جے اے سولر کو جنوبی افریقہ میں 86 میگاواٹ سولر فارم پروجیکٹ مل گیا

میگاپورٹ نے انٹرنیٹ کمیونٹیز، معیارات اور بنیادی ڈھانچے کو مدد دینے کے لیے Megaport.ORG کا اجرا کردیا

ٹیسیز، موبی اسفیئر اور انڈوسیٹ اوریڈو نے گرین روم الائنس پر شراکت داری کا اعلان کردیا

ایشیا لبرٹی فورم، 18 تا 20 فروری، بے قانون کاروباری منتظم کے ذہن کے ساتھ آزادی و ترقی تک رسائی کے لیے خطے کے درپیش چیلنجز

ایس یو ٹی ڈی اوپن ہاؤس میں 5 اور 6 مارچ 2016ء کو وظائف، ایکسچینج پروگرام، تربیت اور بہت کچھ

جیرے نے پاکستان میں ایک اور ای پی سی معاہدے پر دستخط کردیے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جے اے سولر کو جنوبی افریقہ میں 86 میگاواٹ سولر فارم پروجیکٹ مل گیا

بیجنگ، 22 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– اعلیٰ معیار کی شمسی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اسے اپنے اورنج سولر پروجیکٹ کے لیے سامان فراہم کرنے والے واحد ادارے کا اعزاز مل چکا ہے جسے 2017ء سے 86 میگاواٹ کے افادۂ عامکی سطح کے شمسی فارم کی حیثیت سے تعمیرکیا جائے گا۔ JA Solar Logo. http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO اورنج پروجیکٹ 2011ء میں جنوبی افریقہ کی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئےرینیوایبل انرجی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر پروکیورمنٹ پروگرام (“آر ای آئی پی پی پی”) کے 4.5 ویں مرحلے کا حصہ ہے۔ آر ای آئی پی پی پی کو ابتدائی طور پر بولی کے پانچ مراحل کے لیے تیار کیا گیا تھا لیکن بعد میں اس میں دو مزید مراحل شامل کیے گئے (4.5 اور 4.75 ویں) تاکہ مختلف صوبوں کے لیے توانائی کی بڑھتی ہوئی نئی مقامی طلب کو پورا کیا جائے۔ دو جنوبی افریقی شراکت داروں، سولر کیپٹل (پرائیوٹ) لمیٹڈ اور بلیکانٹرپرائزایمپاورمنٹ (“بی ای ای”)، کے ساتھ جے اے سولر نے اس اورنج منصوبے کے لیے واحد ماڈیول فراہم کنندہ کی بولی کامیابی سے جیتی۔ سولر فارم کی تعمیر 2017ء میں جے اے سولر کے انتہائی موثر پی 310 ڈبلیوملٹی-کرسٹلائن سلیکون ماڈیولز کے استعمال کے ساتھ شروع ہوگی، اور ممکنہ طور پر اسی سال اپنی تکمیل کو پہنچے گی۔ کیپ ٹاؤن میں واقع سولر کیپٹل (پرائیوٹ) لمیٹڈ (www.solarcapital.co.za) کامیاب ترین جنوبی افریقی پی وی فارم بنانے والوں میں سے ایک ہے۔ ادارہ آر ای آئی پی پی پی کے پہلے مرحلے میں 90 میگاواٹ کا سولر فارم پروجیکٹ اور دوسرے مرحلے میں 86 میگاواٹ کے پی وی فارم سے بھی نوازا جاچکا تھا۔ جناب پاسکلفیلن، چیئرمین سولر کیپٹل، اس مرحلے میں 86 میگاواٹ کے ایک اور منصوبے کی بولی کامیابی سے حاصل کرنے پر بہت خوش تھے، اور انہوں نے بولی کے 4.75 ویں اور پانچویں مرحلے میں جے اے سولر کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی زبردست خواہش ظاہر کی۔ جناب جیان سی، صدر جے اے سولر، نے کہا کہ “ہمیں اس مرحلے میں بولی حاصل کرنے اور 86 میگاواٹ کے منصوبے کے خصوصی ماڈیول فراہم کنندہ کی حیثیت سے بہت فخر ہے۔ یہ کامیابی جے اے کی مصنوعات کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کا ایک اور ثبوت ہے، اور ہماری عالمی مارکیٹ توسیع کی کوششوں میں ایک نیا سنگ میل بھی۔ جے اے کے لیے ایسے دیگر کئی مواقع ہیں کیونکہ افریقہ مسلسل ترقی کررہا ہے۔ ہمارے اعلیٰ کارکردگی کے پی وی ماڈیولز فی واٹ بجلی کی لاگت کو کم کرتے ہیں، جے اے جنوبی افریقہ کی ترقی کے دوران بجلی کی قلت پر قابو پانے میں بھی مدد دینے کے لیے بہترین مقام پر موجود ہے۔” لوگو –http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

مزید پڑھیں

میگاپورٹ نے انٹرنیٹ کمیونٹیز، معیارات اور بنیادی ڈھانچے کو مدد دینے کے لیے Megaport.ORG کا اجرا کردیا

برسبین، آسٹریلیا اور سان فرانسسکو، 22 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– ایس ڈی این بنیاد پر لچکدار کنکشن میں عالمی رہنما ادارے میگاپورٹ نے آج ایک صنعتی و کمیونٹی پروگرام Megaport.org کے اجرا کا اعلان کیا ہے جو صنعتی و کمیونٹی پروگرام ہے جو عوام اور برادریوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے انٹرنیٹ بنیادی ڈھانچے اور معیارات کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ Denver Maddux, CEO, Megaport http://photos.prnasia.com/prnvar/20160222/8521601107 میگاپورٹ ڈاٹ آرگ کلیدی صنعتی انجمنوں کو سہارا دیتا ہے کہ وہ عوام، ٹیکنالوجی اور کاروبار کو اور ان کو جو غیر جانبداری اور آزادی کو ترویج دیتے ہیں ایک مقام پر لائیں۔ حالیہ اسپانسرشپس کی مثالوں میں گلوبل پیئرنگ فورم، ایشیا پیسفک انٹرنیٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن، یورو-IX اور ایپریکوٹ شامل ہیں۔ مستقبل کی اسپانسرشپس میں نیٹ ورک آپریٹر فورمز اور انجمنیں شامل ہوں گی جو دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی ترقی میں سرمایہ کاری کریں گی۔ میگاپورٹ ڈاٹ آرگ انٹرنیٹ صنعت کے سرفہرست مستقبل بین اراکین پر مشتمل ایک مشاورتی کونسل تشکیل دے چکا ہے۔ کونسل میگاپورٹ کو اس سمت اور منصوبوں کی مدد میں رہنمائی دے گی تاکہ میگاپورٹ ڈاٹ آرگ کے کمیونٹی اور انٹرنیٹ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو سہارا دینے کے مشن کو مضبوط کیا جائے۔ ڈینور میڈکس، چیف ایگزیکٹو آفیسر، میگاپورٹ نے کہا کہ “میگاپورٹ ڈاٹ آرگ ان برادریوں کو صلہ دینا ہے جنہوں نے انٹرنیٹ کو ممکن بنایا۔ ہم ان انجمنوں اور منصوبوں کو سہارا دینے پر خوش ہیں جو عوام کے لیے سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع مضبط کرتی ہیں۔ اسی دوران ہم ایسے مقامات پر انٹرنیٹ بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں جہاں یہ پیچھے ہے۔ یہ سب انٹرنیٹ کی بنیادوں کو بہتر بناتا ہے۔ آپریٹر اور ڈیولپمنٹ کمیونٹیز کے بغیر خدمات میں جدت طرازی کم، ملازمت کے مواقع محدود، اور صاف صاف کہیں تو ایسا آزاد انٹرنیٹ نہیں ہوگا جیسا ہم آپ جانتے ہیں۔” کرسٹن کوچ، ڈائریکٹر گلوبل انٹرکنکشن اسٹریٹجی، میگاپورٹ نے کہا کہ “آزاد، غیر جانبدار بنیادی ڈھانچہ انٹرنیٹ کی ترقی اور تحفظ پذیری کے لیے اہم ہے۔ ہمارا پورا ماڈل اس خیال پر مبنی ہے۔ ہم اس مقام تک پہنچنے پر خوش ہیں کہ جہاں ہم ان منصوبوں کو سہارا دے سکتے ہیں جو غیر جانبداری کو ترویج دیتے ہیں۔” میگاپورٹ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ اور امریکا میں تیرہ مارکیٹوں میں 54 ڈیٹا سینٹرز چلاتا ہے اور اس وقت شمالی امریکا اور یورپ کی کلیدی مارکیٹوں میں اضافی ڈیٹا سینٹرز کی موجودگی سے توسیع پا رہا ہے جن میں ٹورنٹو، لندن، ڈبلن، ایمسٹرڈیم اور اسٹاک ہوم شامل ہیں۔ میگاپورٹ ڈاٹ آرگ کے بارے میں اور انٹرنیٹ کی ترقی میں آپ کیسے اثر ڈال سکتے ہیں جاننے کے لیے  ملاحظہ کیجیے http://megaport.org۔ پشتیبان وسائل میگاپورٹ ملاحظہ کریں: http://megaport.org ٹوئٹر پر میگاپورٹ کو فالو کریں: @megaportnetwork فیس بک پر میگاپورٹ کو لائیک کریں لنکڈاِن پر میگاپورٹ کو فالو کریں میگاپورٹ کے بارے میں میگاپورٹ الاسٹک انٹرکنکشن میں عالمی رہنما اور بانی ادارہ ہے۔ 2013ء میں بیون سلیٹری کی جانب سے قائم ہونے والا میگاپورٹ دنیا کا پہلا ایس ڈی این بنیادون پر قائم غیر

مزید پڑھیں

ٹیسیز، موبی اسفیئر اور انڈوسیٹ اوریڈو نے گرین روم الائنس پر شراکت داری کا اعلان کردیا

تائی پے، تائیوان، 18 فروری 2016ء/ پی آرنیوزوائر– ٹیسیز اور اس کے ملحقہ ادارے موبی اسفیئر نے اعلان کیا ہے کہ انڈوسیٹ اوریڈو نے گرین روم الائنس کے سلم ڈوئیٹ پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کرلی ہے تاکہ انڈونیشیا کو پری پیڈ موبائل پلان میں شامل کیا جائے۔ اس تعاون کا باضابطہ اعلان 23 فروری 2016ء کو موبائل ورلڈ کانگریس سی ایس 73 میں صبح 11 بجے کیا جائے گا۔ سلم ڈوئیٹ دنیا کا پہلا کمرشلائز ای-سم نظام ہے جو ورچوئل پری پیڈ سمز کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے۔ ٹیسیز کا سلم ڈوئیٹ پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے انڈوسیٹ اوریڈو کا روایتی سم تقسیمی چينل ڈیجیٹل میں تبدیل ہوجائے گا۔ انڈونیشیا جانے والے افراد اب انڈوسیٹ اوریڈو کا مقامی پری پیڈ پلان سلم ڈوئیٹ کے ذریعے خرید اور ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ ٹیسیز کے چیئرمین جیسن ہو نے کہا کہ “ہم گرین روم الائنس میں تازہ شمولیت پر انڈوسیٹ اوریڈو کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس اتحاد کے اراکین کو ہماری جامع ٹیلکو-سینٹرک مصنوعات اور حلوں تک رسائی رکھتے ہیں جنہیں جدت اور ثابت شدہ ٹیکنالوجی کے ذریعے مارکیٹ چیلنجز سے نمٹنے اور آمدنی کے نئے ذرائع تخلیق کرنے میں کیریئرز کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے۔ ہم شامل اداروں پر بھروسہ کرتے ہیں کہ وہ مزید کاروباری پیشرفت پر مل جل کر کام کریں گے۔” انڈوسیٹ اوریڈو سی ای او اور صدر ڈائریکٹر الیگزینڈر رسلی نے کہا کہ “ہم اس شراکت داری پر خوش ہیں۔ گرین روم الائنس میں شمولیت کے ساتھ ہم اپنے سم کارڈ پر سلم ڈوئیٹ ورچوئل تقسیم حل فراہم کرکے انڈونیشیا کے معروف ڈیجیٹل ٹیلکو کی حیثیت سے اپنے پروفائل کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں، تاکہ سالانہ انڈونیشیا آنے والے 10 ملین بین الاقوامی مسافروں تک رسائی حاصل کریں۔ نومبر 2015ء میں تشکیل نو کے بعد سے انڈوسیٹ اوریڈو جدت طرازی جاری رکھے ہوئے ہے، ہم پرجوش ہیں کہ کس طرح یہ حل ہماری مارکیٹ اور کاروباری مواقع کو پھیلا سکتا ہے۔ ٹیسیز کے بارے میں جی ایس ایم اے اور ای ٹی ایس آئی کی رکن ٹیسیز ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ مختلف صنعتوں میں اپنی پیٹنٹ یافتہ SIMoME ٹیکنالوجی کے ساتھ موبائل انٹرکنیکٹیوٹی اور ورٹیکل انٹیگریشن سروسز فراہم کررہی ہے۔ ٹیسیز سلم ڈوئیٹ عالمی مسافروں کو 200 سے زیادہ ممالک میں متبادل رومنگ سروس فراہم کرتا ہے۔ سلم ڈوئیٹ صارفی ای سم ٹیکنالوجی میں دنیا کا نمبر 1 نظام بھی ہے۔ ٹیسیز صارفین کی ملکیت تقسیم ہونے اور او ٹی ٹی رکاوٹ، قیمت میں نقصان، مارجن میں کمی اور ساتھ ساتھ خالص غیر جانبداری کے مسائل حل کرنے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے گرین روم الائنس جاری کر رہا ہے۔ ٹیسیز تائیوان، چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، بھارت اور جنوبی افریقہ میں دفتر اور آر اینڈ ڈی مقامات رکھتا ہے۔ انڈوسیٹ اوریڈو کے بارے میں انڈوسیٹ اوریڈو انڈونیشیا کا معروف ڈیجیٹل ٹیلکو تشکیل دے رہا ہے، جو ہر فرد اور ہر کاروبار کے لیے رسائی اور زبردست کنیکٹیوٹی کو ممکن بنا رہا ہے۔ انڈوسیٹ اوریڈو صارفین، کاروباری اداروں اور ایس ایم ایز کے لیے سیلولر سروسز، فکسڈ لائن، ڈیٹا کمیونی کیشنز اور انٹرنیٹ

مزید پڑھیں

ایشیا لبرٹی فورم، 18 تا 20 فروری، بے قانون کاروباری منتظم کے ذہن کے ساتھ آزادی و ترقی تک رسائی کے لیے خطے کے درپیش چیلنجز

واشنگٹن، 17 فروری 2016ء/ پی آرنیوزوائر– میزبان انسٹیٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ اکنامک افیئرز (آئیڈیاز) اور علاقائی شراکت دار سینٹر فار سول سوسائٹی (سی سی ایس) کے ساتھ اٹلس نیٹ ورک کی کفالت میں منعقدہ ایشیا لبرٹی فورم #AsiaLF16خطے میں آزادی اور آزاد مارکیٹ اصلاحات کے فروغ کے لیے حلوں پر غور اور تبادلہ خیال کے لیے ایشیا کے بہترین اور شاندار کا اجلاس ہے۔ Asia Liberty Forum #AsiaLF16, Feb. 18-20, 2016, sponsored by Atlas Network with organizing host, the Institute for Democracy and Economic Affairs (IDEAS), and regional partner, Centre for Civil Society (CCS), is a gathering of the best and the brightest in Asia to discuss and exchange solutions that promote liberty and free-market reforms in the region. تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160216/333709 کیا: ایشیا لبرٹی فورم، اٹلس نیٹ ورک کی کفالت میں مع میزبان انسٹیٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ اکنامک افیئرز (آئیڈیاز) اور علاقائی شراکت دار سینٹر فار سول سوسائٹی (سی سی ایس) کب: 18 تا 20 فروری 2016ء کہاں: رینے سینس ہوٹل کوالالمپور جالان سلطان اسماعیل اور جالان امپانگ کے کنارے پر، 50450 کوالالمپور، ملائیشیا پریس رابطہ: ڈینیل اینتھنی، [email protected] یا (202) 449-8441، یا مقامی ملائیشیا میڈیا رابطہ: ازرل محمد خلیب، [email protected] یا 6470-348 (6013+) کیسے: شرکت یا انٹرویوز کے لیے آپ کو ازرل محمد خلیب سے لازماً[email protected] یا (+6013) 348-6470 پر پیشگی رابطہ کرنا ہوگا۔ ایشیا لبرٹی فورم جھلکیاں پینل گفتگو: ایشیا میں آزادی کے چہرے تجارتی معاہدے: کیا یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے واقعی اچھے ہیں؟ انٹرنیٹ کا کردار: آن لائن آزادی کے چیلنجز آزادی عشائیہ اور ایشیا لبرٹی ایوارڈ کی پریزنٹیشن ڈاکیومنٹری اسکرینن: انڈیا اویکس چینی مالیاتی بحران اور ایشیا پر اس کے علاقائی اثرات پر سیشن ڈاکٹر ٹام جی پامر، ایمون بٹلر، کرینگساک کیریووونساک، بھائیشالی بھومجان اور وان سیف وان جان کی پریزنٹیشنز مکمل شیڈول یہاں دستیاب ہے اٹلس نیٹ ورک کے بارے میں واشنگٹن میں قائم اٹلس نیٹ ورک ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو 97 ممالک میں 450 سے زیادہ زآاد شراکت داروں کو منسلک کرکے عالمی سطح پر آزادی کی تحریک کو استحکام دیتا ہے جو آزاد، ترقی پسند اور پرامن دنیا کا مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں جہاں محدود حکومتیں قانون کی حکمرانی، نجی ملکیت اور آزاد مارکیٹوں کا دفاع کریں۔ atlasnetwork.org۔ آئیڈیاز کے بارے میں آئیڈیاز ملائیشیا کی پہلی فکر گاہ ہے جو عوامی پالیسی کے چیلنجز کے لیے مارکیٹ میں بنیاد رکھنے والے حلوں کے فروغ سے وابستہ ہے۔ یہ ایک آزاد غیر منافع بخشادارہ ہے۔ ایک بین الفریق فکر گاہ کی حیثیت سے آئیڈیاز مارکیٹ کی بنیاد پر اصولوں کو آگےبڑھانا ہے جو کسی بھی جماعتی سیاست، نسل یا مذہب کی پابند نہ ہوں۔ ideas.org.my سی سی ایس کے بارے میں نئی دہلی میں قائم سینٹر فار سول سوسائٹی (سی سی ایس) عوامی پالیسی کے ذریعے سماجی تبدیلی کو آگے بڑھانا ہے۔ یہ تعلیم، ذریعہ معاش اور پالیسی تربیت میں کام کرتا ہے اور نجی اور سرکاری شعبوں میں انتخاب اور احتساب کو فروغ دیتا ہے۔ پالیسی کو عملی قالب میں ڈھالنے کے لیے سی سی ایس تحقیق، پائلٹ منصوبں اور وکالت کے ذریعے پالیسی اور رائے ساز شخصیات

مزید پڑھیں

ایس یو ٹی ڈی اوپن ہاؤس میں 5 اور 6 مارچ 2016ء کو وظائف، ایکسچینج پروگرام، تربیت اور بہت کچھ

سنگاپور، 18 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– تیسرے تعلیمی تجربے کا عملی تجربہ رکھنے کے خواہشمند طلبا کو اب آگے دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ آج ہی سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن (ایس یو ٹی ڈی) کے اوپن ہاؤس کے لیے رجسٹر ہو جائیں جو 5 اور 6 مارچ کو منعقد ہو رہی تاکہ انوکھی تعلیم کے بارے میں مزید جانیں۔ ایس یو ٹی ڈی اوپن ہاؤس میں آنے والے افراد صدر اور ساتھ ساتھ اراکین/شعبہ جات کے سربراہان کی گفتگو سے جان سکیں گے کہ کیا پیش کیا جا رہا ہے۔ وہ کیمپس کے دوروں اور اراکین کلیہ و طلبا کے ساتھ شیئرنگ سیشنز کے ذریعے یہ بھی محسوس کر سکیں گے کہ ایس یو ٹی ڈی میں زندگی کیسی ہے۔ اس دورے میں ایس یو ٹی ڈی کی جدید فیبریکیشن لیبارٹری، کمرۂ جماعت، ہاسٹلز اور کتب خانے جیسی جگہوں کے دورے بھی شامل ہیں۔ اس میں ڈیزائن ورکشاپس بھی ہوں گی، جو ایک بلند عمارت کے ماڈل کی تعمیر/نمونہ سازی کے ذریعے ایس یو ٹی ڈی کے معروف بگ-ڈیزائن سیکھنے کے نظریے پر مہمانوں کو کچھ عملی تجربہ اور بصیرت فراہم کرے گا۔ متعدد نمائشی بوتھ بھی ایس یو ٹی ڈی میں چار تعلیمی ستونوں، اور امریکا میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، چین میں چی جیانگ یونیورسٹی (زیڈ جے یو) اور دیگر کے ساتھ ہمارے طالب علم تبادلہ پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کریں گے۔ انٹرن شپس اور کیریئر پروگراموں کے بارے میں بھی معلوماتی بوتھ ہوں گے جہاں طلبا درخواستیں دے سکیں گے اور ساتھ ساتھ درخواستوںکے لیے 100 سے زیادہ وظائف بھی دستیاب ہوں گے۔ ایس یو ٹی ڈی طلبا تبادلہ پروگرام کے انتخاب کو بھی چن سکتے ہیں یا تعطیلات کے دوران 600 مقامی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ انٹرن شپ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اوپن ہاؤس کے دوران مختلف کلبوں اور غیر نصابی سرگرمیوں سے تعلق رکھنے والے ایس یو ٹی ڈی طلبا، جنہیں یہاں ففتھ رو کہا جاتا ہے، مہمانون کے لیے اپنی کارکردگی اور عملی مظاہرے پیش کریں گے تاکہ وہ شامل ہوں اور انعامات جیتیں۔ یہ سرگرمیاں برقی گاڑیاں چلانے سے لے کر ہمارے طالب علموں کی جانب سے اجتماعی رقص بھی شامل ہیں۔ دورے کے لیے خود کو رجسٹر کروانے اور ہمارے صدر کے ساتھ گفتگو کے لیے ہماری ویب سائٹ دیکھیں http://www.sutd.edu.sg/openhouse۔ سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن (ایس یو ٹی ڈی) کے بارے میں ایس یو ٹی ڈی سنگاپورکی چوتھی سرکاری جامعہ ہے، اور دنیا میں اولین جامعات میں سےایک جنہوں نے ڈیزائن و ٹیکنالوجی کے فن اور علم کو کثیر الشعبہ جاتی نصب میں شامل کیا۔ میساچوسٹس انسیٹٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے تعاون سے بننے والا ایس یو ٹی ڈی تکنیکی طور پر مضبوط رہنماؤں اور جدت طرازوں کو مندرجہ ذیل ڈگری پروگراموں کے ذریعے تربیت دے کر معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنا چاہتا ہے: – انجینئرنگ پروڈکٹ ڈیولپمنٹ؛ انجینئرنگ سسٹمز اینڈ ڈیزائن؛ انفارمیشن سسٹمز ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن؛ آرکی ٹیکچر اینڈ سسٹین ایبل ڈیزائن۔ چی جیانگ یونیورسٹی (زیڈ جے یو) اور سنگاپور مینجمنٹ یونیورسٹی (ایس ایم یو) کے تعاون

مزید پڑھیں

جیرے نے پاکستان میں ایک اور ای پی سی معاہدے پر دستخط کردیے

یانتائی، چین، 15 فروری 2016ء/ پی آرنیوزوائر– جیرے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس کو پاکستان میں بجلی کی پیداوار، قدرتی گیس، تیل ٹرمینل کے آپریشنز اور صحت عامہ کے شعبوں میں احاطہ کرنے والے پاکستانی کے بڑے اداروں میں سے ایک فوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک پاور پلانٹ میں فیڈ گیس کی صفائی کے لیے ای پی سی معاہدے سے نوازا گیا ہے۔ اس کی کامیابی علاقے میں بجلی کی پیداواری موثریت کو بہتر بنانے اور مقامی آبادی کے فائدے میں مدد دے گی۔ Jereh New EPC Project in Pakistan. http://photos.prnasia.com/prnvar/20160214/0861601184 اس منصوبے کے لیے جیرے انجینئرنگ، تعمیرات اور تعمیل کے لیے مکمل خدمات پیش کرتا ہے۔ یہ فیڈ گیس کی علیحدگی اور اسے چھاننے کے موجودہ نمونوں کو بہتر بنائے گا، جو بھاری ہائیڈروکاربنکی مقدار اور فضائی آلودگی کے اثرات کو موثر انداز میں کم کر سکتا ہے۔ پروجیکٹ مینیجر جناب شو نے کہا کہ “ٹھیکیدار کی حیثیت سے ہمیں دیگر اداروں کے پر برتری حاصل ہے۔ ہمارے انجنیئرزنے آپریشن موڈ میں آن-سائٹ اسمبلی سے ان-ہاؤس پری-اسکڈکی تبدیلی کی ہے، جو تعمیر کے کام کو واضح طور پر کم کرتا ہے اور بہترین معیار کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔” منصوبہ ممکنہ طور پر جولائی 2016ء میں مکمل ہوگا۔ منصوبے پر دستخط دسمبر 2015ء میں پہلے ای پی سی منصوبے کے بعد جیرے کی ای پی سی صلاحیتوں کا ایک اور اچھا عمل ہے۔ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان 250 ارب ڈالرز مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کا معاہدہ ہوا ہے۔ تیل و گیس کے آلات بنانے والے اور انجینئرنگ سروس کی عالمی کمپنی ہونے کی حیثیت سے جیرے پاک-چین اقتصادی راہداری کے لیے زیادہ توانائی تعاون اور بہتر توانائی مستقبل کی ترویج کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ جیرے کے بارے میں جیرے گروپ ایک بین الاقوامی مکمل تیل و گیس کمپنی ہے جو تیل و گیس کے آلات بنانے اور انجینئرنگ و تعمیرات میں مہارت رکھتا ہے۔ اپنی زبردست آر اینڈ ڈی، اعلیٰ معیار کی پیداواری تنصیبات اور عالمی سیلز نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیرے 60 سے زیادہ ممالک میں صارفین کو خدمات دے چکا ہے۔ مزید معلومات کے لیے: www.jereh.com۔ تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160214/0861601184

مزید پڑھیں