اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پیپلز پارٹی قومی اثاثہ کی نجکاری قبول نہیں کرے گی :سینیٹر میاں رضا ربانی

فیصل انو یٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی شہزاد، رئیس برادرز اور با بل اسپورٹس کی کامیابی

جنوبی کوریا کی سکیٹنگ کوئین کم یونا کا سوچی اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا

نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پیپلز پارٹی قومی اثاثہ کی نجکاری قبول نہیں کرے گی :سینیٹر میاں رضا ربانی

کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دوٹوک موقف ہے کہ اسٹیل مل کی نجکاری نہ کھپے،پاکستان اسٹیل قومی اثاثہ ہے ، پیپلز پارٹی کسی صورت اس کی نجکاری قبول نہیں کرے گی۔اس بات کا اظہار پاکستان اسٹیل میں 4نومبر کے ریفرنڈمکے سلسلے میں پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین سی بی اے کے جلسہ عام سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل کسی جماعت کا سیاسی مسئلہ نہیں ہے ، قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ اس کی نجکاری نہیں کی جائے ، ہزاروں محنت کشوں کا مستقبل تاریک نہیں ہونے دیں گے ،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی رُکی ہوئی تنخواہیں فی الفور جاری کی جائیںاور متنبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر کسی صورت ملکی اداروں کا سودا نہیں ہونے دیں گے ،جلسہ عام میں مزدوروں کی بڑی تعداد شریک تھی ، کئی تنظیموں اور رجسٹرڈ یونینوںو دیگر یونین کے عہدیداران نے پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین کی حمایت کا اعلان کیا،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شمشاد قریشی چیئرمین پیپلز ورکرز یونین سی بی اے نے کہاکہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے خلاف اس بار بھی محنت کش پیپلز ورکرز یونین کے ساتھ ہیںاور پاکستان اسٹیل کو کسی صورت اتفاق فاونڈری نہیں بننے دیں گے،پاکستان اسٹیل کا محنت کش 4نومبر کو اپنے ووٹ کے ذریعہ نجکاری کی بات کرنے والوں کو ایسا تھپڑ مارے گا جس کی گونج پورے ملک میں سنائی دے گی ،انھوںنے کہاکہ 4نومبر کو پاکستان اسٹیل میں تاریخی ریفرنڈم ، پاکستان اسٹیل کے روشن مستقبل کی نوید ہوگا۔

مزید پڑھیں

فیصل انو یٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی شہزاد، رئیس برادرز اور با بل اسپورٹس کی کامیابی

کراچی: ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں منعقدہ آل کراچی فیصل انویٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں تین میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ کورنگی شہزاد فٹ بال کلب نے اپنے مد مقابل جانباز اسپورٹس کو 1-0سے شکست دی ،دوسرے میچ میں میزبان ٹیم بابل اسپورٹس لانڈھی نے چترال اسپورٹس کو 7-2سے زیر کردیا، فاتح ٹیم کے فرید نے 4 گول کئے ،تیسرے میچ میں ریئس برادرز فٹ بال کلب نے پاک ارکان فٹ بال کلب کو 5-0سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا،کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض سعید عالم رحمت ،نور ہاشم اور رحمت اللہ نے انجام دیے جبکہ میچ کمشنر نفیس اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

مزید پڑھیں

جنوبی کوریا کی سکیٹنگ کوئین کم یونا کا سوچی اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

سیول: جنوبی کوریا کی سکیٹنگ کوئین کم یونا نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ جنوبی کوریا کی 23 سالہ کم یونا آخری بار ونٹر اولمپکس میں جادو جگانے کیلئے تیار ہیں۔ سوچی اولمپکس میں صرف 100 روز باقی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاﺅں کی انجری سے نجات تو حاصل کر لی ہے مگر اب بھی درد محسوس ہوتا ہے۔ یقین ہے کہ سوچی اولمپکس تک مکمل فٹ ہو جائینگی اور گولڈ میڈل جیت کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دونگی۔

مزید پڑھیں

ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا

نیویارک: بدلے اور انتقام کی آگ کے گرد گھومتی ہالی و وڈ ایکشن فلم ”رونن47“ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا۔ کارل ایریک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اٹھارہویں صدی کے دوران جاپان میں سرگرم ایک ایسے جنگجو گروپ کی ہے جس میں شامل ایک نوجوان کو اپنے ماسٹر کو انصاف دلانے کیلئے لڑنا پڑتا ہے۔ یونیورسل پکچرز کے تحت بنی اس فلم میں بہادر جنگجو کا کردار معروف ہالی ووڈ اداکار کیانو رِیو نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ ٹیڈانو بو، رِنکو کیکوچی اور ہیرو یوکی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ 175 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم رواں سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں

نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست گزار احمد نواز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت نے نجم سیٹھی کوچیئرمین پی سی بی کے عہدے پرکام کرنے سے روکا،،نجم سیٹھی نے سوشل ویب سائٹ پرخود کوچیئرمین کہا،نجم سیٹھی نے جان بوجھ کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی،،نجم سیٹھی نے ٹی وی شو میں عدالتی حکم نامے کے خلاف توہین آمیززبان استعمال کی۔سوشل ویب سائٹ پرنجم سیٹھی نے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر مجھے چیئرمین پی سی بی کے طور پرکام نہیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے،،جسٹس شوکت عزیزصدیقی آج (جمعہ )درخواست کی سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں

حکومتی سست روی کے سبب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہونےکاامکان

کراچی: پاکستانی حکومت کی سست روی کے آگے ایران نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے، ایران گیس پائپ لائین منصوبہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے، تہران نے طوالت کے باعث گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم بجان نامدار کا کہنا ہے کہ تہران نے اسلام آباد کے ساتھ اربوں ڈالر کے گیس پائپ لائن معاہدے کی منسوخی پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا، پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ ختم کیا جا سکتا ہے، تاہم انھوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، معاہدے کے تحت آئندہ سال سے ایران پاکستان کو یومیہ دو کروڑ پندرہ لاکھ کیوبک میٹر گیس برآمد کرے گا، واضح رہے پاکستان کی گذشتہ حکومت نے ایران کے ساتھ ساڑھے سات ارب ڈالر گیس پائپ لائن معاہدہ کیا تھا، لیکن موجودہ حکومت میں یہ معاہدہ ایک بار پھر سرد خانے کی نذر ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ تیئیس سال سے منصوبے پر کوئی خاص پیش رفت بھی نہ ہوسکی، ادھر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بھی اسی سلسلے میں ہونے والا اپنا دورہ تہران منسوخ کردیا۔

مزید پڑھیں