بیرون ملک 2000 سے زیادہ تعلیمی ادارے ٹیوشن ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں – یونین پے انٹ‫نیشنل نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے اپنی ادائیگی سروس کو بہتر بنا لیا

ہارڈ روک ہوٹلز نیو یارک شہر کی معروف میوزک رو میں موسیقی کی آواز واپس لاتا ہوا

سالانہ سی جے اے پی تصویری مقابلے کے لیے درخواستیں شروع

یونین پے ایچ سی ای موبائل کوئیک پاس نے جنوبی کوریا سے بیرون ملک آغاز کردیا

جے این اے ایوارڈز 2016ء اعزاز پانے والے ظاہر

اویوای نے یوایس بینک ٹاور میں اویوای اسکائی اسپیس اور اپنی نوعیت کی پہلی اسکائی سلائیڈ کی رونمائی کردی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بیرون ملک 2000 سے زیادہ تعلیمی ادارے ٹیوشن ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں – یونین پے انٹ‫نیشنل نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے اپنی ادائیگی سروس کو بہتر بنا لیا

شنگھائی، چین، 1 جولائی 2016ء/سن ہوا ایشیانیٹ/– بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لیے یونین پے کی ادائیگی سروس ٹیوشن ادائیگی سے روزمرہ زندگی کے تمام پہلوؤں تک توسیع پا رہی ہے۔ یکم جولائی کو یونین پے انٹرنیشنل نے اعلان کیا کہ اب بیرون ملک 2,000 سے زیادہ تعلیمی ادارے ٹیوشن ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کر رہےہیں، جو امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور سنگاپور سمیت مشہور مقامات کے معروف تعلیمی اداروں کا احاطہ کر رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے چینی طالب علموں کی تعداد 2015ء میں 500,000 سے تجاوز کر چکی ہے، سال بہ سال میں تقریباً 14 فیصد اضافے کے ساتھ۔ چین اب امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بین الاقوامی طالب علموں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اس پس منظر میں یونین پے انٹرنیشنل ان طالب علموں کے لیے اپنی ادائیگی سروس کو بہتر بنا رہا ہے۔ باسہولت اور محفوظ آن لائں سرحد پار ٹیوشن ادائیگی یونین پے کارڈز کے ذریعے آن لائن ٹیوشن ادائیگی اب آسان ہے۔ ترسیل زر کام کے تین دنون کے اندر مکمل ہو سکتے ہیں۔ یونین پے آن لائن ادائیگی مختلف حفاظتی و خطرہ سنبھالنے والے اقدامات کو قبول کرتی ہے تاکہ بین السرحدی آن لائن ادائیگی کی حفاظت کی ضمانت دی جا سکے۔ طلبہ اور ان کے والدین یونین پے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ٹیوشن ادائیگی کے لیے متعدد ٹیوشن ادائیگی پلیٹ فارمز پر لاگ ان ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر پیئرٹرانسفر شمالی امریکا، یورپ اور آسٹریلیا میں 700 سے زیادہ اور ویسٹرن یونین 400 سے زیادہ تعلیمی اداروں کا احاطہ کرتے ہیں۔ تائیوان میں پانچ اہم بینکوں کے ٹیوشن ادائیگی پلیٹ فارمز 70 فیصد مقامی کالجوں اور جامعات کا احاطہ کررہے ہیں۔ تیسرے فریق اداروں جیسا کہ ٹی ایم ایس اور ٹچ نیٹ کے ساتھ تعاون کے ذریعے یونین پے انٹرنیشنل 700 اداروں کے باضابطہ ادائیگی ویب صفحات کے لیے یونین پے کریڈٹ کارڈز کی قبولیت کو ممکن بنایا۔ طلبہ کی بیرون ملک زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ادائیگی سروسز یونین پے کی ادائیگی سروس اب بیرون ملک طلبہ کی زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔ مشہور مقامات پر یونین پے کارڈز استعمال کرنا آسان ہے۔ مثال کے طور پر امریکا میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز نقد نکلوانے کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں اور 80 فیصد تاجر دستخطی ادائیگی کے لیے یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرتے ہیں۔ ان تاجروں میں اہم ڈپارٹمنٹ اسٹورز، سپر مارکیٹیں اور ریستوراں شامل ہیں۔ یونین پے کی ادائیگی سروس مختلف تعلیمی ادائیگی منظرناموں کا بھی احاطہ کرتے ہیں: کیمپس میں پی او ایس ٹرمینلز پر ٹیوشن کی ادائیگی، درسی کتب اور رہائش کی ادائیگی۔ کئی کیمپس کتاب گھر، طلبہ کے خدماتی مراکز، طلبہ کی آرام گاہیں اور کتب خانے بھی یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ یونین پے کارڈز کا بیرون ملک استعمال کئی فائدے رکھتا ہے: طلبہ کو بھاری مقدار میں نقد رقم لے جانے کی ضرورت نہیں، نہ ہی انہیں غیر ملکی کرنسی میں

مزید پڑھیں

ہارڈ روک ہوٹلز نیو یارک شہر کی معروف میوزک رو میں موسیقی کی آواز واپس لاتا ہوا

ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک رواں سال بنا رکھے گا اورلینڈو، فلوریڈا، 29 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 70 ممالک میں موجودگی کے ساتھ دنیا کے معروف ترین مہمان نوازی برانڈز میں سے ایک ہارڈ روک انٹرنیشنل فخریہ طور پر ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک پیش کرتا ہے۔ موسم بہار 2019ء کے اواخر میں کھلنے کے لیے تیار یہ نو تعمیر شدہ 445 کمروں کا ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک جلد 7 ویں ایونیو اور ایونیو آف دی امریکاز کے درمیان 48 ویں اسٹریٹ پر نمودار ہوگا۔ یہ علاقہ، جو پہلے میوزک رو کہلاتا تھا، کبھی موسیقی کا مرکز تھا اور روک کے لیجنڈز جیسا کہ جمی ہینڈرکس، ایرک کلیپٹن اور دی اسٹونز سمیت ابھرتے ہوئے فنکاروں کا مسکن تھا۔ آنے والا ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک میوزک رو میں نئی سانس پھونکے گا اور تاریخی مقام کے ورثے کو دوبارہ تسخیر کرے گا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160627/383758 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160517/368695LOGO ہارڈ روک انٹرنیشنل میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہمیش ڈوڈس نے کہا کہ “ہم نیو یارک شہر میں ہارڈ روک ہوٹلز کا تجربہ ظاہر کرنے پر فخر اور تمنا دونوں ظاہر کرتے ہیں، ایک ایسا مقام جہاں کی زندگی اور لامحدود توانائی ہمارے برانڈز کے بہترین مطابقت رکھتی ہے۔ ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک ایک مکمل نیا تعمیراتی منصوبہ ہے، جس کے ساتھ ہم ایک ایسا ہوٹل تیار کرنے کے قابل ہیں جو خاص سہولیات اور پروگرامنگ کا حامل ہے جو نیو یارک شہر کے لیے تیارکردہ اپنی نوعیت کا خاص موسیقی تجربہ فراہم کرے گا۔” نیو یارک میں ایک نئے اور موسیقی پر توجہ رکھنے والے تجربے کے ساتھ ہارڈ روک ہوٹل شہر کے موسیقی و ثقافتی ورثے کو براہ راست موسیقی تقریبات اور گلوکاروں سے متاثرہ ڈیزائن اجزاء کو پیش کرنے میں فخر کرے گا۔ دنیا کے سب سے بڑے اور بیش بہا موسیقی یادگاری مجموعے کے منتظم کی حیثیت سے ہارڈ روک انٹرنیشنل کا ڈیزائن دیواروں پر عجائب گھروں جیسے ڈسپلے ڈیزائن کرے گا۔ ہوٹل کے لیے یادگاروں کا انتخاب ہم عصر مصوروں پر توجہ کے ساتھ احتیاط سے کیا گیا ہے جو نیو یارک کو اپنا گھر کہتے ہیں، اور ساتھ ساتھ معروف موسیقاروں اور تاریخ کے اہم مواقع بھی جنہوں نے شہر کے مسلمہ موسیقی ورثے کی تشکیل دی۔ ٹائمز اسکوائر الائنس کے صدر ٹم ہوپکنز نے کہا کہ “ٹائمز اسکوائر براڈوے سے لے کر برل بلڈنگ تک، 48 ویں اسٹریٹ کی میوزک رو پر براہ راست کلبوں سے آلات کے اسٹورز تک موسیقی اور پوپ کلچر کا مترادف نام ہے۔ ٹائمز اسکوائر پر تبدیلی کی کئی دہائیوں سے یہ بلاک ہمیشہ موسیقی پر معروف رہا ہے؛ ایسا مقام جہاں مقامی افراد، مہمان اور موسیقی کی مشہور شخصیات ملتی ہیں جدید ترین آلات کی خریداری اور براہ راست کارکردگی سے پہلے موسیقی کے اوقات میں۔ مختصر یہ کہ کبھی کوئی ہوٹل اتنے بہترین مقام پر نہیں رہا؛ ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک کی جلد آمد موسیقی ہے، صرف سماعت کے لیے نہیں، بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کے چاہنے والوں کی سماعت کے لیے ہے۔” ہر موڑ پر موسیقی تجربات کے ساتھ ہارڈ روک ہوٹل نیو یارک ایک

مزید پڑھیں

سالانہ سی جے اے پی تصویری مقابلے کے لیے درخواستیں شروع

واشنگٹن، 30 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 11 ویں سالانہ سی جے اے پی تصویری مقابلے کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کردی گئی ہیں، جن کو جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2016ء ہے۔ نوآموز اور پیشہ ور فوٹوگرافرز کو ایسی اصلی اور موثر تصاویر پیش کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں لوگوں کو بنیادی مالیاتی خدمات تک رسائی کی اہمیت اجاگر کریں۔ انٹرایکٹو ملٹی میڈیا نیوز ریلیز یہاں دیکھیں: http://www.multivu.com/players/English/7554953-cgap-annual-photo-contest/ ڈیجیٹل جدت طرازیاں، جن میں اسمارٹ فونز کا بڑھتا ہوا استعمال شامل ہے، نئی مالیاتی مصنوعات جو صارفین کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کر رہی ہیں اور غریب اور دیہی صارفین کے لیے اپنے روزمرہ معاملات کو سنبھالنا، کاروبار کو بڑھانا اور ہنگامی صورت حال میں ردعمل دکھانا آسان بنا رہی ہیں۔ البتہ 2 ارب افراد اب بھی بنیادی مالیاتی خدمات تک رسائی سے محروم ہیں جیسا کہ بچت کھاتوں اور قرض سے۔ اس خلا کو کم کرکے انتہائی غربت کو گھٹانے اور خوش حالی کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس پس منظر میں رواں سال کا تصویری مقابلہ فوٹوگرافرز سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مندرجہ ذیل چار موضوعات کو نمایاں کریں: ڈیجیٹل مالیات میں موبائل پیسہ اور جدت طرازیاں خواتین کی اقتصادی خود مختاری لچک چھوٹے کاروبار درخواستیں ان موضوعات میں موجود مصنوعات، اداروں اور طریقوں کی اقسام کی نمائندگی کر سکتی ہیں اور سماجی، اقتصادی، ترقیاتی اور ٹیکنالوجیکل معاملات کا ضمنی اشارہ کیا جا سکتا ہے۔ تمام خطوں میں، دیہی و شہری دونوں علاقوں سے درخواستوں کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ جیتنے والی تصاویر کے فوٹوگرافرز کو مختلف زمروں میں انعام اور پہچان ملے گی جن میں چار موضوعاتی شعبوں میں علاقائی، عوامی پسند اور خصوصی انعام شامل ہیں۔ 2015ءکے مقابلے میں 77 ممالک کے فوٹوگرافرز کی جانب سے 3,300 سے زیادہ درخواستیں ملیں۔ فاتحین کو سرفہرست عالمی ابلاغی اداروں کی جانب سے پیش کیا گیا اور آن لائن لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔ اپنی تصاویر جمع کروائیں >> 2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلے کے فاتحین یہاں دیکھیں۔ سی جی اے پی (کنسلٹیٹو گروپ ٹو اسسٹ دی پور) 34 معروف اداروں کی ایک عالمی شراکت داری ہے جو مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ سی جی اے پی عملی تحقیق و اور مالیاتی خدمات فراہم کنندگان، پالیسی سازوں اور بڑے پیمانے پر طریقوں کو ممکن بنانے کے لیے سرمایہ کاروں کی متحرک شمولیت کے ذریعے جدید حل فراہم کرتا ہے۔ عالمی بینک میں قائم سی جی اے پی غریبوں کو اپنی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے درکار مالیاتی خدمات تک رسائی کو بڑھا کر شواہد کی بنیاد پر تیار کردہ ایک حمایتی پروگڑام کے ساتھ ذمہ دار مارکیٹ ترقی کا ایک عملی طریقہ ملاتا ہے۔ مزید www.cgap.orgپر۔

مزید پڑھیں

یونین پے ایچ سی ای موبائل کوئیک پاس نے جنوبی کوریا سے بیرون ملک آغاز کردیا

شنگھائی، چین، 28 جون 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 27 جون کو یونین پے انٹرنیشنل اور کے ٹی کارپوریشن نے اپنے ماتحت ادارے بی سی کارڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر جنوبی کوریا میں یونین پے ایچ سی ای موبائل کوئیک پاس کے اجرا کا اعلان کیا ہے، جو مقامی یونین پے کارڈ یافتگان کو اپنے موبائل فون ٹیپ کرکے ادائیگی کرنے کی سہولت دے گا۔ جنوبی کوریا پہلی غیر ملکی مارکیٹ بنا ہے جس نے موبائل کوئیک پاس جاری کیا ہے۔ جی ہوایونگ، چیئرمین چائنا یونین پے، ہوانگ چینگ-گیو، سی ای او کے ٹی کارپوریشن اور سو جون ہی- سی ای او بی سی کارڈ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ موبائل کوئیک پاس یونین پے کا نیا موبائل ادائیگی حل ہے۔ یہ آف لائن بغیر رب کے ادائیکی اور آن لائن ادائیگی دونوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ یہ کئی موبائل ادائیگی مصنوعات کا احاطہ کرتا ہے، جن میں ایچ سی ای، ایپل پے اور سام سنگ پے شامل ہین۔ یہ دیگر موبائل ادائیگی مصنوعات سے زیادہ محفوظ ہے، کیونکہ یہ متحرک پاس ورڈ اور ادائیگی ٹوکن سمیت مختلف سکیورٹی یقین دہانیاں دیتا ہے۔ حقیقی بینک کارڈ نمبر ادائیگی کے دوران ظاہر نہیں ہوتا ہے، اور مالی سودے کی علومات جاری کنندہ اور یونین پے کے نیٹ ورک کے درمیان محفوظ رہتی ہے۔ دو عوامل جنوبی کوریا میں موبائل کوئیک پاس کے آغاز کو سہولت دیتے ہیں۔ پہلا، 19 ملین سے زیادہ یونین پے کارڈز وہاں جاری ہو چکے ہیں۔ دوسرا، رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں، کوریا میں جاری کردہ یونین پے کارڈز کا چین میں مالی لین دین کا حجم سال بہ سال میں 45 فیصد بڑھا ہے۔ یونین پے کارڈ ایک چین کا دورہ کرنے والے کوریائی مکینوں کے لیے ادائیگی کا اہم طریقہ بن چکا ہے۔ اب کوریا کے کارڈ یافتگان بی سی کارڈ یا اس کے اراکین کی جانب سے جاری کردہ اپنے یونین پے کارڈز کو اپنے این ایو سی کے حامل موبائل فونز سے ملا سکتے ہیں۔ پھر یہ اپنے موبائل فون کو ڈوٹا، تمام واٹسنز اور جی ایس25 اور گونگ چا اسٹورز، اور ساتھ ساتھ چین، ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان، سنگاپور اور نیوزی لینڈ بھر میں 7 ملین سے زیادہ کوئیک پاس ٹرمینلز پر بھی کوئیک پاس ٹرمینلز پر ادائیگی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ جی ہوایونگ نے کہا کہ یہ تعاون یونین پے کو اپنے موبائل کوئیک پاس کی دنیا بھر میں ترویج میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ کارڈ استعمال کی حفاظت کو بہتر بناتا اور کارڈ یافتگان کی نئی کارڈ استعمال عادات کو پورا کرتا ہے۔ یہ موبائل کوئیک پاس کی دیگر غیر ملکی مارکیٹوں تک توسیع کے لیے بھی تجربہ حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بیرون ملک یونین پے کی جدید مصنوعات و خدمات کا اجرا غیر ملکی ہمانوں کے لیے زیادہ لچکدار ادائیگی تجربہ فراہم کرے گا۔ اب جنوبی کوریا میں یونین پے کارڈز استعمال کرنا آسان ہے۔ 70,000 اے ٹی ایمز نقد نکلوانے کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ تمام تاجر جو معروف ادائیگی خدمات رکھتے ہیں یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرتے

مزید پڑھیں

جے این اے ایوارڈز 2016ء اعزاز پانے والے ظاہر

ہانگکانگ، 27 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– معروف جے این اے ایوارڈز کے منتظم جے این اے (جیولری نیوز ایشیا) نے جون ہانگکانگ جیولری اینڈ جیم فیئر کے موقع پر آج پریس کانفرنس میں 10 زمرہ جات میں اعزاز یافتگان/حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ مکمل ملٹیمیڈیا اعلامیہ کے لیے کلک کیجیے: http://www.prnasia.com/mnr/jna_201606.shtml http://photos.prnasia.com/prnvar/20160627/8521604143-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20160627/8521604143-b http://photos.prnasia.com/prnvar/20160627/8521604143-c http://photos.prnasia.com/prnvar/20160627/8521604143-d http://photos.prnasia.com/prnvar/20151201/8521508177LOGO http://photos.prnasia.com/prnvar/20150730/8521504987LOGO جے این اے ایوارڈز، جو اب پانچویں سال میں ہیں، اعلیٰ اعزازات کا پروگرام ہے جو زیورات و جواہرات کی صنعت میں فضیلت و کامیابیاں حاصل کرنے والوں کو تسلیم کرنا اور ان کا جشن مناتا ہے، اور اس کی توجہ ایشیا میں تجارت کی بہتری پر مرکوزہے۔ رواں سال 10 ممالک/خطوں کے 28 اداروں کی نمائندگی کرنے والے 39 اعزاز یافتگان منتخب کیے گئے جن میں چین، ہانگ کانگ، بھارت، ملائیشیا، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور ویت نام نمایاں ہیں۔ ان حتمی امیدواروں کا ایک تہائی حصہ پہلی بار داخل ہوا ہے یا اعزاز پانے والا ہے۔ یو بی ایم ایشیا کے سینئر نائب صدر وولفریم ڈینر نے کہا کہ “یہ جے این اے ایوارڈزکا پانچواں سال ہے اور اب تک شعور اجاگر کرنے اور زیورات و جواہرات کی صنعت میں جدت طرازی، قیادت اور برقرار رہنے کے قابل کاروباری نمونوںکے فروغ کے لیے اب تک جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر ہمیں بہت فخر ہے۔” لیتیتیا چاؤ، بانی جے این اے، یو بی ایم ایشیا میں ڈائریکٹر بزنس ڈيولپمنٹ– جیولری گروپ اور جے این اے ایوارڈز میں ججوں کے پینل کی چیئرنے کہا کہ “میں ایک مرتبہ پھر ججوں کے پینل کے اراکین کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے اپنا وقت اور کوششیں اداروں کی اس شاندار فہرست مرتب کرنے میں لگائیں۔” “رواں سال ہم نے 100 سے زیادہ معیاری درخواستیں دیکھیں اور پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ خطوں اور اداروں تک پہنچے۔” چاؤ نے کہا۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ہمارے پاس اب تک کی سب سے مضبوط درخواستیں ہیں۔ نئے اداروں کو ایوارڈز میں آتا دیکھنا اور زیورات و جواہرات کی صنعت میں ان کی کامیابی و ترقی کو تسلیم ہوتے ہوئے دیکھنا حوصلہ افزا اور خوش کن ہے۔” ججوں کا آزاد پینل پانچ معروف صنعتی ماہرین –البرٹ چینگ، مشیر ورلڈ گولڈ کونسل، مشرق بعید؛ جیمز کریج، سابق چیف ایگزیکٹو پلاٹینم گلڈ انٹرنیشنل اور سابق چیئرمین رسپانسبل جیولری کونسل؛ لی چیانگ، صدر و مینیجنگ ڈائریکٹر شنگھائی ڈائمنڈ ایکسچینج؛ نیروپا بھٹ، بھارت اور مشرق وسطیٰ میں مینیجنگ ڈائریکٹرجیمولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف امریکا؛ اور یاسوکازوسووا، چیئرمین سووا اینڈ سن انکارپوریٹڈ جاپان– شامل ہیں۔ اعزاز یافتگان کی مکمل فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔ رواں سال کے جے این اے ایوارڈز کی تقریب اور پرتکلف عشائیہ 14 ستمبر کو انٹرکانٹینینٹل ہانگ کانگ میں ہوگا۔ رابطہ: +852-2516-2184 [email protected]   وڈیو–http://static.prnasia.com/pro/media/201606/jna/video.mp4 تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160627/8521604143-a تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160627/8521604143-b تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160627/8521604143-c تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160627/8521604143-d لوگو –http://photos.prnasia.com/prnh/20151201/8521508177LOGO لوگو –http://photos.prnasia.com/prnh/20150730/8521504987LOGO

مزید پڑھیں

اویوای نے یوایس بینک ٹاور میں اویوای اسکائی اسپیس اور اپنی نوعیت کی پہلی اسکائی سلائیڈ کی رونمائی کردی

سنگاپور، 27 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– سنگاپور ایکسچینج کے مین بورڈ پر مندرج مکمل املاک بنانے والے ادارے اویوای لمیٹڈ (“اویوای” یا “گروپ”) نے معروف یوایس بینک ٹاور میں اویوای اسکائی اسپیس ایل اے کے افتتاح کے لیے فیتہ کاٹنے کی تقریب منعقد کی، جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20160627/8521604176-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20160627/8521604176-b مکمل نیا اویوای اسکائی اسپیس ایل اے کیلیفورنیا کی بلند ترین کھلی مشاہدہ گاہ ہے جو لاس اینجلس کے وسط سے 1,000 فٹ بلند ہے، اور ہالی ووڈہلز سے لے کر بحر الکاہل تک پھیلے شہر کے 360 درجے کے زاویے کے نظارے پیش کرنے والا بہترین مقام ہے۔ اویوای اسکائی اسپیس ایل اے تجربے میں 2، 54، 69 اور 70 ویں منزلوں پر مہمانوں کے لیے انٹرایکٹومقامات کی اقسام شامل ہیں۔ بالائی منزلوں پر دو منزلہ مشاہدہ گاہ سے شاندار پینوراماتصویریں لینے کے علاوہ مہمان سنسناتی اسکائی سلائیڈ کے ذریعے شہر کو اس طرح دیکھ سکتے ہیں جیسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ مکمل طور پر 11 ¼انچ موٹےشیشے کی بنی یہ اسکائی سلائیڈ اپنی نوعیت کی پہلی بیرونی شیشے کی پھسلن ہے جو یوایس بینک ٹاور کے بیرونی حصے سے منسلک کی گئی ہے، جو 70 سے 69 ویں منزل تک 45 فٹ تک پھیلی ہوئی ہے، اور مہمانوں کو ایک بے مثال تجربہ فراہم کر رہی ہے۔ اویوای اسکائی اسپیس ایل اے اویوایکی زیر قیادت جامع اثاثہ جات بہتر بنانے کے کاموں کا حصہ ہے تاکہ 2013ء میں حاصل کیے گئےیوایس بینک ٹاور کو ایک کمرشل عمارت سے ایک متحرک کاروباری، سماجی و سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جائے۔ مشاہدہ گاہ اور اسکائی سلائیڈ پر کام دسمبر 2014ء میں شروع ہوا تھا، جس پر 31 ملین امریکی ڈالرز لاگت آئی۔ اس کے علاوہ 26 ملین امریکی ڈالرز سے زیادہ کی لاگت سے دفتری لابی کی تزئین کی گئی ہے، جس میں اب ملک کی کسی بھی دفتری عمارت میں سب سے زیادہ ریزولیوشن والی آرٹ دیواروں میں سے ایک دیوار پیش ہے۔ اویوای کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر اسٹیفنریئڈینے کہا کہ “ہم یوایس بینک ٹاور میں اثاثہ جاتی بہتری کی تکمیل کے جشن پر خوش ہیں۔ عمارتی تبدیلی کی معراج کی نمائندگی کرتا اویوای اسکائی اسپیس ایک اہم سیاحتی مقام بننے کے لیے تیار ہے اور یوایس بینک ٹاور کو لاس اینجلس کی بلند عمارات میں ایک واضح علامت بناتا ہے۔” اسی بات کو بڑھاتے ہوئےلوسیرومانٹر، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، امریکین، اویوای نے کہا کہ “اویوای اسکائی اسپیس ایل اے کا آغاز لاس اینجلس کی بلند ترین علامات میں ایک نئی روح پھونکے گا۔ اس کی بے مثال پیشکشیں مقامی رہائشی افراد اور ساتھ ساتھ سیاحوں کو ایک موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ شہر کا بالکل نئے ولولہ انگیز تناظر میں تجربہ اٹھانے کا موقع دیتا ہے۔” رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: جان گمبوا ٹیلی فون: 3952-337-213-1+ ای میل: [email protected] تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160627/8521604176-a تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160627/8521604176-b

مزید پڑھیں