‫کیمبیئم نیٹ ورکس نے سی این میڈوسا ٹ م کا اعلان کردیا، فکسڈ وائرلیس براڈبینڈ کے لیے پی ایم پی 450 پلیٹ فارم میں اپنی نوعیت کی پہلی بڑی کثیر صارف میمو ٹیکنالوجی

– اضافہ شدہ گنجائش اور اعلیٰ اسپیکٹرم موثریت نیٹ ورک آپریشنز کے لیے زیادہ افراد تک 5جی جیسے انٹرنیٹ کنکشنز پیش کرنا اور ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ کرنا ممکن بناتی ہے

رولنگ میڈوز، الینوائے، 22 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– وائرلیس براڈبینڈ حل پیش کرنے والے معروف عالمی ادارے کیمبیئم نیٹ ورکس ٹ م نے آج سی این میڈوسا ٹ م ٹیکنالوجی کی حامل اپنی پہلی پروڈکٹ پی ایم پی 450 ایم کا آغاز کردیا ہے۔ سی این میڈوسا نیٹ ورک آپریشنز کو ڈی ایس ایل اور کیبل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 5جی جیسی رفتار فراہم کرنا ممکن بناتا ہے جبکہ فائبر کے ہم پلہ نتائج پیش کررہا ہے۔ نیٹ فلکس ٹ م جیسے اسٹریمنگ میڈیا کے لیے صارفین کی طلب، کلاؤڈ بیسڈ سروسز کے لیے ضروری منظم ٹریفک کو سہارا دینے کی ضرورت اور زیادہ گنجائش کے سروس لیول معاہدوں کی فراہمی اس جدت طرازی کی ضرورت کو تحریک دے رہے ہیں۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140613/117974

کیمبیئم کا سی این میڈوسا فکسڈ وائرلیس براڈبینڈ کے لیے پہلا کمرشل سطح پر دستیاب کثیر صارف، کثیر ان پٹ، کثیر آؤٹ پٹ (ایم یو – میمو) پلیٹ فارم ہے۔ 14×14 شامل انٹینا آراستگی 802.11اے سی ویو 2 اور ایل ٹی اے-اے کا 8×8 کے مجوزہ نفاذ سے آگے گزر جاتے ہیں، اور بیک وقت سات کیریئر چینز کو سہارا دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سی این میڈوسا- حامل پی ایم پی 450 ایم کی غیر معمولی اسپیکٹرل موثریت وائرلیس خدمات فراہم کرنے والوں کو موجودہ صارفین کے لیے ٹرپل پلے سروسز پیش کرنا، اور اضافی کمیاب اور مہنگے اسپیکٹرم کی ضرورت کے بغیر نئے صارفین کو شامل کرنا ممکن بناتا ہے۔

کیمبیئم لیبس میں تین سال کے عرصے کے دوران بنائی گئی سی این میڈوسا کی وسیع ایم یو-میمو ٹیکنالوجی میدان میں ثابت شدہ پی ایم پی 450 وائرلیس براڈبینڈ پلیٹ فارم میں نیٹ ورک گنجائش اور انقلابی اسپیکٹرل موثریت میں تین سے چار گنا اضافہ پیش کرتا ہے، جبکہ کلاؤڈ پر شیشے کے واحد ٹکڑے سے سنبھالا جا سکتا ہے۔

یولو ایس پی اے کے صدر لوکا سپاڈا نے کہا کہ “سی این میڈوسا ہمیں بیرونی مقامات پر انتہائی مسابقتی قیمتوں میں الٹرا براڈبینڈ سروسز پیش کرنے کی سہولت دے گا،جس تک ہم پہلے کبھی پہنچ ہی نہیں سکتے تھے۔ پی ایم پی 450 ایم میں زبردست میمو ٹیکنالوجی ہمیں اپنی موجودہ صف آرائی کی بنیاد پر، اسی اسپیکٹرم اور پہلے جیسے صارف آلات کو استعمال کرنے کی سہولت دیتی ہے، جبکہ نیٹ ورک توسیع کو سہارا دینے کے لیے بینڈوڈتھ کے ساتھ موجودہ صارفین کے لیے نتائج میں اضافہ کرتی ہے۔”

پی ایم پی 450 ایم میں سی این میڈوسا ایم یو-میمو ٹیکنالوجی کی کلیدی خصوصیات میں شامل ہیں:

  • گنجائش میں 3X-4X گنا اضافہ، 20 میگاہرٹز چینل میں 400 ایم بی پی ایس سے زیادہ کے ساتھ۔
  • صنعت کی 20+ بٹس فی سیکنڈ فی ہرٹز (بی پی ایس/ہرٹز) کی معروف اسپیکٹرل موثریت اور فریکوئنسی دوبارہ استعمال کی کنفیگوریشنز میں لاگو کرنے کی صورت میں 40 بی پی ایس/ہرٹز سے زیادہ۔
  • مکمل جدید سیکٹر انٹینا سرمائے کے اخراجات کو کم کر رہا ہے اور تنصیب اور بارہا ادا کی جانے والی ٹاور کی فیس سے چلانے کے اخراجات کو گھٹا رہا ہے۔
  • موجودہ پی ایم پی 450 صارفین کے ماڈیولز کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ نیٹ ورک آلات میں سرمایہ کاری کو محفوظ بنائے، ساتھ ساتھ واحد رسائی پوائنٹ کی تبدیلی کے ذریعے گنجائش میں غیر معمولی اضافہ کرے۔

صدر اور سی ای او کیمبیئم نیٹ ورکس اٹل بھٹ نگر نے کہا کہ “سی این میڈوسا کو متعارف کروانا لوگوں کی انٹرنیٹ تک رسائی کے طریقوں کو تبدیل کرنے کی علامت ہے: وائرلیس نیٹ ورکس اب تار والوں سے بھی زیادہ تیز ہو رہے ہیں۔ عظیم کثیر صارف میمو فکسڈ وائرلیس لین آپریٹرز کو اجازت دیتی ہے کہ وہ صنعت کے مشہور ترین، قیمت، گنجائش اور رسائی کے فائدے پیش کرے – خاص طور پر عموماً کم خدمات کے حامل علاقوں میں – جس میں رفتار اور بھروسہ مندی تار سے چلنے والے نیٹ ورکس کو بھی پیچھے چھوڑ رہی ہے۔ یہ گنجائش افراد کو کسی بھی مقام پر اپنی توقعات کے مطابق میڈیا کے حامل مواد کا تجربہ اٹھانے کی اجازت دیتی ہے، چاہے وہ کم آبادی کے حامل علاقے میں ہوں یا دنیا کے دور دراز علاقوں میں۔”

سی این میڈوسا کیمبیئم نیٹ ورکس تقسیم کاروں کے ذریعے دستیاب ہے۔

کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں

کیمبیئم نیٹ ورکس وائرلیس براڈبینڈ حل پیش کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو غیر منسلک – افراد، مقامات اور چیزوں — کو منسلک کرتا ہے۔ اپنے قابل بھروسہ، آگے بڑھائے جانے کے قابل اور محفوظ وائرلیس براڈبینڈ پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ (پی ٹی پی)، پوائنٹ-ٹو-ملٹی پوائنٹ (پی ایم پی) اور وائی فائی پلیٹ فارموں کے ذریعے کیمبیئم نیٹ ورکس تمام خدمات فراہم کنندگان؛ کاروباری اداروں؛ حکومتوں اور عسکری اداروں؛ تیل، گیس اور مفاد عامہ کے اداروں؛ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں؛ اور عوامی حفاظت کے نیٹ ورکس کے لیے ممکن بناتا ہے کہ وہ طاقتور، آسانی سے تحفظ پذیر کمیونی کیشن نیٹ ورکس بنائیں۔ ادارہ اس وقت 150 سے زیادہ ممالک میں ہزاروں توجہ طلب نیٹ ورکس میں پانچ ملین سے زیادہ رسائی اور باربرداری ریڈیوز نصب کرچکا ہے۔ شکاگو سے باہر صدر دفاتر اور امریکا، برطانیہ اور بھارت میں آر اینڈ ڈی مراکز کے ساتھ کیمبیئم نیٹ ورکس بھروسہ مند عالمی تقسیم کاروں کی وسیع اقسام کے ذریعے فروخت کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.cambiumnetworks.com اور www.connectingtheunconnected.org۔

رابطہ
گولن برائے کیمبیئم نیٹ ورکس – سائرس ہدایتی
4377 318 415 1+
chedayati@golin.com

Latest from Blog