اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا۔پارٹی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہیپی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سابق وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا، سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔
ڈاکٹر رونگ سیانگ سو، ایک افسانے سے بڑھ کر
جے اے سولر اور ایسل انفراپروجیکٹس لمیٹڈ نے 500 میگاواٹ پی وی کے مشترکہ منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے
یونین پے کارڈ یافتگان میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں مفت داخل ہوسکتے ہیں
ہائنان کا پہلا سیاحتی ترقی اشاریہ زبردست تحریک کو ظاہر کرتا ہوا
وِوِڈ سڈنی شہر کو بقعہ نور بناتا ہوا
ایشیا میں سب سے ترجیحی پی وی بزنس پلیٹ فارم ایکسپو سولر 2015ء 9 سے 11 ستمبر کو کوریا میں ہوگا
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حکومت سندھ نے بینوولنٹ فنڈ کی مینوئیل سسٹم سے ادائیگی کا نوٹس لے لیا، آن لائن کرنے کا حکم
کراچی (پی پی آئی)حکومت سندھ نے صوبے بھرکے اضلاع میں بینوولنٹ فنڈ کی مینوئیل سسٹم سے ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے آن لائن کرنے کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں کوائف جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہیپی پی آئی کے مطابق بی فنڈ کی ماہانہ ادائیگی میں برسوں کی تاخیر اور بایو میٹرک کی بجائے لائف سر ٹیفکیٹ کی طلبی کو حکومت نے سال گزشتہ فرسودہ قرار دیتے ہوئے بی فنڈ کی بذریعہ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ بنک سے ادائیگی کا کام شروع کیا تھا لیکن آن لائن پراجیکٹ کو ماتحت بیورو کریسی نے جان بوجھ کے کامیاب نہیں ہونے دیا۔ جس کا نگراں وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا ہے۔
پاکستان شوگر ایڈوائزری بورڈ نئے کرشنگ سیزن کیلئے گنے کی کم سے کم قیمت خرید کا تعین کل کرے گا
کراچی (پی پی آئی) شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس پیر 6 نومبرکی صبح 10 بجے اے بلاک پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے طلب کر لیاہے۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام کے علاوہ کسان بورڈ، فارمرز ایسوسی ایشن، ایوان زراعت کے صدور، کاشتکاران سندھ کی انجمن، سندھ چیمبر آف ایگریکلچر، سندھ آباد کار بورڈ کے نمائندے شرکت کریں گے۔ پاکستان شوگر ایڈوائزری بورڈ نئے کرشنگ سیزن کیلئے گنے کی کم سے کم قیمت خرید کا تعین کرے گا۔
ہنسلو بارو آف لندن کے میئر افضال کیانی کی لاہورآمد
لاہور(پی پی آئی)میئر لندن بار وآف ہنسلو افضال کیانی المصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ روڈ کی دعوت پر خصوصی تقریب میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق وہ اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کیساتھ ساتھ کئی تجارتی اور سماجی تنظیموں کی استقبالیہ تقاریب سے بھی خطاب کریں گے۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
(June 18, 2026)
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ
(June 18, 2026)
ڈاکٹر رونگ سیانگ سو، ایک افسانے سے بڑھ کر
(May 27, 2015)
لاس اینجلس، 26 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– میبو انٹرنیشنل کے صدر جناب کیون سو نے اپنے اہل خانہ کی جانب سے صدر براک اوبامہ اور صدر بل کلنٹن کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے کیون کے والد ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کے انتقال پر اپنی ہمدردی اور نیک خیالات کا اظہار کیا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150522/218111 ایک بانی، جدت طراز، انسان دوست اور وقت سے پہلے کی رہنما شخصیت کی حیثیت سے ڈاکٹر سو کی سائنس کی ترقی سے وابستگی اور برادری میں ان کی قائدانہ حیثیت نے ایسا ورثہ چھوڑا ہے جسے بھلایا نہیں جائے گا۔ ایک معروف حیاتی سائنس دان کی حیثیت سے ڈاکٹر سو نے اپنی زندگی انسانیت کے فائدے کے لیے بے لوث انداز میں صرف کی۔ 1988ء میں شائع ہونے والے اپنے پہلے مضمون “جلنے والے کےنمی کے ذریعے علاج کے طبی استعمالات” سے 2009ء میں انسانی جسم کی بحالی کے حوالے سے شائع ہونے والی تاریخ کی پہلی کتاب “انسانی جسم کی تجدیدی بحالی کی سائنس (ایچ بی آر آر ایس) تک، ان دونوں کو امریکی قومی کتب خانہ برائے طب نے جمع کیا، انہوں نے مرحلہ وار ایچ بی آر آر ایس اور پیٹنٹ پلیٹ فارم تیار کیا جس نے ان گنت زندگیاں بچائیں۔ ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کی وفات ہمیں ایک کسی شخص کی عظمت کے بارے میں آیک قول کی یاد دلاتی ہے۔ ایک شخص کی عظمت اس میں نہیں کہ “وہ کیسے مرا” بلکہ “وہ کیسے جیا۔””جو اس نے حاصل کیا”، وہ نہیں بلکہ “اس نے کیا دیا۔” ڈاکٹر سو اپنے پیچھے ایک شاندار ورثہ چھوڑ گئے ہیں جو فلسفہ، سائنس اور ٹیکنالوجی کا احاطہ کرتا ہےاور ساتھ ساتھ، صرف چین میں، ان کے تجدیدی علاج تقریباً 200 ہزارتربیت یافتہ ماہرین اور لگ بھگ 12,000 ہسپتالوں پر مشتمل مکمل ترقی یافتہ جال بھی، جو ہر روز زندگیاں بچانے کے لیے ان کی سائنس استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سو نے، اپنی ایچ بی آر آر ایس تخلیق کے ذریعے، انسانی تجدید وکے لامحدود امکان کا انکشاف کیا، اور ہمیں یہ علم دیا کہ ہم سب میں تجدیدی زندگی ہے اور ہم اپنی صلاحیت پر اعضاء کی بحالی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر سو ہمیشہ کہتے تھے، “میں کئی سالوں سے ڈاکٹر ہوں، میں نے اپنے ساتھیوں کو یہ کہنے دیا کہ وہ مجھے ڈاکٹر سو پکاریں، تاکہ یہ بات مجھے ہمیشہ یاد رہے اور علاج کے بہترین اثرات کی حامل ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی تلاش اور جدت طرازی پر میری توجہ مرکوز رہے ، یوں مریضوں کی تکلیف کم ہو اور انسانوں کی صحت اور عزت محفوظ ہو۔ اس لیے میں نے خود کو طبی تحقیق سے وابستہ کیا تاکہ مریضوں کی تکلیف کو کم کرنے کی خاطر ڈاکٹروں کے لیے ایسی ٹیکنالوجی اور مصنوعات بنائی جائیں۔” اب جبکہ ڈاکٹر سو جا چکے ہیں، ان کا سائنسی حقیقت کا تاحیات سفر اور دنیا کے لیے بے لوث خدمات کا عظیم مقصد ہمیشہ اس ورثے کو آگے جاری رکھنے میں ہماری رہنمائی کرے گا، اور ان کی دریافت و ایجادات آنے والی نسوں کے فائدے کے لیے برقرار رہیں گی۔ رابطہ: ٹام
جے اے سولر اور ایسل انفراپروجیکٹس لمیٹڈ نے 500 میگاواٹ پی وی کے مشترکہ منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے
(May 26, 2015)
شنگھائی، 25 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک شمسی سیل اور ماڈیول بنانے والی تنصیب کے مشترکہ منصوبے (“جے وی”) کے قیام کے لیے بھارت کے کاروباری شراکت دار ایسل انفرا پروجیکٹس لمیٹڈ(“ای آئی ایل”) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (“ایم او یو”) پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو جے وی کے لیے ایک 500 میگاواٹ کی پیداواری تنصیب کا اعلان کرتا اور فریقین کی ذمہ داریوں کا احاطہ کرتا ہے ۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO معاہدہ شنگھائی میں انڈیا-چائنا بزنس فورم کے موقع پر 16 مئی کو ہوا تھا، جہاں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی، چینی قومی رہنما اور دونوں ملکوں کے تجارتی و کاروباری نمائندگان بھی موجود ہیں، جس میں جے اے سولر اور اس کے شراکت دار ای آئی ایل بھی شامل تھے۔ فورم میں فوٹووولٹیک صنعت میں تعاون کے مواقع پر خصوصی توجہ تھی، جہاں رہنما نے رضامندی ظاہر کی کہ فوٹووولٹیک پارک کا قیام ایجنڈے میں ترجیح ہونا چاہیے۔ فورم میں نمائندگان کی جانب سے بیس سے زیادہ مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جو کل 22 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے نمائندہ ہیں۔ لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO رابطہ: ایریکا ہو، 5888-6095-21-86+,5999-6095-21-86+، [email protected] ؛ [email protected]
یونین پے کارڈ یافتگان میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں مفت داخل ہوسکتے ہیں
(May 26, 2015)
شنگھائی، چین، 25 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے کارڈز کارڈ یافتگان کو ثقافت، فن اور کئی دیگر شعبوں میں شاندار تجربہ اور اضافی قدر کی حامل خدمات دے رہے ہیں۔ یکم جون سے یونین پے کارڈز (62 کے ساتھ شروع ہونے والے کارڈز) کے حامل افراد نیو یارک کا میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ محض اپنے یونین پے کارڈز ظاہر کرکے مفت دیکھ سکتے ہیں، اس امر کا اعلان یونین پے انٹرنیشنل نے 25 مئی کو کیا۔ میٹروپولیٹن میوزیم کئی نامور عجائب گھروں میں سے ایک ہے جہاں یونین پے کارڈ یافتگان کو خصوصی سہولیات ملتی ہیں۔ یکم جون 2015ء سے 31 مئی 2016ء تک یونین پے کارڈ یافتگان عجائب گھر کے داخلے پر اپنے یونین پے کریڈٹ کارڈ اور درست شناخت ظاہر کرتے ایک مرتبہ مفت داخل ہو سکتے ہیں (عجائب گھر کی عام داخلہ قیمت 25 ڈالرز ہے)۔ عجائب گھر، جو 82 ویں اسٹریٹ اور ففتھ ایونیو پر واقع ہے) دنیا کے معروف آرٹ عجائب گھروں میں سے ایک ہے، فن پاروں کا ایسا مجموعہ رکھتا ہے جو 5,000 سالوں سے زیادہ کی عالمی ثقافت کا احاطہ کرتا ہے۔ مہمان عجائب گھر کے اندرمختلف سہولیات کے لیے بھی یونین پےکارڈز استعمال کرسکتے ہیں، جس میں اضافی داخلے بھی شامل ہیں۔ نیو یارک کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک کی حیثیت سے یہ عجائب گھر سالانہ 6.2 ملین مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے، جس میں چین کے سیاح غیر ملکی سیاحوں کے سب سے بڑے گروہ پر مشتمل ہیں۔ یونین پےبیرون ملک جانے والے چینی سیاحوں کے لیے ادائیگی کا ترجیحی برانڈ ہی نہیں، بلکہ یہ ایشیا اور دیگر خطوں کے صارفین میں بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ یونین پے چین کے نائب چیئرمین چین چی نے کہا کہ “یونین پے دنیا کے سرفہرست تین عجائب گھروں کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ یونین پے کارڈ رکھنے والے افراد کو مفت داخلہ یا معلوماتی خدمات، جیسا کہ یادگار اور چینی رہنما نقشے فراہم کیے جائیں۔ یونین پے ثقافت، فنون اور کھیل کے شعبوں میں اپنی شراکت داریاں بڑھانے سے وابستہ ہے، تاکہ اپنے یارڈ یافتگان کو اضافی قدر کی حامل زیادہ خدمات دیں اور ساتھ ساتھ غیر ملکی تاجروں میں بھی مقبولیت حاصل کریں۔” میٹروپولیٹن میوزیم کے ڈائریکٹر اور سی ای او تھامس پی کیمبل نے کہا کہ “ہم میٹروپولیٹن میوزیم میں یونین پے کارڈ یافتگان کا خیرمقدم کرنے پر بہت خوش ہیں۔ میٹ چینی زبان کی رہنما کتب، نقشوں اور ساتھ ساتھ بصری گائیڈز پیش کرنے کے لیے بھی تیار ہے، اور ہمیں امید ہے کہ یہ سہولیات، ساتھ ساتھ عجائب گھر کے شاندار مجموعے اور ہر سال درجنوں نمائشیں، یونین پے کارڈ یافتگان کو ناقابل فراموش تجربہ فراہم کریں گی۔” اس وقت امریکہ میں 80 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ کارڈ یافتگان یونین پے کریڈٹ کارڈز کے ساتھ دستخط کی بنیاد پر، یا پن کی بنیاد پر پن پیڈ کے ساتھ اپنے یونین پے ڈیبٹ کارڈز کے ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے، ادائگی کرسکتے ہیں۔ یونین پے کارڈز امریکہ میں 90 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایم مشینوں پر بھی
ہائنان کا پہلا سیاحتی ترقی اشاریہ زبردست تحریک کو ظاہر کرتا ہوا
(May 26, 2015)
ہائیکو، چین، 22 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — ہائنان کی سیاحتی اتھارٹی نے 20 مئی کو گزشتہ پانچ سالوں میں جزیرے کی سیاحتی ترقی پر ایک اشاریہ رپورٹ جاری کی ہے، جس کا مقصد اپنی سیاحتی صنعت کی ترقی کا جائزہ لینا اور ممکنہ صنعتی سرمایہ کاروں کے لیے حوالہ فراہم کرنا ہے۔ اشاریہ رپورٹ، جو صوبائی جزیرے کے لیے سیاحتی شعبے میں جامع جائزے کی اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے، ظاہر کرتی ہے کہ سیاحتی صنعت کی نمائندہ جدید خدماتی صنعتیں ہائنان کی سب سے بڑی صنعتیں بن چکی ہیں۔ اور صوبے کی سیاحتی وسائل ترقی، سیاحتی مارکیٹنگ صلاحیت اور ساتھ ساتھ سیاحتی استقبال کی گنجائش 2009ء میں اس جزیرے کو بین الاقوامی سیاحتی جزیرہ بنانے کی حکمت عملی کے آغاز سے اب تک واضح انداز میں بہتر ہوئی ہے۔ ہائنان کے سیاحتی ترقی اشاریہ (ٹی ڈی آئی) کے جائزے کا نظام پانچ ابتدائی سطح کے اشاریوں اور 13 ثانوی سطح کے اشاریوں پر مشتمل ہے۔ یہ ہائنان کی سیاحت کی ترقی کو پانچ پہلوؤں سے جانچتا ہے، بشمول سیاحتی وسائل، سیاحتی مارکیٹ، سیاحتی خدمت، ترقی کا امکان اور مجموعی ماحول۔ ہائنان کے صوبائی سیاحتی ترقی کمیشن، چینی قومی مالیاتی معلومات کے مرکز اور سن ہوا نیوز ایجنسی کے ہائنان دفتر کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ رپورٹ کے مطابق ہائنان کا ٹی ڈی آئی 2009ء سے ہر سال اوسطاً 17.95 فیصد جو 2014 میں بڑھتا ہوا 228.34 تک پہنچ گیا ہے، جو ظاہر کررہا ہے کہ ہائنان کی سیاحتی صنعت ایک ترقی کی مستحکم رفتار، ترقی کے روشن امکانات اور مندی کے عالمی اقتصادی رحجان کے مقابلے میں زبردست مزاحمت رکھتی ہے۔ نائب گورنر اور ہائنان کے صوبائی سیاحتی ترقی کمیشن کے ڈائریکٹر لی چی یوان نے کہا کہ رپورٹ ہائنان کے سیاحتی شعبے کی ایک جامع تصویر فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے توقع کی کہ رپورٹ مقامی سیاحتی اتھارٹی کو فیصلہ سازی میں مدد دے گی اور سرمایہ کاری کو معلوماتی ڈیٹابیس سپورٹ فراہم کرے گی۔ چین کے قومی مالیاتی معلومات مرکز کی انڈیکس اکیڈمی کے نائب ڈين کاؤ چین چونگ نے کہا کہ رپورٹ کا مقصد تزویراتی زاویہ نظر سے ہائنان کی سیاحتی صنعت کی ترقی کے رحجان کو جانچنا اور اس کی قدر پیمائی کرنا اور ہائنان کے مستقبل کی ترقی کے بارے میں حوالہ جات فراہم کرنا ہے۔ ذریعہ: ہائنان صوبائی سیاحتی ترقی کمیشن تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=254512
وِوِڈ سڈنی شہر کو بقعہ نور بناتا ہوا
(May 26, 2015)
دنیا کا سب سے بڑا روشنی، موسیقی اور خیالات کا میلہ سڈنی، 22 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– دنیا کا سب سے بڑا روشنی، موسیقی اور خیالات کا میلہ وِوِڈ سڈنی آج شہر کو بقعہ نور بنا دے گا کیونکہ اس 18 روزہ تقریب کا آغاز ہوا چاہتا ہے جس کا شدت سے انتظار ہے، اس سال یہ 22 مئی سے 8 جون تک جاری رہے گا۔ سڈنی کے تاریخی مقامات، اس کی بندرگاہ اور شہری علاقوں کو سہ جہتی پروجیکشن میں تبدیل کیا گیا ہے اور 60 سے زیادہ روشنی کی تنصیب لگائی گئی ہیں جن میں عالمی ورثہ سڈنی اوپیرا ہاؤس کے بادبان بھی شامل ہیں۔ Vivid Sydney 2015: Enchanted Sydney – Customs House (Credit: Destination NSW). اپنے آغاز کے بعد صرف سات سالوں میں وِوِڈ سڈنی ایک مرتبہ پھر روشنی، موسیقی اور خیالات کی بنیاد پر سفر میں دنیا بھر کے مہمانوں کو لے جائے گا۔ گزشتہ سال میلے نے 1.43 ملین افراد کا خیرمقدم کیا۔ نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر برائے تجارت، سیاحت و اہم تقاریب اسٹورٹ آئیرز نے کہا کہ “18 دن و رات کے لیے مہمان ایک ایسے سڈنی کا لطف اٹھائیں گے جس کا تجربہ پہلے کبھی نہیں کیا کیونکہ شہر تخلیق و صاف و شاندار روشنیوں سے سجا ہوا ہوگا۔ ایک حقیقتاً ایسا موقع ہے جسے چھوڑا نہیں جا سکتا اور ایک ایسا بھی جس پر ہمیں فخرہے۔” وِوِڈ سڈنی دی راکس، سرکلر کوے، ڈارلنگ ہاربر، واش بے، وسطی کاروباری ضلع میں مارٹن پلیس، دی اسٹار اینڈ پائرمونٹ کے ساتھ ساتھ 2015ء میں وِوِڈ کے لیے نئے علاقوں تک پھیلا ہوا ہوگا –جیسا کہ چپن ڈيل میں سینٹرل پارک، جسے دنیا کی بہترین طویل قامت عمارت قرار دیا گیا ہے اور شہر کے شمال میں چیٹس ووڈ۔ دنیا بھر کے روشنی فن کاروں کو اپنے تخلیقی خیالات جمع کرانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جن میں سے 16 ممالک کے 140 کو منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ وِوِڈ سڈنی کے دوران اپنا انوکھا کام تخلیق کریں۔ جدید موسیقی کے وِوِڈ میوزک پروگرام میں سڈنی اوپیرا ہاؤس میں وِوِڈ لائیو شامل ہے جو انوکھی کارکردگی اور تعاون ظاہر کرتا ہے، شہر بھر کے مقامات پر 90 سے زیادہ کارکردگی جن میں گریس جونز، سوفین اسٹیونز، ڈینیل جانز اور عظیم آسٹریلوی بینڈدی ہووڈو گروز شامل ہیں۔ وِوِڈ آئیڈیاز سب سے عقلمند و تخلیقی اذہان کو سامنے لاتا ہے، جو بڑے پیمانے پر گفتگو، سیمینار، کانفرنسوں> ورکشاپوں اور فورمز کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ 150 سیشن اور 400 سے زیادہ مقررین کے ساتھ وِوِڈ آئیڈیاز پروگرام کی اہم جھلکیوں میں متعدد بار ایمی جیتنے والے لکھاری میتھیو وینر – سیریز تخلیق کار اور میڈ مین کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور دی سوپرانوس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر، اور ٹائلر برول، وال پیپر اور مونوکل میگزین کے بانی اور اشاعت اور برانڈنگ کی صنعت کی بااثر عالمی شخصیات میں سے ایک، شامل ہیں۔ وینر اور برول تخلیقی صنعت میں اپنی عالمی کامیابی کے حوالے سے خیالات پیش کریں گے۔ Vivid Sydney 2015: Lighting the Sails: Living Mural – Creative Concept & Direction by Universal Everything (Credit: Destination NSW).
ایشیا میں سب سے ترجیحی پی وی بزنس پلیٹ فارم ایکسپو سولر 2015ء 9 سے 11 ستمبر کو کوریا میں ہوگا
(May 25, 2015)
– ایشیائی پی وی مارکیٹ کی حجم میں اضافے کے وقت 20 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے خریداروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی سیول، جنوبی کوریا، 22 مئی 2015ء/ پی آرنیوزوائر — 2015ء کی دوسری ششماہی میں سب سے بڑی شمسی توانائی نمائش انٹرنیشنل سولر انرجی ایکسپو اینڈ کانفرنس (ایکسپو سولر www.exposolar.org) 9 ستمبر (بروز بدھ) سے 11 ستمبر (بروز جمعہ) تک تین دن کے لیے کن ٹیکس کوریا میں منعقد ہوگی۔ 20 سے زیادہ ممالک، بشمول چین، یورپ، جاپان، مشرق وسطیٰ اور امریکہ، کے 320 سے زیادہ ادارے ‘ایکسپو سولر 2015ء’ (www.exposolar.org) میں شرکت کریں گے ، جو اس سال اپنا ساتویں سالگرہ کا جشن منا رہی ہے۔ 28,000 سے زادہ غیر ملکی اور کوریائی خریداری اور مہمان نمائش میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ سال کینیڈین سولر، جے ایس پی وی اور ڈی اے کیو او سولر جیسے عالمی پی وی ساخت گروں، شمڈ، اسیس گروپ اور ڈی کے ایس ایچ جیسے سازوسامان فراہم کنندگان اور ٹاپ سولر اور ایس-پی وی جیسے تعمیراتی اداروں نے ایکسپو سولر 2014ء میں متعدد مصنوعات و حلوں کی نمائش کی تھی جس نے خود کو ایشیا میں ترجیحی پی وی کاروباری نمائش منوایا تھا، نتیجہ خریداروں کے ساتھ مذآکرات کے ذریعے 850 ملین ڈالرز سے زیادہ کی مصنوعات و حلوں کی کل فروخت کی صورت میں نکلا۔ دریں اثناء، 2015ء کے دوران صنعت بحال ہونا متوقع ہے کیونکہ پی وی ذخیرے کی افراط میں تخفیف ہوگی۔ ساتھ ہی اس سال کی نمائش کا پی آر دورانیہ بڑھا دیا گیا تھا کیونکہ درخواستیں بہت پہلے قبول کرلی گئی تھیں، اور نمائش کنندگان فوائد اٹھانے کے شدت سے خواہاں تھے، جیسا کہ خریداروں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے مواقع۔ نتیجتاً، متعدد نئی درخواستیں اور ادارے جو رواں سال نمائش میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرے گے، گزشتہ سال کے مقابلے میں واضح طور پر کافی بڑھ گئے ہیں۔ مزید برآں، امریکہ، جرمنی چین اور جاپان کے ساتھ ساتھ کوریا سے بھی 30 سے زیادہ ماہرین ‘پی وی ورلڈ فورم’ میں پیش ہوں گی جو اس کے ساتھ منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی پی وی کانفرنس ہے۔ ایکسپو سولر کے بارے میں ایکسپو سولر 2015ء (www.exposolar.org) کلیدی ایشیائی ممالک اور کوریا کے شمسی توانائی کے شعبے کے اہم اداروں کی بدولت ان اداروں کے لیے ترجیحی مقام ہے جو ایشیا میں اپنی موجودگی کو بڑھانے اور کاروبار کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایکسپو سولر 2015ء 9 سے 11 ستمبر 2015ء کو کوریا انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر (کن ٹیکس)، سیول، کوریا میں منعقد ہوگی۔ ایکسپو سولر 2015ء کے باے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.exposolar.org
