اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے پرتشدد مظاہروں پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف درج ایف آئی آرز میں ضمانت کی 9 درخواستیں مسترد کر دیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے ضمانت کی 3 درخواستیں خارج کر دیں جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اے ڈی ایس جے) محمد سہیل نے عمران خان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی 6 درخواستیں مسترد کر دیں، توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے اور حراست میں لیے جانے کے سبب وہ گزشتہ روز سماعت کے دوران غیر حاضر تھے۔تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اے ڈی ایس جے) محمد سہیل نے توشہ خانہ تحائف کی جعلی رسید سے متعلق کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 ستمبر تک توسیع کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے خلاف تھانہ کھنہ اور بارہ کہو تھانے میں درج مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے ضمانت کی درخواست کی گئی تھی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کراچی کمپنی، رمنا، کوہسار، ترنول اور سیکرٹریٹ تھانوں میں درج ایف آئی آرز میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔استغاثہ نے مو?قف اختیار کیا کہ چونکہ عمران خان جیل میں ہیں اس لیے وہ ضمانت قبل از گرفتاری کے حقدار نہیں ہیں، تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان اپنے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔عدالت میں پی ٹی آئی چیئرمین کی نمائندگی بیرسٹر سلمان صفدر نے کی، انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو ان کے خلاف درج تمام 6 ایف آئی آرز میں ایک جیسے الزامات کا سامنا ہے، پولیس ان معاملات میں عمران خان کی تحقیقات کے لیے اقدامات نہیں کر رہی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہیں ہوئیں،۔
مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج
ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے
شہدادپور: سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے انجکشن ختم ،متعدد سینٹر بند ،عملہ فارغ
فٹبال میچ فکسنگ :ایل سلواڈور نے 14کھلاڑیوں پر تاحیا ت پابندی لگادی
آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل
پاکستان اولمپک تنازع کے حل کےلئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4اکتوبر کو ہوگا
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
نصرت فتح علی خان کی 26ویں برسی منائی گئی
کراچی (پی پی آئی) عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کی 26ویں برسی بدھ کو منائی گئی، اس سلسلے میں شوبز حلقوں نے تقریبات کا اہتمام کیا جس میں نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، پی پی آئی کے مطابق نصرت فتح علی خان کا انتقال 17اگست 1997کو ہوا، وہ 13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے، ان کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے ٹیرف میں اضافے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (پی پی آئی)پاور ڈویژن نے ایک عوامی سماعت کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافے کے لیے ایک روپیہ 52 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کی استدعا کر رہا ہے جس کی منظوری شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی کابینہ نے بڑی غلطی کرتے ہوئے دی تھی جس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ پی پی آئی کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نومنتخب چیئرمین وسیم مختار نے پاور ڈویژن کی درخواست پر عوامی سماعت کی صدارت کی اور وفاقی حکومت کی متعلقہ وزارتوں سے تحریری بیانات حاصل کرنے کے لیے فیصلہ محفوظ کر لیا۔پاور ڈویژن نے 12 ماہ کے دوران کے الیکٹرک صارفین سے تقریباً 25 ارب روپے حاصل کرنے کے لیے اضافی سرچارج طلب کیا، یہ سرچارج اوسطاً 30 روپے فی یونٹ یکساں نیشنل بیس ٹیرف، 3 روپے 23 روپے فی یونٹ فنانسنگ کاسٹ سرچارج اور مختلف ٹیکسز و ڈیوٹیز کے علاوہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے اوپر ہے جو سہ ماہی اور ماہانہ بنیادوں پر بدلتے رہتے ہیں۔
ساتھی اداکارہ پرتشددکاالزام،علیزیشاہ کیخلاف درخواست دائر
اسلام آباد (پی پی آئی) شوبزکی معروف اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کے خلاف مبینہ طور پر تشدد اور دھمکیاں دینے پر قانونی کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکزجی سیون میں ٹی وی ایکٹر منسا ملک نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ علیزینے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان کی طرف جلتا سگریٹ پھینکا،درخواست گزارنے دعویٰ کیا کہ علیزے شاہ نے انہیں کمرے میں جوتیوں کے ساتھ مارا اور اس دوران علیزے منشیات استعمال بھی کر رہی تھی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ’ایور ریڈی پروڈکشن ’‘ کی جانب سے پہلے بھی اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے۔ منسا ملکنے استدعا کی کہ علیزے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سکیورٹی فراہم کی جائے۔
تلاش کریں
خبریں

مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج
مورو: مورو کے قریب سونہری گاﺅں میں چند روز قبل اغوا ہونے شخص کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔سونہری فارم گاﺅں میں ڈاہری اتحاد کی جانب سے پپو ڈاہری،محمد رحیم ڈاہری،سیانو ڈاہری،علی حیدر ڈاہری اوردیگر نے پانج روز قبل لاکھا روڈ سے اغواہونے والے اقبال ڈاہری کی بازیابی کے لئے ٹائرنذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کر کے مورو باندھی روڈ پردھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک تعطل کا شکار ہو گئی ،ان کا مطالبہ تھاکہ مغوی اقبال ڈاہری کو بازیاب کروایا جائے۔
ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے
سنگاپور: فارمولا ون کے ٹرپل ورلڈ چیمپئن سباستین ویٹل اووراسپیڈنگ کے باعث جرمانے کی زد میں آگئے ۔سنگاپور گراں پر ی کے پریکٹس سیشن کے دوسرے راﺅنڈ میںسباستین ویٹل مقررہ اسپیڈ سے زائدپر اپنی کار کو چلایا ،جس کی وجہ سے ان پر 200یورو جرمانہ عائد کردیا گیا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سباستین ویٹل اتنی رقم دس منٹ سے بھی کم وقت میں کماتے ہیں ۔سباستین ویٹل کی سالانہ آمدنی 12ملین یورو ہے جوکہ ایک دن کے حساب سے 32376یو رو بنتے ہیں ۔اسی حساب سے سباستین ویٹل کی فی منٹ آمدنی 22یورو بنتی ہے ۔چنانچہ عالمی چیمپئن کے لئے دو سو یورو کمانا دائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔

شہدادپور: سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے انجکشن ختم ،متعدد سینٹر بند ،عملہ فارغ
شہدادپور: شہداد پور اور ملحقہ علاقوں میں ہیپاٹائٹس کے موذی مرض میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو ادویات نہ ملنے سے حالت تشویش ناک ہو گئی ،متعدد سینٹر بند اور عملہ کوفارغ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پانچ سال قبل صوبے بھر میں ہیپا ٹائٹس کے موذی مرض کے خاتمے کے لئے شروع کیا جانے والا پروگرام دو ماہ سے سرکاری طور پر انجکشن اور ادویات نہ ملنے سے عملاً بند ہو چکا ہے ،ضلع سانگھڑ کے سرکاری اسپتالوں میں قائم سینٹروں میںہیپاٹائٹس کے موذی مراض کی دوائیاں دو ماہ سے مریضوں کو نہیں ملنے کے سبب متا ثرہ لوگ سخت عذاب کی زندگی گذار رہے ہیں ، اس ضمن میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر مریضوں کو مقررہ مدت میں دوائیاں نہیں ملی تو یہ مرض مزیدشدت کے ساتھ ابھر ے گا ۔ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز اسپتال شہدادپور میں تقریبا±چا ر سوکے قریب مریض درج ہیں، اس اسپتال میں ہیپائٹس کی پانچ ہزار روپے کی پی سی آر ٹیسٹ صرف آٹھ سو روپے میںکی جاتی ہے لیکن ادویات اور بھاری قیمت والے انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے غریب اور بے سہار امریضوں کو سخت پریشانی کا سامناہے ۔ادھر پی ایم اے شہداد پور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام شبیر قائم خانی نے حکومت کی توجہ اس امر کی جا نب دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس موذی مرض کے انسداد کے لئے اقدامات کر نا اشد ضروری ہے ، ہیپاٹائٹس پروگرام سے مستقل ادویات اور انجکشن فوری طور پر فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ کام متعلقہ اداروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ترجیحی بنیادوںپر کر نا چاہیے۔

فٹبال میچ فکسنگ :ایل سلواڈور نے 14کھلاڑیوں پر تاحیا ت پابندی لگادی
سان سلواڈور: ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے میچ فکسنگ کے الزام میںملکی ٹیم کے 14 کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ فیڈریشن کے صدر کارلوس مینڈیز کے مطابق میچ فکسنگ کے الزامات میں ملوث 22کھلاڑیوں میں سے 14پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ کھلاڑیوں کے پاس اپیل کے لئے پندرہ دن کا وقت ہے ۔ ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے خلاف اس وقت تحقیقات کا آغاز کیا جب 2010میں امریکا کے خلاف ایک نمائشی میچ میں ایل سلواڈور کو دو ایک سے شکست ہوئی ۔جون 2011میں میکسیکو کے خلاف گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں ایل سلواڈور پانچ صفر سے ہزیمت اٹھانی پڑی ،جبکہ رواں سال فروری میں پیراگوئے کے ایل سلواڈور کو چار ایک سے ہرایا تھا ۔ابتداءمیں میچ فکسنگ کی تحقیقات میں 22کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا ،جن میں سات کھلاڑیوں کو 20دن سے 18ماہ کے لئے معطل کیا گیا جبکہ ایک کھلاڑی کو کلین چٹ دیدی گئی ۔ایل سلواڈور فٹبال ٹیم کے کوچ آگسٹن البرٹو نے کہا ہے کہ ملک کی نئی ٹیم جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور تحقیقات میں شامل کسی کھلاڑی کو نئی ٹیم میں شامل نہیں کیاجائے گا۔

آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل
ممبئی: انڈین پریمئر لیگ فکسنگ اسکینڈل میں سری نواسن کے داماد گروناتھ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ پولیس نے چارج شیٹ میں پاکستانی امپائر اسد رؤف سمیت پندرہ بکیز کے نام فائل کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے فکسنگ اسکینڈل کے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے علاوہ بالی ووڈ اداکار وندو داراسنگھ اور پاکستان امپائر اسد رؤف کا بھی نام شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد رؤف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف اگر کوئی ثبوت ہے تو سب کے سامنے پیش کیا جائے۔ دوسری جانب سری نواسن نے چارج شیٹ پیش ہونے کے بعد کہا ہے کہ گروناتھ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ گروناتھ میاپن فکسنگ الزام میں اپنا دفاع خود کرے۔ ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں پندرہ پاکستانی بکیز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں تاہم فکسنگ سکینڈل کی سماعت اب اکیس نومبر کو شیڈول کی گئی ہے۔

پاکستان اولمپک تنازع کے حل کےلئے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4اکتوبر کو ہوگا
لوزانے: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اجلاس 4 اکتوبر کو ہو گا، پاکستان اولمپک تنازع پر بات ہو گی۔لوزانے ہونے والا اجلاس پاکستان اولمپک تنازع کے حوالے سے خاص اہمیت اختیار کر گیا۔ چار اکتوبر کو آئی او سی کے اجلاس میں پاکستان کے اسپورٹس حکام بھی شریک ہوں گے۔ آئی او سی اجلاس میں بین الصوبائی وزارت کے وزیر ریاض پیرزادہ، عارف حسن اور اکرم ساہی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں حکومت نواز اور حکومت مخالف پی او اے معاملہ حل ہونے کا قوی امکان ہے۔
