لاہور(پی پی آئی)دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کیمپ 14اکتوبر سے غنی انسٹی ٹیوٹ گراونڈ لاہور میں لگے گا،پی پی آئی کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم 20اکتوبر کو بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوگی۔
طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے چاہیے: شاہ اویس نورانی
خواتین یونیورسٹی میں سالانہ رنگا رنگ اسپورٹس فیسٹول
آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے تعصب کی تحقیقات شروع
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچواںویمن فٹ بال ٹورنامنٹ
میامی ٹینس : سرینا ولیمز اور ماریا شراپواسیمی فائنل میں پہنچ گئیں
شماریات کو ملک میںتحقیقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے: بین الاقوامی شماریاتی کانفرنس
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سندھ میں موجودغیر قانونی‘ افغان باشندوں کو ملک بدری سے قبل کراچی، سکھر میں رکھنے کا فیصلہ
کراچی(پی پی آئی)حکومت سندھ نے غیر قانونی افغان تارکین وطن کی ملک بدری سے قبل ٹھہرانے کے لیے کراچی اور سکھر میں ’رہائشی مراکز‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ میں ہونے والے اجلاس میں سندھ سے غیر قانونی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی نگرانی کے لیے سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق کہ فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ جمع کرے گی، اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اس عمل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گی۔ذرائع نے مزید کہا کہ 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد تمام غیر ملکیوں کو افغانستان واپس روانہ کرنے کے لیے چمن بارڈر پر پہنچانے سے قبل ان کی چھان بین کی جائے گی۔
سندھی ادبی سنگت اور گرہوڑ ادبی فورم کے تحت ایوب خاصخیلی کے ساتھ شام آج منائی جائے گی
ہنگورنو(پی پی آئی) سندھی ادبی سنگت اور گرہوڑ ادبی فورم کے تحت سندھی کے منفرد سفرنامہ نگار، مترجم اور کلام فیض احمد فیض کے حافظ محمد ایوب خاصخیلی کے ساتھ ایک شام ہفتہ 14اکتوبر کوسہ پہر 3بجے گورنمنٹ ہائی اسکول ہنگورنو میں منائی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق سندھی ادبی سنگت اور گرہوڑ ادبی فورم نے ادب دوست حلقوں نے شرکت کی اپیل کی ہے۔
غیر قانونی تارکین وطن کو ہر صورت ملک بدر کرنے کا فیصلہ، 16 اکتوبر کو جائزہ اجلاس طلب
کراچی (پی پی آئی) حکومت سندھ نے فیصلہ کیا گیاہے کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ہر صورت ملک بدر کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو سندھ میں کسی بھی صورت میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 16 اکتوبر کو اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)

طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے چاہیے: شاہ اویس نورانی
(March 27, 2014)
حیدرآباد: جمعیت علمائے پاکستان ( اویس نورانی گروپ) کے سکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو نے چاہئیں ‘ آپریشن کا نتیجہ ہمیشہ خراب نکلا ہے ۔ پریٹ آباد حیدرآباد میں اپنی جماعت کے صوبائی اجلاس سے خطاب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے کہاکہ ہم حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اس مرتبہ دونوں طرف سے سنجیدگی دکھا ئی جارہی ہے قوم کی نظریں مذاکرات کی کامیابی پر ہے تاکہ جلدا ز جلد ملک میں امن قائم ہو ،انھوں نے کہاکہ افہام و تفہیم سے مسئلہ کا حل نکلنا چاہیئے بندوق کی نوک پر شریعت نافذ نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی آپریشن سے کبھی اچھا نتیجہ نکلا ہے ،انھوں نے کہاکہ ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے بالخصوص سندھ کی حالت تشویشناک ہے جہاں عوام کی جان و مال کی حفاظت میں حکومت ناکام نظر آتی ہے تھر میں جو کچھ حالت ہوئی ہے وہ دنیا کے سامنے ہے کرپشن و بدانتظامی نے وہاں قحط کی صورتحال پیدا کی وہاں اب بھی فنڈز کا ناجائز استعمال ہورہا ہے، اگروہاں فلاحی تنظیمیں نہ ہوں تو حالات مزید خراب ہو جائیں سیلانی ‘ چھیپا‘ ایدھی اور دوسرے فلاحی اداروں نے تھر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے ،انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو مرکز اور صوبہ سندھ میں کئی مرتبہ حکمرانی کا حق ملاہے ،سندھ میں تو یہ مسلسل کئی برسوں سے اقتدار میں ہیں لیکن عوام کو صاف پانی نہیں دے سکے ،عالمی اداروں سے ملا فنڈ بھی یہ کھا گئے انھوں نے حیدرآباد شہر کی حالت پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ جو اس شہر کے سیاسی ٹھیکیدار ہیں انھوں نے مسائل کے سوا حیدرآبادکے عوام کو کچھ نہیں دیا انھو نے کہا کہ جے یو پی کو میرے والد نے منظم کیا لیکن کچھ لوگوں نے اپنی جماعت الگ بنالی ہے جبکہ مجلس عاملہ اور شوریٰ کے اراکین کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے ،انھوں نے کہاکہ ہمارا 29مارچ کو کراچی میں ہو نے والے جلسہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، انھوں نے کہاکہ ہمارے دروازے سب پر کھلے ہیں وہ آئیں تو دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں ،نھوں نے کہاکہ آج ہمارا صوبائی سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں تنظیم سازی پر زور دیا گیا ہے ہم رابطہ عوام سے قبل اپنے تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں،پریس کانفرنس میں جے یو پی کے صوبائی صدر مفتی ابراہیم ‘ کرامت راجپوت ‘ ابراہیم شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

خواتین یونیورسٹی میں سالانہ رنگا رنگ اسپورٹس فیسٹول
(March 27, 2014)
کراچی: کراچی میں نجی خواتین یونیورسٹی کے سالانہ رنگا رنگ اسپورٹس فیسٹول کا اختتام ہوگیا۔پانچ روزہ اسپورٹس فیسٹول کے اختتامی روز یونیورسٹی کی آرٹس اورڈی فارمیسی کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کا فائنل کھیلا گیا، آرٹس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہو ئے۔چھ اوورز میں نوے رنزبنائے۔ جواب میں فارمیسی کی ٹیم صرف پینسٹھ رنز بنا سکی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انھوں نے اسپورٹس فیسٹیول کے دوران خوب محظوظ ہوئیں۔ ایسے ایونٹ کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیئے۔ تقریب کے اختتام پر فیسٹیول میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔مہمان خصوصی سینیٹر نسرین جلیل نے فاتح ٹیموں میں میڈلزاور انعامات تقسیم کئے۔

آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے تعصب کی تحقیقات شروع
(March 26, 2014)
دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بنگلا دیش کی جانب سے دیگر ملکوں کے جھنڈے لہرانے پر پابندی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میزبان ملک بنگلہ دیش کی طرف سے مہمان کھلاڑیوں کو سپورٹ سے روکنے کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی میزبان ملک کرکٹ شائقین کو اپنی رائے کے اظہار سے نہیں روک سکتا ، جنٹل مین کھیل کو سیاست کی نظر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچواںویمن فٹ بال ٹورنامنٹ
(March 26, 2014)
کوئٹہ: کوئٹہ میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچواں ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ۔ ٹورنامنٹ کے راونڈ میچ میں بلوچستان یونائیٹڈ اور روشنی کلب کے درمیان مقابلہ ہوا، بلوچستان یونائیٹڈ نے روشنی کلب کو شکست دے دی۔ بلوچستان یونائیٹڈ کلب کے کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم کے پے در پے گول کئے اور چار صفر سے میچ اپنے نام کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رفعت نے دو جبکہ فہمیدہ اور شیل نے ایک ایک گول کیا۔ویمن فٹ بال میچ کے مہمان خصوصی وزیر تعمیرات آغا عرفان کریم نے کھلاڑیوں کی کاکردگی کو سراہا۔ کو ئٹہ کے گرلز کالج میں جاری ایونٹ کا فائنل11 جون کو کھیلا جائے گا۔

میامی ٹینس : سرینا ولیمز اور ماریا شراپواسیمی فائنل میں پہنچ گئیں
(March 26, 2014)
میامی: امریکہ کی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور روسی ٹینس کوئین ماریا شیرا پووا میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ میامی ٹینس میں ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی ففتھ سیڈڈ ایجلی کیوکربر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ایک اور میچ میں روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ مردوں کے چوتھے راﺅنڈ میں ٹاپ سیڈ سپین کے رافیل نڈال نے اٹلی کے فابیو فوجنینی کوجبکہ سربیا کے سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ نے سپین کے ٹومی روبریڈو کو شکست دیتے ہوئے ایونٹ کے ٹاپ 8 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈ کے اینڈی مرے نے فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا کو سٹریٹ سیٹس مات دی۔ جاپان کے کی نیشیکوری نے سپین کے فورتھ سیڈڈ ڈیوڈ فیرر کو اور یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگوپولو نے تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ نے امریکہ کے دراز قد جان اسنر کو ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

شماریات کو ملک میںتحقیقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے: بین الاقوامی شماریاتی کانفرنس
(March 26, 2014)
کراچی: ڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جاری تین روزہ بین الاقوامی شماریاتی سائنس کانفرنس آج اختتام پذیر ہوئی۔کانفرنس میں ماہرین اور مقررین نے شعبہ طب میں شماریاتی تحقیق کو ملک میں مختلف بیماریوں پر قابو پانے کی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اس ضمن میںنہ صرف شماریاتی تحقیق سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے بلکہ ملک میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے اور ملکی ترقی کیلئے معاون ثابت ہو سکتی ہے۔اسلامی ممالک کی تنظیم برائے سوسائٹی آف شماریاتی سائنسز (ائی ایس او ایس ایس )نے پاکستان کو شماریات کے حوالہ سے بین الاقوامی برادری کے برابر لاکھڑا کیاہے ۔یہ کانفرنس ڈاﺅ یونیورسٹی نے اسلامی ممالک کی تنظیم برائے سوسائٹی آف شماریاتی سائنسز ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، فیڈرل اردو یونیورسٹی اور پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے باہمی اشتراک سے اوجھا کیمپس کراچی میں منعقد کی ۔ کانفرنس میں نیپال، ملائیشیا، چین، قطر اور دیگر مختلف ممالک سے ماہرین اور مقررین نے شمارتی سائنسز پر اپنے مقالوں سے شرکاءکوآگاہ کیا۔تقریب میںماہرین اور مقررین سمیت یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین سمیت طلباو طالبات نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ڈاﺅ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر مسعود حمید خان سمیت دیگر ماہرین نے اظہار خیال کیا۔ پروفیسر مسعود حمید خان نے کہا کہ شماریات کوملک میں پیدائش، اموات، مختلف بیماریوں اور اس پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ تحقیقی سرگرمیوں میں بھی بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔