سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے آج مسلسل چھٹے ہفتے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو سیل رکھ کر کشمیریوں مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔ پی پی آئی کے مطابق قابض انتظامیہ نے اس خوف سے کہ جامع مسجد سرینگر میں لوگوں کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے جامع مسجد کی انجمن اوقات کو مسلسل چھٹے جمعہ بھی مسجد کے دروازے کھولنے کی اجازت نہیں دی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فارو ق کوبھی آج گھر میں نظر بند رکھا گیا۔انجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مسجد کو مسلسل سیل رکھنے اور میر واعظ عمر فاروق نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔دریں اثنا اسرائیل کی طرف سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف سرینگر کے علاقے ہمنہ میں مرکزی امام بارہ کے سامنے پرامن احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔
عالمی انٹرپرائز کے مرکز نے4.3 ٹریلین ڈالر کی قدر کے پہلی عالمی پلیٹ فارم سروے جاری کر دی
میگاپورٹ اور اے ایم ایس-آئی ایکس کی عالمی ایس ڈی این-ممکن الاسٹک انٹرکنکشن اور انٹرنیٹ ایکسچینج سروس کی فراہمی کے لیے شراکت داری
37 واں چین بین الاقوامی فرنیچر میلہ (گوانگ چو) دو نمائشی مراکز میں ہوگا
اے ایس ایکس میں مندرج ہولسٹا اور سوئس بیکری اجزا کے ماہر ویریپین نے کم ترین گلیکیمک انڈیکس (جی آئی) کی حامل کلین-لیبل سفید روٹی بنانے کے لیے انقلابی نسخے کا اعلان کردیا
میکروجین کا بڑے پیمانے پر جینوم تجزیے اور طبی سیکوئنسنگ سروس کو تیز کرنے کے لیے ایڈیکوجینوم کے متعدد ڈریجین پروسیسرز لاگو کرتا ہوا کا انتخاب
اے پی آر انرجی حصص یافتگان نے کنسورشیم حصول، نجکاری کی منظوری دے دی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب،پی پی کو صوبہ کی ہر نشست پر چیلنج کرنے کی حکمت عملی وضع
کراچی (پی پی آئی) سندھ میں پیر پگارا کی زیر قیادت قائم گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں ن لیگ سے مفاہمت کے حوالہ سے تحفظات پائے جاتے ہیں اور اتحاد میں شامل بعض شخصیات کا موقف ہے کہ سندھ میں ن لیگ تن تنہا الیکشن نہیں لڑ سکتی اس لئے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی بجائے اسے جی ڈی اے میں شمولیت کی دعوت دی جائے۔ پی پی آئی کے مطابق جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا گیا ہے۔ جی ڈی اے کی کوشش ہے کہ جے یو آئی، اور اے این پی کو بھی شامل کر کے پی پی کو صوبہ کی ہر نشست پر چیلنج کیا جاسکے۔
یاماہا موٹر سائیکل کی قیمت میں 17 ہزار 500 روپے کا اضافہ
کراچی (پی پی آئی)یاماہا کمپنی نے عوامی سواری موٹر سائیکل کی قیمت پھر بڑھا دی ہے،یاماہا کمپنی کی جانب سے وائے بی آر میں نیلے رنگ کی بایئک متعارف کرائی گئی تھی۔اس کی قیمت میں 17 ہزار 500 روپے کا اضافہ کیا گیا،یاماہا وائے بی آر 4 لاکھ 52 ہزار 500 روپے کی ہو گئی،وائے بی 125 زی کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق یاماہا وائے بی زی ڈی ایکس 4 لاکھ 23 ہزار روپے میں فروخت ہو گی۔ یاماہا وائے بی ار جی بلیک کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار روپے مقرر کر دی گئی،یاماہا وائے بی آر میٹ ڈارک گرے اورنج کلر 4 لاکھ 56 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔
عمران پر وہ دفعات لگائی جارہی ہے جن سے سزائے موت ہوسکتی ہے،علیمہ خان
اسلام آباد (پی پی آئی)عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر وہ دفعات لگائی جارہی ہیں جن سے ان کو سزائے موت یا عمر قید ہوسکتی ہے، اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لْو پر کیس کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل میں آئی ہوئی چیئرمین پی ٹی آئی کی علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے سائفر کیس کا اسٹے آرڈر ہوگیا ہے، عمران خان پر جو دفعات لگائی جارہی ہے، ان کے تحت انہیں سزائے موت یا عمر قید ہو سکتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمیشرہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایسا کیا جرم کیا کہ ایسی دفعات لگائی گئیں پاکستان میں انصاف ملنا چاہیے، اگر عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈ لْو پر کیس کریں گے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں جیل میں اچھی روٹین بنی ہوئی، وہ بالکل اچھی صحت میں ہیں، اور ان کی جانب سے کھانے کی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی انٹرپرائز کے مرکز نے4.3 ٹریلین ڈالر کی قدر کے پہلی عالمی پلیٹ فارم سروے جاری کر دی
نیویارک, 14جنوری 2016 ء / پی آرنیوزوائر — دنیا بھر میں پلیٹ فارم کمپنیاں جن کی میاری قیمت 4.3 ٹریلین ڈالر سے زائداورکئی لاکھ بل واسطہ اور بلاواسطہ ملازمین پر مشتمل ہیں۔غیر منافعہ بخش فلاہی ادارہ سینٹر آف گلوبل انٹرپرائزز جو کہ اسٹڈیز آف کونٹیمپریری کورپریشن کو وقف ہے نے پلیٹ فارم کمپنی سروے سے یہ نتیجہ آخز کیا ہے اور اپنی رپورٹ دی رائز آف دی پلیٹ فارم انٹرپرائزز میں ایک سال لمبی ریسرچ جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے نامور اسکالرز اور ماہرین جن کا تعلق افریقا ، چائنہ ، یورپ ، انڈیا اور امریکہ سے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر پلیٹ فارم کمپنیوں کا پہلا جامعہ سروے تیار کیاہے ۔ ریسرچ میں مطابق دنیا بھر میں 176پلیٹ فارم کمپنیاں ہیں جن کی معیاری قیمت ایک بلین ڈالر یا اس سے زائد ہیں۔ جن میں نامور پلیٹ فارم کمپنیاں جیسے امیزون ، علی بابااور ابر شامل ہیں اس کے علاوہ کئی اور غیر مقبول کمپنیاں بھی اس میں شامل ہیں۔ ایشیاء میں سب سے زیادہ سرفہرست کمپنیا ں پلیٹ فارم کمپنیاں ہیں جن کی تعداد 82ہیںجو نارتھ امریکہ سے ایشیاء کو آگے لے جاتی ہیں۔پلیٹ فارم کمپنیوں کے بڑے مراکزمیں سین فرانسسکو بے ایریا ، بیجن، لندن اور نئی دہلی شامل ہیں۔ سینٹر فار گلوبل انٹرپرائزز کے وائس پریزیڈنٹ اور سی جی ای کے “ایمرجنگ پلیٹ فارم اکونومی” ریسرچ کے پروجکٹ ڈائریکٹر پیٹر سی ایونس نے کہا کہ پلیٹ فارم آپ کودوسرے اثاثوں کے نسبت گھر ، گاڑی اور کام کرنے کی جگہ کو بہتر استعمال کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جس وجہ سے اس نام نہاد مشترکہ معیشت کی طرف لوگوں کی توجہ بڑھ رہی ہیں۔جو عالمی تجارت ، جدت اور مقابلے کو نیا رکھ دے رہا ہیں۔ ڈیجیٹل ایکونومی ایٹ دی یونیورسٹی آف سررے کے پروفیسر انابیلے گور نے کہا کہ پلیٹ فارم کی بڑھتی ہوئی مسابقت واضح کرتی ہے کہ یورپ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی پلیٹ فارم کی تشویش نمایا ں ہےجو تارتھ امریکہ اور ایشیاء کے بعد سرفہرست ہے۔ سی جی ای کے بانی اور چیرمیئن اور آئی بی ایم کے سابق سی ای او اور چیئرمین سیم پالمیسانو نے کہا کہ پلیٹ فارم معیشت میں ایک اہم حصہ فراہم کرتا ہے لیکن اس کے اثرات کو سمجھنا مشکل ہے ۔ پلیٹ فارم جیسے کہ ابرسات سالوں میں دنیا کے 67 ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ آئی بی ایم کواس مقام تک پھنچنے میں پچاس سال لگے۔ دی پلیٹ فارم گلوبل سروے کی رسائی ہے : www.thecge.net سینٹر فار گلوبل انٹرپرائزز کے بارے میں : سی جی ای عالمی انتظامات،معاصر کارپوریشن ، اقتصادی انضمام اور معاشرے پر اس کے اثرات کے بہترین طریقوں کا مطالعہ کرنے کے لئے وقف ایک غیر منافع بخش ، غیر جانبدار تحقیقی ادارہ ہے۔
میگاپورٹ اور اے ایم ایس-آئی ایکس کی عالمی ایس ڈی این-ممکن الاسٹک انٹرکنکشن اور انٹرنیٹ ایکسچینج سروس کی فراہمی کے لیے شراکت داری
شراکت داری دنیا بھر میں ایک زبردست انٹرکنکشن پلیٹ فارم تخلیق کرتی ہے جو ملٹی-کلاؤڈ کنیکٹیوٹی، پیئرنگ اور الاسٹک-اے پی آئی سے چلنے والی گنجائش ترتیب کو ممکن بناتا ہے برسبین، آسٹریلیا 14 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر– سافٹ ویئر پر منحصر الاسٹک انٹرکنیکٹیوٹی فراہم کرنے والے میگاپورٹ لمیٹڈ (اے ایس ایکس: MP1) (میگاپورٹ) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے امریکی ماتحت ادارے نے اتحاد کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور یوں ایمسٹرڈیم انٹرنیٹ ایکسچینج بی وی (“اے ایم ایس-آئی ایکس”) کے لیے خصوصی عالمی الاسٹک کلاؤڈانٹرکنکشن شراکت دار بن گیا ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20160114/8521600265 http://photos.prnasia.com/prnvar/20150203/8521500675LOGO شراکت داری میگاپورٹ اور اے ایم ایس-آئی ایکس کی قوت کو یکجا کرتی ہے تاکہ انٹرکنکشن استعمال کے معاملات کی وسیع رینج فراہم کی جائے، جس میں ملٹی-کلاؤڈ کنیکٹیوٹی، آئی پی ٹریفک “پیئرنگ” کا تبادلہ، اے پی آئی بنیاد پر آرڈرنگ اور صارفی ضروریات پر منحصر گنجائش کو درست حجم میں رکھنا شامل ہیں۔ صارفین میگاپورٹ ساخت میں اے ایم ایس-آئی ایکسپیئرنگ سروس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ اے ایم ایس-آئی ایکس کے انٹرنیٹ ایکسچینجز کے صارفیننیٹ ورک اور کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والوں کے لیے میگاپورٹ کے الاسٹک کنیکٹیوٹیحلوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ شراکت داری میگاپورٹ کی الاسٹک کلاؤڈانٹرکنکشن خدمات کو موجودہ اے ایم ایس-آئی ایکس مارکیٹوں تک لاتی ہے جس میں ایمسٹرڈیم شامل ہے اور دو بڑے اداروں کی ساخت کو باہم ملا کر انٹرنیٹ پیئرنگسروسز کی صنعت کے ریزہ ریزہ ہونے کے عمل سے نمٹتا ہے کلیدی پیئرنگمقامات تک زیادہ بڑی رسائی تخلیق کی جائے۔ میگاپورٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈینورمیڈکس نے کہا کہ “اے ایم ایس-آئی ایکسانٹرنیٹ ایکسچینجز پر پیئرنگ شراکت داروں کی بڑی تعداد کو لانے کی طویل تاریخ رکھتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “وہ دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ ایکسچینجز میں سے ایک چلا رہے ہیں۔ اے ایم ایس-آئی ایکس اور میگاپورٹ کی ساخت کو منسلک کرنا انٹرنیٹ ساتھیوں کے لیے متعلقہ مواد، کلاؤڈ سروسز اور اختتامی-صارف نیٹ ورک تک رسائی کا زبردست موقع تخلیق کرتا ہے۔” اے ایم ایس-آئی ایکس چیف ایگزیکٹو افسر جاب وٹمین نے کہا کہ شراکت داری اے ایم ایس-آئی ایکس کے اثر میں گنجائش کی نئی سطح لائے گی۔ “دنیا بھر میں الاسٹک کنیکٹیوٹی کی فراہمی کے لیے میگاپورٹ کی قوت کے بل بوتے پر اے ایم ایس-آئی ایکس شراکت داری اور اپنے آزاد اور تقسیم شدہ پیئرنگ ماڈل کی توسیع اور ساتھ ساتھاے ایم ایس-آئی ایکسبرانڈ کو دنیا بھر میں بڑھانے پر خوش ہے۔” میگاپورٹ اور اے ایم ایس-آئی ایکس امریکا میں شکاگو اور سان فرانسسکو بے ایریا میں ایک دوسرے کے صارفین کے لیے خدمات پیش کرنا شروع کریں گے اور ساتھ ساتھ ہانگ کانگ میں بھی۔ میگاپورٹ کے بارے میں میگاپورٹالاسٹک انٹرکنکشن میں عالمی رہنما اور بانی ادارہ ہے۔ جنوری 2014ء میں کام کے آغاز کے بعد اب میگاپورٹزبردست نمو کا تجربہ اٹھا چکا ہے اور پہلے ہی آسٹریلیا، سنگاپور اور ہانگ کانگ میں چھ مارکیٹوں میں 200 سے زیادہ صارفین کے لیے خدمات پیش کررہا ہے۔ اس نمو کو ڈیٹا کھپت میں مسلسل اضافے اور ساتھ ساتھ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز کی زبردست مانگ
37 واں چین بین الاقوامی فرنیچر میلہ (گوانگ چو) دو نمائشی مراکز میں ہوگا
گوانگ چو، چین، 12 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر– چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئر(سی آئی ایف ایف) یعنی بین الاقوامی فرنیچر میلہ رواں سال مضبوطی کے ساتھ واپس آئے گا؛ سی آئی ایفایف (گوانگ چو) نے اعلان کیا ہے کہ 18 سے 21 اور 28 سے 31 مارچ 2016ء تک اپنی آئندہ نمائش کے لیے چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کمپلیکس (پاچو کمپلیکس) کے ساتھ ساتھ دوسرے مقام کے طور پر پولی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایکسپو (پی ڈبلیو ٹی سی ایکسپو) کا انتخاب کیا ہے۔ پاچو کمپلیکس کے ایریا سی سے قربت اور پاچو میٹرو اسٹیشن کے ذریعے ایریا بی سے باہم منسلک پی ڈبلیو ٹی سی ایکسپوسی آئی ایف ایف کے پہلے مرحلے کے دوران آؤٹ ڈور اینڈ لیژرشعبےکی میزبانی کرے گا، جو نئے گھریلو ڈیزائن خیالات اور مصنوعات کو نمایاں کرنے کرنے کے لیے آزادانہ طرز زندگی میں بیرونی اور گارڈن فرنیچز کو شامل کر رہا ہے۔ پی ڈبلیو ٹی سی ایکسپو کی پہلی منزل جدید ڈیزائنپیش کرے گی، جو آؤٹ ڈور اور تفریحی رہائشی علاقہ تخلیق کر رہی ہے۔ دوسری منزل اہم آؤٹ ڈور فرنیچر برانڈز پیش کرے گی جبکہ تیسری منزل آؤٹ ڈور فرنیچر صنعت کی چین کو ایک نئے اور مکمل سورسنگ ماڈل تخلیق کرنے کے لیے یکجا کرے گی۔ سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) میں پاچو کمپلیکس میں ایک انوویٹو ڈیزائن ہال شامل ہوگا تاکہ پرکشش فرنیچر مصنوعات کو جدید ڈیزائن خیالات کے ساتھ پیش کیا جا سکے جو نئے مواد اور جدید پیداواری عمل کے بھی حامل ہوں تاکہ انسانوں کے گھریلو ڈیزائن کے خیال کو نمایاں کر سکیں۔ میلہ اسمارٹ گھریلو حلوں کی بھی نمائش کرے گا جو جدید گھریلو خودکار نظام اور جدید ٹیکنالوجی اور ڈیوائسزپیش کرے گا، جو صارفین کو ڈیجیٹل دور میں قابل مقدر اسمارٹ گھر تخلیق کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ابھرتی ہوئی فرنیچر صنعت کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کی حیثیت سے سی آئی ایف ایف ہر سال گوانگ چو اور شنگھائی میں دو سیشن رکھتی ہے۔ سب سے بڑے نمائشی علاقے، بہترین نمائش کنندگان اور مہمانوں کی بڑی تعداد اور ساتھ ساتھ مصنوعات کی مکمل رینج اور معیاری خدمات کی بدولت سی آئی ایف ایف بڑے پیمانے پر چینیوں کی میزبانی میں بین الاقوامی فرنیچر میلے کی حیثیت سے تسلیم کیا جاتا ہے میلان میں سیلون دیل موبائل جیسی ہی سطح کا۔ سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) میلے کے دو مرحلوں کے دوران شریک اداروں کو 750,000 مربع میٹر کا نمائشی علاقہ پیش کرے گا، جس میں پہلے مرحلے میں 18 سے 21 مارچ 2016ء تک گھریلو فرنیچر/گھریلو سجاوٹ اور گھریلو پارچہ جات/آؤٹ ڈور اور لیژراور 28 سے 31 مارچ 2016ء تک دفتری فرنیچر/فرنیچر مشینری اور خام مواد کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔ نمائش کنندگان یہاں رجسٹر ہو سکتے ہیں: http://www.ciff-gz.com مزید معلومات کے لیے: http://ciff.fairwindow.com/ سی آئی ایفایف کے بارے میں 37 ویں سی آئی ایف ایف (گوانگ چو) کی میزبانی چائنا نیشنل فرنیچر ایسوسی ایشن، چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (گروپ)، گوانگ ڈونگ فرنیچر ایسوسی ایشن، ہانگ کانگ فرنیچر اینڈ ڈیکوریشن ٹریڈ ایسوسی ایشن کر رہے ہیں جبکہ انتظام چائنا فارن ٹریڈ گوانگ چو
اے ایس ایکس میں مندرج ہولسٹا اور سوئس بیکری اجزا کے ماہر ویریپین نے کم ترین گلیکیمک انڈیکس (جی آئی) کی حامل کلین-لیبل سفید روٹی بنانے کے لیے انقلابی نسخے کا اعلان کردیا
پرتھ، آسٹریلیا، کوالالمپور، ملائیشیا اور زیورخ، 12 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر- آسٹریلیا میں مندرج ہولسٹا کولٹیک لمیٹڈ (اے ایس ایکس: HCT) نے آج ایک عالمی سائنسی کامیابی کا اعلان کیا ہے، جسے سڈنی میں ایک معروف جامعہ کی طرف سے توثیق ملی ہے، کہ قدرتی اجزا کا ایک ملاپ سفید روٹی اور دیگر بیکری مصنوعات استعمال کرنے سے خون میں شکر کی بڑھی ہوئی مقدار کو کافی حد تک کم کرتا ہے۔ جامعہ نے دسمبر 2015ء میں بایوٹیکنالوجی ادارے اور خصوصی بیکنگ اجزا فراہم کرنے والے سوئٹزرلینڈ میں قائم یورپ کے سب سے بڑے آزاد فراہم کنندہ ویریپین اے جی کے ساتھ مل کر حتمی طبی تحقیق کی۔ تحقیق تصدیق کرتی ہے کہ سفید روٹی کو ہولسٹا کی ملکیت جی آئی لائٹ فارمولا –جو بھنڈی، دال، جو اور میتھی کا نچوڑ ہے- اور ویریپین کے قدرتی خمیر پیناٹیورا (ر)نے گلیکیمک انڈیکس (جی آئی) پر 53 کی ریڈنگ ریکارڈ کی ہے، جو کسی بھی سفید روٹی کی جانب سے دنیا بھر میں حاصل کردہ کم ترین سطح ہے۔ ہولسٹا اور ویریپین مشترکہ طور پر پیناٹیورا (ر) جی آئی تقسیم کریں گے، جو صارفین کو دنیا کی پہلی کلین-لیبل کم-جی آئی سفید روٹی یا “ذیابیطس روٹی”جاری کرنا ممکن بنائے گی۔ دونوں ادارے سب سے پہلے آسٹریلیا کو ہدف بنائیں گے، اس کے بعد یورپ، شمالی امریکا، چین، بھارت اور باقی ایشیا۔ عالمی سفید روٹی مارکیٹ کی قدر اس وقت 170 ارب امریکی ڈالرز ہے۔ پیناٹیورا (ر) جی آئی پیداواری اخراجات میں معمولی اضافہ کرے گا اور حتمی نسخہ سازی میں لگ بھگ 5 سے 7 فیصد پر ہی مشتمل ہے۔ عوامی صحت کے ماہرین کے مطابق سفید آٹے کی مصنوعات کا بڑھتا ہوا استعمال ایک “میٹابولک مرض” کی وبا کا سبب بن رہا ہے، جس کا اظہار موٹاپے، ذیابیطس اور دل کے امراض کی صورت میں ہو رہا ہے۔ جی آئی مختلف نشاستہ دار خوراک کی خون میں شکر کی مقدار بڑھانے کی صلاحیت کا اشاریہ ہے۔جی آئی مقدار طبی تجربات جیسے طریقے استعمال کرکے پیمائش کی جاتی ہے، جو دنیا بھر میں غذائیت کے منتخب ماہرین کے پاس ہی دستیاب ہیں۔ داتو ڈاکٹر راجن مارنیکا، چیئرمین اور سی ای او ہولسٹا نے کہا کہ “یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے وہ بھی ایسے وقت پر جب خون میں شکر کی بڑھتی ہوئی مقدار کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں جو پروسس شدہ کھانوں بشمول روٹی، پیزا اور نوڈلز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اب پہلی بار صارفین زیادہ صحت مند انتخاب کر سکتے ہیں وہ بھی ذائقے یا معیار پر سودے بازی کیے بغیر۔” ویریپین کے ڈاکٹر میرت جے گروتس نے کہا کہ “بیکنگ کی صنعت میں ایک ماہر کی حیثیت سے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ سلائس والی ڈبل روٹی کے بعد بہترین چیز ہے۔ ہولسٹا کے ماہرین اور اپنے کاروباری نیٹ ورکس کے ساتھ ہمارا ارادہ دنیا بھر میں خوراک کی چیزیں بنانے والے اداروں کے لیے انقلابی اجزا دستیاب کرنا ہے۔” مزید معلومات کے لیے: www.holistaco.com www.veripan.com www.low-gi.net کارپوریٹ معاملات و کاروباری مواقع داتو ڈاکٹر راجن ایم: [email protected] عام سوالات:
میکروجین کا بڑے پیمانے پر جینوم تجزیے اور طبی سیکوئنسنگ سروس کو تیز کرنے کے لیے ایڈیکوجینوم کے متعدد ڈریجین پروسیسرز لاگو کرتا ہوا کا انتخاب
سیول، جنوبی کوریا اور سان ڈیاگو، 11 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر– جینومسیکوئنسنگ سروسز میں معروف عالمی ادارے میکروجین اور ایڈیکوجینوم نے آج اعلان کیا ہے کہ میکروجین نے بڑے پیمانے کے جینوم تجزیے اور طبی سیکوئنسنگ سروسز کے لیے بڑی ڈیٹاپروسیسسنگ اور تجزیے کی گنجائش کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ڈریجینٹ م بایو-آئی ٹی پروسیسرز کو منتخب کرلیا ہے۔ میکروجین عالمی معیار کی نئی نسل کی سیکوئنسنگ (NGS) تنصیبات رکھتا سہولیات کا حامل ہے، جو الیومینا کی ہائی سیک ٹ م ایکس ٹین، ہائی سیک 2000، ہائی سیک 2500، ہائی سیک 4000 اور مائی سیک (ر) سیکوئنسنگ سسٹمز؛ تھرمو فشر کے آئیون پی جی ایم ٹ م اور آئیون پروٹونٹ مسسٹمز؛ روش کے جی ایس-ایف ایل ایکس سسٹم؛ اور پیک بایو آلات سے لیس ہے۔ میکروجین کے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کی گنجائش 11 پیٹابائٹس کی اسٹوریج اور 3,000 کور کلسٹرز سے زیادہ ہے۔ ڈریجین کو استعمال کرتے ہوئےمیکروجین صرف 26 منٹوں میں اپنے ہائی سیک ایکس ٹین سیکوئنسنگ سسٹم کے پیدا کردہ ہر جینوم (30 گنا کوریج) کا تجزیہ کرنے کے قابل ہوا، وہ بھی انتہائی حساسیت اور خصوصیت کو برقرار رکھتے ہوئے۔ اس تجزیے میں بی سی ایل سے تبدیلی بھی شامل ہے، یعنی وہ فائل جو سیکوئنسنگ آلے کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے، سے ویریئنٹ کال فارمیٹ (وی سی ایف) میں تبدیلی۔ Edico Genome’s logo. لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20140716/127788 میکروجین مختلف جینوم تجزیہ سروسز فراہم کرتا ہے، جن میں ہائی سیک ایکس ٹین پلیٹ فارم کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر پورے انسانی جینوم سیکوئنسنگ کی سروس، جسے ایکس جینوم (ایکسپریس وے ٹو جینوم) بھی کہا جاتا ہے، شامل ہے۔ میکروجین کارپوریشن (امریکا)، جو میکروجین کا ماتحت ادارہ ہےاب اپنی سی ایل آئی اے-مستند کلینکل لیبارٹری کے ذریعے معالجین اور مریضوں کے لیے طبی سیکوئنسنگ کی بنیادوں پر صحت عامہ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، میکروجین ایشین جینوم پروجیکٹ اور اپنے عالمی جینوم نیٹ ورکس کے ذریعے حاصل کردہ بڑے جینومک ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے ایک صحت عامہ معلومات اور مواد کا کاروبار شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ڈاکٹر جیونگ-سن سیو، چیئرمین اور بانی میکروجین نے کہا کہ “کیونکہ ہم اپنے مختلف این جی ایس پلیٹ فارموں کے ذریعہ 500 گیگابائٹس سے زیادہ کا این جی ایس ڈیٹا روزانہ تخلیق کرنے کی گنجائش رکھتے ہیں، اس لیے بڑے ڈیٹا کی رفتار بڑھانے کی صلاحیت ہمیں زیادہ سے زیادہ گنجائش اور پھر اپنی این جی ایس تنصیبات چلانے اور اپنے صارفین کے اطمینان کو مزید بڑھانے کی اجازت دیتی ہیں۔ ڈیٹا تجزیے کے متعدد آپشنز کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے وقت کی بڑی بچت اور ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے پر اخراجات میں کمی اور انتہائی درستگی کی ڈریجین کی صلاحیت کو پایا، جو ذاتی طبی و جینوم تحقیق کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں ہمارے صارفین کے لیے پیش کردہ بہترین حل بنے گا۔” ڈریجین این جی ایس ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا دنیا کا پہلا پروسیسر ہے۔ پروسیسرایک پی سی آئی ای کارڈ پر نصب کیا جاتا ہے اور یہ پہلے سے طے شدہ سرور
اے پی آر انرجی حصص یافتگان نے کنسورشیم حصول، نجکاری کی منظوری دے دی
جیکسن ول، فلوریڈا، 7 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر– بجلی کے فوری حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے اے پی آر انرجی پی ایل سی (“ادارہ”) نے آج اعلان کیا ہے کہ ادارے کے حصول کے لیے سرمایہ کاری کے ایک کنسورشیم (“کنسورشیم”) کی پیشکش 5 جنوری کو غیر مشروط طور پر کامیاب قرار دے دی گئی۔ کنسورشیم فیئرفیکس فنانشل ہولڈنگز لمیٹڈ، اے سی او این ایکوئٹی مینجمنٹ اور البرائٹ کیپٹل مینجمنٹ پر مشتمل ہے، اور ادارے کے کاروباری منصوبوں میں مدد کے لیے مضبوط مالی سہارا لاتا ہے، جس میں قرضہ جات کم کرنے اور عملی سرمائے کو بڑھانے کے لیے تازہ ایکوئٹی سرمائے میں 200 ملین سے زیادہ کی وابستگی بھی شامل ہے۔ APR Energy. لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120207/FL48583LOGO ایگزیکٹو چیئرمین جان کیمپئن نے کہا کہ “یہ اے پی آر انرجی کے ارتقا میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہم اس گروپ کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں جو ہمارے کاروبار اور ہماری مارکیٹ کو سمجھتا ہے – اور یکساں طویل المیعاد نظریہ رکھتا ہے۔ نئے سرمایہ کار ہمارے کاروبار میں اہم تزویراتی قدر لا رہے ہیں، جس میں عالمی تعلقات، بین الاقوامی مالیا کی جامع تفہیم اور بجلی کی عالمی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کا جامع تجربہ شامل ہیں۔ ان کی بڑی سرمایہ کاری ہمارے کاروبار، ہماری مارکیٹ اور ہماری انتظامی ٹیم پر مضبوط یقین کو ظاہر کرتی ہے، اور ہمیں ان سے توقع ہے کہ وہ ادارے کی ترقی کے دوران ہمارے زبردست شراکت دار بنیں گے اور عالمی صارفین کی بڑھتی ہوئی ہماری بنیاد کے لیے خدمات جاری رکھیں گے۔ یہ مالی سودا ہمیں واضح طور پر مضبوط تر بناتا ہے، اور قرضہ جات کو کم کرے گا، عملی سرمائے کو بڑھائے گا اور ہمیں نئے اعتماد کے ساتھ طویل المیعاد بنیاد پر آگے بڑھنا ممکن بنائے گا۔” چیف ایگزیکٹو افسر لارنس اینڈرسن نے کہا کہ “ان نئے شراکت داروں کے ساتھ ہمیں اپنے کاروباری چکر میں مختصر مدتی تبدیلیوں کے ذریعے وسیع تر لچک ملے گی جبکہ طویل المیعاد ترقی کے مقاصد پر نظر بھی برقرار رہے گی۔ ہم ترقی کے منصوبوں کو سرمایہ دینے کے لیے اضافی سرمائے تک رسائی بھی رکھیں گے۔” اینڈرسن نے کہا کہ عبوری عمل کے دوران، اور بعد میں، “ہمارے صارفین، شراکت دار اور فراہم کنندگان ہم سے توقع رکھ سکتے ہیں کہ ہم صارفی خدمت کی پہلے سے انتہائی بلند سطح پر مزید آگے بڑھیں گے، کام کی امتیازی حیثیت کو تحریک دیں گے اور دنیا بھر میں قابل بھروسہ، ضروری بجلی فراہم کریں گے۔ اے پی آر انرجی کے بارے میں اے پی آر انرجی دنیا کا معروف ترین فاسٹ-ٹریک موبائل ٹربائن پاور فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ ہمارے تیز، لچک دار اور مکمل خدمات کے حامل بجلی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں جب بھی، جہاں بھی اور جب تک انہیں ضرورت ہو۔ جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے معروف تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے جامع اور آگے بڑھائے جانے کے قابل پلانٹس دنیا بھر میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں مارکیٹوں میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں
