فٹبال پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے

نئی دہلی :بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے دروازے بند کردئیے

زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے فاتح کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

حکومتی عدم دلچسپی ، ایشین انڈر 16فٹبال ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج ہوگا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

فٹبال پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے

لندن: فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی سمیت پانچ ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے۔ مانچسٹر سٹی نے ہل کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا بغیر کسی گول کے ختم ہونے والے پہلے ہاف نے میچ کو زیادہ سنسنی خیز بنا دیا۔ مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں نے برتری دکھاتے ہوئے پینسٹھ اور نوے منٹ میں گول داغ کر دو صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ نیو کاسل نے فلہم، نارویچ نے ساتھمپٹن کو اور اسٹوک سٹی نے ویسٹ ہام کو ایک صفر سے شکست دی۔ کرسٹل پیلس نے سندر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

مزید پڑھیں

نئی دہلی :بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا

نئی دہلی( پی پی آئی )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ارجنا ایوارڈ دے دیا گیا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کو گذشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں صدر پرناب مکھرجی نے ارجنا ایوارڈ دیا۔ اس سے قبل یہ ملکی سول ایوارڈ یوراج سنگھ کو 2012 اور فاسٹ باﺅلر ظہیر خان کو 2011 میں دیا گیا تھا۔ ویرات کوہلی نے ملکی ایوارڈ ملنے کو اپنی زندگی کا یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا۔ ویرات کوہلی کے علاوہ بھارت کے دیگر کھیلوں میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دینے والوں کو ایوارڈ دیا گیا۔

مزید پڑھیں

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے دروازے بند کردئیے

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دس ستمبر سے شروع ہونے والی ڈھاکاپریمیئر لیگ کے دروازے پاکستانی کھلاڑیوں پر بند کردئیے ۔ بنگلہ دیش بورڈ نے ٹیموں کے مطالبے کے باوجود پاکستان بورڈ سے اجازت طلب کرنے سے انکار کردیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تعلقات خراب سے خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی جو بڑی تعداد میں ڈھاکہ لیگ کھیلتے تھے،اس بار نہیں جاسکیں گے۔

مزید پڑھیں

زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے والے فاتح کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

کراچی:  زمبابوے کے خلاف ٹی20 اورایک روزہ سیریز میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والی فاتح پاکستانی ٹیم کے کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ میڈیا کی جانب سے رابطہ کئے جانے کے باوجود شاہد آفریدی بات کئے بغیر ہی گھر روانہ ہوگئے۔زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اورایک روزہ سیریز کی تکمیل پر اسٹار آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی اور فاسٹ بولر انور علی ہرارے سے کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع پر موجود میڈیا شاہد آفریدی کی تلاش میں سرگرداں رہا لیکن سابق کپتان نے میڈیا سے بات نہ کرنے میں ہی عافیت جانی۔ گھر روانگی کے وقت اسٹار آل راو¿نڈر کافی غصے میں دکھائی دیئے۔ فاسٹ بولر انورعلی نے زمبابوے کے خلاف فتح کو آئندہ کے میچز کے لئے اہم قراردے دیا۔ اسکواڈ میں شامل محمد عرفان، ناصر جمشید، عمر امین،احمد شہزاد، اسد علی اور حارث سہیل لاہور پہنچیں گے۔ زمبابوے کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کھلاڑی زمبابوے پہنچ چکے ہیں ۔

مزید پڑھیں

حکومتی عدم دلچسپی ، ایشین انڈر 16فٹبال ایونٹ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

کراچی( پی پی آئی ) حکومتی عدم دلچسپی کے سبب ایشین انڈر16 کوالیفائنگ فٹبال راﺅنڈ کا کراچی میں انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے پاکستان کو رواں سال اے ایف سی انڈر16 کوالیفائنگ راونڈ کی میزبانی سونپی۔ چارماہ پہلے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پیپلز فٹبال اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کرانے کے لیے سندھ حکومت اوربلدیہ عظمی کراچی کو مطلع کیا لیکن پیپلزاسٹیڈیم میں رینجرز کی رہائش کے سبب سب کچھ تباہ ہوچکا ہے نہ میدان سرسبز ہے، نہ اسکور بورڈ سلامت، جبکہ شائقین کے لیے کرسیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان علی نواز بلوچ کہتے ہیں کہ جب کھیل حکومت کی ترجیحات ہی نہ ہوں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔فٹبال کے ایشیائی عہدے داروں نے20 اگست کواسٹیڈیم کا معائنہ کرنا تھا لیکن انہیں اب تک مدعو نہیں کیا گیا۔ اب سرکار کی روایتی سست روی کے سبب شہرقائد آٹھ سال بھی کسی انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ کی میزبانی نہیں کرسکے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آج ہوگا

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا افتتاحی ٹیسٹ میچ آج (منگل)سے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں دوپہر ایک بجے اِن ایکشن ہوں گی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دونوں اسکواڈز نے فتح اپنے نام کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد اب ٹیسٹ سیریز بھی جیتیں گے۔ دوسری جانب زمبابوے کے کھلاڑیوں کا بورڈ سے میچ فیس تنازع جاری ہے۔ تیسرے ون ڈے سے پہلے انہوں نے اپنی ڈیڈ لائن بڑھاتے ہوئے ٹیسٹ میچوں کے لیے مشروط شرکت کی دھمکی دی تھی۔

مزید پڑھیں