کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں مین ہول کے ڈھکن نہ ہونے سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ بلدیاتی حکام کی غفلت اور لاپروائی سے یومیہ درجنوں افراد باالخصوص موٹر سائیکل سوار زخمی ہو تے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق شہر کے متعدد علاقوں میں مین ہولز کے ہزاروں ڈھکن غائب ہیں۔
نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو ہراکر ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی
مصباح الحق نے تیسرے ون ڈے میں کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کرلئے
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت روانہ ہوگئی
ارجنٹائن فٹ بال لیگ:بوکا جونیئرز اور لانوس کے درمیان میچ ڈرا
امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزکا اپنی بہن وینس ولیمزکے ساتھ نمائشی میچ
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست خارج
کراچی (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست خارج کر دی۔عامر لیاقت کی تیسری بیوہ دانیہ عامر نے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔پی پی آئی کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو یہ درخواست غیرموثر ہوچکی۔دانیہ عامر کے وکیل نے کہا کہ عدالت مہلت دے تو کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں، اہم معاملہ ہے اور چاہتے ہیں پوسٹ مارٹم ہو، وجوہات سامنے آئیں۔جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اب تک تو باڈی ڈی کمپوز ہوچکی ہو گی۔دانیہ عامر کے وکیل نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔
ناپا نے ”صاف ہوا کا عالمی دن برائے نیلگوں آسمان“ منایا
کراچی (پی پی آئی نیشنل اکیڈمی آف پرزن ایڈمنسٹریشن (ناپا) لاہور نے ”صاف ہوا کا بین الاقوامی دن برائے نیلگوں آسمان“ منایا یہ دن ماحول سے جڑی انسانی صحت کی خرابی سے آگاہی کے دن کے طور پر ہر سال منایا جاتاہے۔پی پی آئی کے مطابق ناپا نے آگاہی واک کا اہتمام کیا جس میں ا سٹاف، طلبہ و طالبات، پولیس افسران اور عوام نے شرکت کی اور آلودگی کم کرنے سے متعلق پمفلٹ تقسیم کئے۔
ہنڈی حوالہ کاروبار پر کریک ڈاؤن سے ترسیلات زر بڑھنے کی توقع
کراچی (پی پی آئی)ہنڈی حوالہ کے کاروبار پر حالیہ کریک ڈاؤن سے اگلے ماہ ترسیلات زر بڑھنے کی توقع ہے،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جولائی کے مقابلے اگست کے مہینے میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، پی پی آئی کے مطابق گزشتہ ماہ ترسیلات زر میں 3 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ایک سال سے ترسیلات زر میں ہر ماہ کمی ریکارڈ کی جا رہی تھی جبکہ اگست میں کچھ بہتری دیکھی جا رہی ہے، جولائی کے مقابلے اگست کے مہینے میں ترسیلات زر 3.1 فیصد اضافے سے 2 ارب 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں، جولائی 2023ء میں ترسیلات زر تقریباً 2 ارب 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھیں، رواں مالی سال جولائی تا اگست ترسیلات زر 21 اعشاریہ 50 فیصد کمی سے 4 ارب 12 کروڑ ڈالر رہیں۔ماہانہ بنیادوں پر پاکستان میں ریکارڈ ترسیلات زر اپریل 2022 میں 3 ارب 10 کروڑٰ ڈالر آئی تھیں اسی مالی سال یعنی مالی سال 2022 میں ریکارڈ 31 ارب ڈالر ترسیلات زر پاکستان کو موصول ہوئی تھیں۔
تلاش کریں
خبریں

نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو ہراکر ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
(December 9, 2013)
سان میگوئیل: نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کوپانچ ایک سے شکست دے کر ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ سان میگوئیل میں کھیلے گئے فائنل میں اولمپک چیمپئن نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود ہاکی رووز کو زیر کیا۔ انگلینڈ نے میزبان ارجنٹائن کو شکست دے کربرونزمیڈل جیتا۔

ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی
(December 2, 2013)
لاہور: دورہ جنوبی افریقا سے ایک روزہ سیریز جیتنے کے بعد کرکٹرز کی وطن واپسی شروع ہو گئی ،قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سیریز جیتنے کے باوجود ٹیم میں مستقل مزاجی نہ آ سکی۔لاہور ائیر پورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا جنوبی افریقا میں سیریز جیتنا بہت بڑی بات ہے تاہم ٹیم کو بیٹنگ میں بہت محنت کی ضرورت ہے،باولنگ کے جادوگر سعید اجمل نے بھی جنوبی افریقا سے سیریز جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا،ان کا کہنا ہے کہ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش ہے،بیٹنگ پر کافی محنت کر رہے ہیں۔ آل راونڈر شاہد آفریدی تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر تبصرہ کرنے والے کیا کبھی میچ نہیں ہارے،ٹیم کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد، عمر اکمل، ناصر جمشید بھی لاہور پہنچ گئے ہیں، قومی ٹیم کے مینیجر معین خان کراچی پہنچے۔

مصباح الحق نے تیسرے ون ڈے میں کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کرلئے
(December 2, 2013)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے تیسرے ون ڈے میں 79 رنز بنا کر کئی ریکارڈ توڑ دیئے۔ کپتان نے رواں سال نصف سنچریاں بنانے کا قومی ریکارڈ توڑ دیا جبکہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا قومی ریکارڈ یونس خان جبکہ عالمی ریکارڈ گیری کرسٹن اور سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔ سینچورین میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں بلے بازوں کے فلاپ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز کی اننگز کے دوران کئی سنگ میل عبور کئے اور کئی منزلوں کے قریب پہنچ گئے۔ مصباح الحق نے رواں سال تیرہ نصف سنچریاں سکور کرکے سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا قومی ریکارڈ قبضے میں کیا جبکہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ قومی ریکارڈ یونس خان کے پاس جبکہ عالمی ریکارڈ کے مالک گیری کرسٹن اور سچن ٹنڈولکر تھے۔ مصباح الحق سال میں ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ٹاپ پوزیشن پر موجود ویرات کوہلی سے چودہ رنز کی دوری پر ہیں۔ مصباح سال میں چوبیس چھکے لگا کر سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جارج بیلی اور روہت شرما تیس چھکوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت روانہ ہوگئی
(December 2, 2013)
لاہور: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گئی،کپتان عمر بھٹہ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ جیت کر قوم کو خوشی دیں گے۔چھ دسمبر سے نئی دہلی میں شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت روانہ ہوئی۔روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جونئیر ہاکی ٹیم کے کوچ منظور الحسن نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز کافی اہمیت کے حامل ہیں۔کوچ منظور الحسن نے کہا کہ سینئرز کے ساتھ پریکٹس کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں۔کپتان عمر نے کہا کہ ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے،لڑکوں نے بہت محنت کی ہے،جیت کیلئے پر امید ہیں،کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ تمام کھلاڑی مکمل فارم میں ہیں۔

ارجنٹائن فٹ بال لیگ:بوکا جونیئرز اور لانوس کے درمیان میچ ڈرا
(December 2, 2013)
بیونس آئرس: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز اور لانوس کی ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔ارجنٹائن میں کھیلے گئے فٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ،کھیل کے 23ویں منٹ میں میزبان ٹیم لانوس کے کھلاڑی گلوریمو نے پہلا گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی ، بوکا کی جانب سے سٹرائیکر ایمانوئیل نے گول سکور کر کے حساب برابر کیا۔لانوس کے نے باسٹھویں منٹ میں شاندار کک لگا کر گیند جال میں پھینکی اور برتری دو ایک کی لیکن اس کے تین منٹ بعد ہی بوکا کے کھلاڑی نے سنسنی خیز گول کر کے مقابلہ دوبارہ برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا ،لیگ میں لانوس کی ٹیم دوسری پوزیشن پر ہے۔

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزکا اپنی بہن وینس ولیمزکے ساتھ نمائشی میچ
(December 2, 2013)
بیونس آئرس: عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اپنی بہن وینس ولیمزکے ساتھ نمائشی میچ کھیلا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں دونوں بہنوں نمائشی میچ میں حصہ لیا،دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد نے ایونٹ میں شرکت کی۔وینس ولیمز ڈانس کرتے ہوئے کورٹ میں داخل ہوئیں تو انکے منفرد انداز سے مداح محظوظ ہوئے۔عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے 15 سالہ ٹینس کیرئیر میں 17 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیے جبکہ ان کی بہن وینس سات بار اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔
