کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ نون نے کراچی اورسندھ میں تنظیمی اور سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کی حکمت عملی طے کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پی پی کی پنجاب میں بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر مریم نواز،رانا مشہود سمیت کئی مرکزی رہنماؤں نے سندھ کی اہم سیاسی شخصیات سے رابطے کیے ہیں، ن لیگ نے آئندہ ماہ سے کراچی اور دیگر شہروں میں کنونشن کے انعقاد پر بھی کارکنان سے رائے مانگی ہے نیزمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں مریم نواز،رانا مشہود کی کراچی و سندھ کے دیگر اضلاع میں اسی ماہ آمد بھی متوقع ہے۔
پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے سے دوچار
ہاکی فیدریشن کوملنے والاپیسہ اب کلبوں کودیاجائیگا
انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس کا بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر سے معاہدہ
ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
افغان حکومت کی پاکستانی فٹبال ٹیم کو دورے کی اجازت دیدی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شانسی فینجیو — دنیا کو چین کے ذائقے سے لطف اندوز کریں
تائی یوان، چین، 4 ستمبر 2023ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– شانشی فینجیو کو مسلسل پانچ مرتبہ قومی الکوحل کی تشخیص کے میلے میں قومی شہرت یافتہ شراب قرار دیا گیا ہے۔ چین میں “چار مشہور بائی جیو (چینی شراب کی ایک قسم)” میں سے ایک کے طور پر، فینجیو واحد چینی بائیجیو ہے جو 6،000 سالوں سے مسلسل گزر رہا ہے، جو عالمی شراب ثقافت کی تاریخ میں ایک عظیم معجزہ ہے.
6,000 سال قبل، فینجیو صوبہ شانسی کے ژنگ ہواکون میں پیدا ہوا تھا ، جس کے آباؤ اجداد نے “چھوٹے منہ اور تیز نچلے کلش” کے ساتھ ابتدائی اناج الکوحل تیار کیا تھا۔ فینجیو کی شراب سازی کی ٹیکنالوجی دوسرے چینی بائیجیو کی پیداوار کی بنیاد ہے۔
فینجیو نہ صرف مشہور چینی بائیجیو کا ایک شاندار نمائندہ ہے ، بلکہ صاف ذائقے والی شراب بنانے والا قومی معیار بھی ہے۔ اپنی طویل شراب سازی کی تاریخ، شاندار شراب سازی کی تکنیک، عمدہ معیار کے ساتھ، فینجیو دنیا میں “سب سے صاف، خالص ترین، صحت مند اور سب سے زیادہ تہذیب یافتہ” مشہور شراب بن گیا ہے.
ماخذ: فین جیو گروپ
تصویری منسلکات لنکس: https://iop.asianetnews.net/view-attachment?attach-id=442030
چودھری پرویز الٰہی کا پمز میں طبی معائنہ، سخت سکیورٹی میں واپس اٹک جیل روانہ
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو طبی معائنے کے بعد واپس اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق آج صبح اٹک جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پرویز الٰہی کو سخت سکیورٹی میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ بھی کئے۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب 45منٹ تک ہسپتال میں رہے، اس موقع پر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں واپس اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔
عدم تحفظ کا شکاربالائی سندھ کی ہندو برادری نے نقل مکانی شروع کر دی
جیکب آباد (پی پی آئی)بالائی سندھ میں صدیوں سے آباد ہندو برادری امن وامان کی مخدوش صورتحال اور عدم تحفظ کے باعث اپنا کاروبار کو ختم کرکے دوسرے اضلاع میں شفٹ ہور ہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے کا کہنا ہے کہ جیکب آباد ، شکارپور اورکندھکوٹ و دیگر اضلاع میں ہندو برادری صدیوں سے آباد ہے اورآڑھت کا زیادہ تر کاروبار ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں کا ہی ہے مگر چند عشروں سے ہندو برادری کو اغوا،ڈکیتی اورتاوان کی دھمکیوں کا سامناہے جس کے باعث ہندو تاجراپنا کاروبار بڑے شہروں میں شفٹ کررہے ہیں اور بیشتر تاجر تومنتقل بھی ہوچکے ہیں جو رہ گئے ہیں وہ بھی شفٹ ہونے کا سوچ رہے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا
(June 28, 2026)
پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی
(June 28, 2026)
ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
(June 28, 2026)

پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد
(August 19, 2013)
پریٹوریا( پی پی آئی)پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر گرل فرینڈ قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔جنوبی افریقہ کے آسکر پسٹورئس کو اپنی گرل فرینڈ کے قتل کے الزام مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کے ٹرائل کی تاریخ تین مارچ مقرر کی ہے۔ اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران پسٹورس کے خلاف کافی شواہد ملے ہیں۔ پولیس چھبیس سالہ آسکر پسٹورس پر رواں سال ویلنٹائن ڈے پر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے سے دوچار
(August 16, 2013)
زمبابوے( پی پی آئی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ زمبابوین کرکٹرز نے میچ فیس میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سیریز کے کنڈیشننگ کیمپ کا بائیکاٹ کردیا۔ زمبابوین اخبارکے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے زمبابوین کرکٹرز کا کیمپ منگل سے شروع ہونا تھا لیکن کھلاڑیوں نے بقایا جات کی ادائیگی اور میچ فیس میں پانچ ہزار ڈالرز کے اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیمپ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میچ فیس میں اضافے کے بعد ہی پاکستان کیخلاف سیریزمیں شرکت کریں گے۔ زمبابوین کرکٹرز کو گزشتہ ایک ماہ سے تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی۔ کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کی میچ فیس میں پانچ ہزار جبکہ ون ڈے کی میچ فیس میں تین ہزار ڈالرز اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ نے گزشتہ ماہ کھلاڑیوں کے معاہدوں میں توسیع کی تھی لیکن کھلاڑی مطالبات پورے ہونے تک نئے معاہدوں پر دستخط کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان جاری تنازعے کے باعث ٹیم کے اعلان میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔

ہاکی فیدریشن کوملنے والاپیسہ اب کلبوں کودیاجائیگا
(August 16, 2013)
اسلام آباد( پی پی آئی)وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے۔ ہاکی فیڈریشن کو پیسہ دینا بند کر کے کلبوں کو دیا جائے گا۔وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ دسمبر میں ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے۔ ہاکی فیڈریشن کو پیسہ دینا بند کرکے کلبوں کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ہی پنجاب گیمز بھی ہونگے۔

انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس کا بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر سے معاہدہ
(August 16, 2013)
لندن( پی پی آئی) انگلش کاﺅنٹی ایسیکس نے بھارت کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز گوتھم گھمبیر کی خدمات حاصل کر لیں۔ گوتم گھمبیر کو نیوزی لینڈ کے ہمیش ردر فورڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گوتم گھمبیر کی 20 اگست کو ایل وی کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں نارتھمپٹن شائر کیخلاف میچ میں شرکت متوقع ہے۔گوتھم گمبھیر نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایسکس کی کی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
(August 16, 2013)
زیورخ( پی پی آئی)ڈوپنگ سکینڈلز میں بھارت بلیک لسٹ کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت ڈوپنگ کے باعث بلیک لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں روس کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کے 43 کھلاڑی ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں جبکہ روس کے 44 کھلاڑی معطل ہیں۔

افغان حکومت کی پاکستانی فٹبال ٹیم کو دورے کی اجازت دیدی
(August 16, 2013)
کابل( پی پی آئی)افغان حکومت نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے دورہ کابل کی اجازت دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی ۔ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ سے قبل پاکستان فٹبال ٹیم بنگلہ دیش سے دو میچز کی سیریز منسوخ ہوچکی ہے ایسے میں اب صرف افغانستان کیخلاف کھیل کر گرین شرٹس کو میچ پریکٹس کا کچھ موقع مل سکے گا۔ افغانستان کیخلاف میچ بیس اگست کو کابل میں ہوگا۔

