یونین پے کارڈ یافتگان میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں مفت داخل ہوسکتے ہیں

شنگھائی، چین، 25 مئی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے کارڈز کارڈ یافتگان کو ثقافت، فن اور کئی دیگر شعبوں میں شاندار تجربہ اور اضافی قدر کی حامل خدمات دے رہے ہیں۔ یکم جون سے یونین پے کارڈز (62 کے ساتھ شروع ہونے والے کارڈز) کے حامل افراد نیو یارک کا میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ محض اپنے یونین پے کارڈز ظاہر کرکے مفت دیکھ سکتے ہیں، اس امر کا اعلان یونین پے انٹرنیشنل نے 25 مئی کو کیا۔

میٹروپولیٹن میوزیم کئی نامور عجائب گھروں میں سے ایک ہے جہاں یونین پے کارڈ یافتگان کو خصوصی سہولیات ملتی ہیں۔

یکم جون 2015ء سے 31 مئی 2016ء تک یونین پے کارڈ یافتگان عجائب گھر کے داخلے پر اپنے یونین پے کریڈٹ کارڈ اور درست شناخت ظاہر کرتے ایک مرتبہ مفت داخل ہو سکتے ہیں (عجائب گھر کی عام داخلہ قیمت 25 ڈالرز ہے)۔ عجائب گھر، جو 82 ویں اسٹریٹ اور ففتھ ایونیو پر واقع ہے) دنیا کے معروف آرٹ عجائب گھروں میں سے ایک ہے، فن پاروں کا ایسا مجموعہ رکھتا ہے جو 5,000 سالوں سے زیادہ کی عالمی ثقافت کا احاطہ کرتا ہے۔ مہمان عجائب گھر کے اندرمختلف سہولیات کے لیے بھی یونین پےکارڈز استعمال کرسکتے ہیں، جس میں اضافی داخلے بھی شامل ہیں۔

نیو یارک کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک کی حیثیت سے یہ عجائب گھر سالانہ 6.2 ملین مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے، جس میں چین کے سیاح غیر ملکی سیاحوں کے سب سے بڑے گروہ پر مشتمل ہیں۔ یونین پےبیرون ملک جانے والے چینی سیاحوں کے لیے ادائیگی کا ترجیحی برانڈ ہی نہیں، بلکہ یہ ایشیا اور دیگر خطوں کے صارفین میں بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

یونین پے چین کے نائب چیئرمین چین چی نے کہا کہ “یونین پے دنیا کے سرفہرست تین عجائب گھروں کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ یونین پے کارڈ رکھنے والے افراد کو مفت داخلہ یا معلوماتی خدمات، جیسا کہ یادگار اور چینی رہنما نقشے فراہم کیے جائیں۔ یونین پے ثقافت، فنون اور کھیل کے شعبوں میں اپنی شراکت داریاں بڑھانے سے وابستہ ہے، تاکہ اپنے یارڈ یافتگان کو اضافی قدر کی حامل زیادہ خدمات دیں اور ساتھ ساتھ غیر ملکی تاجروں میں بھی مقبولیت حاصل کریں۔”

میٹروپولیٹن میوزیم کے ڈائریکٹر اور سی ای او تھامس پی کیمبل نے کہا کہ “ہم میٹروپولیٹن میوزیم میں یونین پے کارڈ یافتگان کا خیرمقدم کرنے پر بہت خوش ہیں۔ میٹ چینی زبان کی رہنما کتب، نقشوں اور ساتھ ساتھ بصری گائیڈز پیش کرنے کے لیے بھی تیار ہے، اور ہمیں امید ہے کہ یہ سہولیات، ساتھ ساتھ عجائب گھر کے شاندار مجموعے اور ہر سال درجنوں نمائشیں، یونین پے کارڈ یافتگان کو ناقابل فراموش تجربہ فراہم کریں گی۔”

اس وقت امریکہ میں 80 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ کارڈ یافتگان یونین پے  کریڈٹ کارڈز کے ساتھ دستخط کی بنیاد پر، یا پن کی بنیاد پر پن پیڈ کے ساتھ اپنے یونین پے ڈیبٹ کارڈز کے ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے، ادائگی کرسکتے ہیں۔ یونین پے کارڈز امریکہ میں 90 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایم مشینوں پر بھی قبول کیے جاتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے:  http://www.unionpayintl.com

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog