وِوِڈ سڈنی نئی بلندیوں پر

بلند ڈرون فوٹیج، بلند طائرانہ تصاویر، بلند نتائج روشنی، موسیقی اور خیالات کی دنیا کے سب سے بڑے میلے کی نمایاں کرتے ہوئے

سڈنی، 19 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

وِوِڈ سڈنی 2016ء ایک اور سال کے لیے تکمیل کو پہنچا۔ دنیا کے سب سے بڑے، روشنی موسیقی و خیالات کے میلے کے لیے 23 راتوں کا جشن منانے کی خاطر ڈیسٹی نیشن این ایس ڈبلیو نے نئی ڈرون فوٹیج جاری کردی ہے جو میلے کو بلندیوں سے بہتر انداز میں ظاہر کرتی ہے۔ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

Vivid Sydney 2016 – Sydney Harbour credit Destination NSW.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160619/8521604002-a

چمکتے دمکتے وِوِڈ سڈنی کا شاندار طائرانہ منظر پیش کرتے ہوئے ناظرین کو سڈنی ہاربر کے سفر پر لے جایا جاتا ہے، رائل بوٹینک گارڈن سڈنی کی کیتھیڈرل آف لائٹ تنصیب سے وِوِڈ سڈنی کے جنگلی علاقے تارونگا چڑیا گھر تک۔

وِوِڈ سڈنی ریاستی حکومت کے سیاحتی و اہم تقریبات کے ادارے ڈیسٹی نیشن این ایس ڈبلیو کی ملکیت، زیر انتظام اور پیشکش ہے۔

ڈیسٹی نیشن این ایس ڈبلیو کی سی ای او اور ایگزیکٹو پروڈیوسر سینڈرا چپ کیس نے کہا کہ ” وِوِڈ سڈنی مقامی اور بین الاقوامی مہمانوں کی جانب سے پسند کیا گيا ہے۔ ہزاروں افراد نے رواں سال کی اہم جھلکیوں کا لطف اٹھایا جس میں 60 میٹر بلند روشنی تنصیب 75,000 سے زیادہ ایل ای ڈیز کا حامل کیتھیڈرل آف لائٹ اور وِوِڈ سڈنی کی سب سے رومانوی تنصیب ایک انٹرایکٹو لو-او-میٹر رکھنے والا آئی لو یو شامل تھے۔ تارونگا چڑیا گھر میں مہمانوں نے 4.3 میٹر بلند انٹرایکٹو شیر کیشکل کی لالٹین کو سراہا، جس کا نام چڑیا گھر کی مادہ سماٹرن شیر جمیلا پر رکھا گیا تھا۔

اب اپنے آٹھویں سال میں موجود وِوِڈ سڈنی میلہ شہر کی بلند عمارات کو روشنی کے رنگین کینوس میں تبدیل کر دیتا ہے۔ آرٹ تنصیبات اور شاندار پروجیکشنز دنیا بھر کے 23 ممالک کے 150 سے زیادہ فن کاروں نے تخلیق کیں۔ 2015ء میں وِوِڈ سڈنی نے 1.7 ملین مہمانوں کی توجہ مبذول کروائی تھیں۔

Vivid Sydney 2016 – Sydney Harbour bridge Destination NSW.

رواں سال وِوِڈ سڈنی شہر بھر میں 90 سے زیادہ روشنی تنصیبات اور پروجیکشنز پیش کیں جبکہ 190 ووڈ میوزک تقریبات ہوئیں اور 658 سے زیادہ مقررین 183 وِوِڈ آئیڈیاز تقریبات میں ظاہر ہوئے۔

وِوِڈ سڈنی نے ڈریس سرکل تنصیب کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا جسے دنیا کا سب سے بڑا انٹرایکٹو ڈسپلے تسلیم کیا گیا، اور تارونگا چڑیا گھر کی 100 ویں اور رائل بوٹینک گارڈن سڈنی کی 200 ویں سالگرہ جیسے اہم سنگ ہائے میل کا جشن منایا۔

ملاحظہ کیجیے www.vividsydney.com۔

ذرائع ابلاغ کے لیے مواد:

  • نئی ڈرون فوٹیج یہاں دستیاب ہے۔
  • نئی فضائی تصاویر یہاں ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔
  • براڈ کاسٹ معیار کی بی-رول فوٹیج یہاں دستیاب ہے۔

ہدایات برائے مدیران:
یاد رکھیں کہ حتمی وِوِڈ سڈنی نتائج کا اعلان آئندہ ہفتوں میں ہوگا۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160619/8521604002-b

تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160619/8521604002-a
تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160619/8521604002-b

Latest from Blog