ہے۔ چینی سیاحتی ایجنسی کے ایک ٹور گائیڈ کہتے ہیں کہ “غیر ملکی تاجروں کی جانب سے یونین پے کارڈ کی قبولیت اور یونین پے کارڈ کے لیے متعدد خصوصی پیشکشوں میں اضافے کے ساتھ، ان کاروباری سیاحوں کے کارڈ رکھنے کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور کارڈ کے ساتھ اوسط خریداری حجم بھی مستقل بڑھا ہے۔” چینی سیاح آسٹریلیا میں پیسے خرچ کرنے کے خواہشمند ہیں، جو بلاشبہ مقامی معیشت کو بہتر بنائے گا۔ ٹورازم ریسرچ آسٹریلیا (ٹی آر اے) کی جانب سے شائع ہونے والے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال آسٹریلیا میں چینی سیاحوں کی جانب سے خریداری کا حجم 6.2 ارب آسٹریلوی ڈالرز تھا، جو گزشتہ 10 سالں میں تقریباً 7 گنا بڑھا ہے۔ اس پس منظر میں سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے زیادہ سے زیادہ آسٹریلوی تاجر یونین پے کارڈز قبول کر رہے ہیں۔ اس وقت 80 فیصد مقامی اے ٹی ایمز اور 50 فیصد مقامی تاجر یونین پے کارڈ قبول کر رہے ہیں، سیاحوں کی جانب سے زیادہ تر دیکھے جانے والے مقامات کا احاطہ کررہے ہیں۔ ان میں تقریباً 160 ہزار پی او ایس ٹرمینل ہیں جو یونین پے قبول کر رہے ہیں۔ “کوئیک پاس”۔ دریں اثنا، 97 فیصد ٹیکسیاں یونین پے کارڈ قبول کر رہی ہیں۔ اس سال کے دوران صارفین ملبورن ایئرپورٹ کے چائنیز کارنر پر یونین پے کارڈ کے ساتھ خصوصی فوائد کا لطف اٹھائیں گے۔ یہ یونین پے انٹرنیشنل کی جانب سے نئے رعایتی پروگرام کا حصہ ہے، جو 100 بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس پر خصوصی رعایت پیش کررہا ہے، جنہیں سیاحوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، چار اہم سیاحتی مقامات، بشمول سڈنی سی ورلڈ، وائلڈلائف پارک، مادام تساؤ کا عجائب گھر اور سڈنی ٹاور یونین پے کارڈ کے ساتھ 40 فیصد رعایت دیں گے۔ آسٹریلیا کے ادارۂ شماریات کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ 2015ء میں آسٹریلیا کا سفر کرنے والے چینی سیاحوں کی تعداد پہلی بار 1 ملین سے تجاوز کرگئی۔ 2020ء تک یہ تعداد 1.4 ملین تک بڑھ جائے گی، جو آسٹریلیا

مزید پڑھیں