لاہور (پی پی آئی)لاہورہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف کیس کی سماعت،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے کارروائی 22اگست تک ملتوی کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ پرویزالہٰی کی نظربندی سے قبل ڈیڑھ دن حراست میں رکھنے پربھی وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔پرویزالہٰی کے وکیل عامر سعید راں نے لاہورہائیکورٹ میں دلائل دیے۔ پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ پرویز الہی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے پرویز الٰہی کا 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
سعید اجمل نے تیز ترین 150وکٹوں میں ریکارڈ قائم کردیا
ٹنڈو محمد خان: جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر مکمل ہڑتال
میرپور خاص : غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی متاثر
ٹنڈو محمد خان: سابق ناظمین کا نئی حلقہ بندی پر شدید تحفظات کا اظہار
وزیر اعلیٰ سندھ کے خلا ف بیا ن کی مذمت کرتے ہیں: صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ
صوبے کے 17اضلاع میں اسپتال قائم کیے جائیں گے: صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 24, 2026
اشتہار
تازہ ترین
وفاقی دارالحکومت سے باہرہاؤسنگ سوسائٹیز کو ”اسلام آباد“ کانام استعمال کرنیکی ممانعت
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی حدود سے باہر واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ”اسلام آباد“ نام کے استعمال سے روک دیا۔ پی پی آئی کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ نام کی تبدیلی سے یہ تاثر ختم ہوگا کہ یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں موجود ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ہاؤسنگ سوسائٹیز رجسٹریشن منسوخی کیخلاف کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اپنے ناموں سے لفظ اسلام آباد ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ سوسائٹیز کے خرچ پر قومی اخبارات میں اشتہار دیئے جائیں کہ یہ سوسائٹیز ”اسلام آباد“ کی حدود میں نہیں، عوامی آگاہی کیلئے اشتہارات مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مرکزی جگہوں پر چسپاں رہیں گے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ”اسلام آباد“ نام استعمال کرکے چالاکی سے عوام کو تاثر دیا جارہا ہے کہ سوسائٹیز اسلام آباد میں واقع ہیں۔عدالت نے اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع 18 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی بھی کالعدم قرار دے دی۔
گلگت بلتستان میں پھنسے برطانوی اور پولش 6کوہ پیماوں کو ریسکیو کرلیا گیا
گلگت بلتستان(پی پی آئی)پاک فوج نے کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر پھنسے بیشتر غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت نکال لیا،۔پی پی آئی کے مطابق ایک مقامی گائیڈ کے ہمراہ ایک پولش اور 4 برطانوی کوہ پیماوں کی ٹیم کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر پھنس گئی تھی، 4 برطانوی کوہ پیماؤں کو برف پوش پہاڑی سلسلہ کنکورڈیا کے مقام جبکہ پولش کوہ پیمااور مقامی گائیڈ کو 17 ہزار فٹ بلند شگر کے مقام سے ریسکیو کیا گیا۔برطانوی کوہ پیماؤں میں جارج ہرسٹ، ڈیوڈ کوپ، اسٹیفن ریان اور ڈیرن کوربی شامل ہیں جبکہ پولش کوہ پیماایڈم مقامی گائیڈ محمد اقبال کے ہمراہ تھے۔آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تمام کوہ پیماوں کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت طبی امداد پہنچاتے ہوئے کوہ پیماوں کو بچا کر ایک نئی مثال قائم کی۔
پاناما جے آئی ٹی کا والیم 10 جاری کرنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (پی پی آئی) پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کیلئے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی کا والیم 10 جاری کرنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 22 اگست کو کرے گا،پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ براڈ شیٹ کمپنی کا مؤقف ہے کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا، براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا اور براڈ شیٹ نے پاناما جے ا?ئی ٹی کا والیم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی،براڈ شیٹ کمپنی والیم 10 کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔یاد رہے کہ جولائی 2017 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں پارٹی صدارت سے بھی فارغ کر دیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

سعید اجمل نے تیز ترین 150وکٹوں میں ریکارڈ قائم کردیا
(October 31, 2013)
شارجہ: پاکستا ن کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے ون ڈے کیرئیر میں 150 وکٹیں حاصل کرلیں۔آف اسپین بولنگ سے جادوگر کا لقب پانے والے سعید اجمل نے ون ڈے کیرئیر میں بھی اپنا زور بازو دکھا دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے 93 ویں ون ڈے کو ایک سو پچاس وکٹوں کے ریکارڈ کے ساتھ یادگار بنا دیا۔ قومی باولر نے جنوبی افریقی بلے باز وائن پارنیل کو شکار کر کے 150 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیدیا۔ سعید اجمل ون ڈے کیرئیر میں تیز ترین 150وکٹیں مکمل کرنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے۔ اس ریکارڈ بک میں وہ چوتھے پاکستانی بولر ہیں جس میں سرفہرست “دوسرا” کے موجد ثقلین مشتاق ہیں۔ جادوگر آف سپنر نے 2008 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا، سعید اجمل کی بہترین کارکردگی 2013 میں بھارت کے خلاف 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔

ٹنڈو محمد خان: جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر مکمل ہڑتال
(October 30, 2013)
ٹنڈو محمد خان: جئے سند ھ متحدہ محا ز کی اپےل پر ضلع ٹنڈو محمد خان مےں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔ ہڑتا ل کے با عث تما م تجا رتی مراکز شاہی بازار ، بان بازار ، چاندنی چوک ، پاکستانی چوک، اناج منڈی، سبزی منڈی ، اسٹےشن روڈ سمےت تما م تجا رتی مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ سڑکو ں پر ٹرےفک بھی معمول سے کم رہا جس کے باعث مسافر وں کو پر ےشانی کا سا منا اٹھانا پڑا ،ہڑتال کے باعث اسکولوں مےںبھی طلبہ و طالبات کی حا ضری کم رہی،ہڑتال کے باعث سندھ ےو رنےوسٹی کے تحت ہو نے والے پر چے بھی ملتوی کر دےے گئے ، ہڑتا ل کے مو قع پر ضلع بھر مےں سےکورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے ، ضلع ٹنڈو محمد خان کے دےگر علا قے بلڑی شا ھ کر ےم ،ٹنڈ و غلا م حےد ر ، شےخ بر کےو ، ملا کا تےا ر ، موےا ، سمےت دےگر علا قو ں مےں بھی ہڑتا ل رہی ۔

میرپور خاص : غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی متاثر
(October 30, 2013)
میرپورخاص: میرپورخاص میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ میرپورخاص شہرمیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اضافہ کر کے 14سے 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گیا ہے تو دوسری جانب گھروں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا نظا م بھی درہم برہم ہو گیا ہے ،جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فائدہ حکومت ، جرائم پیشہ افراد او ر مچھروں کو ہی پہنچ رہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پےشہ افراد شہر یوں کواسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں،حکومت کو بجلی کی بچت ہو جاتی ہے جبکہ عوام ہر جانب سے ازیت کا شکار ہیں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ میرپورخاص شہر میں کی جانے والی غیر قانونی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فوی خاتمہ کیا جائے۔

ٹنڈو محمد خان: سابق ناظمین کا نئی حلقہ بندی پر شدید تحفظات کا اظہار
(October 30, 2013)
ٹنڈو محمد خان: ضلع ٹنڈومحمدخان کی نئی حلقہ بندیوں اور ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل کو ختم کئے جانے کے خلاف سابق ناظمین کی جانب سے شدیدتحفظات کا اظہار کیا گیا۔ سابق ضلع نائب ناظم پیر اشفاق جان سرہندی ،پیر احمد سعید جان سرہند ی ، ڈاکٹر پیر عبدالرحمان جان سرہندی ، پیر ثاقب سجادجان سرہندی ، میر عبدالماجد تالپر ودیگر نے پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی موجودہ حکومت شفاف بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ نہیں رکھتی پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور ایم پی اے سندھ میں ہونے والی حلقہ بندیوں میں مداخلت کررہے ہیں اور من پسند وڈیروں کوخوش کرنے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے پارٹی امیدوار وں کو کامیاب کرانے کے لیے حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں ، یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد 1962میں قائم کی گئی جسے نئی ہونے والی حلقہ بندیوں میں ختم کردیا گیا ،ٹنڈوسائیں داد تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی حوالے سے مشہور یونین کونسلیں جسے صرف اور صرف سیاسی تنگ نظریے کی بنیاد پر ختم کردیا گیا ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل میں ڈپٹی کمشنر آفیس ، میڈیکل کامپلیکس ، انڈس میڈیکل کالج ، سندھ کی بڑی مال پڑی اور پیٹرول پمپ شامل ہیں یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد کو ختم کرکے ایک چھوٹے سے علاقے کو یونین کونسل کا درجہ دینا سمجھ سے بالا تر ہے ٹنڈومحمدخان شہر سے 8کلو میٹر دور علاقے کو ٹنڈو محمدخان کو میونسپل کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد شہر ٹنڈومحمدخان کا حصہ ہے جس میں تمام سرکاری دفاترقائم ہیں، انھوںنے مزید کہاکہ 1962میں قائم ہونے والی ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل کو ختم کرنا صرف اور صرف سیاسی تنگ نظری ہے یونین کونسل ٹنڈو سائیں داد کی عوام اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتی اگر ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل کو پرانی حیثیت میں بحال نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی اور عدالت کا دروازا کھٹکھٹایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے خلا ف بیا ن کی مذمت کرتے ہیں: صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ
(October 23, 2013)
کراچی: صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی سید علی مردان شاہ نے مسلم لیگ فنگشنل کے رہنما امتیاز شیخ کی جا نب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے سے دیئے گئے بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار تک پہنچایا ہے۔اس مو قع پر صو با ئی وزیر سید علی مر دا ن شا ہ نے کہا کہ سید قائم علی شاہ پیپلز پا ر ٹی کے سینئر رہنما ہیں ان کے خلا ف ایسے بیانات با لکل بر دا شت نہیں کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سید قائم علی شاہ نے اپنی پوری زندگی ملک میں جمہوری نظام کے فروغ کے لئے وقف کردی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو بہتر انداز میں جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سید قائم علی شاہ نے طویل عرصے کے دو را ن آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک میں جمہوری نظام قائم کرنے میں پیش پیش رہے ۔انہو ں نے کہا کہ امتیا ز شیخ ایسے بیا نا ت دے کر اپنے آقا ﺅ ں کو خوش کر نے کی کو شش کر رہے ہیں ۔

صوبے کے 17اضلاع میں اسپتال قائم کیے جائیں گے: صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو
(October 23, 2013)
بدین: صوبائی وزیر برائے ماحولیات ، پارلیمانی اموراورانسانی حقوق ڈاکٹر سکندر علی میندھرو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ عام لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے 17اضلاع میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال قائم کےے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدین میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ مذکورہ ہسپتال کی تعمیرکے لیے 1100ملین روپے مختص کےے گئے ہیں جبکہ اس منصوبے کا نوے فیصدکام مکمل ہو چکا ہے اور اسکی تکمیل سے ضلع کے علاوہ ارد گرد کی آبادی کو بھی جدید طرز کی طبی سہولیات مل سکیں گی اور یہ علاقے کا ایک بڑا ماڈل ہسپتال ہوگاجس میں جدید طرز کے سی ٹی اسکین شعبے ، جدید تشخیصی لیبارٹری، اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تقرری کی جائے گی ،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اشفاق میمن ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبد الخالق کھٹی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اعجاز عرسانی ، ڈاکٹر محبوب خواجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدا لرشید شیخ نے بتایا کہ یہ منصوبہ 2014تک مکمل ہوگا اور ہسپتال 47ایکڑز پر مشتمل ہوگا جس میں ڈاکٹروں کے لیے رہائشی اور ن کے بچوں کی تعلیم کے لیے اسکول ، پلے گراونڈ اور دیگر سہولیات بھی میسر ہوں گی، علاوہ ازیں ضلع بدین میں 5ٹراما سینٹر بھی تعمیر کےے جا رہے ہیں ، صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ہسپتال کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا، اس موقع پر صحافیوں کے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ محکمہ صحت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اس لیے ہسپتال کا انتظام ان کے حوالے کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے سول ہسپتال بدین میں لیڈی ڈاکٹر وںس کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے وہاں لیڈی ڈاکٹروںکی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع پر پروفیسر محمد امین چنائی، پروفیسر عبد الباری خان ،عدنان اصغر اور کامران شیخ بھی موجود تھے۔
