میرپورخاص: میرپورخاص میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ میرپورخاص شہرمیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا اضافہ کر کے 14سے 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گیا ہے تو دوسری جانب گھروں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا نظا م بھی درہم برہم ہو گیا ہے ،جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فائدہ حکومت ، جرائم پیشہ افراد او ر مچھروں کو ہی پہنچ رہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پےشہ افراد شہر یوں کواسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں،حکومت کو بجلی کی بچت ہو جاتی ہے جبکہ عوام ہر جانب سے ازیت کا شکار ہیں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ میرپورخاص شہر میں کی جانے والی غیر قانونی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا فوی خاتمہ کیا جائے۔
Next Post
ٹنڈو محمد خان: جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر مکمل ہڑتال
Wed Oct 30 , 2013
ٹنڈو محمد خان: جئے سند ھ متحدہ محا ز کی اپےل پر ضلع ٹنڈو محمد خان مےں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔ ہڑتا ل کے با عث تما م تجا رتی مراکز شاہی بازار ، بان بازار ، چاندنی چوک ، پاکستانی چوک، اناج منڈی، سبزی منڈی ، اسٹےشن روڈ سمےت تما م تجا رتی مراکز مکمل طور پر […]
