فلپائن دوسرے میڈرڈ فیوژن منیلا کی میزبانی کرے گا

اے پی آر انرجی نے مصر میں گیس ٹربائن پلانٹ صنعتی صارف کے حوالے کردیا

گوڈیڈی نے دنیا بھر میں صارفین کے لیے ڈاٹ سی این (.cn) کا اجرا کردیا

گوڈیڈی ایشیا بھر کی 11 مارکیٹوں میں آغاز کے ساتھ عالمی توسیع جاری رکھتا ہوا

مقامی بینک کارڈ سوئچنگ سسٹم بنانے کے لیے یونین پے انٹرنیشنل کا تھائی لینڈ میں سرفہرست چار بینکوں کے ساتھ کام

میگاپورٹ الاسٹک انٹرکنکشن فیبرک کے ذریعے صارفی تجربے کو بڑھانے کے لیے میگاپورٹ کی اکامائی کے ساتھ شراکت داری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

فلپائن دوسرے میڈرڈ فیوژن منیلا کی میزبانی کرے گا

یہ مشہور ایونٹ دنیا کے بہترین باورچیوں اور کھانے پینے کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کرے گا منیلا، فلپائن، 26 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– کھانے پینے کے دیوانے افراد کو اس سال اپریل میں منیلا کا سفر کرنے کی ایک اور وجہ مل گئی ہے جب اسپین کے پہلے اور کھانے پکانے کے سرفہرست ایونٹ، میڈرڈ فیوژن، کا واحد ایشیائی ایڈیشن دوسرے سال منیلا میں منعقد ہوگا۔ فلپائن محکمہ سیاحت کے زیر انتظام میڈرڈ فیوژن منیلا (ایم ایف ایم) 7 سے 9 اپریل 2016ء کو ایشیا کمپلیکس کے ایس ایم مال میں واقع ایس ایم ایکس کنونشن سینٹر میں ہوگا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20160226/8521601266LOGO ایم ایف ایم 2016ء میں ایک بین الاقوامی گیسٹرونومی کانگریس بھی ہوگی جس میں “منیلا جہاز: مشرق ملتا ہے مغرب سے” کے موضوع پر تبادلہ خیال ہوگا۔ پینل دنیا کے مشہور ترین باورچیوں پر مشتمل ہوگا، جس میں شامل ہیں: ہوان روکا، ایل سیلار دی کان روکا (دنیا کے 50 بہترین ریستورانوں کی فہرست میں نمبر 1) دانی گارسیا، بیبو اندولیسین براسیری و تاپاس ہوزے آندرس، منی بار ریکارڈ کامارینا، ریکارڈ کامارینا اینجل لیون، اپونینتے ہوردی بترون، ایپائی سکرے مائیکل وولتاجیو، انک یوشی ہیرو ناریساوا، لے کریشنز دے ناریساوا ریستوراں ورجیلیو مارتینز، سینٹرل ریستورانتے (لاطینی امریکا کے 50 بہترین ریستورانوں کی فہرست میں نمبر 1) مائیکل اسپیراس، اسکاؤٹس آنر ایمی بیسا اور رومی دوروتان، پرپل یم مائیک سارتھو، الب کیون چرکاس از کوکا لی کوہن، پگ اینڈ کھاؤ پال چوئی، چوئی ڈیوڈ تھامسن، ناہم نوردین توفام، نور جنگ سک یم، جنگ سک اینریکے اولویرا، پوجول اور جارج والیہو، کوئنتونل ایم ایف ایم 2016ء میں ایک تجارتی نمائش بھی ہوگی جو کھانے پینے کی مصنوعات، انوکھے اجزا اور فلپائن، اسپین، ایشیا، یورپ اور امریکا کی علاقائی نفیس چیزیں پیش کرے گی۔ تجارتی مہمان نمائش میں مفت داخل ہو سکتے ہیں۔ میڈرڈ فیوژن منیلا کے ساتھ ساتھ ایک ماہ طویل فلیورز آف فلپائنز فیسٹیول بھی ہے جو فلپائن بھر میں کھانے پینے سے متعلق سرگرمیاں رکھتا ہے جیسا کہ دوروں، نمائشوں اور کھانے پینے کی مارکیٹوں سے لے کر معروف باروچیوں کے ساتھ خصوصی عشائیے، کھانے پینے کے لیے سفر اور ہوٹل فوڈ میلے شامل ہیں۔ 2003ء سے ہر سال میڈرڈ میں ہونے والا میڈرڈ فیوژن دنیا میں کھانے پینے کے مشہور ترین اجتماعات میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔ رجسٹریشن 450.00 امریکی ڈالرز فی شخص کے نرخ پر کھلی ہوئی ہے یا کم از کم 20 افراد کے گروپ کے لیے نرخ 290.00 امریکی ڈالرز ہیں۔ طالب علموں کا عام نرخ 410 امریکی ڈالرز ہے جبکہ گروپ نرخ (کم از کم 20 افراد) 245.00 ڈالرز ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ای میل: [email protected]کال: (+632) 893-7973یا ملاحظہ کیجیے www.madridfusionmanila.com۔ نمائش کنندگان کے پاس نئی مارکیٹوں میں داخل ہونے کا موقع ہے۔ نمائش کے حوالے سے سوالات کے لیے کال کیجیے (+632) 929-7993اور 929-7963یا ای میل: [email protected]۔ فلپائن کے فوڈ فیصٹیول کے ذائقے کے بارے میں جاننے کے لئے  : [email protected] کال: 5401-832 (632+) رابطہ: [email protected] [email protected] [email protected] لوگو- http://photos.prnasia.com/prnh/20160226/8521601266LOGO

مزید پڑھیں

اے پی آر انرجی نے مصر میں گیس ٹربائن پلانٹ صنعتی صارف کے حوالے کردیا

جیکسنول، فلوریڈا، 25 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– بجلی کے فوری حل پیش کرنے والے رہنما عالمی ادارے اے پی آر انرجی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے مصر میں نئے پاور پلانٹ کو صارف کے حوالے کردیا ہے۔ پلانٹ مصر کی ایتھلین اینڈ ڈیریویٹووز کمپنی (ETHYDCO) کے لیے تعمیر کیے جانے والے ایک بڑے صنعتی کمپلیکس کی ترقی میں مدد دے گا جو قدر و قیمت رکھنے والی پلاسٹکس اور ربڑ مصنوعات بنانے اور فراہم کرنے والا ہے۔ لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO اے پی آر انرجیکا ٹرن کی حل تین جی ای ایرو ڈریویٹوموبائل گیس ٹربائنز پیش کرتا ہے جو صاف قدرتی گیس پر چلتے ہیں، پلانٹ سے متعلقہ توازن کے ساتھ۔ اپنے مکمل سروس پیکیج کے معیار کے طور پر اے پی آر انرجینے پلانٹ کے لیے تمام ڈیزائن، تنصیب اور تکمیل کا کام کیا، اور اسے چلانے اور دیکھ بھال کے تمام جاری کام بھی سنبھالے گا۔ پلانٹ کم از کم 12 ماہ کے لیے چلے گا۔ ETHYDCO کے چیئرمین عبد الرحمٰن زید نے کہا کہ “یہ مصر کے بڑھتے ہوئے صنعتی شعبے کے لیے ایک بڑا منصوبہ ہے اور اے پی آر انرجی جیسا شراکت دار رکھنا ہمارے لیے خوشی کی بات ہے۔ ایک قابل بھروسہ اور اخراجات میں بھی موثر قدرتی گیس حل کی ضرورت کے پیش نظر ہماری اہم بجلی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان کے موبائل گیس ٹربائنز بہترین ہیں۔ ہم اے پی آر انرجی کی رفتار اور لچک سے متاثر ہوئےجس نے ہمارے منصوبے کی انوکھی ضروریات کو بروقت پورا کیا، اور ہم اس عمل کے ہر مرحلے میں ان کے افراد کی ردعمل کی صلاحیت کو بھی سراہتے ہیں۔” اے پی آر انرجی کے چیئرمین جان کمپیئن نے کہا کہ “میں اپنے نئے پاور پلانٹ کی بروقت اور صارف کی ضروریات کے مطابق محفوظ اور موثر انداز میں تکمیل پر اپنی تنصیب و تکمیل کی ٹیم کو مبارک باد کہنا چاہوں گا۔ یہ منصوبہ اس لیے بہت اہم تھا کیونکہ اس نے ہمیں خطے کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک میں قدم جمانے دیے اور مصر کی اہم ترین سرمایہ کاری میں سے ایک میں مدد دی۔ یہ صنعتی شعبے میں ہمارے تجربے کو بڑھاتا، ہمارے صارفین کی تعداد کو متنوع کرتا اور زبردست کامیابی کی تکمیل کرتا ہے جو ہم اس شعبے میں رکھتے ہیں۔” کمپیئن نے مزید کہا کہ “اے پی آر انرجی کا مصری پاور پلانٹ بجلی کی انتہائی کھپت رکھنے والی صنعتوں میں ایک قابل مقدور خود سے بجلی پیدا کرنے والے حل کے لیے موبائل گیس ٹربائنز کے استعمال کی مثال پیش کرتا ہے جیسا کہ پیٹروکیمیکلز، کان کنی، ای پی سی اور تیل و گیس۔ ہمارے ٹرن کی حل نہ صرف اہم کام کو جاری رکھنے کے لیے انتہائی قابل بھروسہ توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ صارفین کو بجلی کی پیداوار کے بجائے اپنے اصل کام پر توجہ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔” سنگ بنیاد سے لے کر تکمیل تک پلانٹ کی ایک ٹائم-لیپس وڈیو دیکھنے کے یہاں کلک کریں۔ اے پی آر انرجی کے بارے میں اے پی آر انرجی دنیا کا معروف

مزید پڑھیں

گوڈیڈی نے دنیا بھر میں صارفین کے لیے ڈاٹ سی این (.cn) کا اجرا کردیا

چینی صارفین کے لئے چھوٹے کاروبار ایک بہتر تجربہ ثابت ہو سکتے ہیں ہانگ کانگ، 29 فروری، 2016 ء / پی آرنیوزوائر /– گوڈیڈی (NYSE:GDDY)  جو کہ چھوٹے کاروباروں کے لئے وقف دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنی ہے، نے اپنے لائن اپ میں  ڈاٹ سی این (.cn) کا اضافہ کرکے اپنی پیش کردہ ڈومین نام کی وسعت کو 421 تک لے آیا ہے۔ ڈاٹ سی این (.cn) ڈومین کا نام چین کے لئے ملک کا کوڈ ہے اور آن لائن  ہونےکے لئے کوشاں ایک بڑھتی ہوئی انٹر نیٹ سامعین کی نمائندگی کرتا ہے۔ لوگو:  http://photos.prnewswire.com/prnh/20150330/195302LOGO ایشیا بھر میں 1.6ارب سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین¹ ہیں ان میں سے 600 ملین چین میں ہیں اور ملک کے 16 ملین سے زائد ڈاٹ سی این (.cn) ناموں²  میں رجسٹر ہوگئے ہیں۔ چین میں انٹر نیٹ دخول کی شرح 50.3 ³  فیصد ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ ملک اس میں بدستور ترقی کرتا رہے گا۔ گوڈیڈی ایشیا کے نائب صدر راجر چن نے کہا “چین کے ساتھ سرحد پار تجارت کی صلاحیت ہونا ضروری ہے خاص طور پر ایشا کے خطہ میں۔ ہم اس کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے چھوٹے کاروباروں کو ڈاٹ سی این (.cn) کا نام پیش کرتے ہوئے مسرور ہیں۔ سی این این آئی سی کے صدر اور سی ای او ژیاؤڈونگ لی نے کہا “گوڈیڈی ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، ہم گوڈیڈی کے ساتھ دنیا بھر میں اپنے ڈاٹ سی این (.cn) ڈومین نام کے کاروبار کی توسیع کرنے کے منتظر ہیں۔ ڈاٹ سی این (.cn) ڈومین ناموں کا اضافہ گوڈیڈی  کے لئے ایک بڑی ایشیائی توسیع کا حصہ ہے۔ آج کمپنی نے 11 ایشیائی مارکیٹوں میں اس کا اجرا کیا۔ اب گوڈیڈی مجموعی طور پر 10 زبانوں اور ایشیا بھرکی 14 مارکیٹوں میں موجود ہے، جن میں ہانگ کانگ (انگریزی اور روایتی چینی)، انڈونیشا، جاپان، ملائیشیا (انگریزی اور مالا ئی)، فلپائن (انگریزی اور فلپائنی)، سنگا پور (انگریزی اور آسان چینی)، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویت نام شامل ہیں۔ مکمل اعلامیہ دیکھنے کے لئے ملاحظہ کریں: http://aboutus.godaddy.net/godaddy-continues-global-expansion-with-launch-in-11-markets-across-asia گوڈیڈی  کے ذریعے ایک .cn ڈومین کا نام رجسٹر کرنے کے لئے ملاحظہ کریں: http://www.GoDaddy.com/ گوڈیڈی  کے بارے میں گوڈیڈی  کا مشن عالمی معیشت کو چھوٹے کاروبارکی طرف یکسر منتقل کرنے اور لوگوں کو با اختیار بنا کر آسانی سے کاروبار شروع کرنے، باعتماد طور پر ترقی کرنے  اور کامیابی سے اپنے ذاتی کاروبار چلانے کے لئےہے۔  دنیا بھر میں 14 ملین سے زائد صارفین اور 62 لاکھ سے زائد ڈومین ناموں کے زیر انتظام، گوڈیڈی  چھوٹے کاروباری مالکان کو اپنے تخیل کو نام دینے اور ایک خوبصورت آئن لائن موجودگی بنانے، گاہکوں کو متوجہ کرنے اور اپنے کاروبار کو منظم کرنے لئے طریقے فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ملاحظہ کیجئے:  www.GoDaddy.com © 2016 گوڈیڈی انکارپوریٹڈ – جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ سورس: گوڈیڈی انکارپوریٹڈ ¹ InternetStats.com 15 نومبر 2015ء ² 37ویں سی این این آی سی شماریاتی رپورٹ ³ 37ویں سی این این آی سی شماریاتی رپورٹ

مزید پڑھیں

گوڈیڈی ایشیا بھر کی 11 مارکیٹوں میں آغاز کے ساتھ عالمی توسیع جاری رکھتا ہوا

چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے ایشیا میں 97 فیصد کاروبار رکھتے ہیں، جہاں ادارہ مقامی مصنوعات اور سپورٹ فراہم کرے گا ہانگکانگ، 29 فروری/پی آرنیوزوائر– چھوٹے کاروباروں سے وابستہ دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی فراہم کنندہ گوڈیڈی انکارپوریٹڈ (اینوائیایسای: GDDY) نے آج 11 ایشیائی مارکیٹوں میں اجرا کیا ہے، جس کے ذریعے وہ خطے کے لاکھوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے اپنا کلاؤڈ-بیسڈ مصنوعات اور ماہرانہ کسٹمر کیئر کا مجموعہ لا رہا ہے۔ 11 نئی مارکیٹوں میں آغاز کے ساتھ گوڈیڈی اب ایشیا بھر کی 14 مارکیٹوں میں کل 10 زبانوں میں دستیاب ہے جن میں شامل ہیں: ہانگکانگ (انگریزی اور روایتی چینی)، انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا (انگریزی اور ملائی)، فلپائن (انگریزی اور فلپینو)، سنگاپور (انگریزی اور سادہ چینی)، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویت نام۔ گوڈیڈی سی ای اوبلیک ارونگ کہتے ہیں کہ “ایشیا دنیا کی سب سے بڑی، متحرک ترین چھوٹے کاروباروں کی  برادری کا مسکن ہے۔ خطے میں انٹرنیٹ کی نمو اور اسمارٹ فون قبولیت میں تیزی سے اضافے کے ساتھ یہ اہم ہے کہ یہ کاروباری ادارے مضبوط ڈجیٹل شناخت قائم کریں جو انہیں اپنے اہداف حاصل کرنے اور آن لائن مسابقت میں مدد دے۔ گوڈیڈی مصنوعات و خدمات فراہم کرنے سے وابستہ ہے جو ایشیا کے کاروباری منتظمین کو اپنے منصوبوں کا آسان آغاز، پراعتماد نمو اور کامیابی سے چلانا ممکن بنائیں گی۔” چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے ایشیا میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ ایس ایم ایزاے پی ای سی معیشتوں میں کل اداروں کا 97 فیصد ہیں اور آدھی سے زیادہ افرادی قوت انہی کے پاس ملازم ہے1۔ اسی دوران ایشیا میں زیادہ سے زیادہ افراد انٹرنیٹ اور کنیکٹ شدہ ڈیوائسز استعمال کر رہے ہیں تاکہ معلومات سے آگاہ رہیں اور خریداری کریں۔ ہانگ کانگ میں 72 فیصد افراد روزانہ انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں اور 74 فیصد اسمارٹ فون کے حامل ہیں2؛ سنگاپور میں 81 فیصد انٹرنیٹ تک رسائی اور 88 فیصد اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں3۔ مجموعی طور پر ایشیا میں انٹرنیٹ کی نمو 2000ء سے 2015ء کے دوران 1,319 فیصد ہوئی ہے4۔ چھوٹے کاروباروں کے لیے آن لائن موجودگی تخلیق کرنے کا اثر بہت زیادہ ہو سکتا ہے۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور میں 1,000 بہت چھوٹے کاروباروں پر ایک ریڈشفٹ ریسرچ سروے، جس نے ان منصوبوں کے لیے ویب سائٹس بنائیں، پایا کہ 45 فیصد اداروں کو 25 فیصد یا زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا۔ مقامی، بامقصد مصنوعات گوڈیڈی مقامی زبان اور کرنسی میں کلاؤڈ-بیسڈ مصنوعات کا مکمل مجموعہ پیش کرتا ہے تاکہ کاروباروں کو بہترین ڈومین نام پانے، خوبصورت ویبسائٹ تخلیق کرنے، نئے صارفین پانے اور کاروباری بارآوری کو بہتری بنانے میں مدد دے۔ خصوصی مصنوعاتی جھلکیاں یہ ہیں: ڈومینز: 62 ملین سے زیادہ ڈومینز کا انتظام کرنے والے دنیا کے سب سے ڈومین رجسٹرار کی حیثیت سے گوڈیڈی ایشیا کی ہر نئی مارکیٹ میں سب سے بڑا ٹاپ لیول ڈومین (ٹی ایل ڈی) ذخیرہ پیش کرتا ہے۔ گوڈیڈیکے جامع ذخیرے میں ایشیائی ملکوں کے لیے ملک مخصوص ڈومینز شامل ہیں (مثال کے طور

مزید پڑھیں

مقامی بینک کارڈ سوئچنگ سسٹم بنانے کے لیے یونین پے انٹرنیشنل کا تھائی لینڈ میں سرفہرست چار بینکوں کے ساتھ کام

شنگھائی، چین، 25 فروری 2016ء/ سن وہوا / ایشیانیٹ — 24 فروری کو یونین پے انٹرنیشنل نے تھائی لینڈ کے چار سرفہرست کمرشل بینکوں کے ساتھ اعلان کیا کہ یونین پے کے تکنیکی معیارات کی بنیاد پر تھائی لینڈ کا مقامی سوئچنگ نیٹ ورک ٹی پی این (تھائی پیمنٹ نیٹ ورک) اب باضابطہ طور پر براہ راست ہوگیا ہے۔ اس سے قبل یونین پے آئی سی کارڈ معیار تھائی لینڈ کی بینکاری صنعت کا معیار تھا۔ مشترکہ منصوبے کی تکمیل کے ذریعے یونین پے اب بینک کارڈ سوئچنگ نظام کی تعمیر کے لیے تکنیکی معیار پیش کرتا ہے۔ چائنا یونین پے چیئرمین گی ہوایونگ، یونین پے انٹرنیشنل سی ایاو کے جیانبو اور ٹی پی اینچیئرمین شوک نارانونگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ بنچا منون کنچے، پے منٹ سسٹمز پالیسی اور اوورسائٹ آفس ڈائریکٹر بینک آف تھائی لینڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 2012ء میں تھائی لینڈ کے مرکزی بینک نے قرار دیا تھا کہ تمام مقامی انٹربینک ٹرانزیکشنز جو مقامی ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے ہوں لازماًمقامی سطح پر ہی پروسس ہوں۔ اس کے بعد ٹی پی این نامی مشترکہ منصوبہ ستمبر 2014ء میں تخلیق کیا گیا۔ تھائی لینڈ نے ایک آزاد ڈیبٹ کارڈ برانڈ ٹی پی این تخلیق کرنے اور یونین پے ٹی پی این کارڈز جاری کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے، جو عالمی یونین پے نیٹ ورک کو سہولت کے ساتھ استعمان کرے گا۔ ٹی پی این غیر ملکی مارکیٹوں میں توسیع کے نئے طریقے دریافت کرنے کی یونین پے کی کامیاب کوششوں میں سے ایک ہے جس میں اپنے تکنیکی معیار کو برآمد کرتے، اپنی ٹیکنالوجی صلاحیت کا فائدہ اٹھاتے؛ ہوئے یونین پے ان مارکیٹوں میں ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں حصہ لیتا ہے، اور اپنی ٹیکنالوجی، مصنوعات، خدمات اور برانڈ اثر و رسوخ کو مکمل کررہا ہے۔ ٹی پی این کا اجرا بہت اہمیت کا حامل ہے: (i) یہ اپنے تیار کردہ مالیاتی تکنیکی معیارات کو برآمد کرنے میں چین کی نئی کامیابی ہے اور یونین پے چینی اداروں کے “عالمی سطح پر جانے” کے لیے ایک نمونہ بن چکا ہے؛ (ii) یونین پے اور تھائی لینڈ کی بینکاری صنعت کے درمیان تعاون روایتی بینک کارڈ اشتراک سے آگے نکل کر گہرے تکنیکی معیار کے تعاون تک پہنچ چکا ہے، جو یونین پے کارڈز کی مقامی سطح پر بڑے پیمانے پر قبولیت اور اجرا کے لیے مستحکم بنیاد رکھتا ہے؛ (iii) ٹی پی اینقابل نقل کاروباری توسیعی نمونوں میں جدت طرازی اختیار کرنے میں مدد دے گا اور اس کے عالمی کاروباری نمونے کو تیز کرے گا۔ چیئرمین گی ہوایونگنے کہا کہ “مقامی سوئچنگ نیٹ ورک کی تعمیر چین-تھائی لینڈ مالی تعاون کا ایک اور سنگ میل ہے۔ ہم نے اپنا تجربہ تھائی لینڈ میں متعارف کروایا تاکہ مقامی ای-ادائیگی مارکیٹ کے بڑھنے کو سہارا دے سکیں، اور مزید شعبوں میں بینک کارڈ ادائیگی کو ترویج دیں گے۔ ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ منصوبے کو مدد دیتے ہوئے ہم غیر ملکی مارکیٹوں میں زیادہ لچکدار انداز میں ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور صنعت کو بہتر بنانے میں حصہ لیں گے۔” اس وقت

مزید پڑھیں

میگاپورٹ الاسٹک انٹرکنکشن فیبرک کے ذریعے صارفی تجربے کو بڑھانے کے لیے میگاپورٹ کی اکامائی کے ساتھ شراکت داری

میگاپورٹ کا اعزاز یافتہ پلیٹ فارم اکامائی کے سی ڈیاین پلیٹ فارم کے ساتھ براہ راست رابطوں کو ممکن بناتا ہے برسبین، آسٹریلیا اور سان فرانسسکو، 23 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– سافٹ ویئرڈیفائنڈنیٹ ورکنگ (ایس ڈی این) کی بنیاد پر الاسٹک کنکشن میں رہنما عالمی ادارے میگاپورٹ نے آج اعلان کیا ہے کہ اکامائی میگاپورٹ کی تمام عالمی مارکیٹوں میں اپنے انٹیلی جنٹ پلیٹ فارم (ر) کو میگاپورٹ کے الاسٹک فیبرک کے ساتھ منسلک کر رہا ہے تاکہ کونٹینٹ ڈلیوری نیٹ ورک (سی ڈیاین) سروسز کو میگاپورٹ صارفین میں تقسیم کر سکے۔ میگا پورٹ لوگو http://photos.prnewswire.com/prnvar/20160222/336163 http://photos.prnasia.com/prnvar/20150203/8521500675LOGO اکامائی کے انٹیلی جنٹ پلیٹ فارم (ر) کے سوار ہونے سے میگاپورٹ صارفین کے لیے آسان بنائے گا کہ وہ کسی بھی ایسی مارکیٹ میں جہاں میگاپورٹ موجود ہے اکامائی کے سی ڈیاین پلیٹ فارم سے براہ راست کنکشنز مکمل کر سکے۔ اکامائی کے ساتھ براہ راست کنکشن کے ذریعے ٹریفک کو مقام یانا کلیدی مواد تک تیز اور قابل بھروسہ رسائی کو ممکن بناتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرمیگاپورٹ ڈینورمیڈکس نے کہاکہ “میگاپورٹ کے نظام میں اکامائی کا اضافہ ہمارے عالمی اثرات کی بہترین نقشہ کشی کرتا ہے۔ میگاپورٹ کے صارفین کو کلیدی مارکیٹوں میں مقامی ٹریفک تک رسائی کی صلاحیت دینا بہتر کارکردگی کو یقینی بناتا اور مواد کی فراہمی کے لیے ضروری سامان کو محدود کرنے کی صلاحیت کو موثر بناتا ہے۔” ڈینورمیڈکس، سی ای او، میگاپورٹ کرسچن کوفمین، سینئر ڈائریکٹر نیٹ ورک سروسزاکامائی ٹیکنالوجیز نے کہاکہ “اکامائی انٹیلی جنٹ پلیٹ فارم پہلے ہی 1,400 سے زیادہ نیٹ ورکس پر نافذ ہو چکا ہے۔ میگاپورٹ کے ساتھ ہمارا عالمی معاہدہ انٹرکنکٹ ہونے کے مزيد مواقع دیتا ہے اور مشہور ویب مواد کو اختتامی صارفین کے قریب لاتا ہے۔ اس کے لیے ہم بینڈوڈتھ اخراجات کو کم کرنے کو ہدف بنا رہے ہیں جبکہ نیابھر میں زیادہ افراد کے ویب تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اداروں کے ساتھ اشتراک کر رہے ہیں۔” میگاپورٹ آسٹریلیا،نیوزیلینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ اور امریکاکی تیرہ مارکیٹوں میں 54 ڈیٹاسینٹرز چلاتا ہے اور اس وقت شمالی امریکا اور یورپ کی کلیدی مارکیٹوں میں اضافی ڈیٹاسینٹرز کی موجودگی سے توسیع پا رہا ہے جن میںٹورنٹو، لندن، ڈبلن، ایمسٹرڈیم اور اسٹاک ہوم شامل ہیں۔ میگاپورٹ کے ایس ڈی این بنیاد پر انٹرکنکشن فیبرک اور شمالی امریکی مارکیٹوں میں مسلسل توسیع کے بارے میں جاننے کے لیے  ملاحظہ کیجیےhttps://megaport.com۔ مددگار وسائل میگاپورٹ ملاحظہ کریں: https://megaport.com/ ٹوئٹر پر میگاپورٹ کو فالو کریں: @megaportnetwork فیس بک پر میگاپورٹ کو لائیک کریں لنکڈاِن پر میگاپورٹ کو فالو کریں میگاپورٹ کے بارے میں میگاپورٹ الاسٹک انٹرکنکشن میں عالمی رہنما اور بانی ادارہ ہے۔ 2013ء میں بیون سلیٹری کی جانب سے قائم ہونے والا میگاپورٹ دنیا کا پہلا ایس ڈی این بنیادوں پر قائم غیر جانبدار الاسٹک فیبرک بنا چکا ہے جو اداروں، نیٹورکس اور خدمات کو باہم منسلک کرنے کا طریقہ تبدیل کر رہا ہے۔ باہم منسلکین کی بڑھتی ہوئی طلب اور بینڈوڈتھ حصول کے طریقوں کی تبدیلی کی ضرورت نے میگاپورٹ کو دنیا بھر میں نئی مارکیٹوں میں دھکیلا جس میں 2016ء کے آخر تک امریکی مارکیٹ میں مکمل تکمیل شامل ہے۔میگاپورٹ بڑے عالمیکیریئر

مزید پڑھیں