کمیرا اوئی نے ایکزونوبیل پیپر کیمیکلز کاروبار کا حصول مکمل کرلیا

ہیلسنکی، فن لینڈ، 4 مئی 2015ء/پی آرنیوزوائر– کمیرا نے ایکزو نوبیل پیپر کیمیکلز کاروبار کا حصول مکمل کرلیا ہے جس کا اعلان 8 جولائی 2014ء کو کیا گیا تھا۔

اس سودے کی مالیت 153 ملین یوروز ہے اور یہ 2015ء کی دوسری سہ ماہی میں نقد-موثر ہوجائے گا۔ حاصل کردہ کاروبار کی متوقع آمدنی میں تکمیل کی تاریخ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر 200 ملین یوروز سے زیادہ تک اضافہ متوقع ہے۔

جیسا کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ ایکزونوبیل کے 6 پیپر کیمیکلز بنانے والے مقامات اور تقریباً 350 ملازمین کمیرا منتقل ہوجائیں گے۔ کمیرا اپنے پیپر کیمیکل بنانے والے مقامات کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گا تاکہ ممکنہ پیداواری مساعی کو سمجھا جاسکے۔ مالی سودے کی تکمیل کا دورانیہ اندازاً دو سال قائم رہے گا اور نتیجے میں سالانہ بنیادوں پر 15 ملین یوروز کی خاص مشترکہ مساعی پیدا ہوگی۔ کمیرا میں منتقل ہونے والے پیداواری مقامات جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، آسٹریلیا، ہسپانیہ اور اطالیہ میں واقع ہیں۔

کمیرا کے صدر اور سی ای او جیری روسنڈیل نے کہا کہ “یہ حصول ہماری مارکیٹ پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے، خاص طور پر ابھرتے ہوئے اے پی اے سی خطے میں۔ یہ ہمارے عالمی پیپر کیمیکلز بنانے والے نیٹ ورک کو بھی بڑے پیمانے پر موثر کرنے میں بہتریاں ممکن بناتا ہے۔سب سے اہم، ہم 350 پیپر کیمیکل ماہرین اور چھ ساخت گری کی تنصیبات کے ساتھ استعداد کار اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کررہے ہیں – جو اپنے صارفین کو بہترین کاروباری تجربہ اور خدمات فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت میں توسیع ہے۔ میں تمام نئے ملازمین کو کمیرا میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہے، جو اب حقیقی عالمی رسائی کا حامل واحد گودے اور کاغذی کیمیا فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔”

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:
میٹس رون بیک، عبوری صدر، سیگمنٹ پیپر اور اے پی اے سی
ٹیلی فون: 122 179 262 85+

نکلاس کیونڈر، نائب صدر، سیگمنٹ پیپر، اے پی اے سی
ٹیلی فون: 9966 2131 185 86+

کمیرا ایک عالمی کیمیکلز ادارہ ہے جو بہت زیادہ پانی استعمال کرنے والی صنعت میں صارفین کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہم تجربہ، ایپلی کیشن کی معلومات اور کیمیکلز فراہم کرتے ہیں جو ہمارے صارفین کی آبی، توانائی اور خام مال کی موثریت کو بہتر بناتے ہیں۔ ہماری توجہ گودے اور کاغذ، تیل و گیس، کان کنی اور آبی ٹریٹمنٹ کی صنعتوں پر ہے۔

2014ء میں کمیرا 2.1 ارب یوروز کی سالانہ آمدنی اور 4,250 ملازمین رکھتا تھا۔ کمیرا کے حصص نیس ڈیک او ایم ایکس ہیلسنکی لمیٹڈ میں مندرج ہیں۔

www.kemira.com

حصول کے کلیدی صارفی فوائد کے بارے میں مزید جاننے کے لیے:
http://pages.kemira.com/extend-your-capabilities

Latest from Blog