یونین پے انٹرنیشنل نے اپنے سمندر پار کاروبار کی مقام بندی کو تیز تر کردیا – یونین پے کارڈز سمندر پار صارفین میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں

شنگھائی، چین، 20 جولائی 2016ء/سن ہوا- ایشیانیٹ/– یونین پے انٹرنیشنل کار دیگر ممالک میں کار اجراء کے پیمانے کو بڑا کرکے اور مقامی مارکیٹ، چین اور دیگر ممالک اور خطوں میں سمندر پار کارڈ یافتگان کے کارڈ استعمال کو سہارا دے کر سمندر پار مقام بندی کو تیز کر رہا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر کیا کہ اس جون تک سمندر پار جاری ہونے والے یونین پے کارڈز پر لین دین کا حجم سال بہ سال میں 40 فیصد بڑھ چکا ہے، جو سمندر پار مارکیٹوں میں مقامی طور پر جاری کردہ یونین پے کارڈز سے کہیں زیادہ ہے۔ سمندر پار جاری ہونے والے یونین پے کارڈز پر لین دین کا حجم یونین پے کے بین الاقوامی کاروبار کا لگ بھگ نصف رکھتا ہے۔

تقریباً 58 ملین یونین پے کارڈز سمندر پار 40 ممالک اور خطوں میں جاری ہوچکے ہیں۔ رواں سال مزید مارکیٹیں یونین پے کارڈز جاری کر چکی ہیں: لبنان، اردن اور قطر پہلی بار؛ امریکا نے اپنا پہلا یونین پے کریڈٹ کارڈ جاری کیا اور سنگاپور مین ڈی ایس نے اپنا پہلا یونین پے کارڈ جاری کیا۔ یونین پے انٹرنیشنل نے تھائی لینڈ کا پہلا بنکاک بینک کے ساتھ مقامی برانڈ ڈیبٹ کارڈ جاری کیا۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” منصوبے کے ساتھ واقع ممالک بشمول روس، قازقستان اور ازبکستان نے بھی وینین پے مصنوعات بڑے پیمانے پر جاری کیں۔

“ہم صرف بیرون ملک جانے والے چینی افراد کو مدد نہیں دیتے، بلکہ سمندر پار صارفین کو بھی محفوظ اور باسہولت خدمت پیش کرتے ہیں۔” کے جیانبو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل نے کہا۔ “ہم نے سمندر پار تاجرون اور اے ٹی ایمز کے لیے ممکن بنایا کہ وہ یونین پے کارڈز قبول کریں، مقامی مرکزی دھارے کے بینکوں کو بڑے پیمانے پر یونین پے کارڈز جاری کرنے کی ترویج دی، خصوصی سہولیات پیش کی ساتھ ساتھ جدید مصنوعات اور خدمات تاکہ سمندر پار صارفین کی متنوع طلب کو پورا کیا جا سکے۔”

یونین پے کارڈ آنے والے سیاحوں کی ادائیگی تجربات کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔ رواں سال سنگاپور میں جاری ہونے والے کارڈ کے چین میں لین دین کے حم میں لگ بھگ 6 گنا اضافہ ہوا، اور آسٹریلیا، انڈونیشیا اور پاکستان میں جاری ہونے والے یونین پے کارڈز بھی بڑے پیمانے پر بڑھے۔ اس مئی میں چائنا ڈیوٹی فری دکانیں 8 مقامی ہوائی اڈوں پر کھلیں جو سمندر پار جاری ہونے والے یونین پے کارڈز کے لیے خصوصی پیشکشیں دے رہے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ میں چانگ شا، شین یانگ، سیامین اور چنگ ڈاؤ کے ہوائی اڈوں پر ان کارڈز کے لین دین کا حجم تیزی سے بڑھا ہے۔

سمندر پار صارفین اب روزمرہ اخراجات اور بین الاقوامی سفر کے لیے اکثر و بیشتر یونین پے کارڈز استعمال کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر اس سال کوریا میں جاری ہونے والے کارڈز کا جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور امریکا میں لین دین کا حجم کئی گنا بڑھا ہے۔

کے جیانبو نے کہا کہ “روایتی قبولیت جال کی تعمیر اور کارڈ اجرا کے ساتھ ہم نے زیادہ صارفین کی توجہ مبذول کروانے کے لیے سمندر پار جدید ادائیگی خدمات جاری کیں۔” رواں سال یونین پے موبائل ادئیگی مصنوعات جنوب مشرقی ایشیا میں جاری کی جائیں گی۔

یونین پے انٹرنیشنل جنوبی کوریا جیسی مارکیٹوں میں موبائل کوئیک پاس کو ترویج دے رہا ہے تاکہ دنیا بھر میں موبائل کوئیک پاس کو جاری کیا جائے۔ یہ جنوب مشرقی ایشیا میں شاہراہوں کے ٹول اسٹیشنوں، گیس اسٹیشنوں، سپر مارکیٹوں، دکانوں اور پارکنگ مقامات میں موبائل ادائیگی حل تیار کرے گا۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog