‫53.55 ملین ڈالرز کا تصفیہ مقامی و بین الاقوامی شپنگ کرنے والی فریٹ فارورڈنگ سروسز کے خریداروں کو متاثر کرتا ہوا

عالمی صحت کے لیے تاریخی کامیابی، یوروگوئے نے تمباکو کے خلاف اپنے مضبوط قوانین پر فلپ مورس کے دعوے کو شکست دے دی

‫کوالالمپور، ملائیشیا میں نیا 4-اسٹار پرچم بردار ہوٹل وی ای ہوٹل اینڈ ریزیڈنس کھل گیا

ہواوے نے ڈیجیٹل بینکاری انقلاب کے لیے ایف ایس آئی فورم کی میزبانی کی

سن رائز کیمپنسکی ہوٹل، بیجنگ و یانچی جزیرہ نے چین کی 2016ء جی20 توانائی وزارتی اجلاس کا کامیاب انعقاد کیا‫

‫یونین پے نے بین السرحدی صارفی تجربات کو بہتر بنانے کے لیے “یوجی ہوا” کا اجرا کردیا – پہلی بار استعمال پر فوری رعایت کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

‫53.55 ملین ڈالرز کا تصفیہ مقامی و بین الاقوامی شپنگ کرنے والی فریٹ فارورڈنگ سروسز کے خریداروں کو متاثر کرتا ہوا

مینیاپولس، 11 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– مندرجہ ذیل گستافسن گلوئیک پی ایل ایل سی؛ کوٹچیٹ، پٹرے اینڈ میک کرتھی ایل ایل پی؛ لاکرج گرینڈل نوین پی ایل ایل پی؛ اور لوویل اسٹیورٹ ہیلیبیئن جیکبسن ایل ایل پی کی جانب سے جاری کیا جا رہا ہے۔ اگر انفرادی طور پر کسی نے یا اداروں نے مختلف فریٹ فارورڈرز کی خدمات استعمال کی ہیں، جو وہ ممکنہ طور پر ایک کلاس ایکشن تصفیے سے ممکنہ طور پر بڑی نقد ادائیگی کے حقدار ہو سکتے ہیں۔ تصفیے اب حتمی دو مدعا علیہان تک پہنچ گئے ہیں۔ تصفیے پہلے 29 مدعا علیہان تک پہنچے تھے۔ مدعا علیہان کی مکمل فہرست تصفیے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے: www.FreightForwardCase.com۔ تصفیے میں ایک مقدمہ شامل ہے جو دعویٰ کررہا ہے کہ متعدد فریٹ فارورڈ کمپنیوں نے خفیہ طور پر دنیا بھر میں اپنی فریٹ فاروڈنگ خدمات کی قیمتوں پر رضامندی ظاہر کی تھی، جن میں امریکا میں اور امریکا اور چین، ہانگ کانگ، جاپان، تائیوان، بھارت، جرمنی، برطانیہ اور یورپ کے دیگر حصوں کے درمیان راستے شامل ہیں۔ تصفیہ کے مدعا علیہان نے کسی بھی غلط کام کی تردید کی ہے۔ فریٹ فارورڈرز شپمنٹس کے لیے نقل و حمل اور انتظام و انصرام کی خدمات فراہم کرتے ہیں جو اداروں یا اشیا کی بذریعہ فضا یا سمندر باربرداری کے متعلق ہو، جس میں معاون ریل اور ٹرک خدمات شامل ہوں، بین الاقوامی اور مقامی دونوں سطحوں پر، اور ساتھ ساتھ کسٹمز کلیئرنس، گوداموں میں محفوظ کرنا اور زمینی خدمات جیسی متعلقہ سرگرمیاں بھی ہوں۔ ایک یا اس سے زیادہ تصفیے میں ایک کلاس ممبر شامل ہے اگر انہوں نے: (1) براہ راست فریٹ فارورڈنگ سروسز خریدی ہوں؛ (2) کسی بھی مدعا علیہ، ان کے ماتحت اداروں یا ملحقہ اداروں سے؛ (3) یکم جنوری 2001ء سے 4 جنوری 2011ء کے درمیان؛ (4) امریکا میں، یا امریکا کے باہر امریکا کو یا امریکا کے لیے شپمنٹس کی ہوں۔ ڈی ایچ ایل اور ہیلمان 53,550,000 ڈالرز کا تصفیہ فنڈ بنائیں گے۔ ہر خریدار کے لیے فائدے کی مقدار کا اندازہ تعین کے منصوبے کے تحت ہوگا، جسے پر www.FreightForwardCase.com جاری کیا گیا ہے۔ اہم معلومات خریدار کو 3 اپریل 2017ء تک آن لائن یا بذریعہ میل ایک کلیم فارم جمع کرانے کی ضرورت ہوگی، تاکہ وہ تصفیے کے لیے ادائیگی پا سکیں۔ اگر خریدار نے پہلے ہی تصفیے کے پہلے یا دوسرے مرحلے کے لیے کلیم فارم جمع کرا چکے ہیں تو انہیں نیا کلیم داخل کرانے کی ضرورت نہیں۔ وہ تصفیے کے اس مرحلے کے لیے خودکار طور پر ادائیگی پائیں گے۔ خریدار جو کچھ نہیں کریں گے انہیں کوئي ادائیگی نہیں ہوگی اور وہ مقدمہ کرنے کا حق کھو بیٹھیں گے۔ خریدار جو ڈی ایچ ایل یا ہیلمان پر مقدمے کا حق رکھنا چاہتے ہیں انہیں لازمی 20 ستمبر 2016ء تک خود کو خارج کرنا ہوگا۔ خریدار جو تصفیے میں موجود رہنا چاہتے ہیں 20 ستمبر 2016ء تک ان کو اعتراض دے سکتے ہیں۔ عدالت 4 نومبر 2016ء کو اس پر غور کے لیے سماعت کرے گی کہ آیا منظور کیے جائيں یا نہیں: (1) تصفیے، (2) تصفیہ

مزید پڑھیں

عالمی صحت کے لیے تاریخی کامیابی، یوروگوئے نے تمباکو کے خلاف اپنے مضبوط قوانین پر فلپ مورس کے دعوے کو شکست دے دی

مائیکل آر بلوم برگ اور میتھیو ایل مایرز کے بیانات واشنگٹن، 9 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– صحت عامہ کی تاریخی کامیابی میں کہ جس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس ہوں گے، یوروگوئے نے تمباکو کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے سخت قوانین برقرار رکھنے کے معاملے پر فلپ مورس انٹرنیشنل کے خلاف بین الاقوامی قانونی جنگ جیت لی ہے۔ لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20080918/CFTFKLOGO چھ سے زیادہ سال بعد کہ جب فلپ مورس نے قانونی حملہ کیا تھا، عالمی بینک کے ایک ثالثی ٹریبونل نے آج یوروگوئے کے حق میں فیصلہ دیا اور فلپ مورس کے چیلنج کو سختی سے مسترد کیا جو یوروگوئے کی جانب سے تمباکو کے استعمال سے ہونے والی اموات اور پھیلنے والے امراض کو کم کرنے کے لیے دو قوانین منظور کرنے پر کیا گیا تھا۔ ایک قانون سگریٹ کے پیکٹوں پر سامنے اور پچھلے رخ پر 80 فیصد سے زیادہ حصے پر واضح انتباہ ہونے کا ہے، جبکہ دوسرا ایک ہی پیک کے ذریعے سگریٹ پیش کرنے تک محدود رکھنے کا ہے تاکہ اداروں کو (“لائٹ” اور “مائلڈ” جیسی) اصطلاحات اور رنگوں کو استعمال کرنے اور یہ تاثر قائم کرنے سے روکا جا سکے کہ چند سگریٹیں کم نقصان دہ ہوتی ہیں۔ بانی بلوم برگ فلینتھراپیز اور تین مرتبہ نیو یارک شہر کے میئر رہنے والے مائیک آر بلوم برگ کا بیان یہ یوروگوئے کے عوام کی ایک بڑی کامیابی ہے – اور دنیا بھر کے ممالک پر ظاہر کرتی ہے کہ تمباکو ساز اداروں کے خلاف کھڑے ہوسکتے ہیں اور جیت سکتے ہیں۔ حکومتوں کو ہمیشہ عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے اور ہم ان کی مدد کرنے سے وابستہ ہیں جبکہ تمباکو ادارے راستہ روکے کھڑے ہیں۔ کسی ملک کو تمباکو اداروں کے قانونی مقدمات کے خطرے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور یہ مقدمہ زیادہ سے زیادہ اقوام کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ زندگیاں بچانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ صدر کمپین فار ٹوبیکو-فری کڈز، میتھیو ایل مایرز کا بیان یہ فیصلہ عالمی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ صرف یوروگوئے نہیں بلکہ تمام ممالک کے آزادانہ حق کو یقینی بناتا ہے کہ وہ تمباکو کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھا کر اپنے شہریوں کی صحت کی حفاظت کریں۔ یہ فلپ مورس کے لیے بھی سخت تنبیہ ہے، جس نے حالیہ چند سالوں میں یوروگوئے اور دیگر ممالک کے تمباکو پر کنٹرول کے سخت قوانین کو چیلنج کرکے بین الاقوامی تجارتی و سرمایہ کاری معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔ فلپ مورس سمجھ رہا تھا کہ وہ یوروگوئے کو دھمکا کر اسے سخت تمباکو قوانین ترک کرنے پر مجبور کردے گا اور یوں کرکے دنیا بھر کے ممالک کو خوفزدہ کر سکتا ہے۔ اس کے بجائے یوروگوئے نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ فلپ مورس سے خوفزدہ ہونے سے یوروگوئے کا انکار اور اس کی زبردست کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ تمام ممالک، اپنے حجم اور دولت سے قطع نظر، تمباکو صنعت کے خلاف کھڑے ہو سکتے ہیں اور اپنے زندگیاں بچانے والے قوانین کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ اس فیصلے سے دنیا بھر میں ممالک کو

مزید پڑھیں

‫کوالالمپور، ملائیشیا میں نیا 4-اسٹار پرچم بردار ہوٹل وی ای ہوٹل اینڈ ریزیڈنس کھل گیا

کے ایل شہر کے اندر پنپتے ہوئے تجارتی و طرز زندگی مرکز بانگسر جنوبی میں کاروباری مسافروں کے لیے سہولت، آرام اور رسائی فراہم کرتا ہوا کوالالمپور، ملائیشیا، 11 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– وی ای ہوٹل اینڈ ریزیڈنس بانگسر جنوب (وی ای بانگسر ساؤتھ) ایک نیا 4اسٹار ہوٹل برانڈ ہے جو کوالالمپور کے کاروبار و طرز زندگی کے مرکز جنوبی بانگسر شہر میں اپنا آغاز کررہا ہے۔ بہترین انداز میں مرتب کردہ 337 نفیس و کارنر کمروں اور 90 مکمل آراستہ ایک اور دو خواب گاہوں پر مشتمل رہائش گاہوں کے ساتھ یہ کوالالمپور کے قلب میں پنپتے ہوئے ضلع میں ایک بروقت اضافہ ہے۔ دانشمند تجارتی مسافروں اور کاروباری گروپوں کے لیے بہترین وی ای بانگسر ساؤتھ جدید ادراک کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جو بنیادی چیزوں کو درست انداز میں پیش کرنے پر توجہ رکھتا ہے – ایک بہترین بستر، بہترین وائی فائی کنیکٹیوٹی، غور سے ترتیب دی گئی سہولیات اور آسائشیں، چوکس سروس اور تزویراتی مقام۔ شہر کے مرکزی لائٹ ریل ٹرانزٹ اسٹیشن کے ایل سینٹرل سے، جو کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایکسپریس ٹرین کو براہ راست منسلک ہوتا ہے، آسان رسائی کے ساتھ یہ سہولت اور تحریک پیش کرتا ہے۔ بخوبی ڈیزائن کردہ وی ای بانگسر فوری داخلے کے لیے تین استقبالیہ مراکز کے ساتھ ایک وسیع پیش ایوان رکھتا ہے۔ مہمانوں کے پاس نفیس کمرے، مجموعے یا نجی لاؤنج سہولت رکھنے والے ایک کاروباری معیاری کمرے کا انتخاب ہے۔ متبادل صورت میں مہمان ہوٹل کی ایک یا دو کمروں والی رہائش گاہوں کے لیے بک کر سکتے ہیں جو جداگانہ داخلہ اور لفٹ رسائی رکھتی ہیں۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20160705/8521604388-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20160705/8521604388-b کھانے، تفریح اور صحت کے لیے ہوٹل نے ایک طرز زندگی کا بلند مقام تخلیق کیا جو پانچویں منزل پر ہے۔ ایک متاثر کن مرکزی آبی خصوصیت کے ساتھ تیار کردہ یہ مقام ہوٹل کے تمام دن کھانے کا ریستوران – دی اسٹریٹ اسٹیٹس – رکھتا ہے، 3 نجی طعام گاہوں، ایک الفریسکو شراب خانے اور لاؤنج، ایک انفنٹی حوض اور مکمل سہولیات سے لیس 24 گھنٹے کی ورزش گاہ کے ساتھ۔ بلند مقام کا ڈیزائن اسمارٹ عملیت کی مثال پیش کرتا ہے جو ایک منزل پر تمام چیزوں کی بخوبی آسان پہنچ رکھتا ہے تاکہ مہمان ہوٹل کی سہولیات کی تمام اقسام تک باسہولت رسائی حاصل کر سکیں۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20160705/8521604388-c اجلاس اور تقریبات کے لیے وی ای بانگسر ساؤتھ کنیکشن کانفرنس اینڈ ایونٹس سینٹر کی بہترین خدمات حاصل کرتا ہے، جو ایک معروف تقریبات فراہم کنندہ ہے جو متاثر کن کثير العمل تنصیب ہے جو 2,000افراد کی گنجائش رکھتی ہے – ہوٹل سے باآسانی رسائی کی حامل جگہ ہے۔ مزید جانیں یہاں پر www.vehotel.com Facebook.com/VEBangsarSouth تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160705/8521604388-a تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160705/8521604388-b تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160705/8521604388-c

مزید پڑھیں

ہواوے نے ڈیجیٹل بینکاری انقلاب کے لیے ایف ایس آئی فورم کی میزبانی کی

ہواوے ایشیا-بحر الکاہل ایف ایس آئی فورم 2016ء ڈیجیٹل عہد میں کامیابی کے لیے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو مدد دینے کے لیے جدید آئی سی ٹی طریقے تلاش کرتا ہے ہانگ کانگ، 6 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ہواوے نے صنعتی انجمن دی ایشین بینکر کے ساتھ مل کر ایشیا-بحر الکاہل فائنانشل سروسز انڈسٹری (ایف ایس آئی) فورم 2016ء کی میزبانی کی۔ ایشیا-بحرالکاہل کے 160 سے زیادہ صنعتی ایگزیکٹوز نے فورم میں شرکت کی، جس کا موضوع “ڈیجیٹل بینکاری انقلاب کو ایندھن دینے کے لیے آئی ٹی کی تشکیل نو”، جس کی توجہ ایف ایس آئی شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے پر مرکوز تھی۔ صنعتی اور فکری رہنماؤں نے گفتگو کی کہ کس طرح ڈیجیٹل ٹیکنالوجی صارفین کے رویے، مصنوعات اور خدمات کی جدت، اور کاروباری عمل، اور مالیاتی خدماتی اداروں کے لیے مستقبل کے مواقع پر اثر انداز ہو رہی ہیے۔ فورم میں افتتاحی خطاب کے دوران یان لنڈا، صدر انٹرپرائز بزنس گروپ، ہواوے نے کہا کہ “جیسے جیسے ٹیکنالوجی مالیاتی خدمات کی ساخت، فراہمی اور استعمال کو نئی شکل دے رہی ہے، بینکوں کو اپنی پیشکشوں کو صارفی توقعات کے مطابق ‘ہر وقت اور ہر جگہ’ خدمات یقینی بنانے کے لیے ضرورت ہے۔ اس نئے عہد میں کاروباری جدت طرازی کو سہارا دینے کے لیے بینک مرحلہ وار اپنے کاروبای سسٹز کو بند ڈھانچوں سے کھلے پلیٹ فارم پر منتقل کر رہے ہیں، جن میں سے چند تو پہلے ہی کلاؤڈ-بیسڈ ڈھانچے اختیار کر رہے ہیں جوصارفین کی بدلتی ہوتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لچک اور سبک رفتاری رکھتے ہیں۔ آزاد، متعاون اور جدت طراز ہونے کے رہنما اصولوں کے تحت ہواوے ایف ایس آئی صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ قریب ہوکر کام کرتا ہے تاکہ معروف نئی آئی سی ٹی کے ذریعے ڈیجیٹل انقلاب کو ایندھن دیا جائے۔ ہم پہلے ہی اہم پیشرفت کرچکے ہیں اور نظریں ڈیجیٹل دنیا میں ترویج کے لیے اپنے صارفین کی مدد کے ذریعے زیادہ نتائج حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔” http://photos.prnasia.com/prnvar/20160706/0861606755 فو بون پنگ، مینیجنگ ڈائریکٹر دی ایشین بینکر نے کہا کہ “بینک ڈیجیٹل انقلاب کی جانب تیزی سے منتقل ہو رہے ہیں۔ مالیاتی شعبہ مسلسل زیادہ موبائل، سوشل اور متنوع ہو رہا ہے۔ بینکوں کو ڈیجیٹل انقلاب کی اس لہر کے دوران پنپنے کے لیے چار کلیدی صلاحیتوں کی ضرورت ہوگی: خالص صارفی انتظام، مصنوعات اور خدمات جدت طرازی، تمام-چینل پیش کارکردگی اور تبدیلی اور جامع ماحول-پر مبنی تعاون۔” ایون چیونگ، او سی بی سی میں سربراہ آن لائن و موبائل بینکنگ، ای-بزنس، گلوبل کنزیومر فائنانشل سروسز نے کہا کہ “یہ بہترین اور بدترین وقت ہے؛ او سی بی سی ان تبدیلیوں کو قبول کرچکا ہے اور اول تا آخر بینکاری کی تشکیل نو کر رہا ہے، مصنوعات و خدمات کی جدت طرازی سے پلیٹ فارم کی ری ماڈلنگ، جامع ڈیجیٹل ترقی حکمت عملی کے قیام تک سہولت کاری کو تبدیل کررہا ہے۔” تانگ بن، سربراہ آئی ٹی، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (ایشیا) لمیٹڈ نے کہا کہ “ڈیجیٹل دنیا میں ہم نے اپنے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کی ترکیب نو کی ہے

مزید پڑھیں

سن رائز کیمپنسکی ہوٹل، بیجنگ و یانچی جزیرہ نے چین کی 2016ء جی20 توانائی وزارتی اجلاس کا کامیاب انعقاد کیا‫

بیجنگ، 7 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– چین کی 2016ء جی20 توانائی وزارتی اجلاس 29 سے 30 جون 2016ء تک سن رائز کیمپنسکی ہوٹل، بیجنگ و یانچی جزیرے میں ہوا۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ کیمپنسکی ٹیم نے 2014ء کی ایپیک اور 2015ء میں “انڈراسٹینڈنگ چائنا کانفرنس” کے بعد کسی عالمی فورم کی میزبانی کا مشن کامیابی سے مکمل کیا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20160706/0861606769 سن رائز کیمپنسکی ہوٹل بیجنگ و یانچی جزیرہ، ایک نئے بین الاقوامی اجلاس فورم مقام کی حیثیت سے جی20 کے 11 ویں اجلاس کے انعقاد کے لیے منتخب کیا گیا۔ کیمپنسکی 100 سے زیادہ سالوں کی تاریخ رکھتا ہے، جن میں سے 23 چینی مارکیٹ میں خرچ کیے، اور کیمپنسکی چین و چینی ثقافت کی گہری معلومات رکھتا ہے۔ مکمل انتظامی ٹیم نے یقینی بنایا کہ جی20 2016ء کا مشن کامیابی سے مکمل ہو۔ جی20 توانائی وزارت اجلاس میں جی20 اراکین، مہمان ممالک اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی انجمنوں کے 300 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔ اقوام متحدہ کے انڈر-سیکریٹری جنرل شمشاد اختر اور متعدد سینئر چینی رہنماؤں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس تقریب کا بڑے پیمانے پر جائزہ لیا گیا اور بہترین انتظام اور ترتیب کی وجہ سے سراہا گیا۔ برائس پین نے کہا کہ “تمام بین الاقوامی معززین اور بیجنگ حکومت کے رہنماؤں کی جانب سے کیمپنسکی میں پیش کی گئی خدمات کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے بہت زیادہ سراہا گيا۔” اس مقام پر ہونے والی جی20 توانائی وزارت اجلاس کی کامیاب تکمیل، جس کا انتظام کیمپنسکی نے کیا، چین میں کیمپنسکی کے 23 سال میں ایک اور سنگ میل شامل کرتا ہے۔ سن رائز کیمپنسکی ہوٹل، بیجنگ و یانچی جزیرہ نے ایک مرتبہ پھر دنیا پر ثابت کیا ہے کہ ہم تکلفات کے ساتھ یورپی استعداد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160706/0861606769

مزید پڑھیں

‫یونین پے نے بین السرحدی صارفی تجربات کو بہتر بنانے کے لیے “یوجی ہوا” کا اجرا کردیا – پہلی بار استعمال پر فوری رعایت کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے

شنگھائی، چین، 6 جولائی 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 6 جولائی کو یونین پے انٹرنیشنل اور اس کے اولین شراکت دارو نے مشترکہ طور پر کسی بینک کارڈ منصوبے کے تیار کردہ دنیا کے پہلے آزاد بین السرحدی مارکیٹنگ پلیٹ فارم “یوجی ہوا” کا اجرا کیا۔ جی ہوایونگ، چیئرمین چائنا یونین پے، کے جیانبو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل، اور بینک آف چائنا، چائنا مرچنٹس بینک، سی وائی ٹی ایس، سی ٹرپ، اسپرنگ ایئرلائنز، ساسا ہانگ کانگ، پرنس جیولری اینڈ واچ، لکفوک جیولری اور آئی ایس اے کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔ “یوجی ہوا” یونین پے انٹرنیشنل کا تیار کردہ ایک نیا پلیٹ فارم ہے۔ اس میں مالیات، سفر اور خوردہ فروشی کے شعبوں میں مختلف بین السرحدی خدمات فراہم کنندگان نے شمولیت اختیار کی ہے۔ “یوجی ہوا” پہلی بار بین السرحدی خرچ کے لیے درست مارکیٹنگ اور فوری رعایتوں کو صاف سمجھتا ہے۔ کارڈ یافتگان دو طریقوں سے “یوجی ہوا” کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایک یونین پے انٹرنیشنل، بی او سی اور چائنا مرچنٹس بینک کی موبائل ایپس میں “یوجی ہوا” “گفٹ” نشان تلاش کرکے کیوآر کوڈ رعایتی کوپن حاصل کرنا ہے۔ دوسرا رعایتی کوپنز حاصل کرنا ہے جن کی ترویج ایئرلائنز اور ہوٹلوں کی بذریعہ ایپس بکنگ کے ذریعے شراکت دار ٹریول ایجنسیوں کی ایپس کی جانب سے ہوئی ہے۔ کارڈ یافتگان کیوآر کوڈ پیش کرکے اور یونین پے کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرکے تاجروں کے پاس دستیاب زیادہ سے زیادہ رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ “یوجی ہوا” تمام فریقین کے لیے ایک زبردست علامت ہے۔ اولاً یہ یونین پے انٹرنیشنل کے تین عالمی مارکیٹنگ پروگراموں پر مبنی ایک درست مارکیٹنگ ماڈل ہے۔ ثانیاً، جاری کنندگان، حاصل کنندگان، ٹریول ایجنسیوں اور تاجروں کو یکساں صنعتی زنجیر میں لا کر ایک نیا کاروباری ماڈل بناتا ہے۔ ثالثاً یہ جامع طور پر کارڈ یافتگان کے کارڈ استعمال تجربات کو بہتر بناتا ہے۔ جی ہوایونگ نے کہا کہ “یوجی ہوا” کا اجراء یونین پے اور اس کے شراکت داروں کا ثمر ہے۔ یہ مرکزی اقدار کا عملی اظہار ہے جس سے یونین پے منسلک ہے، جو “سب کے لیے فاتحانہ تعاون اور یکساں ترقی” ہے۔ یہ ادائیگی کے نئے انتخاب کے لیے کارڈ یافتگان کی طلب کو بھی پورا کرتا ہے۔ ہم ایک بین السرحدی ادائیگی سروس ماحول کی تیاری کی جانب جائیں گے جس سے تمام شراکت دار فائدہ اٹھائیں گے۔ اسی روز یونین پے انٹرنیشنل نے دو عالمی مارکیٹنگ پروگرام بھی جاری کیے – “100 عالمی ایئرپورٹ ڈیوٹی-فری شاپس” اور “50 منتخب سیاحتی مقامات”۔اب کارڈ یافتگان دنیا بھر میں لگ بھگ 90 ہوائی اڈوں میں 100 سے زیادہ ڈیوٹی فری شاپس پر 10 فیصد رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ 15 جولائی سے 15 اکتوبر تک 50 سیاحتی مقامات پر 300 سے زیادہ تاجروں کے پاس 15 فیصد تک رعایت بھی پیش کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

مزید پڑھیں