حب/لورا لائی(پی پی آئی)بلوچستان حکومت اور پلاٹینیم مائننگ کمپنی کے ساتھ فلورائٹ کی کان کنی کے اربوں روپے مالیت کے معاہدہ کے تحت لورالائی کے علاقے میختر سے فلورائٹ نکالا جائے گا جسے اسٹیل سمیت دیگر دھاتوں میں استعمال کے قابل بنانے کے لیے بلوچستان کے ضلع حب میں کارخانہ بھی لگایا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق علاقے میں فلورائٹ کے ذخائر کا تخمینہ 16 لاکھ ٹن لگایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر 50 سے 60 ہزار ٹن فلورائٹ حاصل کرکے مرحلہ وار پیداوار بڑھائی جائے گی۔اس طرح مقامی لوگوں اور انجینئرز کو روزگار ملے گا۔حب انڈسٹری میں فلورائٹ کو پراسیس کرکے اسے ایسڈ گریڈ فلورائٹ کیمیکل کی شکل میں تبدیل کیا جائے گا۔یہ کیمیکل لوہے، اسٹیل اور دیگر دھاتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اپ گریڈ فلورائٹ کو برآمد بھی کیا جائے گا۔ فلورائٹ کو عام طو رپر فلوراسپار کہا جاتا ہے اس کے ٹھوس پہاڑ نہیں ہوتے یہ زمین اور پہاڑوں میں رگوں کی صورت میں پائے جاتے ہیں۔اگر کان کنی درست طریقے سے نہ کی جائے تو ذخائر کے اوپر ملبے کا بوجھ بہت زیادہ ہوجاتا ہے پھر اس کا نکالنا بہت مشکل اور غیر منافع بخش ہو جاتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا جوائنٹ وینچر معاہدہ ہے جس میں معدنیات کی کان کنی کے ساتھ ساتھ اس کی ویلیو ایڈیشن کی جائے گی جو 3 ارب روپے سے زائد کا منصوبہ ہے۔
پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ
کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر
پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئن ایجگز نے رواڈا کو 0-3سے شکست دیدی
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلا ف ہوم سیریز کا اعلان
ڈنمارک کی تیراک کا 200 میٹر بیک اسٹروک سوئمنگ میں نیاعالمی ریکارڈ
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تیزی، ہر بستی اور گلی میں کتوں کی بہتات
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ شہر کی ہر بستی اور گلی میں کتوں کی بہتات ہے کوئی روک تھام کرنیوالانہیں۔پی پی آئی کے مطابق آوارہ کتوں کی شکایت سے متعلق ہیلپ لائن بھی غیر فعال ہے۔ کتوں کی روک تھام کے لیے قوانین بنائے گئے عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت عالیہ کے حکم پر34 سرکاری اسپتالوں میں ویکسین فراہم کرنیکادعویٰ کیا گیا لیکن آج بھی صوبے کے اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہیں ہے۔
جدیدبایو میٹرک سسٹم کی بجائے لائف سرٹیفکٹ کافرسودہ طریق کار ہنوز رائج
کراچی (پی پی آئی) سندھ میں معذوری کے باعث ریٹائرسرکاری ملازمین اور دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے ملازموں کی بیواؤں کوبینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی تاخیر اور طوالت کا شکارہے،ہر ماہ تنخواہ یاپنشن کی طرح بذریعہ بنک ادائیگی نہیں ہوتی بلکہ ڈپٹی کمشنر آفس بلواکر بذریعہ چیک ادائیگی کی جاتی ہے اور بایو میٹرک سسٹم اپنانے کی بجائے لائف سرٹیفکٹ مانگا جاتاہے نیزبینوولنٹ فنڈ کئی کئی ماہ بسا اوقات تو سال سال بھر بعد ادا کیا جاتا ہے حالانکہ حاضر ڈیوٹی سرکاری ملازموں کی تنخواہ سے کٹوتی ہرمہینے ان کی تنخواہ سے ہو تی ہے کی جاتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے بیواؤں اور معذور سرکاری ملازمین کوبینوولنٹ فنڈ کی وصولی میں مشکلات درپیش ہیں۔
ریلوے نے آج سے کرائے بڑھاد یئے،پی آئی اے کا بڑھانے پر غور
کراچی (پی پی آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی ٹرینوں کے 2ستمبر سے کرائے بڑھا دئیے ہیں جبکہ پی آئی اے حکام کرائے بڑھانے پرغور شروع کردیا ہے اوراسی ہفتہ فیصلہ متوقع ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے پر عملدرآمد 2 ستمبر سے ہو گا۔
تلاش کریں
خبریں
بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف
خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(پی پی آئی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیساتھ عیدی بونس دینے کا بھی فیصلہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی طرف سے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 20 ہزار سے کم تنخواہوں والے ملازمین کیلئے 15 فیصد جبکہ اس سے زیادہ وصول کرنے والے ملازمین کیلئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہی کہ پی ایچ ایف کی طرف سے عیدالفطر کے مو قع پر ملازمین کو سپیشل بونس بھی ملے گا۔ اعلان کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر
لاہور(پی پی آئی )قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ ٹیم کی کھلاڑیوں کا کوچ سے کوئی اختلاف نہیں تھااور باسط علی کا استعفیٰ دینا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔کپتان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ ورلڈ کپ میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءمیر نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس ٹیم ورک کی بدولت ہی ہمیں فتح حاصل ہوئی ہے۔ ثنا ءمیر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے قبل تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی بدولت مدمقابل ٹیموں کو شکست دینے میں آسانی ہوئی۔

پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
کابل(پی پی آئی )افغانستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے اعلامئے کے مطابق آٹھ دسمبر کو ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دونوں بورڈز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد ہورہا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نور محمد مراد کا کہنا ہے کہ انہیں فل ممبر ملک کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،ہار یاجیت اہم نہیںبلکہ کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئن ایجگز نے رواڈا کو 0-3سے شکست دیدی
ایمسٹرڈیم (پی پی آئی ) ڈچ فٹ بال لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن اےجگز نے حریف ٹیم روڈا کو تین صفر سے شکست دے کر ایونٹ کی درجہ بندی میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔ایمسٹرڈیم میں ہونے والے میچ کی ابتدا کافی تیزی سے ہوئی جس کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری کی جدوجہد کا آغاز کیا۔ پہلے ہاف کے آٹھویں منٹ میں ریکارڈو وین نے بال نیٹ میں پہنچا کر اپنی ٹیم ایجگز کو ایک صفر کی برتری دلادی۔ بائیس منٹ بعد کپتان نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دگنا کردی جس کے بعد اسکور بورڈ پر پہلے ہاف کے اختتام تک مزید کوئی تبدیلی نہ ہوسکی۔دوسرے ہاف میں روڈا نے میچ میں واپسی کی اپنی کوششوں کو انتہا تک پہنچا دیا جس کے دوران انہتتر ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک مڈ فیلڈر ویلیم نے ضائع کردی۔ مقابلہ ختم ہونے سے صرف سات منٹ قبل ایجگز نے گول کر کے میچ کا اسکور تین صفر کر دیا جس میں مزید کوئی پیش رفت فائنل وسل تک نہ ہوسکی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلا ف ہوم سیریز کا اعلان
لاہور(پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دو ٹی ٹونٹی، پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سات دسمبر سے بیس جنوری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹی ٹونٹی میچز گیارہ اور تیرہ دسمبر کو دبئی میں کھیلے جائے گے جب کہ پہلے دو ون ڈے میچز اٹھارہ اور بائیس دسمبر کو شارجہ، تیسرا ون ڈے بیس دسمبر کو دبئی جب کہ چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ پچیس اور ستائیس دسمبر کو ابو ظہبی میں ہوں گے۔ تین ٹیسٹ میچز کی سریز کا پہلا میچ اکتیس دسمبر کو دبئی دوسرا آٹھ جنوری کو ابوظہبی اور تیسرا سولہ جنوری کو شارجہ میں شیڈول ہے۔

ڈنمارک کی تیراک کا 200 میٹر بیک اسٹروک سوئمنگ میں نیاعالمی ریکارڈ
بارسلونا(پی پی آئی) ڈنمارک کی تیراک نے 200 میٹر بیک سٹروک سوئمنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں ڈینمارک کی رکی پیڈرسن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ انھوں نے 200 میٹر بیک اسٹروک سیمی فائنل مقابلے میں مقررہ فاصلہ 2 منٹ 19 اعشاریہ ایک ایک سیکنڈز میں طے کیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکہ کی ریبیکا سونی کے پاس تھا۔ رکی پیڈرسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ نیا ریکارڈ قائم کر کے بہت خوش ہیں۔
