لاہور(پی پی آئی) رائیونڈ اجتماع کے دوسرے مرحلہ اختتام پذیر، شرکاء کی بذریعہ ٹرین واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، اجتماع کے شرکاء کی آبائی علاقوں میں روانگی کے لیے محکمہ ریلوے کی جانب سے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دور دراز علاقوں میں واپس جانے والے شرکاء رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پہنچنا شروع ہو گئے۔ شرکاء کی سہولت کے لیے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر دعا لائیو دیکھانے کے انتظامات کر لئے گئے، ریلوے حکام کی جانب سے اجتماع کے شرکاء کے لیے رائیونڈ سے لاہور شٹل ٹرین چلائی جا رہی ہے جبکہ ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے شرکاء کو حویلیاں روانہ کیا جائے گا، جنوبی پنجاب جانے والے شرکاء علامہ اقبال ایکسپریس، پاک بزنس، کراچی ایکسپریس کے ذریعے روانہ ہوں گے۔
لینڈ آف لیجنڈز نے اپنے دروازے کھول دیے
گولڈن بینڈ موجودہ حصص کے کریڈٹرز اور منسوخی کی عدالت سے منظوری کا خواہاں
شائسن ہانتن از شین کنتارو کو مچل گائیڈ سنگاپور کے پہلے ایڈیشن میں دو ستاروں سے نواز دیا گیا
ایڈوائس نائیجیریا میں انوکھا آڈیو اشتہاری چینل پیش کررہا ہے
یونین پے انٹرنیشنل نے اپنے سمندر پار کاروبار کی مقام بندی کو تیز تر کردیا – یونین پے کارڈز سمندر پار صارفین میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں
مرک نے برلنگٹن، میساچوسٹس میں 115 ملین ڈالرز سے کثیر پہلو لائف سائنس کیمپس کی تعمیر شروع کردی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مری دنیا کا خوبصورت مقام قرار
اسلام آباد(پی پی آئی)انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے مری کو دنیا کا خوبصورت مقام قرار دے دیا۔اُن کے مطابق پاکستان کا سیاحتی مقام مری اور انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی کو جڑواں بھائی قرار دیا جا سکتا ہے۔ انڈونیشیا کے سفیر ایڈمن ٹوگیو نے مری کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انڈونیشیا کے سفیر نے کہا انڈونیشیا کی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہی دونوں ممالک کے تعلقات دن بدن پروان چڑھ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے کھانوں و ثقافت میں بھی مطابقت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے بانی احمد سو?یکارنو اور قائد اعظم محمد علی جناح کے درمیان ذاتی دوستی و بھائی چارے کا رشتہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی جناح کیپ سو?یکارنو کیپ میں مماثلت دیکھتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی معاشی وتجارتی تعلقات بہت مضبوط ہیں اور دونوں ممالک میں باہمی تجارت 4.5 بلین ڈالر ہے جسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انڈونیشین سفیر ایڈم ٹوگیو نے کہا کہ مری خوبصورت ترین اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی بے مثال ہے۔
ناانصافی اور فلسطینیوں کا قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا:وزیراعظم
سلام آباد (پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل پر غزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ناانصافی اور فلسطینی شہریوں کا قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔ غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اسپتال، اسکول اور اقوام متحدہ کے دفاتر بھی محفوظ نہ رہے، غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام فوری طور پر روکا جائے اورفوری طور پر انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل پر غزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ناانصافی اور فلسطینی شہریوں کا قتل عام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔ پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق ریاست فلسطین کے قیام کا حامی ہے، ایک ایسی ریاست فلسطین جس کا دارالحکومت القدس ہو، اسرائیل ایک جارح اور قابض ملک ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم کو عالمی عدالت انصاف لے جانا چاہیے، غزہ کی صورتحال سے متعلق فوری مذاکرات شروع کرنے چاہیے، مسئلے کے سیاسی حل کیلئے لازم ہے فلسطین اور اسرائیل ڈائیلاگ کیلئے ماحول بنایا جائے، دو ریاستی حل کیلئے فلسطین اور اسرائیل میں ڈائیلاگ سے راستہ نکالا جائے۔
لاہور: تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
لاہور (پی پی آئی) تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے باعث 6 افراد شدید زخمی ہوئے، تمام افراد کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رخسانہ، عنابیہ، حذیفہ، محمد حسین، سجاد، عائشہ شامل ہیں۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تصادم کا شکار گاڑیوں کو مین روڈ سے ہٹایا، جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور شاداب کالونی کے رہائشی تھے۔علاوہ ازیں رائیونڈ روڈ پر ٹریلر اور وین میں تصادم کا واقعہ پیش آیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق میت اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیفنس میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)
لینڈ آف لیجنڈز نے اپنے دروازے کھول دیے
(July 25, 2016)
ترکی میں سب سے بڑا فراغت و تفریح کا پارک، لینڈ آف لیجنڈز تھیم پارک، اپنے مہمانوں کو یکم جولائی سے ترکی کے سیاحتی مرکز انطالیہ میں خوش آمدید کہہ رہا ہے استنبول و انطالیہ، ترکی، 25 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ترکی کے سب سے مسحور کن فراغت و تفریح کے پارک، دی لینڈ آف لیجنڈز تھیم پارک، کو رکسوس ہوٹلز، ایمار پراپرٹیز پی جے ایس سی اور ڈریگن پروڈکشنز کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار اور تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کو اپنی زندگی کے بہترین سفر پر لے جاتا ہے، ایک تجربہ جو مہم جوئیوں اور دلچسپی سے بھرپور ہے اور تفریح کو نئے معنی پہناتا ہے۔ بیلک، انطالیہ میں ایک مرکز تفریح کے طور پر واقع یہ جگہ اپنے شاندار طرز تعمیر اور ساتھ ساتھ متاثر کن اسٹیج اور بصری فن کے ڈیزائنوں کی وجہ سے بالکل نئے خیالات لا چکی ہے، جنہیں فرانکو ڈریگن نے تیار کیا ہے کہ جنہیں تصورات و عجائب کی دنیا کا جوہر قابل جانا جاتا ہے۔ ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/players/uk/7888251-rixos-land-of-legends-opened-gates/ لینڈ آف لیجنڈز تھیم پارک تعطیلات کا ناقابل فراموش تجربہ، بشمول دنیا کی پہلی موسیقی کشتی ترتیب اور “کنگڈم” – بچوں کی سلطنت، ترکی کا پہلا ہوٹل جسے خصوصی طور پر بچوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ واٹر ورلڈ کا عجوبہ، ٹاور آف لیجنڈز اور واٹر کوسٹر۔ 5ڈی سینما میں ایک زبردست تجربے کو ضائع مت کریں کہ جہاں مہمان اپنے پیراکی کے لباس پہن کر داخل ہوتے ہیں۔ اپنے لیجنڈ کو خود قائم رکھیں یہاں! دی لینڈ آف لیجنڈز تھیم پارک سات سے ستر سال تک کے ہر فرد کو جادو کی نامعلوم دنیا کا ہیجان خیز ماحول فراہم کرتا ہے۔ ہر کوئی اس سحر انگیز دنیا کے بارے میں اپنی کہانی لکھتا اور جیتا ہے۔ دی لینڈ آف لیجنڈز پانی اور روشنی کارکردگی کے ساتھ ایک رنگین دنیا کے دروازے کھولتا ہے اور مختلف عمر کے مہمانوں کے لیے تیار کی گئی یورپ کی سب سے بڑی اور دلچسپ ترین آبی دنیا کا زندگی کا انوکھا ترین تجربہ دیتا ہے۔ یہاں پورے خاندان کے زبردست تجربے اور ناقابل فراموش یادوں کے لیے خوشگوار کشتی سفر اور زیر آب سفاری ہیں۔ لینڈ آف لیجنڈز تھیم پارک میں آپ سرف پول میں پانی کے چیلنج اور ویو پول میں آتش فشانی دھماکوں سے اٹھنے والی 2 میٹر بلند بڑی لہروں کا تجربہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس آتش فشانی منظر کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ یہ سفید ریت پر دھوپ سینکنے کا بھی بہترین مقام ہے۔ “کنگڈم”، بچوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ترکی کا پہلا ہوٹل “کنگڈم” – بچوں کی سلطنت، ترکی کا پہلا بچوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ہوٹل ہے، جو ان کہانیوں کی عکاسی کرتا ہے جو پارک میں تمام کارکردگیوں کی تحریک کا ذریعہ ہیں۔ یہ روزمرہ زندگی کو بچوں اور ان کے لیے جن کے اندر کا بچہ ابھی زندہ ہے ایک باتفریح اور زبردست پریوں کی کہانیوں میں بدلتا ہے۔ http://www.rixosworld.com قادریہ مخلصی 320-00-00-(242)-90+ [email protected] (تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160721/391776) وڈیو: http://www.multivu.com/players/uk/7888251-rixos-land-of-legends-opened-gates/ ذریعہ:
گولڈن بینڈ موجودہ حصص کے کریڈٹرز اور منسوخی کی عدالت سے منظوری کا خواہاں
(July 24, 2016)
ٹی ایس ایکس وی (نیکس بورڈ): جی بی این ایچ سیسکاٹون، ساسکاچیوان، 23 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– گولڈن بینڈ ریسورسز انکارپوریٹڈ (“گولڈن بینڈ”) کی جانب سے دیوالیہ پن اور تحلیل کرنے کے ایکٹ کی تجویز برائے کریڈیٹرز (“تجویز”) کی 22 جولائی کو کریڈیٹرز کی جانب سے منظوری دے دی۔ عدالت کی منظوری سے مشروط تجویز مشتمل ہے: ا) پروکون ریسورسز انکارپوریٹڈ یا اس کا نامزد (“پروکون”) ایک بڈ ٹرانزیکشن (“اسٹاکنگ ہورس کریڈٹ بڈ”) کے تحت حصص حاصل کر رہا ہے؛ اور ب) گولڈن بینڈ میں تمام موجودہ حصص اور ایکوئٹی مفادات (“موجودہ ایکوئٹی مفادات”) معطل، منسوخ اور ختم کردیے جائیں گے اور گولڈن بینڈ میں نئے ایکوئٹی مفادات پروکون کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ اسٹاکنگ ہورس کریڈٹ بڈ کے تحت پروکون کی جانب سے خریداری قیمت گولڈن بینگ کی جانب سے کریڈٹ معاہدے کے تحت پروکون سے کیے گئے عہد کے برابر ہے (تقریباً 19.6 ملین ڈالر، جمع پیشہ ورانہ ادائیگی و اخراجات)، گولڈن بینڈ کی جانب سے تمام عہد ڈی آئی پی ٹرم شیٹ کے بعد ہوں گے اور گولڈن بینڈ کی ذمہ داریاں جو حتمی تاریخ تک باقی رہ جائيں گے ڈی آئی پی کے عہد میں ترجیحات رہیں گی۔ حتمی تاریخ ممکنہ طور پر 12 اگست 2016ء ہوگی۔ جیسا کہ فروخت و سرمایہ کاری دینے کے عمل اسٹاک ہورس کریڈٹ بڈ کے لیے اہل بولی جتنی رقم سے زیادہ حاصل کرنے میں ناکام رہا، اسٹاکنگ ہورس کریڈٹ بڈ برائے پروکون کو عدالت کے سامنے لایا گیا تاکہ بہترین دستیاب پیشکش کی منظوری لی جائے۔ سماعت (“سماعت”) کی تفصیلات جن میں کوئنز بینچ فار ساسکاچیوان کی عدالت تجویز کو منظور کرنے کا کہے گی، مندرجہ ذیل ہیں: مقام: کورٹ ہاؤس، 520 سپاڈینا کریسنٹ ایسٹ، ساسکاٹون، ساسکاچیوان، کینیڈا تاریخ اور وقت: جمعہ، 12 اگست 2016ء صبح 10 بجے۔وقت بمطابق ماؤنٹین ڈے لائٹ سماعت کے مواد تک آن لائن رسائی : http://www.bowragroup.com/#!golden-band-resources/edi9w فرمانبردار، گولڈ بینڈ ریسورسز انکارپوریٹڈ “پال سیکسٹن” پال سیکسٹن، سی ای او انتباہ برائے مستقبل کے حوالے سے معلومات و بیانات اس خبری اعلامیہ میں مستقبل کے حوالے سے بیانات یا معلومات شامل ہیں۔ تمام بیانات جو تاریخی حقائق کے علاوہ اس اعلامیہ میں شامل ہیں، بشمول ممکنہ از سر نو ڈھانچہ بندی اور سرمایہ کاری کے منصوبے، گولڈن بینڈ ریسورسز انکارپوریٹڈ (ادارے) کے مقاصد و توقعات مستقبل کے حوالے سے بیانات ہیں جو متعدد خطرات اور غیر یقینی کیفیات کے حامل ہیں، لیکن صرف انہی تک محدود نہیں۔ اس امر کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ ایسے بیانات درست ثابت ہوں گے اور حقیقی نتائج اور مستقبل کے واقعات ان بیانات کی توقع سے مکمل طور پر مختلف ہو سکتے ہیں۔ حقیقی نتائج کو ادارے کے منصوبوں یا توقعات سے مختلف کرنے والے اہم عوامل میں از سر نو ڈھانچے کی تجاویز ادارے کے لیے قابل قبول ہونے، ضروری انضباطی و حصص یافتگان کی منظوریاں، انضباطی تبدیلیاں، حکومت یا انضباطی منظوری کا وقت محدود نہ ہونا اور دیگر خطرات شامل ہو سکتے ہیں جن کی تفصیلات یہاں اور وقتاً فوقتاً ادارے کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات میں موجود ہیں۔ ادارہ بروقت اپنی کارپوریٹ معلومات
شائسن ہانتن از شین کنتارو کو مچل گائیڈ سنگاپور کے پہلے ایڈیشن میں دو ستاروں سے نواز دیا گیا
(July 23, 2016)
سنگاپور، 22 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کے نامور شیچوان ریستوراں، شائسن ہانتن از چین کنتارو، کو مچلن گائیڈ سنگاپور 2016ء میں دو ستاروں سے نوازا گیا ہے – جو سنگاپور کی اولین فہرست برائے مچلن ہوٹل و ریستوراں ہے۔ یہ منصب شائسن ہانتن از چین کنتارو کو جزیرے پر سب سے بلند مچلن-درجہ رکھنے والا چینی ریستوراں بناتا ہے۔ ایگزیکٹو شیف چین کنتارو نے کہا کہ “ہم دنیا کے نفیس ترین ضیافت محکمے کی جانب سے خصوصی درجات میں شامل کیے جانے پر حد سے زیادہ پرجوش اور خوش ہیں۔ جب ہم نے 2014ء میں ریستوراں کا اجرا کیا تھا، ہمیں معلوم تھا کہ یہ ناگزیر ہے کہ ہم سنگاپور کے شاندار مطبخی منظرنامے میں سب سے جدا رہنے کے لیے مزید آگے جائیں گے۔ اب مچلن کی جانب سے یہ خطاب وصول کرنا جس کی شدید تمنا کی جاتی ہے ایسا اعزاز ہے جو ہمیں اپنی حدود کو مزید آگے بڑھانے کا حوصلہ دیتا ہے۔” شیف کنتارو نے مزید کہا کہ “میں اس کامیابی کو شائسن ہانتن اور مینڈرین آرچرڈ سنگاپور میں ٹیموں کو پیش کرتا ہے، اور اس سے زیادہ اہم اپنے مہمانوں کے ساتھ جو اپنی مدد میں ہمیشہ بڑے فیاض رہے۔” شائسن ہانتن از شین کنتارو اس فخریہ مطبخی ورثے کی مصنوعات ہے جو 1958ء میں شین کنمن کی جانب سے جاپان کا پہلا شیچوان ریستوراں کھول کر شروع کی گئی تھی، جنہیں “جاپان میں شیچوان کھانے پکانے کے فن کا بانی” تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس خاندانی روایت ان کے سب سے بڑے بیٹے شین کینیچی، جن کی عرفیت “شیچوان بزرگ” تھی، نے جاری رکھی اور انہیں جاپان کے سب سے زیادہ مشہور آہنی باورچیوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ شین کینیچی تھے جنہوں نے خاندان کے کاروبار کو جاپان کی سرحدوں سے باہر پھیلایا اور شائسن ہانتن کی فہرست طعام کو اپنی ذاتی پیشکشوں سے فیضیاب کیا۔ شائسن ہانتن از شین کنتارو جاپان سے باہر برانڈ کا پہلا دھاوا ہے، جس کی رہنمائی شین کنتارو کی تیسری نسل کررہی ہے۔ خود بھی جاپان میں ابھرتے ہوئے مطبخی ستارے شیف کنتارو تخلیقی فہرست طعام کے ذریعے شیچوان کھانوں کی اپنی مہارت کو باریک بینی سے پیش کرتے ہیں جو شائسن ہانتن کے مشہور ذائقوں کا لطف اٹھانے کے لیے تازہ ترین موسمی ذائقے شامل کرتے ہیں۔ فہرست طعام کی سب سے مشہور چیز چین کا ماپو دوفو ہے، جو اصلی چین خاندان ترکیب ہے جس میں دوبان جیانگ (مرچ باقلا خمیر) استعمال کی جاتا ہے جسے تین سال سے زیادہ تک جوش دیا جاتا ہے۔ نتیجہ غیر معمولی نرم اور ریشمی توفو کھانا بنتا ہے جس کا سب سے زیادہ لطف خوشبودار ہوکائیڈو چاولوں کے ایک پیالے کے ساتھ اٹھایا جاتا ہے۔ دیگر کھانے جن کا لطف اٹھانا لازمی ہے میں چین کا اصل اسپائسی نوڈل سوپ؛ سپر اسپائسی سیچوان پیپر ساس میں اسٹیو شدہ فش فلے؛ اور تھوڑی سی چکنائی میں بنی سیچوان چلی پیپر و چکن شامل ہیں۔ کم مصالحے کھانے کا مزاج رکھنے والوں کے لیے سائشن ہانتن از چین کنتارو کی تیز سیچوان کھانوں میں مصالحوں
ایڈوائس نائیجیریا میں انوکھا آڈیو اشتہاری چینل پیش کررہا ہے
(July 22, 2016)
لاگوس، نائیجیریا، 22 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ایڈوائس نائیجیریا کے موثر ترین آڈیو اشتہاری چینل کو جاری کرنے کے قریب ہے۔ ایڈوائس برانڈز کو ڈیجیٹل برانڈز ہی کی طرح غیر مستعمل موبائل چینلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فی الفور حاضرین کو ہدف بنانے کے جدید طریقے فراہم کرتا ہے۔ اسی دوران وہ موبائل نیٹ ورک آپریشنز (ایم این اوز) کو 100 بلین ڈالرز کی موبائل اشتہارات کی صنعت میں داخلہ دیتا ہے۔ تیزی سے ابھرتی ہوئی موبائل ایڈورٹائزنگ انڈسٹری سے آمدنی او ٹی ٹی پبلشرز کے لیے مخصوص لگتی ہے، یوں موبائل نیٹ ورک آپریٹرز (ایم این اوز) صرف کیریئر کے مقرر کردہ کردار میں رہ جاتے ہیں۔ ایڈوائس ایم این اوز کو دنیا کے پہلے اور سب سے بڑے ایم این او ایڈ نیٹ ورک میں شامل ہوکر 100 بلین ڈالرز کی موبائل اشتہارات کی صنعت میں داخلے کی پیشکش کرتا ہے۔ ایڈوائس کا ڈیمانڈ سائیڈ پلیٹ فارم (ڈی ایس پی) او ٹی ٹی اشتہار بازی کو ایک مکمل اور متبادل پیشکش کے لیے تیار ہے۔ اس طرح ایم این اوز ڈیٹا، اثاثہ جات، چینل اور فہرست کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں جو حقیقت میں ان کی ہیں۔ ایک ایسا چینل غیر استعمال شدہ رنگ بیک ٹون ہے۔ کال کرنے والے فریقین کو آڈیو اشتہارات پیش کرکے ایم این اوز ایک عالمی مارکیٹ میں قدم رکھ سکتے ہیں جو ممکنہ طور پر روزانہ 12 ارب ایڈ سنا سکتا ہے۔ یہ انٹرنیٹ تلاش کی کل تعداد سے بھی تین گنا زیادہ ہے۔ رنگ بیک ٹون کو انتہائي بر ہدف اشتہاری پیغامات سے تبدیل کرکے ایڈوائس نائیجیریا کے 140 ملین سے زیادہ متحرک موبائل فون صارفین میں سے اپنے صارفین کی 10 سے 15 سیکنڈوں کی غیر منقسم توجہ کو کھولتا ہے۔ سبسکرائبرز کو متعلقہ اشتہارات اور پیشکشیں کالرز تک پہنچانے پر فائدہ دیا جائے گا۔ ایڈوائس کے سی ای او ڈینس اودیجانس کہتے ہیں کہ “رنگ بیک ٹون کے ذریعے اشتہارات پیش کرنا کسی بھی دوسرے ذریعے سے زیادہ وسیع رسائی رکھتا ہے۔ اشتہار دینے والے کے فوائد جیسا کہ اندازہ گیری کی قابلیت، صفر نقصان، ہدف بنانے کی جدید صلاحیت، متوجہ صارفین اور کال کرنے والے کی حیثیت سے آمدنی حاصل کرنے کی صلاحیتیں صرف ایک بٹن دبا کر مصنوعات کی دلچسپی کو ظاہر کر سکتی ہیں۔” ایڈوائس نائیجیریا کے کنٹری مینیجر اوپیولووا فیلانی کہتے ہیں کہ “اپنے نقشہ راہ کے اس پہلے قدم پر ہمارا مضبوط یقین ہے کہ بالآخر تمام موبائل آپریٹرز چینل سے کمانا شامل ہوگا نئی آمدنی پیدا کرنے، صارفین کو فائدہ دینے اور انتہائی بر ہدف نئے ڈیجیٹل اشتہاری حل برانڈز پیش کرنے کے ذریعے۔ اشتہارات کی فروخت شروع ہو چکی ہے اور نائیجیریا میں آغاز 8 ستمبر 2016ء کے لیے تیار ہے۔” ایڈوائس کے بارے میں ایڈوائس اول تا آخر موبائل اشتہاری خدمات پیش کرتا ہے اور اشتہارات کی فروخت، فہرست بندی اور ادائیگی جمع کرنے کا بیڑا اٹھاتا ہے۔ اس نے دنیا بھر میں ایم این اوز اور میڈیا ایجنسیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ ایڈوائس چینل واس کی جانب سے مارکیٹ کیا گیا ہے، جو معروف موبائل ویلیو ایڈڈ
یونین پے انٹرنیشنل نے اپنے سمندر پار کاروبار کی مقام بندی کو تیز تر کردیا – یونین پے کارڈز سمندر پار صارفین میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں
(July 21, 2016)
شنگھائی، چین، 20 جولائی 2016ء/سن ہوا- ایشیانیٹ/– یونین پے انٹرنیشنل کار دیگر ممالک میں کار اجراء کے پیمانے کو بڑا کرکے اور مقامی مارکیٹ، چین اور دیگر ممالک اور خطوں میں سمندر پار کارڈ یافتگان کے کارڈ استعمال کو سہارا دے کر سمندر پار مقام بندی کو تیز کر رہا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر کیا کہ اس جون تک سمندر پار جاری ہونے والے یونین پے کارڈز پر لین دین کا حجم سال بہ سال میں 40 فیصد بڑھ چکا ہے، جو سمندر پار مارکیٹوں میں مقامی طور پر جاری کردہ یونین پے کارڈز سے کہیں زیادہ ہے۔ سمندر پار جاری ہونے والے یونین پے کارڈز پر لین دین کا حجم یونین پے کے بین الاقوامی کاروبار کا لگ بھگ نصف رکھتا ہے۔ تقریباً 58 ملین یونین پے کارڈز سمندر پار 40 ممالک اور خطوں میں جاری ہوچکے ہیں۔ رواں سال مزید مارکیٹیں یونین پے کارڈز جاری کر چکی ہیں: لبنان، اردن اور قطر پہلی بار؛ امریکا نے اپنا پہلا یونین پے کریڈٹ کارڈ جاری کیا اور سنگاپور مین ڈی ایس نے اپنا پہلا یونین پے کارڈ جاری کیا۔ یونین پے انٹرنیشنل نے تھائی لینڈ کا پہلا بنکاک بینک کے ساتھ مقامی برانڈ ڈیبٹ کارڈ جاری کیا۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” منصوبے کے ساتھ واقع ممالک بشمول روس، قازقستان اور ازبکستان نے بھی وینین پے مصنوعات بڑے پیمانے پر جاری کیں۔ “ہم صرف بیرون ملک جانے والے چینی افراد کو مدد نہیں دیتے، بلکہ سمندر پار صارفین کو بھی محفوظ اور باسہولت خدمت پیش کرتے ہیں۔” کے جیانبو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل نے کہا۔ “ہم نے سمندر پار تاجرون اور اے ٹی ایمز کے لیے ممکن بنایا کہ وہ یونین پے کارڈز قبول کریں، مقامی مرکزی دھارے کے بینکوں کو بڑے پیمانے پر یونین پے کارڈز جاری کرنے کی ترویج دی، خصوصی سہولیات پیش کی ساتھ ساتھ جدید مصنوعات اور خدمات تاکہ سمندر پار صارفین کی متنوع طلب کو پورا کیا جا سکے۔” یونین پے کارڈ آنے والے سیاحوں کی ادائیگی تجربات کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔ رواں سال سنگاپور میں جاری ہونے والے کارڈ کے چین میں لین دین کے حم میں لگ بھگ 6 گنا اضافہ ہوا، اور آسٹریلیا، انڈونیشیا اور پاکستان میں جاری ہونے والے یونین پے کارڈز بھی بڑے پیمانے پر بڑھے۔ اس مئی میں چائنا ڈیوٹی فری دکانیں 8 مقامی ہوائی اڈوں پر کھلیں جو سمندر پار جاری ہونے والے یونین پے کارڈز کے لیے خصوصی پیشکشیں دے رہے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ میں چانگ شا، شین یانگ، سیامین اور چنگ ڈاؤ کے ہوائی اڈوں پر ان کارڈز کے لین دین کا حجم تیزی سے بڑھا ہے۔ سمندر پار صارفین اب روزمرہ اخراجات اور بین الاقوامی سفر کے لیے اکثر و بیشتر یونین پے کارڈز استعمال کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر اس سال کوریا میں جاری ہونے والے کارڈز کا جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور امریکا میں لین دین کا حجم کئی گنا بڑھا ہے۔ کے جیانبو نے کہا کہ “روایتی قبولیت جال کی تعمیر اور کارڈ اجرا کے ساتھ ہم نے زیادہ صارفین کی توجہ
مرک نے برلنگٹن، میساچوسٹس میں 115 ملین ڈالرز سے کثیر پہلو لائف سائنس کیمپس کی تعمیر شروع کردی
(July 19, 2016)
– نیا کیمپس صارفی تعاون کے لیے جدید تجربہ گاہ کے ساتھ مرک کے لیے حیاتی سائنس کے بڑے مرکز کی خدمات انجام دے گا – 280,000 مربع فٹ ایل ای ای ڈی-مستند عمارت میں کام کی مناسب جگہیں اور تجربہ گاہیں شامل ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 19 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج برلنگٹن، میساچوسٹس میں ایک نئے کیمپس کی تعمیر کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جو مرک کے شمالی امریکی حیاتی سائنس کاروبار کے لیے اہم مرکز کی حیثیت سے خدمات انجام دے گا۔ 280,000 مربع فٹ کی تنصیب میں ایک صارفی تعاون تجربہ گاہ اور تربیتی مرکز کے ساتھ ساتھ دفتری علاقے بھی شامل ہوں گے۔ ویڈیو- http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/PRNA/ENR/CC-Billerica-Construction-Merck.mp4 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160714/389762 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160714/389763 مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور سی ای او، لائف سائنس ادت بٹرا نے کہا کہ “یہ نیا اور زیادہ کشادہ کیمپس ہمیں امریکا میں بے مثال، کثیر الاستعمال سائنسی مرکز دیتا ہے جو ہمارے ملازمین کو صارفین کو ایک ماحول دوست اور مشترکہ کام کا ماحول فراہم کرتا ہے۔ ہم میساچوسٹس میں طویل تاریخ رکھتے ہیں اور حیاتی سائنس کے عالمی رہنما کی حیثیت سے ہم دنیا کے اہم ترین سائنس و ٹیکنالوجی مراکز میں سے ایک میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرنے سے وابستہ ہیں۔” کیمپس خاص عالمی صارفی مقا مکی حیثیت سے کام کرے گا، جو صارفی خدمت اور کال سینٹرل اور ایک ایم لیب کولابریشن سینٹر، جدید، مشترکہ، تحقیقانہ ماحول رکھے گی جہاں ادارے کے سائنس دان اور انجینئرز مشکل ترینحیاتی سائنس کے چیلنجز حل کرنے میں مدد کے لیے صارفین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ایم لیب کولابریشن سینٹر دنیا بھر کے ان نو مراکز میں سے ایک ہوگا جنہیں اشتراک کے لیے خاص طور پر تخلیق کیا گیا ہے، جہاں عملی تربیت، صارفی تجربات اور ایپلی کیشن نقص گیری ایک غیر-جی ایم پی ماحول مں ہوتی ہے۔ دیگر مقامات میں برازیل، چین، فرانس، بھارت، سنگاپور اور جنوبی کوریا شامل ہوں گے۔ برلنگٹن، میساچوسٹس میں یہ نیا بہتر ایم لیب مرکز ادارے کی بلیریکا، میساچوسٹس کی تنصیب میں واقع پرچم بردار ایم لیب کی جگہ لے گا۔” میساچوسٹس کے گورنر چارلی بیکر نے کہا کہ “لگ بھگ ایک دہائی میں مرک میساچوسٹس میں بڑی پیمانے پر موجودگی کر چکا ہے اور ہم ماس ورکس انفرااسٹرکچر پروگرام کے ذریعے برلنگٹن میں ان کی موجود توسیع کو سہارا دینے پر بہت خوش ہیں۔ طویل المیعاد سرکاری-نجی شراکت داریوں کی تعمیر ہماری معیشت کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے اور مرک کیمپس اہم سرمایہ کاری اور ایک عالمی حیاتی سائنس مرکز کی حیثیت سے ہمارے مشترکہ مستقبل پر اعتماد نمائندگی کرتا ہے۔” 2017ء کی دوسری ششماہی میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد مرک کے 850 کل وقتی بلیریکا میں مقیم حیاتی سائنس ملازمین نئے کیمپس میں منتقل کیے جائیں گے۔ 115 ملین ڈالرز (104 ملین یورو) کی عمارت ایل ای ی ڈی مستند ہوگی۔ ایل ای ای ڈی (لیڈرشپ ان انرجی اینڈ انوائرمینٹل ڈیزائن) درجہ بندی نظام ماحول دوست تعمیر کے لیے تیسرے فریق کی تصدیق کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے،

