وزیر اعلیٰ سندھ کے خلا ف بیا ن کی مذمت کرتے ہیں: صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ

کراچی: صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی سید علی مردان شاہ نے مسلم لیگ فنگشنل کے رہنما امتیاز شیخ کی جا نب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے سے دیئے گئے بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار تک پہنچایا ہے۔اس مو قع پر صو با ئی وزیر سید علی مر دا ن شا ہ نے کہا کہ سید قائم علی شاہ پیپلز پا ر ٹی کے سینئر رہنما ہیں ان کے خلا ف ایسے بیانات با لکل بر دا شت نہیں کرینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سید قائم علی شاہ نے اپنی پوری زندگی ملک میں جمہوری نظام کے فروغ کے لئے وقف کردی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو بہتر انداز میں جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ سید قائم علی شاہ نے طویل عرصے کے دو را ن آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک میں جمہوری نظام قائم کرنے میں پیش پیش رہے ۔انہو ں نے کہا کہ امتیا ز شیخ ایسے بیا نا ت دے کر اپنے آقا ﺅ ں کو خوش کر نے کی کو شش کر رہے ہیں ۔

Next Post

ٹنڈو محمد خان: سابق ناظمین کا نئی حلقہ بندی پر شدید تحفظات کا اظہار

Wed Oct 30 , 2013
ٹنڈو محمد خان: ضلع ٹنڈومحمدخان کی نئی حلقہ بندیوں اور ٹنڈو سائیں داد یونین کونسل کو ختم کئے جانے کے خلاف سابق ناظمین کی جانب سے شدیدتحفظات کا اظہار کیا گیا۔ سابق ضلع نائب ناظم پیر اشفاق جان سرہندی ،پیر احمد سعید جان سرہند ی ، ڈاکٹر پیر عبدالرحمان جان سرہندی ، پیر ثاقب سجادجان سرہندی ، میر عبدالماجد تالپر […]