ٹی سی ایل کمیونی کیشن نے شراکت داری میں ایک مرتبہ پھر پام تخلیق کرلیا

سابق ٹی یو آئی ٹریول اکوموڈیشن اینڈ ڈیسٹی نیشنز اب ہوٹل بیڈز گروپ کہلائیں گے

116 واں کینٹن میلہ – “جدید ایس ایم ای کے لیے بہترین شراکت دار”

جے اے سولر کی 2014ء میں برطانوی منصوبوں کے لیے سولر سنچری کو 100 میگاواٹ پیک تک پی وی ماڈیول کی فراہمی

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جامعہ اردوکے اساتذہ سے اظہار یک جہتی

حیدرآباد میں فائرنگ سے وکیل اوران کاگارڑ جاں بحق

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ٹی سی ایل کمیونی کیشن نے شراکت داری میں ایک مرتبہ پھر پام تخلیق کرلیا

لاس ویگاس، 7 جنوری 2015ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — پام برانڈ اپنی تاریخ میں ہمیشہ جدت طرازی کا مترادف رہا ہے۔ اس لیے وہ مستقل موبائل ٹیکنالوجیز میں پیشقدم رہا ہے۔ اب تجدید نو اور اس رہبرانہ روح کو واپس لانے کا وقت ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150107/8521500083LOGO اس لیے ٹی سی ایل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ہولڈنگز لمیٹڈ (“ٹی سی ایل کمیونی کیشن” یا “ادارہ” جو اپنے ماتحت اداروں کے ساتھ “گروپ” کہلاتا ہے؛ ایچ کے ایس ای کوڈ: 02618) اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے کہ وہ امریکہ میں قائم ادارے پام انکارپوریٹڈ کو دوبارہ تخلیق کرے گا جوپام برانڈ کی ملکیت حاصل کرے گا۔ نئی پام انکارپوریٹڈ بدستور کیلیفورنیا، سلیکون ویلی، کا ایک حقیقی ادارہ رہے گا جو علاقے کے باصلاحیت افراد اور شراکت داریوں کا فائدہ اٹھائے گا۔ پام ہمیشہ بہت اثرانگیزی اور جذبات سے آگے بڑھا۔ یہی وجہ ہے کہ ٹی سی ایل نے پام کی اپنی برادری میں شامل ہوتے ہوئے برانڈ کو دوبارہ تعمیر کرنے کی سمت طے گی، جو اسے صنعت کی تاریخ میں سب سے بڑا کراؤڈ-سورسڈ منصوبہ بناتی ہے۔ مقصد ایک زیادہ جدید ڈیوائس تجویز کرنے سے کہیں آگے جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، ڈیزائن، صارفی تجربے، ایکو-سسٹم، مارکیٹنگ، رسدی زنجیر اور کاروباری نمونوں میں یقینی انقلابی جدت طرازی دینا ہے۔ پام ٹی سی ایل کمیونی کیشنز کے مختلف اثاثہ جات کو مکمل سہارا دے گا: اپنے زمرے میں بہترین آر اینڈ ڈی ادارہ، جو دنیا بھر میں 7 آر اینڈ ڈی مراکز میں 5000 انجینئرز سے لیس جدید اور موثر ترین موبائل آلات بنانے والی تنصیب اعلیٰ سطح کا معیار کا ریکارڈ جسے دنیا بھر کے درجہ 1 کے عالمی کیریئرز اور خوردہ فروشوں نے تسلیم کیا جدید رسدی زنجیر جو آج کی مارکیٹ ضروریات کے مطابق لچک کے لیے تیار ایک عالمی نیٹ ورک جو پہلے ہی 170 سے زیادہ ممالک میں اور مقامی سیلز، مارکیٹنگ اور ٹیکنیکل ٹیموں کے ساتھ صنعت کے سب سے زیادہ طلب رکھنے والے صارفین کو خدمات پیش کررہا ہے پام منصوبے کے اجراء کا حتمی وقت آنے والی کسی تاریخ پر ظاہر کیا جائے گا۔ دنیا کا پانچواں سب سے بڑا عالمی ہینڈسیٹس پیش کار ٹی سی ایل کمیونی کیشنز دنیا بھر میں الکاٹیل ون ٹچ برانڈ اور ٹی سی ایل برانڈ کے تحت عالمی سطح پر کام کررہا ہے۔ یہ دنیا کے مختلف خطوں میں پہلے ہی بہترین مقام حاصل کرچکا ہے۔ گزشتہ 3 سالوں میں ٹی سی ایل کمیونی کیشن فیچر فونز میں بہترین مقام سے اسمارٹ ڈیوائسز میں سرفہرست ادارے میں بدل چکا ہے جو اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، آئی او ٹی، ویئر ایبلز، موبائل راؤٹرز میں جامع پورٹ فولیو رکھتا ہے۔ آج ادارہ اپنی قدیم ہارڈویئر صلاحیتوں میں نئی جہتوں کو شامل کررہا ہے، اور صحت عامہ، تعلیم، اسمارٹ ہوم، وڈیو کانفرنسز، اور موسیقی وغیرہ جیسے شعبوں میں ایپلی کیشنز اور کلاؤڈ سروسز کے ساتھ خود کو حقیقی موبائل انٹرنیٹ کھلاڑی میں تبدیل کررہا ہے۔  ٹی سی ایل کمیونی کیشن کے بارے میں ٹی سی ایل کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ہولڈنگز لمیٹڈ (“ٹی سی ایل کمیونی کیشن” یاا “ادارہ”؛ ایچ کے ایس ای اسٹاک

مزید پڑھیں

سابق ٹی یو آئی ٹریول اکوموڈیشن اینڈ ڈیسٹی نیشنز اب ہوٹل بیڈز گروپ کہلائیں گے

– ادارے نے حال ہی میں اپنے سال کے کامیاب مکمل نتائج کا اعلان کیا، 10 فیصد اضافے کے ساتھ فروخت4,048 ملین یورو تک بڑھ گئی پاما دے مالورکا، اسپین، 7 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — ٹی یو آئی ٹریول پی ایل سی اور ٹی یو آئی اے جی کے انضمام کے بعد ٹی یو آئی ٹریول اکوموڈیشن اینڈ ڈیسٹی نیشنز نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اب ہوٹل بیڈز گروپ کہلائے گا۔ اس گروپ میں دنیا کا نمبر ایک بیڈبینک ہوٹل بیڈز کے ساتھ عالمی کاروباروں کا سلسلہ شامل ہے جو ہر شعبے میں مارکیٹ میں قائدانہ حیثیت رکھتے ہیں۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150105/8521500017LOGO یہ تبدیلی اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ ہوٹل بیڈزبرانڈ کاروبار کے ایک اہم حصے کا نمائندہ ہے۔ ہوٹل بیڈز گروپ نے حال ہی میں اپنے مکمل سال کے نتائج ظاہر کیے ہیں، جس میں 2014ء میں (30 ستمبر کو ختم ہونے والے سال پر) فروخت میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا جو کل مالی سودے کی قدم (ٹی ٹیوی) میں 4,048 ملین یورو رہی۔ اس کا ای بی آئی ٹی ڈی اے 13 فیصد اضافے کے ساتھ 132 ملین، جبکہ ای بی آئی ٹی اے 100.6 ملین یورو تک رہا۔ ادارے نے ایک مرتبہ پھر عالمی سیاحتی صنعت میں زبردست کارکردگی پیش کی ہے۔ ہوٹل بیڈز گروپ کے دیگر برانڈزمیں ڈیسٹی نیشن سروسز، ایکٹیوٹیز، لیٹ رومز ڈاٹ کام، انٹرکروزز اور روئیبک شامل ہیں۔ ٹی یو آئی ٹریول پی ایل سی اور ٹی یو آئی اے جی کے انضمام کے بعد ٹی یو آئی گروپ کا نیا ادارہ مرکزی دھارے اور اس سے باہر پر مشتمل ہے۔ ہوٹل بیڈز گروپ مرکزی دھارے سے باہر کے اداروں کا حصہ ہوگا اور ترقی کی رفتار  کو مزید بڑھانے کے لیے مرکز حکمت عملی کو تحریک دے گا۔ ہوٹل بیڈز گروپ کے بارے میں: ہوٹل بیڈز گروپ دنیا کے نمبر ایک تفریحی سفر کے ادارے ٹی یو آئی گروپ کا حصہ ہے۔ 30 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ ٹی یو آئی گروپ 180 سے زائد ممالک میں کام کرتا ہے۔ ہوٹل بیڈز گروپ 180 سے زیادہ ممالک میں سفری خدمات کا عالمی فراہم کنندہ ہے۔ اس کا کاروبار ہوٹل رہائش، منتقلی، سیر سپاٹے اور دوروں، ملاقاتوں اور تقریبات، ویزا آؤٹسورسنگ اور کروزہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کے مرکزی صارفین ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنسیاں، کارپوریٹ صارفین اور حتمی صارفین ہیں۔ اس کے برانڈز میں ہوٹل بیڈز، لیٹ رومز ڈاٹ کام، ڈیسٹی نیشن سروسز اور انٹرکروزز شامل ہیں۔ ہوٹل بیڈز گروپ یہ خدمات دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت، کارپوریٹ صارفین اور براہ راست صارفین کو فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: ارینالیاکمیونیکیشن لایا جاردی/ سوفیابوراس ٹیلی فون: 0044-232-93-34+ [email protected] / [email protected]  دیگر سوالات کے لیے: ہوٹل بیڈز گروپ مارتا لوپیز دے کرونتس، ہیڈ آف کمیونیکیشنز رابطہ: 687-624-971-34+ ای میل: [email protected] ٹی یو آئی گروپ گروپ کارپوریٹ اینڈ ایکسٹرنلافیئرز کارپوریٹکمیونیکیشنز / کوزے ایسنر 49-511-566-6021+ ، موبائل 0007-200-172-49+ ای میل: [email protected] رودر فن ایشیا اینڈریواینگ، سینئرکنسلٹنٹ ٹیلی فون: 4035-6336-65+ ای میل: [email protected] لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150105/8521500017LOGO

مزید پڑھیں

116 واں کینٹن میلہ – “جدید ایس ایم ای کے لیے بہترین شراکت دار”

گوانگ چو، چین، 6 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — چھوٹے اور درمیانے حجم کے اداروں (ایس ایم ایز) کثیر القومی اداروں جیسی بڑی آمدنی تو حاصل نہیں کرتے، لیکن اس کے باوجود وہ ہر صحت مند معیشت کا بنیادی پتھر ہیں۔ قیمتی ملازمتوں کی فراہمی، ضروری اشیاء کی رسد اور بڑے اداروں کو خدمات پیش کرنے اور جدت طرازی کو تحریک دینے کے ساتھ یہ اقتصادی نمو کو ترغیب دیتی اور سہارتی ہیں۔ چین کے سب سے معروف اور منافع بخش تجارتی میلے کی حیثیت سے کینٹن میلہ طویل عرصے سے عالمی تجارت کے لیے ایس ایم ایز کی اہمیت کو تسلیم کرچکا ہے۔ آج میلے میں شرکت کرنے والے تقریباً 70 فیصد غیر ملکی مہمان یا تو ایس ایم ای مالکان ہیں، یا مینیجرز اور ملازمین۔ وہ مصنوعات کو خریدنے، مارکیٹ رحجانات کو تلاش کرنے، معلومات اکٹھی کرنے اور چینی اداروں کے ساتھ منافع بخش شراکت داریاں قائم کرنے کے لیے سال میں دو مرتبہ گوانگ چو کا سفر کرتے ہیں۔ گھریلو سجاوٹ کی اشیاء خریدنے کے لیے 116ویں کینٹن میلے کا دورہ کرتے ہوئے گوادیلوپ کے اتینے دوسری بار میلے میں شرکت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ “چھوٹے کاروباروں کے لیے کینٹن میلہ بہترین ون اسٹاپ شاپ ہے۔ میں یہاں دو نئے فراہم کنندگان سے ملا اور چند کارخانوں کا بھی دورہ کیا۔ میں شپنگ، فریٹ فارورڈنگ اور تکمیل بھی کرسکتا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ میلہ بہت منظم ہے جو اسے بہت مناسب بناتا ہوں۔” کینٹن میلہ منتظمین دنیا بھر میں ایس ایم ایز کوو اپنے کاروبارو کو بڑھانے میں مدد دینے سے وابستہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مستقل نئے ٹولز، ترغیبات اور منصوبے تیار کررہا ہے جو چھوٹے کاروباروں کو مدد دیں، انہیں بڑھتی ہوئی چینی مارکیٹ میں پیش کردہ بیش بہا مواقع کا فائدہ اٹھانے کی سہولت دے رہے ہیں۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ دنیا بھر کے ایوانہائے تجارت اور کاروباری انجمنوں کے ساتھ تعاون، ایسے اداروں  تک رسائی جو جلد سراہ سکیں کہ جب معاملہ نتائج کا ہو تو میلے کے ساتھ شراکت داری کتنی اہم ہے۔ سفری بستوں کو تلاش کرنے اولے قبرص کے نکولاؤ نے بھی 116 ویں کینٹن میلے کا دورہ کیا۔ ایس ایم ای مالک پیش کردہ مصنوعات پر کہیں زیادہ خوش تھے۔ قبرصی نے کہا کہ “میں تقریباً 10 سالوں سے کینٹن میلے میں آ رہا ہوں اور مصنوعات کی قیمتیں ہر مرتبہ بہتر ہوتی ہیں۔ گو کہ میں اپنے موجودہ فراہم کنندہ سے خوش ہوں، لیکن آپ ہمیشہ نئی چیزیں حاصل کرسکتے ہیں۔” مالک نے کہا کہ “کینٹن میلہ بہت منظم ہے۔ چھوٹے خوردہ فروشوں اور تھوک فروشوں کے لیے یہ ان کے کاروبار کو واقعی برتری دیتا ہے۔” میلے کے منتظمین کی نظریں اب 117 ویں کینٹن میلے پر ہیں، جو 15 اپریل 2015ء سے شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے: جناب وو سیاؤینگ ٹیلی فون: 86-20-8913-8628+ ای میل: [email protected]

مزید پڑھیں

جے اے سولر کی 2014ء میں برطانوی منصوبوں کے لیے سولر سنچری کو 100 میگاواٹ پیک تک پی وی ماڈیول کی فراہمی

شنگھائی، 5 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — جے اے سولر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2014ء میں معروف برطانوی شمسی ڈیولپر اور ای پی سی سولر سنچری کو 100 میگاواٹ پیک تک پی وی ماڈیولز فراہم کرچکا ہے۔ یہ ماڈیولز برطانیہ میں سولر سنچری کے زمین پر نصیب شمسی منصوبوں اور بڑی تجارتی چھتوں میں استعمال کیے گئے۔ تقریباً 49 میگاواٹ پیک کی جے اے سولر کے ملکیتی فل اسکوائر مونو 275 واٹ پیک ماڈیولز سدک شمسی فارم میں لگائے جائیں گے۔ مارچ 2015ء میں ایک مرتبہ گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد فارم برطانیہ میں تاریخ کا کے سب سے بڑے شمسی فارموں میں سے ایک بن جائے گا۔ جناب باؤ فینگ جن، چیئرمین اور سی ای او جے اے سولر نے کہا کہ “برطانوی مارکیٹ جے اے سولر کے لیے بدستور بہت کامیاب ہے اور ہم سال بہ سال اس میں مسلسل اضافہ دیکھ چکے ہیں۔ ہمیں سولر سنچری کے ساتھ اپنے تعلق پر بہت فخر ہے، جو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر شمسی مصنوعات کا معروف تیار کنندہ ہے اور اپنی معیاری ساخت گری اور کارگزاری کی وجہ سے عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ہماری مصنوعات اچھے ہاتھوں میں ہیں۔” جناب جن نے مزید کہا کہ “5 میگاواٹ پیک سے زیادہ کے انفرادی پی وی مقامات کے لیے قریبی قابل تجدید عہد (آر او) حد کے باوجود، ہم 2015ء میں برطانوی مارکیٹ کے لیے اچھی امید رکھتے ہیں۔ برطانوی پی وی صنعت مضبوط بنیادوں کے ساتھ بہت متحرک ہے۔ ہم مارکیٹ کو تیز شرح کے ساتھ پختہ ہوتے دیکھ رہے ہیں، اور چھتوں پر سولر لگانے کی جانب توجہ کی مرحلہ وار منتقلی ہماری زیادہ طاقت کی مصنوعات کے لیے ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے۔” سولر سنچری کے سی ای او فرانس وان دین ہیویل نے کہا کہ “ہمارے لیے اپنے شمسی فارم منصوبوں، خاص طور پر اپنے بڑے مقامات اور منصوبوں، کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے جے اے سولر جیسی مالی طور پر طاقتور اور قابل بھروسہ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنا اہم ہے۔ ہمیں اپنی برطانوی تعمیرات کے لیے جے اے سولر کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے؛ برطانیہ کی شمسی توانائی صلاحیت کو بڑھانا توانائی کی آزادی کو بھی بہتر بناتا ہے اور غیر ملکی برآمدات پر انحصار کو بھی کم کرتا ہے۔” سولرسنچری کے بارے میں سولر سنچری دنیا کے سب سے قابل تعظیم اداروں میں سے ایک ہے۔ 1998ء میں قائم ہونے کے ساتھ ہم شمسی توانائی کے ابتدائی دنوں سے موجود ہیں اور اس ارتقاء کا حصہ رہے ہیں جس نے پی وی کو آج ایک پرکشش سرمایہ کاری بنایا ہے۔ ہم صنعت کے کسی بھی ادارے سے مقامات کی زیادہ اقسام پر شمسی توانائی لگاتے ہیں، اور مصنوعات کی جدت طرازی میں متعدد اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔ رابطہ: ایریکا ہو 86-21-6095-5888/6095-5999+ [email protected]؛ [email protected]

مزید پڑھیں

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جامعہ اردوکے اساتذہ سے اظہار یک جہتی

کراچی(پی پی آئی) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر پروفیسرڈاکٹر جمیل کاظمی اور سیکرٹری ڈاکٹر حارث شعیب سمیت دیگر عہدیداروں نے وفاقی اُردو یونیورسٹی کے اساتذہ رہنمائوں پروفیسرسیماناز صدیقی، پروفیسر ناصر عباس، پروفیسر سلیمان ڈی محمد اور ڈاکٹر توصیف احمدخان کے خلاف جامعہ اردو کے شیخ الجامعہ کے اقدامات کو تعلیم اور اساتذہ دشمن قرا ر دیاہے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے جامعہ اُردو کے چانسلرصدرپاکستان اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ دشمن اقدامات کے خلاف فوری کارروائی کریں۔  انجمن اساتذہ کے عہدیداران نے کہا کہ اساتذہ رہنماوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اساتذہ کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں ان اساتذہ کو اس اقدام سے روکنا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق اور آئین پاکستان کے منافی ہے بلکہ یہ علمی آزادی کو کچلنے کے مترادف بھی ہے ۔اساتذہ رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا ہے تمام اساتذہ متحد ہیں اور کسی بھی نوعیت کے اساتذہ دشمن رویے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔جامعہ اردو کے اساتذہ سے تعاون کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی جامعہ اردو کے اساتذہ کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کو سندھ کی جامعات کی تنظیم فپواسا سندھ چیپٹرکے آئندہ اجلاس میں اٹھائے گی ۔

مزید پڑھیں

حیدرآباد میں فائرنگ سے وکیل اوران کاگارڑ جاں بحق

حیدرآباد(پی پی آئی)حیدرآباد میںٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں وکیل اور ان کا گارڑ جاں بحق ہوگئے۔حیدرآباد میں ہٹڑی تھانہ کی حدود نیو حیدرآباد سٹی میں نامعلوم مسلح کار سواروں نے 50سالہ احسان آرائیں ایڈوکیٹ ولد عمر آرائیں اور ان کے گارڈ 45سالہ صوبو خان ولد کبیر خان کو گولیاں ماردیں جس سے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔احسان آرائیں ٹنڈو جام سے مٹیاری جارہے تھے جو ں ہی حیدرآباد سٹی کی حدود میں داخل ہو ئے ان کے تعاقب میں آنے والی کار نے گولیاں برسا دیں دو گولیاں احسان آرائیں ایڈووکیٹ کو لگیں اور چار گولیاں ان کے گارڈ کو لگیں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے بعد ازاں پولیس نے ایدھی رضا کاروں کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا ء کے حوالے کردی گئیں۔ ایس ایچ او ہٹڑی کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ زمین کے تنازعے اور ذاتی دشمنی سے تعلق رکھتا ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد میں سال نو 2015ء کو یہ پہلا خونی واقعہ ہے۔

مزید پڑھیں