لاہور(پی پی آئی)شاعر مشرق کی یوم پیدائش کی مناسبت سے مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیوی کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔پی پی آئی کے مطابق پروقار تقریب میں اسٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور ساجد حسین نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،اس کے علاوہ اسٹیشن کمانڈر پاک نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔
معروف باورچی نادیا پیاتکا نے امریکا اور کینیڈا میں کم-جی آئی مفنز کی تیاری اور مارکیٹ کے لیے ہولسٹا کے ساتھ معاہدہ کرلیا
ہیرلڈ ڈبلیو میک گرا جونیئر انعام برائے تعلیم کے فاتحین کا اعلان
آرٹ پرائس کی عالمی آرٹ مارکیٹ سالانہ رپورٹ برائے 2015ء :”قیمت میں مستقل اضافے کے ساتھ آرٹ مارکیٹ مالیاتی مارکیٹوں کے لیے حقیقی متبادل کی نمائندگی کرتا ہے”
بریک تھرو پرائز نے طبیعیات، حیاتی سائنسز اور ریاضی میں 2017ء انعامات کے لیے عوامی نامزدگی دورانیہ شروع کردیا
رائزن انرجی نے مکمل سال 2015ء نتائج کا اعلان کردیا
ہک وژن نے 2015ء کے لیے آمدنی کے ابتدائی نتائج ظاہر کردیے 46.97 فیصد اضافہ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حضرت قطب عالم شاہ بخاریؒ کا عرس مبارک آج شروع ہو گا
کراچی(پی پی آئی)حضرت سید قطب عالم شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس مبارک جمعہ 10 نومبر تا منگل 14 نومبر ان کے مزار مقدس واقع مقابل جامع کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ کراچی پر منعقد ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ اوقاف اور ان کے اراست مندوں نے عرس مقدس کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی دینی و سیاسی قیادت مسلسل نظربند
سری نگر (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے معروف عالم دین آغا سید محمد ہادی اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق،مسرورعبا س انصاری مسلسل گھروں میں نظربندہیں۔ پی پی آئی کے مطابق انہیں کارکنان سے ملاقات اور عوامی اجتماعات سے خطاب کی اجازت نہیں۔
ن لیگ سندھ کی باگ ڈور بشیر میمن کے حوالے کرنے پربعض رہنماؤں کو شدید تحفظات
کراچی(پی پی آئی) مسلم لیگ (ن) سندھ میں شریف برادران کی جانب سے صوبے میں پارٹی کی باگ ڈور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق سربراہ بشیر میمن کے حوالے کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہاہے، جنہوں نے مسلم لیگ (ن) میں ایک ماہ قبل شمولیت اختیار کی تھی۔اس تعیناتی کو بشیر میمن کی ان ’خدمات‘ کا نتیجہ سمجھا جارہا ہے جو انہوں نے ایف آئی اے کے سربراہ کے طور پر شریف خاندان کو فراہم کیں۔قبل ازیں بشیر میمن نے کہا تھا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف مقدمات درج کرنے سے انکار کر دیا تھاپارٹی کے کچھ دیگر رہنماؤں نے مبینہ طور پر سندھ میں پارٹی کی قیادت کرنے کے لیے بشیر میمن کی تعیناتی پر سوال اٹھائے ہیں، ان کا خیال ہے کہ اس فیصلے سے صوبے میں پارٹی کارکنوں کو غلط پیغام جائے گا،۔مسلم لیگ (ن) سندھ میں 4 جماعتی اتحاد کی تشکیل کا بھی ارادہ رکھتی ہے، جس میں ممکنہ اتحادی ایم کیو ایم (پاکستان)، جے یو آئی (ف) اور پیر پگارا کی زیرقیادت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ہوں گے۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)
معروف باورچی نادیا پیاتکا نے امریکا اور کینیڈا میں کم-جی آئی مفنز کی تیاری اور مارکیٹ کے لیے ہولسٹا کے ساتھ معاہدہ کرلیا
(March 6, 2016)
رتھ، آسٹریلیا، کوالالمپور، ملائیشیا اور بفیلو، نیو یارک، 3 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ہولسٹا کولٹیک لمیٹڈ (“ہولسٹا”) اور– میک ڈونلڈز اور سب وے جیسے اداروں کے لیے بیک شدہ اشیا فراہم کرنے والے –نادیا فوڈز ایل ایل سی (“نادیا فوڈز”) امریکا اور کینیڈا میں تقسیم کے لیے مشترکہ طور پر لیبل سے پاک “کم-جی آئی” مفنز بنائیں گے۔ نادیا فوڈز کی بانی، صدر اور سی ای او نادیا پیاتکا آسٹریلیا میں درج ہولسٹا (اے ایس ایکس: HCT) کے ملکیت گلیکیمک انڈیکس (جی آئی) کو استعمال کریں گے تاکہ مکمل طور پر قدرتی مفن تیار کیا جائے۔ مرکب – جو بھنڈی، دال، جو اور میتھی سے حاصل کردہ اجزا پر مشتمل ہے – 48 جی آئی پیش کیا، جو جی آئی تجربہ گاہوں میں کینیڈین تحقیقی اداروں کے جانچے گئے مفنز میں سب سے کم ہے۔ جی آئی نشاستے سے بھرپور مصنوعات کے خون میں گلوکوز اور انسولین کی شرح میں اضافے کی پیمائش کرتا ہے۔ ہولسٹا کا مرکب ذائقے یا بناوٹ پر سودے بازی کیے بغیر سفید آٹے پر مبنی مصنوعات کو استعمال کرکے خون میں شکر کی مقدار میں اضافے کو کم کرتا ہے۔ مفنز فاسٹ فوڈ اداروں، خوردہ فروشوں، اسکولوں اور ہسپتالوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ نیلسن ریسرچ کے مطابق امریکی مفن مارکیٹ 2014ء کے لیے 1.0 بلین ماریکی ڈالرز سے زیادہ کی خوردہ فروخت کی ذمہ دار رہی ہے اور سالانہ 4 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ ہولسٹا-نادیا شراکت داری اس وقت آ رہی ہے جب سمجھا جاتا ہے کہ سفید آٹے سے بنی مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو بڑے پیمانے پر ‘میٹابولک سنڈروم’ کا خدشہ ہوسکتا ہے۔ ان آثار میں موٹاپا،ذیابیطس اور امراض قلب ہوسکتے ہیں۔ 1992ء میں قائم ہونے والا نادیا فوڈز ریستوراں چینز اور خوردہ اسٹورز کو صحت مند خوراک فراہم کرتا ہے۔ اسے اوپرا ونفری شو سمیت ذرائع ابلاغ میں پیش کیا گیا ہے۔ باربرا (بروکنر) شپزنر، وی پی، انوویشن مینیجر میٹسن نے کہا کہ “ڈبل روٹیاں، رولز، ڈونٹس اور بیجل امریکا کی خوردہ فروخت میں 24 ارب ڈالرز سے زیادہ کا حصہ رکھتی ہیں۔ ان مصنوعات کی جی آئی کو ‘فاسٹ کاربس’ سے ‘سلو کاربس’ میں تبدیل کرکے ہم صارفین کو اپنی صحت کا خود اختیار دے رہے ہیں۔” نادیا پیاتکا نے کہا کہ “نئے سائنسی اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ تیزی سے ہضم ہونے والا نشاستہ جیسا کہ سفید گندم ذیابیطس، موٹاپے اور امراض قلب کا بڑا سبب ہیں۔ کم-جی آئی خوراک اس رحجان کو پلٹنے کا سب سے عملی طریقہ ہے۔ مجھے اس انقلاب کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔” راجن مانیکا، ہولسٹا کے چیئرمین اور سی ای او، نے کہا کہ “امریکا اور کینیڈا فاسٹ فوڈ اور پروسس شدہ خوراک کے سب سے بڑے اور جدید ترین مارکیٹیں ہیں، اس لیے ہم نے شراکت دار کی تلاش میں وقت لیا۔ نادیا اس منصوبے کو سہولت دینے کے لیے کارجوئی اور ابلاغی سوجھ بوجھ رکھتی ہیں، اور خوراک کے معروف گروپوں کی پہلی پسند ہیں۔” مزید معلومات کے لیے: www.holistaco.com www.veripan.com www.low-gi.net کارپوریٹ معاملات و کاروباری مواقع داتو ڈاکٹر راجن ایم: [email protected] عام سوالات: [email protected] ذرائع ابلاغ
ہیرلڈ ڈبلیو میک گرا جونیئر انعام برائے تعلیم کے فاتحین کا اعلان
(March 6, 2016)
1988ء میں شروع ہونے والا معروف انعام آننت اگروال، البرتو کاروالیو اور سکینہ یعقوبی کو نوازے گا نیویارک، 3 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/– آج 2016ء ہیرلڈ ڈبلیو میک گرا جونیئر انعام برائے تعلیم کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا، جو جدت طرازی کی تعظیم کرتا ہے اور 1988ء میں اپنے قیام سے اعلیٰ ترین تعلیمی انعامات میں سے ایک بن چکا ہے۔ انعام ان غیر معمولی شخصیات کو تسلیم کرتا ہے جنہوں نے نئے طریقے اپنا کر تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے خود کو وقف کیا اور جن کی کامیابیاں آج کو مختلف بنا رہی ہیں۔ جیتنے والوں کو 50 ہزار ڈالرز اور ایک کانسی کا اعزاز ملتا ہے۔ 2016ء کے فاتحین ہیں: آننت اگروال، ای ڈی ایکس کے سی ای او اور ایم آئی ٹی پروفیسر، میسو اوپن آن لائن کورس (ایم اوا و سی) تحریک کی تیاری میں شاندار رہنمائی پر امریکی اعلیٰ تعلیمی اعزاز حاصل کریں گے، جس نے دنیا بھر میں لاکھوں طلبا کے لیے تعلیم ممکن بنانے میں مدد دی۔ البرتو ایم کاروالیو، میامی-ڈیڈ اسکول ڈسٹرکٹ کے سپرنٹینڈنٹ، ایک پیچیدہ شہری ضلع میں معیارات کو بڑھانے اور گریجویشن کو شرح کو بہتر بنانے میں مثالی قیادت پر امریکی کے-12 انعام حاصل کریں گے، جو دوسروں کے لیے غیر معمولی مثال ہے۔ سکینہ یعقوبی، افغان انسٹیٹیوٹ آف لرننگ کی سی ای او، افغانستان میں مقامی برادریوں، خاص طور پر لڑکیوں اور عورتوں کے لیے، انقلابی اثر رکھنے والا کام کرنے پر بین الاقوامی تعلیمی انعام حاصل کریں گی، اور یہ بھی کہ انہوں نے کس طرح دوسروں کو نقش قدم پر چلنے کی راہ دکھائی۔ انعامی عشائیہ اور تقریب 19 اپریل کو سان ڈیاگو میں اے ایسی یو جی ایس وی ایجوکیشن انوویشن سمٹ میں ہوگی۔ ہیرلڈ (ٹیری) میک گرا III، سابق چیئرمین اور سی ای او میک گرا-ہل کمپنیز نے کہا کہ “یہ تین فاتحین غیر معمولی تعلیمی رہنما ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں سیکھنے والوں کی نئی نسل کو تحریک دی ہے۔ ہمیں تعلیم کے لیے میک گرا انعام میں دیگر واجب الاحترام شخصیات کے ساتھ ان کے شامل ہونے پر فخر ہے۔ ڈیوڈ لیون، صدر اور سی ای او میک گرا-ہل ایجوکیشن نے کہا کہ “آننت، البرتو اور سکینہ نے لاکھوں طلبا کی زندگیاں تبدیل کی ہیں۔ ان کی کامیابیاں اور جدت کو سراہنے اور ان دیگر افراد کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے جو دنیا بھر میں کوئی فرق پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔” “اے ایس یو کو اس شراکت داری کا حصہ بننے پر فخر ہے جو تعلیم میں غیر معمولی جدت طرازوں کو انعام دیتی ہے، ڈاکٹر مائیکل کرو، صدر ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی نے کہا۔ “تعلیم تک رسائی میں اضافے سے لے کر کمرہ جماعت میں ٹیکنالوجی کی شمولیت تک، رواں سال کے فاتحین دنیا بھر میں معلمین کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے چند سے نمٹے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کامیابی کی ایک ایسی مثال فراہم کرتا ہے جسسے ہم سب سیکھ سکتے ہیں۔” میک گرا-ہل ایجوکیشن اور اے ایس یو کے درمیان نئے اتحاد کے طور پر رواں سال
آرٹ پرائس کی عالمی آرٹ مارکیٹ سالانہ رپورٹ برائے 2015ء :”قیمت میں مستقل اضافے کے ساتھ آرٹ مارکیٹ مالیاتی مارکیٹوں کے لیے حقیقی متبادل کی نمائندگی کرتا ہے”
(March 5, 2016)
پیرس، 29 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– ہماری 14 ویں عالمی آرٹ مارکیٹ سالانہ رپورٹ ایک مرتبہ پھر آرٹ پرائس (آرٹ مارکیٹ معلومات میں عالمی رہنما، جسے تھیری ارمان نے قائم کیا اور ہدایات دیں) اور آرٹ مارکیٹ مانیٹر برائےآرٹرون (اس کا طاقتور چینی ادارہ جاتی شراکت دار، جسے وان جی ہدایات دیتے ہیں) کے درمیان اتحاد کا ثمر ہے۔ ہماری تازہ ترین رپورٹ آج کی مغربی اور مشرقی دونوں نقطہ ہائے نظر سے آج کی آرٹ مارکیٹ کی حقیقتوں کی قابل فہم اور بصیرت شعار قدر دانی پیش کرتی ہے۔ Artprice Logo. (لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160228/338238LOGO) (تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160228/338239) اپنے وسائل کو مجتمع کرکےدونوں ادارے ایک معقول، کارآمد اور سب سے بڑھ کر آرٹ مارکیٹ کی صحت و رحجانات کا حقیقی اندازہ پیش کرتے ہیں۔ مارکیٹ کے اہم کرداروں کے درمیان مقابلے کی شدید سطح ان کئی پہلوؤں میں سے محض ایک ہے جس پر یہ رپورٹ روشنی ڈالتی ہے۔ رپورٹ میں آرٹ پرائس کی اب معروف ہو جانے والی سالانہ نیلامی آمدنی کے لحاظ سے سرفہرست 500 مصوروں کی درجہ بندی، مارکیٹ کے سرفہرست 100 نیلامی نتائج، مارکیٹ کے اشاریوں کے انتخاب، اور ساتھ ساتھ فی ملک، فی مارکیٹ مرکز، فی تخلیقی عرصہ اور فی جمالیاتی وسیلہ متعدد تفصیلی تجزیے شامل ہیں۔ اس کے 21 ابواب آج کی عالمی آرٹ مارکیٹ کا سخت اور غیر معمولی تجزیہ فراہم کرتے ہیں۔ رپورٹ پی ڈی ایف فارمیٹ میں یہاں سے مفت ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے: http://imgpublic.artprice.com/pdf/rama2016_zh.pdf http://imgpublic.artprice.com/pdf/rama2016_en.pdf سرمایہ کاری منطق، منفعت کی امید سے خریداری، جمع کرنے کا جذبہ اور دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب نمونوں کے لیے نئی عجائب گھر صنعت کی بے انتہا طلب سے ایندھن پاتی ہوئی نئی عالمی ثانوی آرٹ مارکیٹ نے 2015ء میں غیر موزوں اقتصادی و مالی حالات کے باوجود نمایاں استحکام ظاہر کیا۔ سال کے لیے کل آمدنی 16.1 بلین ڈآلرز رہی، جس میں مغرب نے اتنا ہی تخلیق کیا جتنا 2014ء میں تھا یعنی 11.2 بلین ڈالرز۔ Founder and CEO of Artprice. قابل بھروسہ آرٹ مارکیٹ معلومات کے سوا آج کی آرٹ مارکیٹ کو تحریک دینے والی قوتیں آن لائن آرٹ فروخت کا تیزی سے نفوذپانا (کیونکہ آرٹ مارکیٹ کے 95 فیصد کردار منسلک ہیں)، قابل بھروسہ اور دلچسپ اثاثہ جات کی حیثیت سے آرٹ کا ابھرنا، آرٹ استعمال کرنے والی آبادی میں بڑے پیمانے پر اضافہ (1945ء میں محض نصف ملین سے 2015ء میں لگ بھگ 70 ملین)، زیادہ نوجوان نسل کی جانب سے مارکیٹ سنبھالنا اور ایشیا، بحر الکاہل کے گرد واقع علاقوں، بھارت، جنوبی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکا میں توسیع شامل ہیں۔ اسے دنیا بھر میں عجائب گھروں کی تعداد میں اضافے سے بھی تحریک ملی (سالانہ 700 نئے عجائب گھر) جس کے ساتھ عالمی عجائب گھر صنعت 21 ویں صدی میں ایک اہم اقتصادی حقیقت بنی اور صرف 2000ء سے 2014ء کے درمیان پوری 19 ویں اور 20 ویں صدی سے زیادہ عجائب گھر کھلے۔ بلاشبہ عجائب گھر کے معیار کے فن پاروں کی طلب عالمی آرٹ مارکیٹ کی اعلیٰ سطح پر طلب کے بنیادی محرکات میں سے ایک ہے۔ پختہ اور رقیق دونوں آرٹ مارکیٹ اب 100,000ڈالرز سے
بریک تھرو پرائز نے طبیعیات، حیاتی سائنسز اور ریاضی میں 2017ء انعامات کے لیے عوامی نامزدگی دورانیہ شروع کردیا
(March 4, 2016)
دنیا کے سب سے بڑے سائنس انعامات 2016ء کے موسم خزاں میں سلیکون ویلی ایوارڈز تقریب میں دیے جائیں گے سان فرانسسکو، یکم مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/ بریک تھرو پرائز نے بنیادی طبیعیات، حیاتی سائنسز اور ریاضی میں اپنے 2017ء انعامات کے لیے عوامی نامزدگی دورانیہ شروع کردیا ہے۔ انعامات خزاں 2016ء میں سلیکون ویلی میں ایک عالمی سطح پر نشر کی گئی تقریب اعزازات میں پیش کیے جائیں گے۔ نامزدگیاں 31 مئی 2016ء تک آن لائن پیش کی جا سکتی ہیں۔ گو کہ خود نامزدگی پر پابندی ہے، لیکن کوئی بھی دوسرے شخص کو نامزد کر سکتا ہے۔ نامزدگی فارم اور قواعد www.breakthroughprize.org پر دستیاب ہیں۔ دنیا کا سب سے بڑا سائنس انعام بریک تھرو پرائز پانچویں سال سرفہرست سائنس دانوں کو اعزاز بخشے گا، جس میں حیاتی سائنسز میں پانچ، طبیعیات میں ایک اور ریاضی میں ایک انعام دیا جائے گا۔ حیاتی سائنس میں ایک اعزاز خاص طور پر پارکنسنزاور عصبیاتی انحطاط کے امراض کو سمجھنے میں حصہ ڈالنے پر دیا جائے گا۔ ہر انعام کے ساتھ 3 ملین ڈالرز کی رقم دی جاتی ہے۔ مزید برآں، جھنیوہورائزنز انعامات بھی بنیادی طبیعیات اور ریاضی کے شعبوں میں کیریئر کے ابتدائی ایام میں موجود باصلاحیتمحققین کو دیے جائیں گے، جن میں سے ہر انعام ایک لاکھ ڈالرز کا ہوگا۔ بریک تھرو پرائز جیتنے والوں کی کامیابی کا جشن منانے اور سائنسی کامیابیوں کو بڑے پیمانے پر مدد دینے اور سائنس دانوں کی اگلی نسل کو متاثر کرنے کے لیے ایک شاندار تقریب اعزازات کی میزبانی کرے گا۔ طے شدہ منصوبے کے مطابق انعام جیتنے والے تقریب کے بعد ایک دن بھر کے سمپوزیم میں تقاریر و گفتگو میں بھی شامل ہوں گے۔ بریک تھرو پرائز سرگئیبرن اور اینیووکیکی، جیک ما اور کیتھیچینگ، مارک زکربرگ اور پرسکیلازکربرگ، اور یوری اور جولیاملنر نے قائم کیا تھا۔ ماضی میں بریک تھرو انعام جیتنے والی شخصیات پر مشتمل سلیکشن کمیٹیاں فاتحین کا انتخاب کریں گی۔ بنیادی طبیعیات میں بریک تھرو پرائز ایک 2017ء بریک تھرو پرائز برائےبنیادی طبیعیات (3 ملین ڈالرز) کسی بھی شخصیت (شخصیات) کو تسلیم کرے گا جس نے انسانی معلومات میں گہرا اضافہ کیا ہو۔ یہ تمام طبیعیات دانوں کے لیے ہے –نظری، ریاضی اور عملی- جو کائنات کے عمیق رازوں پر کام کر رہے ہیں۔ انعام سائنس دانوں کے درمیان تقسیم بھی کیا جا سکتا ہے۔ نیوہورائزنز ان فزکس پرائز کے لیے نامزدگیاں بھی لی جا رہی ہیں، جس میں جونیئر محققین کے لیے 1 لاکھ ڈالرزکے تین انعامات بھی شامل ہیںجو پہلے ہی اپنے میدانوں میں اہم کام کر چکے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی برائے 2017ء بریک تھرو پرائز ان فنڈامینٹل فزکس میں شامل ہیں: نیماارکانی-حمید، لین ایونز، مائیک بی گرین، ایلن گوتھ، اسٹیفنہاکنگ، جوزفانکانڈیلا، تکاکیکاجیتا، ایلیکسیکتائیف، میکسمکونسیوچ، آندرےلنڈے، آرتھرمیکڈونلڈ، ہوانمالداسینا، سال پرلمٹر، الیگزینڈرپولیاکوف، ایڈم ریس، جان ایچشوارز، نیتھنشیبرگ، اشوک سین، ییفانگوانگ اور ایڈورڈوٹن۔ حیاتی سائنسزمیں بریک تھرو زیادہ سے زیادہ پانچ 2017ء بریک تھرو پرائزز ان لائف سائنسز (ہر اعزاز 3 ملین ڈالرز کا) ایسی شخصیات کو دیے جائیں گے جنہوں نے حیاتی نظام کو سمجھنے اور انسانی زندگی کو بڑھانے میں انقلابی پیشرفت کی ہو۔ ایک انعام پارکنسنز
رائزن انرجی نے مکمل سال 2015ء نتائج کا اعلان کردیا
(March 2, 2016)
ننگ بو، چین، 29 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– عوامی جمہوریہ چین کے قوانین کے تحت منظم پبلک لمیٹڈ کمپنی، شین چین اسٹاک مارکیٹ میں مندرج، اور درجہ 1، “AAA” کریڈٹ ریٹکے حامل اعلیٰ کارکردگی کی شمسی فوٹووولٹیک مصنوعات اور مکمل کاروباری حل فراہم کرنے والے ادارے رائزن انرجی کمپنی لمیٹڈنے آج 31 دسمبر 2015ء کو ختم ہونے والے سال کے لیے اپنی سالانہ رپورٹ کا اعلان کردیا ہے۔ مکمل سال 2015ء مالیاتی و آپریشن جھلکیاں 26 بلینرینمنبی کی فروخت آمدنی، 2014ء کے مقابلے میں 78 فیصد اضافہ 320 ملین رینمنبی کی خالص آمدنی، 2014ء کے مقابلے میں 382 فیصد اضافہ شپمنٹس میں 1246 میگاواٹ پیک تک کے شمسی پی وی ماڈیولز اور 547 میگاواٹ پیک ای پی سی، بی او ٹی اور بی ٹی سولر پروجیکٹ تنصیبات کا اضافہ ادارہ اپنے تاریخی دانشمندانہ مالیاتی انتظام کو جاری رکھتے ہوئے اب تزویراتی شراکت داروں، ای پی سی منصوبہ مالکان، ادارے کے اپنے منصوبوں اور بین الاقوامی بنیادوں پر کم از کم اسپاٹ مارکیٹ پر کھلا مالیاتی فائدہ فراہم کررہا ہے۔ علاقائی فروخت و خدمات میں مدد کے، موجود و توسیع پاتے، ڈھانچے کے ساتھ اختتامی صارفین کو ٹیکنو-کمرشل حلوں کی تفصیلی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ 2015ء کے اختتام تک 2600 میگاواٹ پیک کے سیل اور ماڈیول پیداوار کے لیے انتہائی جدید انتہائی خودکار ساخت گری کا بنیادی ڈھانچہ 2016ء کے دوران 3100 میگاواٹ پیک تک جا پہنچے گا۔ آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری شمسی پی وی سیلز کو 19فیصد+موثریت برائے پولی کرسٹلائن اور 20 فیصد+موثریت برائےمونوکرسٹلائن اور ساتھ ساتھ صنعت میں توانائی کے لیے کم ترین درجہ حرارت پر موثر شمسی پی وی ماڈیولز بھی فراہم کرتی ہے۔ رائزن گروپ کا مصنوعات و خدمات کا متنوع و مددگار پورٹ فولیو مزید شعبہ جات اور صنعتوں کا احاطہ کرتا ہے، جیسا کہ سویک کے برانڈ نام کے تحت ایتھلین ونائل ایسیٹیٹ (ای وی اے) کے دوسرے بڑے پیش کار، ٹوئنسیل کے برانڈ کے تحت ایل ایڈی لائٹنگ حل، سن الائیز کے برانڈ کے ساتھ مالیاتی خدمات، ایک بین الاقوامی ریئل اسٹیٹ کاروبار اور ایک ای پی سی ادارہ پیش کرتا ہے، جو یقینی بناتا ہے کہ رائزن کی مالیاتی حساسیت ہلکی رہے اور انفرادی مارکیٹ ترنگ سے مشروط نہ رہے، جبکہ طویل المیعاد نتیجہ خیزی کا اثر صارفین کے لیے اعلان کردہ اثاثے کے طور پر اور ان کی طویل المیعاد خدمات کی ضروریات کے ساتھ رہے۔ واضح طور پر ایک سال آگے رہنا غیر معمولی طور پر ثابت کرے گا کہ ادارہ اپنی نقد پیداوار سے توسیع پاتا ہے۔ 2016ء کی پہلی سہ ماہی کی رہنمائی کے ساتھ خالص آمدنی کی پیش بینی 160 سے 170 ملین رینمنبی کے درمیان ہوگی جو خلاصہ پیش کرتی اور دہراتی ہے کہ نمو مرکزی مقصد کی حیثیت سے طویل المیعاد تحفظ کے ساتھ منظم کی گئی ہے۔ رائزن انرجی کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں رائزن انرجی کمپنی لمیٹڈ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی فوٹووولٹیک مصنوعات کا ایک معروف عالمی درجہ 1 “AAA” کریڈٹ ریٹکا حامل ساخت گر ہے اور رہائشی، کمرشل اور افادہ عام کی سطح کے مکمل کاروبار کا حل فراہم کنندہ ہے۔
ہک وژن نے 2015ء کے لیے آمدنی کے ابتدائی نتائج ظاہر کردیے 46.97 فیصد اضافہ
(March 1, 2016)
ہانگ چو، چین، 29 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– جدید وڈیو نگرانی مصنوعات و حل فراہم کرنے والے معروف ادارے ہک وژن نے سال 2015ء کے لیے اپنے ابتدائی آمدنی نتائج کا اعلان کردیا ہے جو 3.88 بلینڈالرز ہیں یعنی سال بہ سال میں 46.97 فیصد اضافہ۔ ہک وژن کی نائب صدر سنتھیا سی کہتی ہیں کہ ادارے کی مستقل ترقی کے پیچھے متعدد اہم عوامل تھے۔ “سیکورٹی کی صنعت مسلسل ترقی کر رہی ہے اور ہک وژناس ترقی میں صف اول پر ہے،” انہوں نے کہا۔ “تحقیق و پیشرفت میں ہماری جاری سرمایہ کاری ہماری ترقی کا اہم جز ہے۔ ہر سال ہک وژن اپنی فروخت کا 7 سے 8 فیصد آر اینڈ ڈی پر خرچ کرتا ہے، جس کی توجہ مصنوعات کی جدت طرازی اور ہماری جامع و صنعت میں پیش پیش مصنوعاتی ترقی نظام پر ہے۔” ہمارے پاس ہمیشہ بڑھتے ہوئے مقامی و بین الاقوامی کاروباری روابط ہیں، جو ہمیں مارکیٹ کے ساتھ منسلک رہنے اور دنیا بھر میں صارفین کی عملی ضروریات کی بنیاد پر فیصلے کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ اور عمودی صنعتوں کے لیے کل حلوں کی ہماری رینج کا مطلب ہے کہ ہم خصوصی ایپلیکیشنز کی وسیع اقسام کا بندوبست کر سکتے ہیں۔ “2016ء میں ہک وژننئی شراکت داریوں پر زور ڈالتے ہوئےمتاثر کن تحریک کو جاری رکھنے، کاروبار کو مزید توسیع دینے اور مستقل مصنوعاتی جدت طرازی کا ارادہ رکھتا ہے۔” ہک وژن کے بارے میں ہک وژن وڈیو نگرانی مصنوعات اور حل پیش کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ادارہ فراہم کنندہ ہے۔ ادارہ وڈیو نگرانی ٹیکنالوجی، اور ساتھ ساتھ جدید سی سی ٹی وی اور وڈیو نگرانی مصنوعات کی مکمل فہرست کی ڈیزائننگ اور تیاری میں مہارت رکھتا ہے۔ مصنوعات کی فہرست کیمروں اور ڈیو ی آرز سے وڈیومینجمنٹ سافٹویئر تک پھیلی ہوئی ہے۔ صنعت میں سب سے بڑی آر اینڈ ڈی ٹیم اور ساخت گری کی جدید تنصیبات کے ساتھ ہک وژنصارفین کو عالمی معیار کی مصنوعات کا فائدہ پیش کرتا ہے جنہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہک وژن کی ویبسائٹwww.hikvision.com ملاحظہ کریں۔
