کابل/اسلام آباد (پی پی آئی) افغانستان کی جانب سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد پاک افغان بارڈ کھولے جانے کی توقع ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستانی ناظم الامور سے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان وزیر خارجہ نے انسانی بنیادوں پر بارڈر کھولنے کی درخواست کی، افغان درخواست پر طورخم بارڈر کراسنگ دوبارہ کھلنے کا قوی امکان ہے۔افغان عبوری حکومت کے وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف معاندانہ کارروائیوں کے لئے استعمال نہیں ہو گی۔
17ویں سندھ گیمز دسمبر میں کراچی میںکرانے کا اصولی فیصلہ
بیٹسمینوں کو اپنی تیکنیک بہتر بنانے کی ضرورت ہے : عامر سہیل
پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری
قومی شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ٹی 20معرکہ آج برپا ہوگا
ارجنٹائن فٹبال لیگ : نیوویلز کی ٹیم کو ٹیگرے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال دوستانہ میچ کے لئے ارجنٹائن پہنچ گئے
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے 25 غیر ملکیوں کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لے لیا اور اب تک 57 غیر قانونی مقیم غیر ملکی اڈیالہ جیل منتقل کیے جا چکے،اس حوالے سے بتایا گیا کہ زیر حراست غیر ملکیوں کو ان کے ملک بھجوانے کے انتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں، پاکستان میں قیام ملکی قوانین کے مطابق ہی ممکن ہے، غیر قانونی رہائش پذیر افراد کی معاونت کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے، رہائشی، مالی اور روزگار کی شکل میں غیر قانونی مقیم افراد کو معاونت کرنا جرم ہے۔
مسلم لیگ ن61 ستمبر کو یوم نجات کے طور پر منا ئے گی
اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن 16 ستمبر کو یوم نجات کے طور پر منا ئے گی گو کہ باضابطہ طور پر یہ دن بطور یوم نجات منانے کی اپیل تو نہیں کی گئی ہے البتہ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ چیف جسٹس کی تبدیلی سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہو گا اور ملک میں انصاف کا بول بالا ہو گا، عمر عطا بندیال کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد16 ستمبر کو یوم نجات کے طور پر منا ئیں گے۔
پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی علیہ رحمہ کا سالانہ عرس مبارک منایا گیا
کراچی (پی پی آئی) بزم مہریہ گولڑویہ، جماعت اہلسنت اور تحفظ ختم نبوت فورم کے تحت فاتح قادیانیت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی علیہ رحمہ کا سالانہ عرس مبارک منایا گیا،پی پی آئی کے مطابق محمد انور پٹنی، مفتی سید شاہ حسین گردیزی و دیگر نے فضائل و مناقب فاتح قادیانیت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی علیہ رحمہ بیا ن کئے اور تحفظ ختم نبوت میں ان کی خدمات کو سراہا۔
تلاش کریں
خبریں
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا
(June 28, 2026)
پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی
(June 28, 2026)
ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
(June 28, 2026)

17ویں سندھ گیمز دسمبر میں کراچی میںکرانے کا اصولی فیصلہ
(November 20, 2013)
کراچی: سندھ اسپورٹس بورڈ نے 17ویں سندھ گیمز آئندہ ماہ کے وسط میں کراچی میں کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔باوثوق ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان چند روز میں متوقع ہے ۔ سندح اسپورٹس ذرائع کے مطابق سندھ میں قائم دو صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنوں کے ساتھ ساتھ 33سے زائد کھیلوں کی متوازی ایسوسی ایشنز کی آپسی چپقلش کی وجہ سے سندھ اسپورٹس نے ایونٹ کو خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ کھیل نے ابتدائی ہوم ورک بھی مکمل کرلیا ہے ۔

بیٹسمینوں کو اپنی تیکنیک بہتر بنانے کی ضرورت ہے : عامر سہیل
(November 20, 2013)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی بلے بازوں کی تیکنیک درست کرنا لازمی ہوگیاہے ،جبکہ واٹمو ر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں عامر سہیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے قومی ٹیم کو درپیش یکساں نوعیت کے مسائل کے باوجود ہیڈ کوچ واٹمور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیاب نہ ہوسکے ،اب وقت آگیا ہے کہ ان کی جگہ کسی اور کو آزمایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ ،ناصر جمشید ،عمر امین اور عمر اکمل کی بیٹنگ تیکنیک اچھی نہیں ہیں ،جس کی وجہ سے بیٹنگ لائن کی کمزوریاں بدستور برقرار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں اعلٰی سطح پر تبدیلیوں کے بغیر ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ہے۔

پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری
(November 20, 2013)
لاہور: پی سی بی نے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر،پریس سیکریٹری اور بورڈ ممبران کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ۔پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق انہیں انتخابات کے لئے پی سی بی کا خط مل گیا ہے اور الیکشن شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ دو دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک ملک بھر کی 36ایسوسی ایشنز کے صدور ،سیکریٹریز اور خزانچی ووٹ ڈالیں گے ۔

قومی شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ٹی 20معرکہ آج برپا ہوگا
(November 19, 2013)
جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج (بدھ) کھیلا جائے گا۔ افتتاحی ٹی ٹوئنٹی جوہانسبرگ میں شیڈول ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ مختصرترین فارمیٹ کا دوسرا اور آخری شو بائیس نومبر کو کیپ ٹاون میں دیکھا جائے گا۔ قومی شاہین ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کلین سویپ شکست کا بدلہ لینے کے لئے پرعزم ہیں جس کی تیاریوں کے لیے اسٹارز نے اپنی خامیاں دور کرنے کی خوب محنت کی۔ میزبان پروٹیز کے اے بی ڈویلیئرز اس سیریز سے محروم ہو سکتے ہیں۔ چوبیس نومبر سے ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا۔ دوسرا مقابلہ ستائیس جبکہ آخری معرکہ تیس نومبر کو ہو گا۔ ون ڈے کے قومی قائد مصباح الحق بھی جیت کے لیے پرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ افریقی ٹیم کو ان کی سرزمین پر ہرا کر اپنے ناراض شائقین کو خوش کر دیں گے۔ دوسری جانب میزبان ٹیم نے تجربہ کار آل راونڈ جیک کیلس کی واپسی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ سپر اسٹار کھلاڑی سے ان کا بولنگ اور بیٹنگ اٹیک مضبوط ہو گا۔

ارجنٹائن فٹبال لیگ : نیوویلز کی ٹیم کو ٹیگرے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
(November 19, 2013)
بیونس آئرس: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں نیو ویلز اولڈ بوائز کی ٹیم ٹیگرے سے اپ سیٹ شکست کے بعد پہلی سے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔بیونس آئرس میں ہونیوالی فٹ بال چیمپئن شپ کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔کھیل کے بیسویں منٹ میں اولڈ بوائز کی ٹیم نے پہلا گول کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کی جس کے بعد ٹیگرے کی جانب سے رامیرو نے شاندار گول سکور کر کے اسکوربرابر کیا۔دوسرے ہاف میں ٹیگرے کے کھلاڑی ڈیاز نے پنلٹی پر گول سکور کر کے برتری دو ایک کی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی،لیگ میں اپ سیٹ ناکامی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اولڈ بوائز کی ٹیم پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال دوستانہ میچ کے لئے ارجنٹائن پہنچ گئے
(November 19, 2013)
بیونس آئرس: اسپین کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال ارجنٹائن پہنچ گئے، بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔رافیل نڈال ان دنوں دورہ جنوبی امریکہ پر ہیں جس میں وہ ارجنٹائن پہنچے تو بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا کہنا تھا کہ وہ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کی تیاری کر رہے ہیں۔رافیل نڈال ارجنٹائن میں ڈیوڈ نیلبینڈین سے دوستانہ میچ کھیلیں گے جس کے بعد چلی میں ان کا سربین سٹار نوواک جوکووچ سے بھی فرینڈلی میچ شیڈول ہے۔