گینٹنگ گروپ نے ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کمیرا اوئی نے ایکزونوبیل پیپر کیمیکلز کاروبار کا حصول مکمل کرلیا

ہبلوٹ اور فلائیڈ مے ویدر: صدی کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے بہترین ملاپ

ٹائیفائیڈاور حد سے بڑھی ہوئی این ٹی ایس بیماری پر بالی، انڈونیشیا میں نویں بین الاقوامی کانفرنس

میاؤچین سسٹمز سی ای او وو منگوئی نے “اے-لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء” خطاب جیت لیا

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فوٹووولٹیک صنعت میں نئے عہد کی رہنمائی کرے گا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

گینٹنگ گروپ نے ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

– تصویر کے ساتھ – ریزورٹ ہزاروں آسامیاں تخلیق کرے گا اور اقتصادی سرگرمی میں اربوں ڈالرز کا حصہ ڈالے گا اور ساتھ ساتھ لاس ویگاس کی مقامی اور بین الاقوامی سیاحتی مارکیٹ کو بھی بڑھائے گا لاس ویگاس، 5 مئی/پی آرنیوزوائر– نیواڈا اور لاس ویگاس ملازمتوں اور اقتصادی بہتری کا ایک اہم سہارا ملے گا کیونکہ گینٹنگ گروپ نے آج گورنر برائن سینڈوول اور کلارک کاؤنٹی کمشنرز کے ساتھ مل کر چینی تھیم رکھنے والے ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس (آر ڈبلیو ایل وی) کا سنگ بنیاد رکھا ہے – جو تقریباً ایک دہائی میں لاس ویگاس اسٹرپ پر پہلی تعمیر ہے۔ Digital Rendering of the $4 Billion Resorts World Las Vegas. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150505/213967 چین دنیا کے اہم ترین تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، صرف اشیاء ہی نہیں بلکہ چینی کھانے اور ثقافت کو بھی دنیا کے کونوں کھدروں میں پھیلا رہا ہے۔ چین سے ہونے والی سیاحت 2014ءمیں پہلی بار 100 ملین تک پہنچی، اور ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کی اصلی چینی تھیم مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں میں تحریک پیدا کرے گی۔ چین کے مختلف خطوں اور نسلی گروہوں کی شاندار ثقافتی دلکشی، مختلف النوع کھانے اور حیران کن تفریح کے ساتھ ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس دنیا کی قدیم ترین تہذیب کے تفریحی موضوعات کی لامحدود اقسام فراہم کرے گا۔ چینی تھیم مجموعی طور پر لاس ویگاس سیاحتی صنعت کو بھی پھلنے پھولنے دے گی۔ گینٹنگ گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ٹی لم نے کہا کہ “دنیا بھر میں مکمل ریزورٹس بنانے کے 50 سال بعد ہم نیواڈا کی عظیم ریاست میں لاس ویگاس اسٹرپ پر کام کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ لاس ویگاس اپنے عالمی شہرت یافتہ ریزورٹس کی وجہ سے جانا جاتا ہے، اور گینٹنگ گروپ کی نظریں چینی تھیم رکھنے والے عالمی معیار کے ریزورٹ کے قیام کے ذریعے ایک عظیم قومی و ثقافتی کشش کرکے شہر کی مستقل ترقی میں اپنے حصے پر ہیں۔ یہ عالمی سفر و تفریح کی صنعت کے رہنما کی حیثیت سے گینٹنگ گروپ کا 50 واں سالہے جو سات ممالک میں کام کرتا ہے۔ ادارے نے مکمل ریزورٹ کے خیال میں پہل کاری کی جہاں متعدد تفریحی، خریداری، کھانے پینے، گالف اور رہائش کا انتخاب ہو اور ایک عالمی معیار کا کیسینو تجربہ بھی، یہ سب مہمانوں کی خواہشات اور طلب کی وسیع اقسام کو پورا کرنے کے لیے ہو – اور تمام مارکیٹ شعبوں اور سب قیمتوں میں۔ گینٹنگ کی املاک دنیا بھر میں سالانہ 50 ملین سے زیادہ ممہانوں کی میزبانی کرتی ہیں۔ نیواڈا کے گورنر برائن سینڈوول نے کہا کہ “ریزورٹس ورلڈ لاس ویگاس کی تعمیر کے آغاز کے ساتھ گینٹنگ گروپ ہماری ریاست میں ہزاروں نئی ملازمتیں تخلیق کرے گا اور نئی اقتصادی سرگرمی کی صورت میں اربوں ڈالرز پیدا کرے گا جو نیواڈا کے تمام باسیوں کو فائدہ دیں گے۔ ریزورٹس لاس ویگاس مہمانوں، اجلاسوں اور میلوں کی بڑی تعداد کی توجہ ہماری ریاست کی جانب مبذول کروا کے لاس ویگاس مارکیٹ کو آگے بڑھنے میں حقیقی مدد دے گا۔ میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے

مزید پڑھیں

کمیرا اوئی نے ایکزونوبیل پیپر کیمیکلز کاروبار کا حصول مکمل کرلیا

ہیلسنکی، فن لینڈ، 4 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– کمیرا نے ایکزو نوبیل پیپر کیمیکلز کاروبار کا حصول مکمل کرلیا ہے جس کا اعلان 8 جولائی 2014ء کو کیا گیا تھا۔ اس سودے کی مالیت 153 ملین یوروز ہے اور یہ 2015ء کی دوسری سہ ماہی میں نقد-موثر ہوجائے گا۔ حاصل کردہ کاروبار کی متوقع آمدنی میں تکمیل کی تاریخ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر 200 ملین یوروز سے زیادہ تک اضافہ متوقع ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ ایکزونوبیل کے 6 پیپر کیمیکلز بنانے والے مقامات اور تقریباً 350 ملازمین کمیرا منتقل ہوجائیں گے۔ کمیرا اپنے پیپر کیمیکل بنانے والے مقامات کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گا تاکہ ممکنہ پیداواری مساعی کو سمجھا جاسکے۔ مالی سودے کی تکمیل کا دورانیہ اندازاً دو سال قائم رہے گا اور نتیجے میں سالانہ بنیادوں پر 15 ملین یوروز کی خاص مشترکہ مساعی پیدا ہوگی۔ کمیرا میں منتقل ہونے والے پیداواری مقامات جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، آسٹریلیا، ہسپانیہ اور اطالیہ میں واقع ہیں۔ کمیرا کے صدر اور سی ای او جیری روسنڈیل نے کہا کہ “یہ حصول ہماری مارکیٹ پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے، خاص طور پر ابھرتے ہوئے اے پی اے سی خطے میں۔ یہ ہمارے عالمی پیپر کیمیکلز بنانے والے نیٹ ورک کو بھی بڑے پیمانے پر موثر کرنے میں بہتریاں ممکن بناتا ہے۔سب سے اہم، ہم 350 پیپر کیمیکل ماہرین اور چھ ساخت گری کی تنصیبات کے ساتھ استعداد کار اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کررہے ہیں – جو اپنے صارفین کو بہترین کاروباری تجربہ اور خدمات فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت میں توسیع ہے۔ میں تمام نئے ملازمین کو کمیرا میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے، جو اب حقیقی عالمی رسائی کا حامل واحد گودے اور کاغذی کیمیا فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔” مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: میٹس رون بیک، عبوری صدر، سیگمنٹ پیپر اور اے پی اے سی ٹیلی فون: 122 179 262 85+ نکلاس کیونڈر، نائب صدر، سیگمنٹ پیپر، اے پی اے سی ٹیلی فون: 9966 2131 185 86+ کمیرا ایک عالمی کیمیکلز ادارہ ہے جو بہت زیادہ پانی استعمال کرنے والی صنعت میں صارفین کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہم تجربہ، ایپلی کیشن کی معلومات اور کیمیکلز فراہم کرتے ہیں جو ہمارے صارفین کی آبی، توانائی اور خام مال کی موثریت کو بہتر بناتے ہیں۔ ہماری توجہ گودے اور کاغذ، تیل و گیس، کان کنی اور آبی ٹریٹمنٹ کی صنعتوں پر ہے۔ 2014ء میں کمیرا 2.1 ارب یوروز کی سالانہ آمدنی اور 4,250 ملازمین رکھتا تھا۔ کمیرا کے حصص نیس ڈیک او ایم ایکس ہیلسنکی لمیٹڈ میں مندرج ہیں۔ www.kemira.com حصول کے کلیدی صارفی فوائد کے بارے میں مزید جاننے کے لیے: http://pages.kemira.com/extend-your-capabilities

مزید پڑھیں

ہبلوٹ اور فلائیڈ مے ویدر: صدی کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے بہترین ملاپ

– مے ویدر مقابلے کی شب ہبلوٹ برانڈ نام کے حامل باکسنگ ٹرنکس پہنیں گے لاس ویگاس،  4 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر/– پرتعیش سوئس گھڑیوں کے برانڈ ہبلوٹ نے آج 10 مرتبہ کے عالمی چیمپئن فلائیڈ “منی” مے ویدر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا تاکہ ہفتے کی شب لاس ویگاس میں مینی پیکاؤ کے ساتھ ان کے زبردست مقابلے کے لیے مستقبل میں اس ہال آف فیم کے رکن کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا جائے۔ اس موقع ہبلوٹ کے سی ای او ریکارڈ گواڈیلوپ نے ناقابل شکست چیمپئن کو کنگ پاور ڈبلیو بی سی فل پیو مع زمرد پیش کیا، جو ہفتے کی شب مقابلے میں ہبلوٹ برانڈ نام کے باکسنگ ٹرنکس پہنیں گے۔ ہبلوٹ کی “اول، مختلف، بے مثال” برانڈ اخلاقیات کے تحت مے ویدر نے پہلے کبھی اپنے باکسنگ شارٹس پر کبھی کسی برانڈ کو پیش نہیں کیا۔ پریزنٹیشن باکسر کے وزن کرانے سے چند منٹ قبل ہوئی۔ “سب جانتے ہیں کہ میں پرتعیش گھڑیوں کا بڑا شائق ہوں اور ہبلوٹ ان میں سے ایک ہے۔” مے ویدر نے کہا۔ “میں اس مدد پر بہت خوش ہیں اور میری نظریں کنگ پاور ڈبلیو بی سی فل پیو مع زمرد کو اپنی کلیکشن میں شامل کرنے پر مرکوز ہیں۔” ریکارڈو گواڈیلوپ، سی ای او ہبلوٹ، نے کہا کہ “ہم ورلڈ باکسنگ کونسل کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہم نے 2012ء میں ان کے ساتھ اشتراک کیا۔ یہ ہمارے لیے باعث عزت و افتخار ہے کہ ہم مے ویدر کے کیریئر کی سب سے بڑی لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپنے کیریئر میں ثابت قدمی اور بھرپور وابستگی کے ذریعے ان کی شاندار کامیابیاں انہیں ہبلوٹ کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہیں – ہم کل اس عظمت کی گواہی کا عملی مظاہرہ دیکھیں گے۔” پریزنٹیشن اور مے ویدر کی اسپانسرشپ کے علاوہ، اس اختتام ہفتہ کی زبردست لڑائی کا جشن منانے کے لیے، ہبلوٹ سیزرز پیلس میں ہبلوٹ بوتیک پر اپنی نوعیت کے منفرد باکسنگ تجربے کی بھی میزبانی کررہا ہے۔ ایک باضابطہ ہبلوٹ انٹرایکٹو ‘باکسنگ رنگ’ اور قالین پر، مہمانوں کو ہبلوٹ برانڈڈ باکسنگ اشیاء کے ساتھ تصویر کھینچنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جس میں باکسنگ کا چغہ، دستانے اور چیمپئن شپ بیلٹ شامل ہیں۔ 47 لڑائیوں سے ناقابل شکست، اور خود کو ‘ٹی بی ای’ – ‘دی بیسٹ ایور’ یعنی تاریخ میں سب سے بہتر’- کا نام دینے والے فلائیڈ “منی” مے ویدر2 مئی کو لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرینڈ میں مینی پیکاؤ کے مدمقابل ہوں گے جسے کھیلوں کی تاریخ کا سب سے بڑا موقع قرار دیا گیا۔ 11 مرتبہ کے عالمی چیمپئن، جو 1998ء میں پہلی بار عالمی اعزاز حاصل کرنے کے بعد سے کبھی کوئی لڑائی نہیں ہارے، اکھاڑے میں ایک بے مثال، تکنیکی مہارت لائے جو انہیں دوسروں سے جدا کرتی ہے۔ باکسنگ دنیا سے باہر مے ویدر ہبلوٹ کے ایک ذاتی پرستار ہیں اور میامی ہیٹ کے کھیلوں میں دکھائی دیتے ہیں – جو خود ایک طویل عرصے سے ہبلوٹ کا شراکت دار ہے۔ ہبلوٹ کے

مزید پڑھیں

ٹائیفائیڈاور حد سے بڑھی ہوئی این ٹی ایس بیماری پر بالی، انڈونیشیا میں نویں بین الاقوامی کانفرنس

– عالمی صحت عامہ ماہرین کا ٹائیفائیڈ  و حد سے بڑھی ہوئی این ٹی ایس بیماری سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال بالی، انڈونیشیا، 4 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– کوالیشن اگینسٹ ٹائیفائیڈ (سی اے ٹی)نے بایو فارما کے تعاون سے بالی، انڈونیشیا میںٹائیفائیڈ اور حد سے بڑھتی ہوئی این ٹی ایس بیماری پر نویں بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی، جس میں دنیا بھر سے 200 صحت عامہ کے ماہرین حاضرین میں شامل تھے۔ چار روزہ کانفرنس (30 اپریل تا 3 مئی) کے دوران انہوں نے ٹائیفائیڈ اور حد سے تجاز کرتے نان-ٹائیفائیڈل سلمونیلا (آئی این ٹی ایس) مرض کے خلاف جنگ کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ماہرین نے مرض کے بوجھ، مداخلت کی حکمت عملیوں کی قیمت موثریت اور انویسو سالمونیلوسس کے لیے عالمی پالیسی سفارشات پر اپنی تحقیق پیش کیں۔ ٹائیفائیڈ تقریباً 21 ملین افراد کو متاثر کرتا ہے اور سالانہ 216,000 اموات کا سبب ہے – جن میں سے زیادہ تر 15 سال سے کم عمر بچے ہیں۔ مزید برآں، حد سے تجاوز کرتا این ٹی ایس ہر سال دنیا بھر میں اندازاً 3.4 ملین افراد کی بیماری اور 681,316اموات کا سبب بنتا ہے۔ پاکستان کی آغا خان یونیورسٹی میں مرکز فضیلت برائے صحت خواتین و بچہ کے بانی ڈائریکٹر ذوالفقار بھٹہ، پی ایچ ڈی نے کہا کہ “دنیا کی آبادی کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ ٹائیفائیڈ سے متاثرہ ممالک میں رہتا ہے؛ البتہ اس مہلک مرض کی ذرائع ابلاغ پر کوریج – چھوٹے بچوں کو متاثر کی مناسبت سے – بدستور کم ترین ہے۔ یہ دو سالہ اجلاس عالمی ٹائیفائیڈ بوجھ کو کم کرنے میں درپیش چیلنجز کو نمایاں کرنے کا موقع دیتا اور ساتھ ساتھ انویسو سالمونیلوسس سے نمٹنے کے لیے قابل مقدور اور موثر مداخلت کی جانب واضح پیشرفت بھی فراہم کرتا ہے۔” انویسو سالمونیلا خاندان کا اہم سیروٹائپ ٹائیفائیڈ اینٹی بایوٹکس کے ذریعے قابل علاج ہے۔ البتہ عام طور پر استعمال ہونے والی اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت ایک بڑھتا ہوا چیلنج ہے۔ تشخیص کے موثر ٹیسٹ کی کمی اس کے علاج کو پیچیدہ بناتی ہے۔ مل جل کر یہ چیلنجز مختصر عرصے میں ٹائیفائیڈ ویکسینز کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کی جانب سےٹائیفائیڈ ویکسینز “فوری” نفاذ کو ترجیح دینے کے باوجود اس کا استعمال ان متاثرہ ممالک میں بدستور کم ہی ہے۔ امریکہ میں قائم سابن ویکسین انسٹیٹیوٹ کے سی اے ٹی سیکریٹریٹ کے ڈائریکٹر عمران خان نے کہا کہ “ٹائیفائیڈ سے انسانوں کے متاثر ہونے کا فوری حل ویکسینز فراہم کرتی ہیں۔ ہم نے 2013ء میں ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ٹائیفائیڈ پر ہونے والی آخری بین الاقوامی کانفرنس کے بعد سے اہم پیشرفت کی ہے۔ دو مواصل ویکسینز کو بھارت میں لائنس دیا جاچکا ہے اور چھ مزید طبی مراحل میں ہیں اور 2018ء تک اپنے ممالک میں اجازت نامہ حاصل کرلیں گی۔ اس رفتار کو جاری رکھنے کے لیے کوالیشن اگینسٹ ٹائیفائیڈ اگلے اہم اقدامات پر شراکت داروں کے ساتھ کام کرے گا: ایک نظرثانی شدہ امیونائزیشن پالیسی اور ٹائیفائیڈ مواصل ویکسینز کے لیے مالی وابستگی کا

مزید پڑھیں

میاؤچین سسٹمز سی ای او وو منگوئی نے “اے-لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء” خطاب جیت لیا

– کمپین ایشیا-پیسفک کی جانب سے اعزاز شنگھائی، 29 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– کمپین ایشیا-پیسفک نے 23 اپریل 2015ء کو شنگھائی میں ڈیجیٹل 360 چائنا سمٹ کی میزبانی کی جس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کے شعبوں کے اہم اداروں نے چین کے ڈیجیٹل شعبے کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسی شام اے-لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء ایوارڈ تقریب میں میاؤچین سسٹمز کے بانی، چیئرمین اور سی ای او وو منگوئی کو چین کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ صنعت میں نمایاں کارکردگی پر خاص طور پر اے-لسٹ ڈیجیٹل چائنا 2015ء “ڈیجیٹل انٹرپرینیورز” میں شامل کیا گیا۔ اے-لسٹ ضیافت دنیا بھر کے سرفہرست برانڈز اور ایجنسیوں کے ایک سو سے زائد رہنماؤں اور سرفہرست ایگزیکٹوز کو یکجا کرنے میں بہت کامیاب تھی۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150429/0861503352-a خصوصی عہدے کے اعلان سے قبل ہونے والی تقریر میں چند تفصیلات فراہم کی گئیں: وو منگوئی نے 2006ء میں میاؤچین سسٹمز قائم کیا اور اس وقت چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ ادارے کی ترقیاتی حکمت عملی کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے واحد ذمہ دار ہیں اور ساتھ ساتھ ادارے کے کاروباری آپریشنز، مارکیٹنگ حکمت عملی، مرکزی ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت طرازی کے بھی۔ جناب وو بگ ڈیٹا مارکیٹنگ کی ترقی میں بھی متحرک انداز میں کام کرتے ہیں۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150429/0861503352-b جناب وو نے پیکنگ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کی سند حاصل کی اور بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی میں ایک مسلمہ ماہر بنے، ایسی مہارت جس نے میاؤچین سسٹمز کی عالمی کاروباری ترقی حکمت عملی، آپریشنز، انتظام اور عالمی ٹیکنالوجیکل جدت طرازی میں ان کی قیادت کو بھی خدمات دیں۔ وہ سافٹویئر ڈیولپمنٹ میں 15 سال سے زیادہ اور سافٹویئر ڈیولپمنٹ مینجمنٹ میں 11 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ متعدد بڑے آر اینڈ ڈی منصوبوں کے انتظام اور نفاذ کی ذاتی طور پر رہنمائی کرچکے ہیں جو ڈیجیٹل میڈیا تشہیر، اشتہاری تبادلے اور پریزینٹیشن پلیٹ فارموں کی مانیٹرنگ سے حاصل کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں جو مالیات، آٹوموبائلز اور تیزی سے حرکت کرتی صارفی مصنوعات کے شعبوں میں فورچیون گلوبل 500 صارفین کو خدمات دیتی ہیں۔ زیادہ معروف منصوبوں میں سے چند میں انہوں نے جنرل موٹرز کے لیے بگ ڈیٹا پلیٹ فارم منصوبے کی رہنمائی کی اور ساتھ ساتھ چائنا یونیکوم کے لیے ڈیجیٹل تشہیر پلیٹ فارم اور بگ ڈیٹا مینجمنٹ پلیٹ فارم کے لیے بھی ہدایات دیں۔ وہ 20 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی ایجاد کے پیٹنٹس رکھتے اور الگورتھمز بنانے میں اپنی ہنرمندی کے لیے کئی بین الاقوامی اعزازات پاچکے ہیں۔ چین کے معروف بگ ڈیٹا مارکیٹنگ ٹیکنالوجی ڈیولپر کی حیثیت سے میاؤچین سسٹمز کی کامیابیاں جناب وو کی اعلیٰ قیادت اور انتظامی مہارت کے بغیر ممکن نہ تھیں۔ آغاز کے بعد نو سالوں میں ادارے نے چین کی بگ ڈیٹا مارکیٹنگ ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کی قیادت حاصل کرلی ہے: متعدد بار ادارہ نےچین میں نئے حل اور خدمات متعارف کروائیں جو بعد میں صنعت کے معیارات بنیں۔ 2008ء میں میاؤچین نے چین کا پہلا تھرڈ-پارٹی ایڈ مانیٹرنگ اور پیمائش نظام ایڈ مانیٹر پیش کیا۔ 2009ء میں ادارے نے ٹی وی جی آر پیز کے ہم پلہ ڈیجیٹل مہم کی

مزید پڑھیں

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فوٹووولٹیک صنعت میں نئے عہد کی رہنمائی کرے گا

شنگھائی، 28 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– چینی حکومت کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ایشیا، یورپ اور دیگر پڑوسی ممالک میں ترقی کے مواقع اور اقتصادی فوائد لانے کے لیے بین الاقوامی تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کی ترویج کا مقصد رکھتا ہے۔ منصوبے کے اہم حصے کے طور پر پاکستان میں متعدد بڑے پیمانے کے  پی وی توانائی منصوبوں کی تعمیر جاری ہے۔ 4 اپریل کو پاکستان میں 100 میگاواٹ کے پہلے سولر فارم نے اپنا کام شروع کیا۔ اپنی نوعیت کے پاکستان میں سب سے بڑے اس سولر فارم کو چینی ادارے ٹی بی ای اے نے جے اے سولر (نیس ڈیک: JASO) کے فراہم کردہ ماڈیولز استعمال کرکے تیار کیا تھا۔ صوبہ پنجاب کو 500,000 کلوواٹ آور صاف توانائی فراہم کرکے یہ سولر فارم اس خطے کو راحت بخشے گا جو تاریخی طور پر توانائی بحران کا شکار رہا ہے۔ جے اے سولر نے ایک مستند تھرڈ پارٹی منظور شدہ تجربہ گاہ پی وی لیب جرمنی جی ایم بی ایچ کی نگرانی میں ماڈیولز فراہم کیے جو خام مال کے انتخاب، تیاری کےعمل اور معیار کی نگرانی کے کڑے معیارات رکھتا ہے۔ جے اے سولر ماڈیولز نے سخت ترین تجربات سے گزر کر اور بروقت اپنی مصنوعات کی ترسیل کے ذریعے انتہائی بھروسہ مندی، تبدیلی کی بہترین موثریت اور زیادہ بہتر نتیجے فراہم کیے۔ جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “ہم پاکستان میں پہلے بڑے سولر فارم کے لیے 100 میگاواٹ کے ماڈیولز کی فراہمی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے اتنی اہمیت کے حامل اس منصوبے کے لیے ماڈیول فراہم کرنے کا حصہ بننا جے اے کی مصنوعات کی عالمی سطح پر تسلیم شدگی، اور ہماری عالمی مارکیٹ توسیع کوششوں میں نئے سنگ میل حاصل کرنے کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی ترویج کے ساتھ جے اے اپنے اعلیٰ کارکردگی کے پی وی ماڈیولز کے استعمال کے مزید مواقع حاصل کرے گا اور فی واٹ بجلی اخراجات کو بڑے پیمانے پر کم کرکے اپنے صارفین کے لیے مزید قدر پیش کرے گا۔”

مزید پڑھیں