کراچی: کراچی میں نجی خواتین یونیورسٹی کے سالانہ رنگا رنگ اسپورٹس فیسٹول کا اختتام ہوگیا۔پانچ روزہ اسپورٹس فیسٹول کے اختتامی روز یونیورسٹی کی آرٹس اورڈی فارمیسی کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کا فائنل کھیلا گیا، آرٹس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہو ئے۔چھ اوورز میں نوے رنزبنائے۔ جواب میں فارمیسی کی ٹیم صرف پینسٹھ رنز بنا سکی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انھوں نے اسپورٹس فیسٹیول کے دوران خوب محظوظ ہوئیں۔ ایسے ایونٹ کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیئے۔ تقریب کے اختتام پر فیسٹیول میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔مہمان خصوصی سینیٹر نسرین جلیل نے فاتح ٹیموں میں میڈلزاور انعامات تقسیم کئے۔
Next Post
طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے چاہیے: شاہ اویس نورانی
Thu Mar 27 , 2014
حیدرآباد: جمعیت علمائے پاکستان ( اویس نورانی گروپ) کے سکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو نے چاہئیں ‘ آپریشن کا نتیجہ ہمیشہ خراب نکلا ہے ۔ پریٹ آباد حیدرآباد میں اپنی جماعت کے صوبائی اجلاس سے خطاب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے […]

