ایس یو ٹی ڈی اوپن ہاؤس میں 5 اور 6 مارچ 2016ء کو وظائف، ایکسچینج پروگرام، تربیت اور بہت کچھ

سنگاپور، 18 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– تیسرے تعلیمی تجربے کا عملی تجربہ رکھنے کے خواہشمند طلبا کو اب آگے دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ آج ہی سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن (ایس یو ٹی ڈی) کے اوپن ہاؤس کے لیے رجسٹر ہو جائیں جو 5 اور 6 مارچ کو منعقد ہو رہی تاکہ انوکھی تعلیم کے بارے میں مزید جانیں۔

ایس یو ٹی ڈی اوپن ہاؤس میں آنے والے افراد صدر اور ساتھ ساتھ اراکین/شعبہ جات کے سربراہان کی گفتگو سے جان سکیں گے کہ کیا پیش کیا جا رہا ہے۔ وہ کیمپس کے دوروں اور اراکین کلیہ و طلبا کے ساتھ شیئرنگ سیشنز کے ذریعے یہ بھی محسوس کر سکیں گے کہ ایس یو ٹی ڈی میں زندگی کیسی ہے۔ اس دورے میں ایس یو ٹی ڈی کی جدید فیبریکیشن لیبارٹری، کمرۂ جماعت، ہاسٹلز اور کتب خانے جیسی جگہوں کے دورے بھی شامل ہیں۔

اس میں ڈیزائن ورکشاپس بھی ہوں گی، جو ایک بلند عمارت کے ماڈل کی تعمیر/نمونہ سازی کے ذریعے ایس یو ٹی ڈی کے معروف بگ-ڈیزائن سیکھنے کے نظریے پر مہمانوں کو کچھ عملی تجربہ اور بصیرت فراہم کرے گا۔ متعدد نمائشی بوتھ بھی ایس یو ٹی ڈی میں چار تعلیمی ستونوں، اور امریکا میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، چین میں چی جیانگ یونیورسٹی (زیڈ جے یو) اور دیگر کے ساتھ ہمارے طالب علم تبادلہ پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کریں گے۔ انٹرن شپس اور کیریئر پروگراموں کے بارے میں بھی معلوماتی بوتھ ہوں گے جہاں طلبا درخواستیں دے سکیں گے اور ساتھ ساتھ درخواستوںکے لیے 100 سے زیادہ وظائف بھی دستیاب ہوں گے۔ ایس یو ٹی ڈی طلبا تبادلہ پروگرام کے انتخاب کو بھی چن سکتے ہیں یا تعطیلات کے دوران 600 مقامی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ انٹرن شپ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اوپن ہاؤس کے دوران مختلف کلبوں اور غیر نصابی سرگرمیوں سے تعلق رکھنے والے ایس یو ٹی ڈی طلبا، جنہیں یہاں ففتھ رو کہا جاتا ہے، مہمانون کے لیے اپنی کارکردگی اور عملی مظاہرے پیش کریں گے تاکہ وہ شامل ہوں اور انعامات جیتیں۔ یہ سرگرمیاں برقی گاڑیاں چلانے سے لے کر ہمارے طالب علموں کی جانب سے اجتماعی رقص بھی شامل ہیں۔

دورے کے لیے خود کو رجسٹر کروانے اور ہمارے صدر کے ساتھ گفتگو کے لیے ہماری ویب سائٹ دیکھیں http://www.sutd.edu.sg/openhouse۔

سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن (ایس یو ٹی ڈی) کے بارے میں

ایس یو ٹی ڈی سنگاپورکی چوتھی سرکاری جامعہ ہے، اور دنیا میں اولین جامعات میں سےایک جنہوں نے ڈیزائن و ٹیکنالوجی کے فن اور علم کو کثیر الشعبہ جاتی نصب میں شامل کیا۔ میساچوسٹس انسیٹٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے تعاون سے بننے والا ایس یو ٹی ڈی تکنیکی طور پر مضبوط رہنماؤں اور جدت طرازوں کو مندرجہ ذیل ڈگری پروگراموں کے ذریعے تربیت دے کر معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنا چاہتا ہے: –

  • انجینئرنگ پروڈکٹ ڈیولپمنٹ؛
  • انجینئرنگ سسٹمز اینڈ ڈیزائن؛
  • انفارمیشن سسٹمز ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن؛
  • آرکی ٹیکچر اینڈ سسٹین ایبل ڈیزائن۔

چی جیانگ یونیورسٹی (زیڈ جے یو) اور سنگاپور مینجمنٹ یونیورسٹی (ایس ایم یو) کے تعاون سے تحقیق کامل کرنے والی جامعہ ایس یو ٹی ڈی اپنے انوکھے مشرقی و مغربی تعلیمی پروگرام کی وجہ سے ممتاز ہے جو ٹیکنالوجی، کاروباری منتظمی، انتظام اور ڈیزائن سوچ کے عناصر کو ملاتی ہے۔ گریجویٹ مواقع میں ایم آئی ٹی-ایس یو ٹی ڈی دوہرے ماسٹرز پروگرام اور ایک ایس یو ٹی ڈی پی ایچ ڈی پروگرام شامل ہیں۔ http://www.sutd.edu.sg/

Latest from Blog