اومنی کوم میڈیا گروپ میڈیا لائنز فاتحین کی فہرست میں سب سے اوپر

ویوز آڈیو نے ایک عمیق 3ڈی آڈیو تجربے کے لیے کک اسٹارٹر مہم کے ذریعے این ایکس ہیڈ ٹریکر جاری کردیا

‫کیمبیئم نیٹ ورکس نے سی این میڈوسا ٹ م کا اعلان کردیا، فکسڈ وائرلیس براڈبینڈ کے لیے پی ایم پی 450 پلیٹ فارم میں اپنی نوعیت کی پہلی بڑی کثیر صارف میمو ٹیکنالوجی

میلون لم مرینامینڈرین سنگاپور کے جنرل مینیجر مقرر

وِوِڈ سڈنی نئی بلندیوں پر

وینزویلا کے اعلیٰ عہدیدار نے ہتک عزت کے مقدمے میں وال اسٹریٹ جرنل کو گھسیٹ لیا، ایلیو پیریز لا آفسز نمائندگی کرتے ہوئے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

اومنی کوم میڈیا گروپ میڈیا لائنز فاتحین کی فہرست میں سب سے اوپر

او ایم ڈی اور پی ایچ ڈی نے مشترکہ طور 15 لائنز جیتے او ایم ڈی زمرے میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے والا ادارہ کان، فرانس، 24 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– اومنی کوم گروپ انکارپویٹڈ (این وائی ایس ای: OMC) کے ابلاغی خدمات کے شعبے اومنی کوم میڈیا گروپ (او ایم جی) نے پانچ سالوں میں چوتھی بارسالانہ کان میلہ برائے تخلیق میں اپنے اداروں او ایم ڈی اور پی ایچ ڈی کے ساتھ کل 15 میڈیا لائنز حاصل کیے ہیں۔ او ایم ڈی زمرے میں سب سے زیادہ اعزاز حاصل کرنے والا ایجنسی نیٹ ورک تھا، جس نے 11 میڈیا لائنز حاصل کیے – ایک سونے، ایک چاندی اور چھ کانسی کے؛ او ایم ڈی پی آر، تخلیقی موثریت اور موبائل کے زمروں میں گراں پری فاتحین کے لیے سب سے بھروسہ مند شراکت دار رہا۔ پی ایچ ڈی نے ایک سونے، ایک چاندی اور دو کانسی کے میڈیا لائنز حاصل کیے۔ او ایم ڈی اور پی ایچ ڈی سے چلنے والے اومنی کوم میڈیا گروپ کی مشترکہ کارکردگی زمرے میں سرفہرست رہی، جس نے اگلی اعزیز یافتہ میڈیا ہولڈنگ کمپنی کے مقابلے میں دوگنے سے بھی زیادہ میڈیا لائنز حاصل کیے۔ او ایم ڈی نے گلوب اور زمرہ جات جیتے او ایم ڈی کو 11 میڈیا لائنز صارفین کے مختلف زمرہ جات کی وسیع اقسام میں دیے گئے – جن میں آٹوموٹو، سی پی جی، مالیاتی خدمات، ابلاغ، خوردہ، کھیلوں کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی شامل ہیں –جنہیں او ایم ڈی ایجنسیوں نے دنیا بھر میں جمع کروایا۔ جیتنے والے اداروں، صارفین اور مہمات میں شامل ہیں: گولڈ لائن او ایم ڈی ڈومینکن جمہوریہ – “اینڈنگ دی سائلنس” مہم برائے لا سرینا سلور لائن او ایم ڈی برطانیہ – “ہیومنز” مہم برائے چینل 4 (2) او ایم ڈی ڈومینکن جمہوریہ – اینڈنگ دی سائلنس مہم برائے لا سرینا برونز لائن او ایم ڈی اٹلی – “بزنس بوسٹر” برائے رینال او ایم ڈی سوئیڈن – “سلو ڈاؤن جی پی ایس” مہم برائے آئی ایف انشورنس او ایم ڈی متحدہ عرب امارات – “چیمپیئنز ہویک” مہم برائے گو اسپورٹ او ایم ڈی متحدہ عرب امارات – “آئی کین ٹیچ یو ٹو” برائے دبئی کیئرز او ایم ڈی برطانیہ – “ہنٹڈ” مہم برائے چینل 4 او ایم ڈی برطانیہ– “کمپین ٹو کومبیٹ لونلی نیس” برائے جان لوئس او ایم ڈی امریکا – “انٹیل ونٹر گیمز” برائے انٹیل پی ایچ ڈی اے پی اے سی اداروں کا مضبوط مظاہرہ پی ایچ ڈی کے چار میں تین فاتحین اے پی اے سی اداروں نے حاصل کیے، جن میں ایک گولڈ میڈیا لائن بھی شامل ہے جو پی ایچ ڈی نیوزی لینڈ نے ڈی بی بریوریز “بریوٹرولیئم” مہم کے لیے؛ ایک کانسی کا پی ایچ ڈی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بینکنگ گروپ کی “اسمارٹ گرلز – ایکوئیل فیوچر” مہم؛ اور ایک کانسی کا پی ایچ ڈی انڈیا کے لیے ہندوستان یونی لیور کی “لو کر لو بات” مہم کے لیے تھا۔ پی ایچ ڈی برطانیہ نے سینس بری کی “شیئرنگ دی گفٹ آف ریڈنگ ایٹ کرسمس” مہم کے لیے ایک چاندی کا لائن جیتا۔

مزید پڑھیں

ویوز آڈیو نے ایک عمیق 3ڈی آڈیو تجربے کے لیے کک اسٹارٹر مہم کے ذریعے این ایکس ہیڈ ٹریکر جاری کردیا

نوکس ول، ٹینیسی، 22 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– رواں سال ویوز آڈیو نے این ایکس کا اعلان کیا تھا جو ایک انقلابی سافٹویئر ٹیکنالوجی ہے جو اسٹیریو ہیڈفونز پر وسیع آڈیو عکس لاگو کرتی ہے، یوں ورچوئل ریئلٹی، آگمینٹڈ ریئلٹی، 3 ڈی مکسنگ اور مزید میں اطلاق کا دروازہ کھول رہی ہے۔ ویوز این ایکس صارفین کو اسی قدرتی گہرائی، فطری تصور اور وسیع عکس سننے دیتی ہے جو حقیقی کمرے میں اسپیکرز سے ملتا ہے، لیکن ہیڈ فونز پر۔ ویوز این ایکس کے ساتھ فلمیں اور گیمز ایک انقلابی طریقے سے سنے جا سکتے ہیں کیونکہ وہ عمیق 3ڈی حقیقت کی نئی جہت حاصل کر رہے ہیں – اور یہ سب اسی ہیڈ فونز پر ہوتا ہے جو آپ کے پاس موجود ہے۔ ویوز نے ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانے کے لیے این ایکس کافی آر اینڈ ڈی زور دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ویوز 22 جون سے شروع ہونے والی ایک کک اسٹارٹر مہم کے ذریعے آڈیو برادری تک رسائي حاصل کر رہا ہے۔ کک اسٹارٹر آڈیو شوقین افراد کے لیے اس انقلابی چیز پر سب سے پہلے پہنچںے کا ایک طریقہ ہے۔ مہم میں شامل ہونے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://waves.com/kickstarter۔ تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160621/382096 لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160621/382097LOGO ویوز ٹیکنیکل گریمی (ر) ایوارڈ کا وصول کنندہ اور آڈیو ڈی ایس پی ٹیکنالوجیوں کا معروف عالمی ڈيولپر ہے۔ ویوز نے سائیکوایکوسٹک سگنل پروسیسنگ الگورتھمز کی تیاری کے ذریعے آغاز کیا جو انسانی سماعت کی جدید معلومات اور ادراک کا فائدہ اٹھاتا ہے تاکہ محسوس کی جانے والی آواز کے معیار کو اصلاً بہتر بنایا جا سکے۔ فضائی آواز کا تصور ایک پیچیدہ مظہر ہے۔ یہ آواز کی صوتی لہروں اور ایک کمرے یا جگہ کے درمیان تعامل، آواز کی لہروں اور ہمارے سر اور کانوں کی جسمانی حرکت کے درمیان تعامل، ہمارے درمیانی اور اندرونی کان اور صوتی اعصاب کے تعمال اور آخر میں ہمارے دماغ کے ادراک اور صوتی منظرنامے کی تفہیم کو ملاتی ہے۔ ہیڈ فونز پر آواز کا تصور بالکل مختلف تجربہ ہوتا ہے۔ ویوز این ایکس ہیڈ فونز پر ویسی ہی سمعی کنائے ڈال کر اس خلا کو پورا کرتا ہے جوحقیقی دنیا میں ہمارے کانوں تک پہنچتے ہیں۔ اس کے لیے اختیار کیے گئے طریقوں میں سے ایک صارف کے سر کی پوزیشن اور صارف کے ہیڈ فونز میں آواز کی وضع کو جانچنا ہے تاکہ جانا جا سکے کہ صارف اسے حقیقی دنیا میں کیسے سنتا۔ ویوز این ایکس صارف کے سر کی حقیقی حرکتوں کا کھوج لگاتا ہے، ایک حقیقی، متحرک اور متغیر حساس تجربہ تخلیق کرنے کے لیے–سہ جہتی صوتی میدان کے ذریعے حرکت کی نقل کرکے بائیں اور دائیں ہیڈ فونز میں مناسب انداز میں مقام بندی کے ذریعے — معمولی بہتریاں کررہا ہے۔ حال ہی میں ویوز نے نے این ایکس خاندان کی پہلی مصنوعات کامیابی سے جاری کی – این ایکس ورچوئل مکس روم پلگ ان، ایک “ورچوئل مانیٹرنگ” ٹول جو ایک بڑے کمرے کی حقیقی آوازوں کو ہیڈفونز پر ازسرنو تخلیق کرتا ہے، آڈیو ماہرین کو ہیڈ فونز پر مکسنگ اور ریکارڈنگ کے بہتر فیصلے کرنے کی سہولت دے

مزید پڑھیں

‫کیمبیئم نیٹ ورکس نے سی این میڈوسا ٹ م کا اعلان کردیا، فکسڈ وائرلیس براڈبینڈ کے لیے پی ایم پی 450 پلیٹ فارم میں اپنی نوعیت کی پہلی بڑی کثیر صارف میمو ٹیکنالوجی

– اضافہ شدہ گنجائش اور اعلیٰ اسپیکٹرم موثریت نیٹ ورک آپریشنز کے لیے زیادہ افراد تک 5جی جیسے انٹرنیٹ کنکشنز پیش کرنا اور ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ کرنا ممکن بناتی ہے رولنگ میڈوز، الینوائے، 22 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– وائرلیس براڈبینڈ حل پیش کرنے والے معروف عالمی ادارے کیمبیئم نیٹ ورکس ٹ م نے آج سی این میڈوسا ٹ م ٹیکنالوجی کی حامل اپنی پہلی پروڈکٹ پی ایم پی 450 ایم کا آغاز کردیا ہے۔ سی این میڈوسا نیٹ ورک آپریشنز کو ڈی ایس ایل اور کیبل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 5جی جیسی رفتار فراہم کرنا ممکن بناتا ہے جبکہ فائبر کے ہم پلہ نتائج پیش کررہا ہے۔ نیٹ فلکس ٹ م جیسے اسٹریمنگ میڈیا کے لیے صارفین کی طلب، کلاؤڈ بیسڈ سروسز کے لیے ضروری منظم ٹریفک کو سہارا دینے کی ضرورت اور زیادہ گنجائش کے سروس لیول معاہدوں کی فراہمی اس جدت طرازی کی ضرورت کو تحریک دے رہے ہیں۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140613/117974 کیمبیئم کا سی این میڈوسا فکسڈ وائرلیس براڈبینڈ کے لیے پہلا کمرشل سطح پر دستیاب کثیر صارف، کثیر ان پٹ، کثیر آؤٹ پٹ (ایم یو – میمو) پلیٹ فارم ہے۔ 14×14 شامل انٹینا آراستگی 802.11اے سی ویو 2 اور ایل ٹی اے-اے کا 8×8 کے مجوزہ نفاذ سے آگے گزر جاتے ہیں، اور بیک وقت سات کیریئر چینز کو سہارا دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سی این میڈوسا- حامل پی ایم پی 450 ایم کی غیر معمولی اسپیکٹرل موثریت وائرلیس خدمات فراہم کرنے والوں کو موجودہ صارفین کے لیے ٹرپل پلے سروسز پیش کرنا، اور اضافی کمیاب اور مہنگے اسپیکٹرم کی ضرورت کے بغیر نئے صارفین کو شامل کرنا ممکن بناتا ہے۔ کیمبیئم لیبس میں تین سال کے عرصے کے دوران بنائی گئی سی این میڈوسا کی وسیع ایم یو-میمو ٹیکنالوجی میدان میں ثابت شدہ پی ایم پی 450 وائرلیس براڈبینڈ پلیٹ فارم میں نیٹ ورک گنجائش اور انقلابی اسپیکٹرل موثریت میں تین سے چار گنا اضافہ پیش کرتا ہے، جبکہ کلاؤڈ پر شیشے کے واحد ٹکڑے سے سنبھالا جا سکتا ہے۔ یولو ایس پی اے کے صدر لوکا سپاڈا نے کہا کہ “سی این میڈوسا ہمیں بیرونی مقامات پر انتہائی مسابقتی قیمتوں میں الٹرا براڈبینڈ سروسز پیش کرنے کی سہولت دے گا،جس تک ہم پہلے کبھی پہنچ ہی نہیں سکتے تھے۔ پی ایم پی 450 ایم میں زبردست میمو ٹیکنالوجی ہمیں اپنی موجودہ صف آرائی کی بنیاد پر، اسی اسپیکٹرم اور پہلے جیسے صارف آلات کو استعمال کرنے کی سہولت دیتی ہے، جبکہ نیٹ ورک توسیع کو سہارا دینے کے لیے بینڈوڈتھ کے ساتھ موجودہ صارفین کے لیے نتائج میں اضافہ کرتی ہے۔” پی ایم پی 450 ایم میں سی این میڈوسا ایم یو-میمو ٹیکنالوجی کی کلیدی خصوصیات میں شامل ہیں: گنجائش میں 3X-4X گنا اضافہ، 20 میگاہرٹز چینل میں 400 ایم بی پی ایس سے زیادہ کے ساتھ۔ صنعت کی 20+ بٹس فی سیکنڈ فی ہرٹز (بی پی ایس/ہرٹز) کی معروف اسپیکٹرل موثریت اور فریکوئنسی دوبارہ استعمال کی کنفیگوریشنز میں لاگو کرنے کی صورت میں 40 بی پی ایس/ہرٹز سے زیادہ۔ مکمل جدید سیکٹر انٹینا سرمائے کے اخراجات کو کم کر رہا ہے اور

مزید پڑھیں

میلون لم مرینامینڈرین سنگاپور کے جنرل مینیجر مقرر

سنگاپور، 23 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– میریٹسہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے حال ہی میں میلون لم کو اپنے بین الاقوامی سطح پر معروف مینڈرین سنگاپور کا جنرل مینیجر مقرر کردیا ہے –ایک نفیس 575 کمروں کا کاروباری ہوٹل جو مرینا بے کے مالیاتی ضلع کے قلب میں ایک بہترین مقام کا لطف اٹھاتا ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20160622/8521604108 میلون اپنے ساتھ 20 سال کا صنعتی تجربہ لائے ہیں جو وہ مہمان نوازی کے بڑے اداروں کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیا بھر میں مختلف کلیدی عملی و قائدانہ کرداروں میں حاصل کر چکے ہیں ان میں انٹرکانٹینینٹل ہوٹلز گروپ، ملینیئم اینڈ کوپتھورن انٹرنیشنل، دی ایسکوٹ لمیٹڈ، پارک ہوٹل گروپ اور فار ایسٹ ہاسپٹیلٹی شامل ہیں۔ وہ فار ایسٹ ہاسپٹیلٹی میں ایریا جنرل مینیجر کی حیثیت سے دو کامیاب سال گزارنے کے بعد میریٹس میں شامل ہوئے، جہاں وہ فار ایسٹ ادارے کے سنگاپور میں تین اہم ہوٹلوں –آرچرڈ پیریڈ ہوٹل؛ دی ایلزبتھسنگآپور اور دی کوئنسی ہوٹل – کے آپریشنز اور منافع بخشی کے لیے ذمہ دار تھے۔ اس سے قبل وہ پارک ہوٹل گروپ میں نائب صدر تھے جہاں وہ گروپ کے عظیم ترین چین شعبے میں ہوٹلوں کی کارکردگی کی نگرانی کر رہے تھے۔ اس کردار کے ساتھ وہ گروپ کی پروڈکٹ انوویشن کمیٹی کے چیئرپرسن بھی تھے اور برانڈ کے لیے نئی مصنوعات اور خدمات کے معیارات کی تعمیر و نفاذ کی قیادت کر رہے تھے۔ میلون 2005ء سے 2015ء تک ملینیئم اینڈ کوپتھورن انٹرنیشنل کے ساتھ تھے، جس دوران انہوں نے ایم ہوٹل سنگاپور، آرچرڈ ہوٹل سنگاپور اور گرینڈ ملینیئم کوالالمپور کے لیے جنرل مینیجر کے عہدے کامیابی کے ساتھ نبھائے۔ مرینامینڈرین سنگاپور میں قیادت سنبھالتے ہوئےمیلون کی نظریں ہوٹل کے لیے مسابقت اور کاروباری کارکردگی کی عظیم تر سطحیں حاصل کرنے پر ہیں۔ لوگوں کو آگے بڑھانے اور صنعت کے معروف مصنوعاتی و خدماتی معیارات کے نفاذ میں اپنی جانی مانی صلاحیتوں کی وجہ سے میلون تزویراتی ترقی کے لیے مرینامینڈرین سنگاپور کو درست سمت میں چلانے کی انوکھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: جینس ازوپاردو علاقائی نائب صدر، برانڈنگ و کمیونیکیشنز میریٹسہوٹلز اینڈ ریزورٹس ڈی آئی ڈی: +65-6831-6385 ای میل: [email protected] پیٹریشیاینگ ڈائریکٹر، مارکیٹنگ کمیونیکیشنز ڈی آئی ڈی: +65-6845-1239 ای میل: [email protected] تصویر- http://photos.prnasia.com/prnh/20160622/8521604108

مزید پڑھیں

وِوِڈ سڈنی نئی بلندیوں پر

بلند ڈرون فوٹیج، بلند طائرانہ تصاویر، بلند نتائج روشنی، موسیقی اور خیالات کی دنیا کے سب سے بڑے میلے کی نمایاں کرتے ہوئے سڈنی، 19 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– وِوِڈ سڈنی 2016ء ایک اور سال کے لیے تکمیل کو پہنچا۔ دنیا کے سب سے بڑے، روشنی موسیقی و خیالات کے میلے کے لیے 23 راتوں کا جشن منانے کی خاطر ڈیسٹی نیشن این ایس ڈبلیو نے نئی ڈرون فوٹیج جاری کردی ہے جو میلے کو بلندیوں سے بہتر انداز میں ظاہر کرتی ہے۔ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20160619/8521604002-a چمکتے دمکتے وِوِڈ سڈنی کا شاندار طائرانہ منظر پیش کرتے ہوئے ناظرین کو سڈنی ہاربر کے سفر پر لے جایا جاتا ہے، رائل بوٹینک گارڈن سڈنی کی کیتھیڈرل آف لائٹ تنصیب سے وِوِڈ سڈنی کے جنگلی علاقے تارونگا چڑیا گھر تک۔ وِوِڈ سڈنی ریاستی حکومت کے سیاحتی و اہم تقریبات کے ادارے ڈیسٹی نیشن این ایس ڈبلیو کی ملکیت، زیر انتظام اور پیشکش ہے۔ ڈیسٹی نیشن این ایس ڈبلیو کی سی ای او اور ایگزیکٹو پروڈیوسر سینڈرا چپ کیس نے کہا کہ ” وِوِڈ سڈنی مقامی اور بین الاقوامی مہمانوں کی جانب سے پسند کیا گيا ہے۔ ہزاروں افراد نے رواں سال کی اہم جھلکیوں کا لطف اٹھایا جس میں 60 میٹر بلند روشنی تنصیب 75,000 سے زیادہ ایل ای ڈیز کا حامل کیتھیڈرل آف لائٹ اور وِوِڈ سڈنی کی سب سے رومانوی تنصیب ایک انٹرایکٹو لو-او-میٹر رکھنے والا آئی لو یو شامل تھے۔ تارونگا چڑیا گھر میں مہمانوں نے 4.3 میٹر بلند انٹرایکٹو شیر کیشکل کی لالٹین کو سراہا، جس کا نام چڑیا گھر کی مادہ سماٹرن شیر جمیلا پر رکھا گیا تھا۔ اب اپنے آٹھویں سال میں موجود وِوِڈ سڈنی میلہ شہر کی بلند عمارات کو روشنی کے رنگین کینوس میں تبدیل کر دیتا ہے۔ آرٹ تنصیبات اور شاندار پروجیکشنز دنیا بھر کے 23 ممالک کے 150 سے زیادہ فن کاروں نے تخلیق کیں۔ 2015ء میں وِوِڈ سڈنی نے 1.7 ملین مہمانوں کی توجہ مبذول کروائی تھیں۔ رواں سال وِوِڈ سڈنی شہر بھر میں 90 سے زیادہ روشنی تنصیبات اور پروجیکشنز پیش کیں جبکہ 190 ووڈ میوزک تقریبات ہوئیں اور 658 سے زیادہ مقررین 183 وِوِڈ آئیڈیاز تقریبات میں ظاہر ہوئے۔ وِوِڈ سڈنی نے ڈریس سرکل تنصیب کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا جسے دنیا کا سب سے بڑا انٹرایکٹو ڈسپلے تسلیم کیا گیا، اور تارونگا چڑیا گھر کی 100 ویں اور رائل بوٹینک گارڈن سڈنی کی 200 ویں سالگرہ جیسے اہم سنگ ہائے میل کا جشن منایا۔ ملاحظہ کیجیے www.vividsydney.com۔ ذرائع ابلاغ کے لیے مواد: نئی ڈرون فوٹیج یہاں دستیاب ہے۔ نئی فضائی تصاویر یہاں ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔ براڈ کاسٹ معیار کی بی-رول فوٹیج یہاں دستیاب ہے۔ ہدایات برائے مدیران: یاد رکھیں کہ حتمی وِوِڈ سڈنی نتائج کا اعلان آئندہ ہفتوں میں ہوگا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20160619/8521604002-b تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160619/8521604002-a تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160619/8521604002-b

مزید پڑھیں

وینزویلا کے اعلیٰ عہدیدار نے ہتک عزت کے مقدمے میں وال اسٹریٹ جرنل کو گھسیٹ لیا، ایلیو پیریز لا آفسز نمائندگی کرتے ہوئے

نیو یارک، 17 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– وال اسٹریٹ جرنل کے مالک اداروں، ڈاؤ جونز اینڈ کمپنی انکارپوریٹڈ اور نیوز کارپوریشن، نے اس ہفتے وینزویلا کے معروف سیاست دان ڈیوسڈیڈو کابیلو-رونڈن کی جانب سے ہتک عزت کے ایک دعوے میں کاغذات پیش کیے، جن کا دعویٰ ہے کہ 18 اپریل کو اخبار میں چھپنے والے ایک مضمون میں انہیں منشیات کی اسمگلنگ اور کالے دھن کو سفید کرنے کے معاملات سے منسلک کرکے بدنام کیا گیا ہے۔ حکمران یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا کے نائب صدر اور 2002ء کی ناکام بغاوت کے دوران ملک کے عبوری صدر رہنے والے کابیلو کا کہنا ہے کہ “وینزویلا کے حکام پر ملک کو کوکین کے عالمی مرکز میں تبدیل کرنے کا شبہ” نامی مضمون میں نامعلوم ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے یہ غلط دعویٰ کیا ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں امریکی محکمہ انصاف کی تحقیقات کا “سب سے بڑا ہدف” تھے۔ مقدمہ یہ بھی دعویٰ کرتا ہے کہ وینزویلا کے پاراگوانا جزیرہ نما سے کوکین کی بڑی مقدار بھیجنے سے وابستگی کے الزامات غلط اور ہتک آمیز تھے۔ کابیلو کے وکیل ایلیو پیریز نے کہا کہ “مدعا علیہان نے اس شپمنٹ میں جناب کابیلو کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بارے میں باضابطہ تحقیقات میں شامل کسی فرد سے کوئی معلومات حاصل نہیں کی۔” پیریز نے مزید کہا کہ، وال اسٹریٹ جرنل کا مضمون، جس کا ذیلی عنوان “امریکی تحقیقات منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے شعبے میں نمبر 2 عہدیدار ڈیوسڈیڈو کابیلو سمیت دیگر کو ہدف بناتا ہوا،” تھا، نے مختلف امریکی اور بین الاقوامی اداروں میں شرمناک الزامات کی دوبارہ اشاعت کا “سونامی” پیدا کیا۔ پیریز نے کہا کہ “جناب کابیلو وینزویلا کے ایک معزز سیاست دان اور فوجی رہنما ہیں جنہوں نے دہائیوں تک اپنے ملک اور عوام کی ایمانداری سے خدمت کی ہے۔ سنجیدہ جرائم میں ان کی شمولیت کے الزامات عاقبت نااندیشانہ، غلط اور ایک سرکاری عہدیدار کی حیثیت سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے ہیں۔” مقدمہ دعویٰ کرتا ہے کہ ڈاؤ جونز اور نیوز کارپوریشن نے بغض و عداوت کی بنیاد پر یہ غلط بیانات دیے “یہ جانتے ہوئے کہ بیانات غلط ہیں یا اس ضمن میں بے پروائی سے نظرانداز کیا کہ آیا یہ غلط ہیں یا نہیں۔”یہ مزید بتاتا ہے کہ مبینہ غلط کام کابیلو کے وینزویلا میں سرکاری عہدے سے تعلق نہیں رکھتے اور “کم از کم بے پروائی” کے ضمن میں آتے ہیں۔

مزید پڑھیں