ہبلوٹ اور فلائیڈ مے ویدر: صدی کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے بہترین ملاپ

– مے ویدر مقابلے کی شب ہبلوٹ برانڈ نام کے حامل باکسنگ ٹرنکس پہنیں گے

لاس ویگاس،  4 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر/– پرتعیش سوئس گھڑیوں کے برانڈ ہبلوٹ نے آج 10 مرتبہ کے عالمی چیمپئن فلائیڈ “منی” مے ویدر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا تاکہ ہفتے کی شب لاس ویگاس میں مینی پیکاؤ کے ساتھ ان کے زبردست مقابلے کے لیے مستقبل میں اس ہال آف فیم کے رکن کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا جائے۔

اس موقع ہبلوٹ کے سی ای او ریکارڈ گواڈیلوپ نے ناقابل شکست چیمپئن کو کنگ پاور ڈبلیو بی سی فل پیو مع زمرد پیش کیا، جو ہفتے کی شب مقابلے میں ہبلوٹ برانڈ نام کے باکسنگ ٹرنکس پہنیں گے۔ ہبلوٹ کی “اول، مختلف، بے مثال” برانڈ اخلاقیات کے تحت مے ویدر نے پہلے کبھی اپنے باکسنگ شارٹس پر کبھی کسی برانڈ کو پیش نہیں کیا۔ پریزنٹیشن باکسر کے وزن کرانے سے چند منٹ قبل ہوئی۔

“سب جانتے ہیں کہ میں پرتعیش گھڑیوں کا بڑا شائق ہوں اور ہبلوٹ ان میں سے ایک ہے۔” مے ویدر نے کہا۔ “میں اس مدد پر بہت خوش ہیں اور میری نظریں کنگ پاور ڈبلیو بی سی فل پیو مع زمرد کو اپنی کلیکشن میں شامل کرنے پر مرکوز ہیں۔”

ریکارڈو گواڈیلوپ، سی ای او ہبلوٹ، نے کہا کہ “ہم ورلڈ باکسنگ کونسل کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہم نے 2012ء میں ان کے ساتھ اشتراک کیا۔ یہ ہمارے لیے باعث عزت و افتخار ہے کہ ہم مے ویدر کے کیریئر کی سب سے بڑی لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپنے کیریئر میں ثابت قدمی اور بھرپور وابستگی کے ذریعے ان کی شاندار کامیابیاں انہیں ہبلوٹ کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہیں – ہم کل اس عظمت کی گواہی کا عملی مظاہرہ دیکھیں گے۔”

پریزنٹیشن اور مے ویدر کی اسپانسرشپ کے علاوہ، اس اختتام ہفتہ کی زبردست لڑائی کا جشن منانے کے لیے، ہبلوٹ سیزرز پیلس میں ہبلوٹ بوتیک پر اپنی نوعیت کے منفرد باکسنگ تجربے کی بھی میزبانی کررہا ہے۔ ایک باضابطہ ہبلوٹ انٹرایکٹو ‘باکسنگ رنگ’ اور قالین پر، مہمانوں کو ہبلوٹ برانڈڈ باکسنگ اشیاء کے ساتھ تصویر کھینچنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جس میں باکسنگ کا چغہ، دستانے اور چیمپئن شپ بیلٹ شامل ہیں۔

47 لڑائیوں سے ناقابل شکست، اور خود کو ‘ٹی بی ای’ – ‘دی بیسٹ ایور’ یعنی تاریخ میں سب سے بہتر’- کا نام دینے والے فلائیڈ “منی” مے ویدر2 مئی کو لاس ویگاس کے ایم جی ایم گرینڈ میں مینی پیکاؤ کے مدمقابل ہوں گے جسے کھیلوں کی تاریخ کا سب سے بڑا موقع قرار دیا گیا۔ 11 مرتبہ کے عالمی چیمپئن، جو 1998ء میں پہلی بار عالمی اعزاز حاصل کرنے کے بعد سے کبھی کوئی لڑائی نہیں ہارے، اکھاڑے میں ایک بے مثال، تکنیکی مہارت لائے جو انہیں دوسروں سے جدا کرتی ہے۔ باکسنگ دنیا سے باہر مے ویدر ہبلوٹ کے ایک ذاتی پرستار ہیں اور میامی ہیٹ کے کھیلوں میں دکھائی دیتے ہیں – جو خود ایک طویل عرصے سے ہبلوٹ کا شراکت دار ہے۔

ہبلوٹ کے اس کھیل کی گورننگ باڈی ورلڈ باکسنگ کونسل کے ساتھ شاندار تعلق کا آغاز 2012ء میں اس  وقت ہوا جب ہبلوٹ نے کھیل کے سرگرمی اور فن کو گھڑیوں کی دنیا کے جذبے اور تاریخ کے ساتھ ملایا۔ اس کا نتیجہ 12 انوکھی گھڑیوں کی تخلیق کی صورت میں نکلا، جو بارہ لیجنڈری باکسرز سے وابستہ اور ان کے دستخط کی حامل تھیں۔ یہ گھڑیاں نیلام کی گئیں اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے خیراتی منصوبوں کے لیے 1 ملین ڈالرز سے زیادہ جمع کیے، ان منصوبوں کا آغاز ریٹائرڈ باکسروں کی پنشن اور دنیا بھر کے 40 سے زیادہ ممالک میں ہنگامی فنڈز کے ساتھ ہوا۔

بی رول کا لنک: https://www.hightail.com/download/bXBaeVdpeFV5UkYzZU1Uqw

تصاویر کا لنک: https://app.box.com/s/8sseep5ezvvet65n8ehcql5pvazwqf48

ہبلوٹ کے بارے میں

“ہبلوٹ: کامیابی کا ایک مختلف راستہ” یہ بات وہ کہتے ہیں جو انوکھے سوئس پرتعیش گھڑی ساز کو جانتے ہیں، جہاں ہر لمحہ اور ہر ساعت برق رفتاری سے مستقبل تخلیق کرنے کے لیے آگے بڑھتی ہے۔ ایک خواب، جسے ہبلوٹ کے چیئرمین ژاں-کلاڈ بائیور نے سی ای او ریکارڈو گواڈیلوپ کے ساتھ شروع اور تیارکیا  تھا، یہ دو افراد ہبلوٹ کے برانڈ کو حقیقی کامیاب کہانی میں تبدیل کرنے کے ذمہ دار اور بگ بینگ، کنگ پاور اور کلاسک فیوژن روایت کو مستقل مرتب کرنے کی علامات کے نمائندہ ہیں۔ گھڑی کی پیچیدگیوں اور انقلابی سامان کو فیفا ورلڈ کپ ٹ م اور فیراری  جیسے عالمی معیار کے اشتراک کے ذریعے ہبلوٹ “آرٹ آف فیوژن” فلسفے کے ذریعے خود کو مخصوص کرتا ہے اور روایت کو مستقبل میں لاتا ہے۔ تجارتی سطح پر منظور شدہ خوردہ فروشوں کا جال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس وقت دنیا بھر میں 750 فروخت کے مقامات اور 70 سے زیادہ خصوصی بوتیکس پر کھڑا ہے (جنیوا، کان، ساں-تروپیز، پیرس، لندن، برلن، ماسکو، نیو یارک، میامی، بیورلے ہلز، لاس ویگاس، اٹلانٹا، سنگاپور، شنگھائی، بیجنگ، ہانگ کانگ، دبئی، ابوظہبی، کوالالمپور، گنزا ۔۔۔۔) مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.hublot.com

Latest from Blog