نیویارک(پی پی آئی) غزہ صحافیوں کیلئیحالیہ دور کا سب سے بڑا مقتل بن گیا، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک غزہ میں 34 صحافی مارے جا چکے ہیں، رواں برس جنوری سے اب تک دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 37 ہے۔بین الاقوامی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے غزہ میں صحافیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھا دیا۔پی پی آئی کے مطابق صحافتی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 50 سے زیادہ میڈیا عمارتوں پر جان بوجھ کر بمباری کی ہے۔رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کاکہنا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے ا?غاز سے اب تک 34 صحافی جان کی بازی ہارے جن میں 12اپنی ڈیوٹی پر جبکہ 10 غزہ، ایک اسرائیل اور ایک لبنان میں مارا گیا۔تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا جبکہ میڈیا کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے۔صحافتی تنظیم کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کی یہ تیسری شکایت عالمی عدالت انصاف میں درج کروائی گئی ہے۔قبل ازیں تنظیم نے عالمی عدالت میں سب سے پہلی شکایت مئی 2018 میں کی تھی جب غزہ میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوارن ایک صحافی کی موت ہوئی۔دوسری شکایت مئی 2021 میں درج کروائی گئی جب غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج نے 20 میڈیا کے اداروں کو نشانہ بنایا تھا۔تنظیم نے 2022 میں مغربی کنارے پر فلسطینی صحافی شیریں ابواکلیح کی ہلاکت کے بعد الجزیزہ کی جانب سے جمع کروائی گئی شکایت کو بھی سپورٹ کیاتھا۔صحافتی تنظیموں اور عرب میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنا رہی ہے تا کہ میڈیا کو خاموش کیا جا سکے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کا دنیا کو پتا نہ چل سکے۔
ڈینیل ویٹوری بگ بیش ٹیم برسبین ہیٹ کے کوچ مقرر
117 واں کینٹن میلہ – “نئی انعامی پروگرام خریداروں کو شرکت پر اضافی فوائد پیش کرتا ہے”
جے اے سولر پی وی ماڈیولزنے معیاری کلاس 6 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ پاس کرلیا
اسٹیک این شیک نے پاکستان میں بین الاقوامی توسیع کا اعلان کردیا
“ڈو دی ڈیو” عالمی سطح پر
ڈنمارک کی مدد سے پاکستان میں مقامی صحافیوں میں پیشہ وارانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے نئے میڈیا پروگرام کا آغاز
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
آئی ایم ایف وفد پاکستان میں 15 نومبر تک قیام کرے گا
اسلام آباد (پی پی آئی) اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان کے دورے پر پہنچنے والاعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 15 نومبر تک قیام کرے گا۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف مشن میں 8 افراد شامل ہیں مذاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف آفس کے 2 لوگ بھی شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 10 افراد 15 تاریخ تک پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔، آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
دیکھیں ہم نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس
اسلام آباد (پی پی آئی) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ دیکھیں ہم نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق عام انتخابات 90 دن میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت سے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کرے، ہم انتخابات کی تاریخ نہیں بدلنے دیں گے۔چیف جسٹس کے استفسار پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ مخصوص کی جائے جو پتھر پر لکیر ہو۔ پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق نائیک نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ انہیں صدر مملکت سے الیکشن کی تاریخ سے متعلق مشاورت پر کوئی اعتراض نہیں۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ دیکھیں ہم نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا، کل کو یہ سرخی نہ لگی ہو کہ ان دونوں پارٹیوں میں اتحاد ہو گیا۔
کراچی کے 7 جی پی اوز،7 ایچ پی اوز میں شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کا آغاز
کراچی (پی پی آئی)محکمہ ڈاک کی جانب سے نادرا کے اشتراک سے شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کا آغاز کردیاگیا۔ اس سہولت کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹر جنرل نے بتایا کہ اب کراچی کے عوام نادرا کے دفاتر پر لمبی قطاریں لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اپنے نام، پتہ اور ازدواجی کوائف میں ترامیم شہر کے تمام سات جی پی اوز اور سات مخصوص ایچ پی اوز میں جاکر بھی کرواسکتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کورنگی، گلشن اقبال، حیدری، نیوٹاؤن، صدر سمیت شہر کے تمام سات جی پی اوز میں یہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے صبح نو سے شام چار بجے تک مستعد رہے گا۔۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
ڈینیل ویٹوری بگ بیش ٹیم برسبین ہیٹ کے کوچ مقرر
آکلینڈ:نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈینئیل ویٹوری کوبگ بیش لیگ ٹیم برسبین ہیٹ کے نئے کوچ مقررکردیاگیا۔ ڈینیل ویٹوری نے ورلڈکپ کے فوری بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاتھا تاہم ایک ہفتے کے اندراندرانھیں برسبین ہیٹ نے اسٹورٹ لاکی جگہ انھیں اگلے تین سیزنوں کے لیے ٹیم کاکوچ مقررکردیا۔ ڈینیل ویٹوری نے کہاکہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے اور میں اس کے حوالے سے پرجوش ہوں،انھوں نے کہاکہ میں ابتدائی طورپرآئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرزبنگلور کی کوچنگ کرچکاہوں اوردوبارہ یہی ذمہ داری نبھانے کے لیے بھارت جاﺅں گا،آئی پی ایل کاآغاز8اپریل سے ہوگا۔ڈینیل ویٹوری کو بین الاقوامی کرکٹ میں 705وکٹیں لینے اورسات ہزار سے زائد رنزبنانے کااعزازحاصل ہے۔کوئنزلینڈکرکٹ کے منیجر بریٹ جونزنے کہاکہ ویٹوری کی تقرری سے ہمیں بہت خوشی ہے اوروہ اگلے تین سیزنوں میں کھلاڑیوں کی تربیت اورمنصوبہ بندی میں ہماری مددکریں گے۔
117 واں کینٹن میلہ – “نئی انعامی پروگرام خریداروں کو شرکت پر اضافی فوائد پیش کرتا ہے”
گوانگ چو، چین، 30 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/– چین اور دنیا بھر کے معروف کاروباری ادارے 15 اپریل سے 5 مئی 2015ء تک ہونے والے 117 ویں کینٹن میلے کے لیے جوق در جوق گوانگ چو آئیں گے۔ چین کی سب سے منافع بخش اور معروف تجارتی تقریب — جو اربوں ڈالرز کا کاروبار تخلیق کرنے کے لیے سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے — میں شرکت کرنے کی وجوہات ہمیشہ زبردست رہی ہیں، لیکن اس بار نئے خریداروں کے لیے یہ سفر کرنے پر پرکشش اضافی فوائد ہیں۔ نئے خریداروں کے لیے اشتہاری انعام (اے آر این بی) پروگرام پہلی بار 2014ء کی دوسری ششماہی میں 116 ویں کینٹن میلے میں جاری کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین، یونان، روس اور پولینڈ کے نئے خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اس میں توسیع کی گئی ہے۔ 100 امریکی ڈالرز کے کوپن کے ساتھ جو نقد، خوراک یا خدمات کی وسیع اقسام کے ساتھ قابل تلافی ہے، فوائد وسیع اقسام کے، باآسانی قابل مطالبہ اور پورے کینٹن میلے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے یقینی ہیں۔ گزشتہ سال اے آر این بی پروگرام کے کامیاب اجرا، جو امریکہ سے نئے خریداروں تک محدود تھا، نے 215 نئے شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی، اور ان میں سے کئی نے اس پیشکش پر اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔ “میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں ایک بڑا انعام جیتو ں گا،” خوش باش اور میلے میں پہلی بار شرکت کرنے والے امریکی ہیری نے کہا۔ “میں وطن واپس جانے کے بعد اپنے تمام دوستوں کو ضرور کینٹن میلے کی تجویز دوں گا۔” اے آر این بی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پہلی بار کے متوقع خریداروں کو صرف کینٹن میلے کی ویب سائٹ پر متعلقہ اشتہار پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد انہیں ایک ای-میل موصول ہوگی جس میں ان خدمات کی تفصیل ہوگی جس کے لیے پروگرام کوپن استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کوپنز – جنہیں پیشگی طور پر یا میلے کے دوران خود تلافی کروایا جا سکتا ہے – ہوٹل بکنگ، کار رینٹل، ترجمانی، خدمات، صوبائی دوروں اور ظہرانوں کے بدلے قابل تلافی ہیں، اور نقد کے بدلے بھی ان کا تبادلہ کروایا جاسکتا ہے۔ ایک بات یقینی ہے، کئی پروگرام شرکا 100 ڈالرز کے کوپن کو بالکل اسی طرح دیکھ رہے ہیں جیسا ایک بڑے سے کیک پر چیری۔ میلے کی فیس بک کی ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیری نے کہا کہ “میں نے یہاں آنے سے پہلے کینٹن میلے کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا۔ اے آر این بی پروگرام، اور ساتھ ہی شاندار میلے، کا مطلب ہے کہ مجھے دوگنا انعام ملا۔ میں لازمی واپس آؤں گا!” 117 ویں کینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp اے آر این بی پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/ARNB/index.shtml اے آر این بی سوالات کے لیے: محترمہ گینگ چی +86-20-8913-8625 [email protected] ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے: جناب وو سیاؤینگ +86-20-8913-8628 [email protected]
جے اے سولر پی وی ماڈیولزنے معیاری کلاس 6 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ پاس کرلیا
شنگھائی، 30 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے نمکین دھند کے خلاف مزاحمت رکھنے والے پی وی ماڈولیز نے دہرے معیار آئی ای سی 61701 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ (شدت کی سطح 6) پاس کرلیے ہیں جنہیں ٹی یو وی نورڈ نے کیا۔ جے اے سولر پی وی ماڈیولز صنعت میں یہ ٹیسٹ پاس کرنے والے اولین ہیں اور جے اے آنے والے تجارتی میلوں جیسا کہ انٹرسولر بیجنگ اور شنگھائی میں ایس این ای سی پی وی پاور ایکسپو میں اس بہتر بھروسہ مندی کو نمایاں کرے گا۔ ساحلی علاقوں میں نصب شمسی ماڈیولز نمکین دھند کے اثر کی وجہ سے کارکردگی میں انحطاط اور مختصر زندگی کے بڑے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں، جو شیشے کو دھندلا اور فریم اور جنکشن بکس جیسے اجزاء کو گلا سکتی ہے۔ جے اے سولر کی ماڈیولز اقسام سخت ساحلی موسم کے سامنے جمے رہنے اور توانائی انحطاط کو کم سے کم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ٹی یو وی نورڈ ٹیسٹنگ میں جے اے ماڈیولز نے 2 فیصد سے بھی کم توانائی انحطاط کا مظاہرہ کیا۔ ٹی یو وی نورڈ نے جے اے ماڈیولز پر آئی ای سی 61701 نمکین دھند کٹاؤ ٹیسٹ 6 کی شدت سطح کے ساتھ کیا۔ یہ صنعت میں سب سے بڑا ٹیسٹ ہے، اور 56 دن کے دوران جانچ کے آٹھ چکروں کا حامل ہے۔ دوگنے معیار کا کلاس 6 ٹیسٹ مشکل ہے کیونکہ یہ 112 دنوں کے دورانیے تک پھیلا ہوا ہے۔ جناب جیان سی، صدر جے اے سولر نے کہا کہ “بھروسہ مندی، توانائی پیداوار اور شمسی پی وی ماڈیولز کی زندگی شدید موسم کی وجہ سے بسا اوقات متاثر ہوتی ہے۔ اس ٹیسٹ میں سند حاصل کرنے سے جے اے سولر مصنوعات کی پائیداری اور اعلیٰ معیار کا ایک اور مظاہرہ ہوتا ہے۔ ہم مسلسل پیداواری جدت طرازی کے ذریعے اپنے صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے کامیابی کے ریکارڈ پر فخر کرتے ہیں۔”
اسٹیک این شیک نے پاکستان میں بین الاقوامی توسیع کا اعلان کردیا
سان انتونیو، 27 مارچ 2015ء/پی آرنیوزوائر/– ریستوران کی صنعت میں بہترین برگر شعبے کے بانی اسٹیک این شیک نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں 15 نئے اسٹیک این شیک مقامات کھولے گا۔ اسٹیک این شیک ایم جے ہولڈنگز کے ملحقہ ادارے ایف ایم فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کر چکا ہے، تاکہ “بہترین برگر” کے سلسلے کو پاکستان میں لایا جائے۔ معاہدہ بگلاری کے اسٹیک این شیک کی بین الاقوامی مارکیٹوں میں مسلسل توسیع کا حصہ ہے۔ ایم جے ہولڈنگز نے اسٹیک این شیک کی توسیع کے لیے ایف ایم فوڈز کو ادارے کی حیثیت سے تشکیل دیا اور دیگر غذائی خدمات، مالیاتی خدمات اور ابلاغی خدمات کے اداروں کی ملکیت بھی رکھتا ہے۔ اسٹیک این شیک کے سینئر نائب صدر برائے مارکیٹنگ جے فلینیکن نے کہا کہ “ایف ایم فوڈز پاکستان میں اسٹیک این شیک کے بہترین برگر اور ملک شیک تجربے کو متعارف کروانے کے لیے مکمل شراکت دار ہے۔” برانڈ، جو اپنے اسٹیک برگرز، تازہ فرائیز اور روایتی ہاتھوں سے بنائے گئے ملک شیکس کے لیے معروف ہے (زاگاٹ کی جانب سے نمبر 1) کیو ایس آر میگزین کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق “کیو ایس آر 50 برگر شعبے” میں سرفہرست 5 کارکردگی دکھانے والوں میں شامل ہے جس کی بنیاد فی ریستوراں اوسط فروخت پر ہے۔ ایف ایم فوڈز کے ڈائریکٹر جناب وسیم احمد نے کہا کہ “ہم اسٹیک این شیک کو پاکستانی صارفین میں متعارف کروانے پر بہت خوش ہیں جو اعلیٰ معیار اور ذائقے کو سرہتے ہیں۔ اسٹیک این شیک 80 سال پرانا امریکی برانڈ ہے جو تازگی اور معیار کا مترادف ہے۔ ہم معیار پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر بہترین ممکنہ قیمتوں پر اسٹیک این شیک کا طعام نامہ پیش کرنے کا عہد کرتے ہیں۔” اسٹیک این شیک اپنا پہلا مقام 2015ء میں لاہور میں کھولنے کی توقع رکھتا ہے۔ اسٹیک این شیک کے بارے میں اسٹیک این شیک ایک کلاسیکی امریکی برانڈ ہے، جو ملک اور دنیا بھر میں 500 سے زیادہ ریستورانوں میں بہترین برگرز اور شیکس پیش کرتا ہے۔ 1934ء سے اسٹیک این شیک ہاتھوں سے بنائے گئے بہترین اسٹیک برگرز اور ملک شیکس پیش کرچکا ہے۔ اسٹیک این شیک بگلاری ہولڈنگز (این وائی ایس ای: BH) کا ادارہ ہے۔
“ڈو دی ڈیو” عالمی سطح پر
– ماؤنٹین ڈیو (ر) نے فلم ساز جسٹن لن کے اشتراک میں اسکاٹی لاگو اور شان مالٹو کے ساتھ پہلی عالمی تخلیق سے “ڈو دی ڈیو” کریڈو کو دوبارہ متعارف کروا دیا پرچیز، نیو یارک، 30 مارچ 2015ء/ پی آر نیوزوائر/ — ڈکٹ ٹیپ، ماچس، ایک اسکیٹ بورڈ اور ڈیو (ر) کی ایک بوتل، پہلی نظر میں کچھ مبہم اور غیر واضح سا لگتا ہے۔ البتہ جب ڈیو نیشن دوسری نظر ڈالتی ہے تو وہ مواقع دیکھتی ہے کہ جہاں دوسرے ایک غیر معمولی، فرحت بخش اور زبردست وقت کی تحریک نہیں دے سکتے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150319/183215 ماؤنٹین ڈیو کے پرستاروں کی اس انوکھی صفت کی توضیح کے لیے اپنی نوعیت کا انوکھا لیمونی مشروب “ڈو دی ڈیو” متعارف کروایا جا رہا ہے — مجتمع ہونے کی مشہور صدا اور برانڈ اعتماد – اپنی اولین عالمی برانڈ مہم کے لیے بنیاد کی حیثیت سے دنیا بھر میں ڈیو نیشن کو متحد کررہا ہے۔ “ماؤنٹین ڈیو ہمارے بلین ڈالر برانڈز اور سب سے تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی برانڈز میں سے ایک ہے۔ یہ پاکستان، بھارت اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ امریکہ میں بھی بے مثال قائدانہ پوزیشن کا لطف اٹھاتا ہے، اور مشروبات اور مجموعی طور پر صارفی اشیاء کے شعبے میں بھی ان چند برانڈز میں سے ایک ہے جن کو کسی حقیقی مسابقت کا سامنا نہیں۔ یہ حقیقتا اپنے زمرے میں واحد ہے۔” بریڈ جیک مین،صدر، پیپسی کو گلوبل بیوریجز گروپ (@bradjakeman) نے کہا۔ پہلی عالمی مکمل مارکیٹنگ مہم کے ذریعے ماؤنٹین ڈیو کو ہم آہنگ کرنا اپنے سرفہرست برانڈز میں ازسرنو سرمایہ کاری کرنے، اور اس کے درجے اور طاقت کو بڑھانے سے ہماری وابستگی کا حصہ ہے، جو ہمیں اس طاقتور برانڈ کو اسی جذبے اور تصدیق کے ساتھ آگے بڑھنا جاری رکھنے کی سہولت دے گا جس کی توقع ڈیو نیشن ماؤنٹین ڈیو سے رکھتی ہے۔” عالمی “ڈو دی ڈیو” مہم دو تخلیقی فلمیں رکھتی ہے – روایتی اور ڈیجیٹل دونوں جگہ دیکھنے اور شیئر کرنے کے لیے- جہاں عام “اجزاء” کو ڈیو کی بوتل کے ساتھ جوڑ کو اچھے وقت کی بہترین ترکیب تخلیق کی گئی ہے۔ “فائر بورڈ” — پروفیشنل اسکیٹ بورڈر شان مالٹو کے ساتھ — کرتبوں اور پیچیدہ حرکات کے ساتھ ساحل سمندر پر الاؤ روشن کرتی ہے۔ “ڈائریکشنز” اولمپک سنو بورڈر اسکاٹی لاگو اور کینیڈا کی برفیلی چوٹیوں سے پہاڑ کے دامن میں ایک زندہ دل تقریب تک کا سفر ظاہر کرتی ہے۔ “ڈو دی ڈیو ماؤنٹین ڈیو کے لیے محض ایک اشتہاری نعرے سے کہیں بڑھ کر ہے – یہ ایک برادری کے رویے کی نمائندگی کرتا ہے جو درست انداز میں زندگی کو گزارنا چاہتی ہے،” سائمن لوڈن، چیف مارکیٹنگ آفیسر، پیپسی کو امریکاز بیوریجز نے کہا۔ “اس کے مطابق کہ جو ڈیو نیشن ڈیو سے توقع رکھتی ہے، ہم نے اس عالمی مہم کے لیے مواد تخلیق کیا ہے جس میں تصدیق ہمارا معیار ہے، اور ہم اپنے پرستاروں کو اس کے ساتھ ایک اچھا وقت گزارنے کا موقع دینے کے کا مزید انتظار نہیں کرا سکتے۔” “ڈو دی ڈیو” کو دنیا بھر میں ایک شاندار
ڈنمارک کی مدد سے پاکستان میں مقامی صحافیوں میں پیشہ وارانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے نئے میڈیا پروگرام کا آغاز
کراچی, 27 مارچ 2015 / ایشیانیٹ پاکستان – گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان میں میڈیا کی متاثر کن ترقی اپنے حق میں ایک کامیاب کہانی ہے تاہم صحافیوں میں پیشہ وارانہ مہارت کے فقدان اور ان پر حملوں کی وجہ شورش زدہ علاقوں میں شہریوں کو متحرک میڈیا کے مکمل فوائد نہیں مل رہے۔ پاکستانی میڈیا میں پیشہ وارانہ صحافت کے فروغ اور قابل اعتماد معلومات تک رسائی کے لیے ڈنمارک کی حکومت دو سالہ پروگرام شروع کر رہی ہے۔اس منصوبے کو میڈیا کی ترقی کے لیے کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیم انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ دیگر مختلف اداروں کے ساتھ مل کرلاگو کرے گی۔ اس پروگرام کا آغاز ڈنمارک کے سفیر جسپر مولر سورنسن نے کیا،پروگرام کے آغاز کے موقع پر مباحثے کا بھی اہتمام بھی کیاگیا جس میں اہم میڈیا پروفیشنلز ، سیاسی نمائندوں اور میڈیا کی ترقی کے لیے کام کرنے والے افراد نے حصہ لیا۔مباحثے کے دوران پاکستان میں میڈیا کی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوے شرکاء نے میڈیا میں پروفیشنل ازم کی ضرورت اور جمہوریت کے قیام و استحکام کے لیے میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مباحثے کے دوران اظہارخیال کرتے ہوے ڈینش سفیر جسپرمولرسورنسن نے کہا کہ ڈنمارک کو خوشی ہے کہ ہم پاکستان کے دور افتادہ علاقوں میںمیڈیا کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے صحافیوں میں پروفیشنل ازم کے فروغ کے لیے منصوبے کا آغاز کردیاہے، سفیر سورنسن نے میڈیا کو جمہوری معاشرے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت قرار دیتے ہوے کہاکہ دنیا بھر میں جمہوری معاشرے کی تشکیل میں میڈیاکااہم کردار ہے۔ علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل اور خاص طور پر پاکستان میں تنازعات والے علاقوں میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کا ذکر کرتے ہوے سفیر سورنسن نے کہا کہ علاقائی صحافی اپنے علاقوں میں درپیش سماجی،اقتصادی اور سیاسی مسائل کو زیادہ بہتر طریقے اجاگر کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے اقتدار کی نچلی سطح پر سو اضلاع میں تقسیم سے علاقائی صحافیوں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی علاقائی زبانوں میں میڈیا انسانی حقوق سے محروم طبقات کی آواز کو بلند کرنے اور صوبائی و مرکزی حکومتوں کے اقدامات کے فوائد کی نچلی سطح تک میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ پچھلی دہائی کے دوران متحرک میڈیا نے پاکستان میں معاشی،سماجی اور سیاسی گفتگو میں اہم کردار ادا کیا ہے،لیکن صوبوں میں کام کرنیوالے اکثر صحافیوں کو تربیت کی کمی کے ساتھ کم معاوضے جیسے مسائل کا سامنا ہے علاوہ ازیں پرتشدد حملے بھی ان کو متاثر کر رہے ہیں ،ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دس سال کے ساتھ سو کے قریب صحافی قتل ہو چکے ہیں۔ ڈینش امداد سے شروع ہونے والے دو سالہ پروگرام سے صحافیوں کی تربیت اور تحفظ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق صحافتی ضابطہ اخلاق تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے والی تنظیم انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ 2010سے پاکستان میں صحافیوں کی تربیت اور تحفظ کے لیے کام کررہی ہے،یہ تنظیم سیاسی تبدیلی
