ٹیسیز کے ملحقہ ادارے شنگھائی ایف-روڈ نے وال اسٹریٹ جرنل کے فنانشل انکلوژن چیلنج میں پہلا انعام جیت لیا

میجک لیپ نے نئی سرمایہ کاری میں 793.5 ملین ڈالرز کا اعلان کردیا

ایل ای ای ڈی پلاٹینیم نے گوانگ چو پرل ریور ٹاور کو تصدیق دے دی: کثیر القومی اداروں کے لیے بڑی کشش

نیشنل بینک آف پاکستان نے ڈائیبولڈٹیکنالوجی اور سروسز کے ساتھ اے ٹی ایم نیٹ ورک کو بہتر بنا دیا

آسٹریلیا نے نئی بین الاقوامی سیاحتی مہم شروع کردی

جدید طرز پر ایشیا پیسفک صارفین تک رسائی کے لئے گروپ ایم کا لائن کے ساتھ میڈیا پارٹنرشپ کا اعلان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ٹیسیز کے ملحقہ ادارے شنگھائی ایف-روڈ نے وال اسٹریٹ جرنل کے فنانشل انکلوژن چیلنج میں پہلا انعام جیت لیا

تائی پے، تائیوان، 4 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– مالیاتی خبروں کے معروف عالمی اشاعتی ادارے دی وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے پہلے فنانشل انکلوژن چیلنج (چیلنج) میں شمولیت کے لیے دنیا بھر سے اداروں کو مدعو کیا تاکہ وہ غریبوں کے لیے مالیاتی رسائی کے مسائل کے لیے اپنے حل پیش کر سکیں۔ ٹیسیز ٹیکنالوجی (ٹیسیز) کے ملحقہ ادارے شنگھائی ایف-روڈ کمرشل سروسز (ایف-روڈ) کو وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے ایشیا بحر الکاہل میں مالیاتی شمولیت پر اہم اثرات رکھے والا پایا گیا۔ ایف-روڈ سم-اوورلے کارڈ-بیسڈ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جو ٹیسیز ٹیکنالوجی کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے تاکہ چین کے انتہائی دیہی علاقوں میں بھی موبائل بینکاری کی کوریج پھیلا جا سکے۔ اسے چیلنج کے ٹیکنالوجی زمرے میں فاتح قرار دیا گیا تھا۔ چیلنج جج مائیکل شلین نے کہا کہ “ایف-روڈ کی دیہی علاقوں پر توجہ مالیاتی شمولیت کے غفلت برتے گئے مسئلے کو نمٹاتی ہے– جو مالیاتی خدمات کو شہری مراکز سے دور واقع کم آبادی کے علاقوں تک لا رہی ہے۔” زیشوان کے کاشت کار وو یولونگ ایف-روڈ کی سروس کے صارف ہیں جو مقامی بینک کی جانب سے جاری کی گئی، کہتے ہیں کہ “میں رقوم کی ترسیل اور بلوں کی ادائیگی کر سکتا ہوں اور سب سے اہم یہ کہ کھاد خریدنے کے لیے باآسانی قرضہ حاصل کر سکتا ہوں۔ میں اب دوسرے دیہاتیوں کے لیے بھی مالی لین دین کرتا ہوں۔” چین جیسے بڑے ملک مین قریبی ترین بینک بھی بسا اوقات بڑے فاصلے پر ہوتا ہے۔ اس لیے بینکوں کے لیے مالیاتی شمولیت کے لیے اہم ترین معاملہ صارفین اور بینک کی خدمات کے درمیان فاصلہ کم کرنا ہے۔ ایف-روڈ کا آسان سمجھ میں آنے والا اور انتہائی قابل رسائی حل، ٹیسیز کی پیٹنٹ یافتہ سمومی ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، اور چین کے 31 میں سے 27 صوبوں کے 1300 بینکوں میں 15 ملین سے زیادہ صارفین رکھتی ہے، جو روزانہ 5 ارب رینمنبی سے زیادہ کے مالی سودے سنبھالتے ہیں۔ ٹیسیز کی پیٹنٹ یافتہ سمومی ٹیکنالوجی صارف کے فون میں موجود ایس ایم ایس چینل کو استعمال کرتی ہے، جو بیشتر دیہی علاقوں میں کمزور سگنل کے مسئلے کو ختم کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی انتہائی محفوظ ہے جو کرپٹوگرافک کیز، الگورتھمز بھی محفوظ اور ڈیٹا کو پروسس کرتی ہے، تاکہ مالیاتی ادارے صارفین کو محفوظ موبائل بینکاری دے سکیں۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری مینیجر سائمن اینڈریو نے کہا کہ “ہمرے خیال میں اس میں صرف چین میں کام کرنے سے زیادہ صلاحیت ہے، بلکہ دیگر ممالک میں کہیں زیادہ ہے کہ جہاں بڑی دیہی آبادیاں موجود ہیں۔” ایف-روڈ اور ٹیسیز نے آفاقی مالیاتی رسائی کو حاصل کرنے کا ایک بلند حوصلہ ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ فنانشل انکلوژن چیلنج کامیابی ثابت کرتی ہے کہ ان کی کوشش ثمر آور ہونا شروع ہوگئی ہے اور ضرورت مند افراد کو مدد دے رہی ہے۔ http://www.wsj.com/public/resources/documents/financialinclusion.html مزید معلومات کے لیے ٹیسیز کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے: http://www.taisys.com/index رابطہ: لوٹس لِن 886-2-2627-0927+ [email protected]

مزید پڑھیں

میجک لیپ نے نئی سرمایہ کاری میں 793.5 ملین ڈالرز کا اعلان کردیا

علی بابا سرمایہ کاری کی رہنمائی کرتا ہوا ڈینیا بیچ، فلوریڈا، 2 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– میجک لیپ انکارپوریٹڈ (“میجک لیپ”) نے آج نئی سرمایہ کاری میں 793.5 ملین ڈآلرز کا اعلان کیا ہے، جس کی رہنمائی علی بابا گروپ کر رہا ہے۔ مسلسل سرمایہ کاری گوگل انکارپوریٹڈ، کویل کوم انکارپوریٹڈ، بذرعہ اپنے وینچر سرمایہ کاری گروپ، کویل کوم وینچرز، اور دیگر کی جانب سے آ رہی ہے۔ نئی سرمایہ کاری وارنربرادرز اور درجہ اول کے مالیاتی اداروں بشمول فڈیلٹی مینجمنٹ اینڈ ریسرچ کمپنی، جے پی مورگن انوسٹمنٹ مینجمنٹ، مورگن اسٹینلی انوسٹمنٹ مینجمنٹ کی جانب سے بھی آتی ہے اور سرمایہ اور کھاتوں پر مشاورت ٹی رو پرائسایسوسی ایٹس انکارپوریٹڈ اور ویلنگٹن مینجمنٹ کمپنی نے فراہم کی۔ Magic Leap logo. لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20150701/227546LOGO میجک لیپ انکارپوریٹڈ کے بانی، صدر اور سی ای او رونی ابووٹز نے کہا کہ “میجک لیپ میں ہم ایک نئی دنیا تخلیق کر رہے ہیں جہاں ڈیجیٹل اور فطری حقیقتیں حیران کن نئے تجربات کو ممکن بنانے کے یےہموار انداز میں یکجا ہوتی ہیں۔ یہ سرمایہ کاری نئے مکسڈریئلٹی لائٹ فیلڈ ٹ م تجربے کو سب تک پہنچانے کی رفتار بڑھائے گی۔ ہم تزویراتی شراکت دار کی حیثیت علی بابا کا خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ وہ علی بابا کے پلیٹ فارمز پر 400 ملین سے زیادہ افراد کو میجک لیپ کی انقلابی مصنوعات سے متعارف کروانے میں مدد دے۔” علی بابا کے ایگزیکٹو نائب چیئرمین جو تسائی نے کہا کہ “ہم میجک لیپ جیسے مستقبل بین اور جدت طراز اداروں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جو نمایاں مصنوعات اور ٹیکنالوجی تیار کر رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ علی بابا ایسے شراکت دار کو مدد بھی فراہم کر سکتا ہے اور اس سے سیکھ بھی سکتا ہے، اور ہماری نظریں میجک لیپ کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔” علی بابا، وارنربرادرز، فڈیلٹی مینجمنٹ اینڈ ریسرچ کمپنی، جے پی مورگن انوسٹمنٹ مینجمنٹ، مورگن اسٹینلی انوسٹمنٹ مینجمنٹ، ٹی رو پرائس ایسوسی ایٹس انکارپوریٹڈ کی جانب سے سرمائے اور کھاتوں پر مشاورت، ویلنگٹن مینجمنٹ کمپنی، اور دیگر میجک لیپ کے موجودہ سرمایہ کاروں میں شامل ہوں گے: گوگل انکارپوریٹڈ، کویل کوم وینچرز، لیجنڈریانٹرٹینمنٹ، کے کے آر، ولکان کیپٹل، کلینر پرکنزکافیلڈ اینڈ بایرز، اینڈریسن ہورووٹز، اوبویئس وینچرز اور دیگر۔ ایلن اینڈ کمپنی ایل ایل سی نے مالی سودے کے حوالے سے میجک لیپ کے مالیاتی مشیران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ میجک لیپ انکارپوریٹڈ کے بارے میں میجک لیپ ایک جدید کمپیوٹنگ پلیٹ فارم تیار کر رہا ہے جو آپ کو اپنی ڈيجیٹل اور فطری زندگیوں کو ہموار انداز میں ملانے اور اس کا تجربہ اٹھانے کا موقع دیتا ہے۔ میجک لیپ ڈینیا بیچ، فلوریڈا میں صدر دفاتر، اور سانتا کروز، لاس اینجلس، ماؤنٹین ویو، سیاٹل، آسٹن، برطانیہ، نیوزیلینڈ اور اسرائیل میں مقاماتکا حامل ہے۔ روابط برائے ذرائع ابلاغ اینڈی فاؤش سربراہ پی آر اینڈ گورنمنٹ افیئرز میجک لیپ انکارپوریٹڈ [email protected] 1.206.697.3678+

مزید پڑھیں

ایل ای ای ڈی پلاٹینیم نے گوانگ چو پرل ریور ٹاور کو تصدیق دے دی: کثیر القومی اداروں کے لیے بڑی کشش

گوانگ چو، چین، یکم فروری 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ — پرل ریور ٹاور، ماحولیاتی لحاظ سے بہترین عمارت جو گوانگژو کی بلند عمارات میں نمایاں ہے، نے ایل ای ای ڈی-سی ایس پلاٹینم تصدیق حاصل کرلی ہے جو سب سے بڑی ایل ای ای ڈی درجہ بندی ہے، یوں یہ عمارت کثیر القوامی اداروں کے لیے پرکششبن جائےگی۔ 71 منزلہ فلک شگاف عمارت گوانگ چو میں پہلا منصوبہ ہے جس نے ایل ای ای ڈی-سی ایس پلاٹینم تصدیق حاصل کی ہے۔ اب تک یہ عمارت متعدد معروف کثیر القومی اداروں کا مسکن بن چکی ہے۔ ان میں اے بی بی (چین)، اوٹس (چین)، کیریئر، ایس جی ڈی ایشیا پیسفک، ریگس، فورڈ موٹر، ایچ بی اے ڈیزائن، الپائن الیکٹرونکس (چین)، چوگائیفارما، پی سی ایم (چین)، جوتن گروپ، سٹک سیکورٹیز، شین ین اینڈ وانگوسیکورٹیز، سی اینانشورانکارپوریٹڈ، چائنا ریلوے آئل، چائناہوانینگ، پنگ آن گروپ، وغیرہ شامل ہیں۔ یوایس گرین بلڈنگ کونسل (یوایس جی بی سی) کی جانب سے 1998ء میں بنایا گیا ایل ای ای ڈی یا لیڈرشپ ان انرجی اینڈ انوائرومنٹ ڈیزائن، عمارتوں کی درجہ بندی کا ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ماحول دوست نظام ہے جو منصوبہ بندی، ڈیزائن، تعمیر، چلانے اور دیکھ بھال میں معیار لاگو کیا جاتا ہے۔ یہ عمارت کی ماحول دوستی کی پیمائش کے لیے سب سے باقاعدہ اور موثر ترین جائزہ معیار ہے۔ ایل ای ای ڈی سرٹیفکیشن کے کڑےمعیارات پر پورا اترنے کے بعد پرل ریور ٹاور چین کی پہلی حقیقی ماحول دوست بلند عمارت بن گیا ہے اور اب چین میں ماحول دوست ترین عمارت کی علامت ہے۔ پرل ریورنیو سٹی کے قلب میں ابھرتی ہوئی یہ عمارت اپنے جدید ماحول دوست ارادوں کی وجہ سے عالمی توجہ کی حامل ٹھیری، جن میں صفر توانائی کھپت کا ڈیزائن خیال شامل تھا۔ 309 میٹر بلند اور 71 منزلوں کے ساتھ یہ برج تعریف نو کرتا ہے کہ جدید ماحول دوست ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی جدت استعمال کرکےایک ماحول دوست ڈیزائن سے کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔ یہ تعمیراتی عمارت اور ماحول دوست انجینئرنگ کی مشقوں کا  ملاپ ہے جو پرل ریور ٹاور جیسے منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتا ہے۔ ماحول دوست ڈیزائن اور انجینئرنگ اجزا کا ایک سلسلہ، جس میں چھت کے ذریعے ٹھنڈا کرنے کے شاندار نظام، شمسی پینلوں، دوہرے شیشے کی بیرونی دیوار، طلب کے مطابق ہواداری، اور دن کی روشنی کے حساب سے کنٹرول کرنا شامل ہیں، سب مل کر عمارت کی توانائی موثریت میں حصہ ڈالتے ہیں۔ گو کہ یہ تمام ماحول دوست خصوصیات دنیا بھر کی فلک شگاف عمارتوں میں جداگانہ طور پر استعمال کی گئی ہیں، لیکن پرل ریور ٹاور کا ڈیزائن پہلی بار ان کے مجموعی استعمال کا نمائندہ ہے ، اور یوں اسے وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے “دنیا کی توانائی موثر ترین کمرشل دفتری عمارات میں سے ایک” اور بی بی سی کی جانب سے “دنیا کی ماحول دوست ترین عمارت” قرار دیا گیا۔ مکمل طور پر ماحول دوست ڈھانچے، انجینئرنگ حل اور انوکھی عمارتی ساخت یہ سب پرل ریور ٹاور کو دنیا کی جدید ترین عمارتوں میں سے ایک بناتے ہیں۔ مزید

مزید پڑھیں

نیشنل بینک آف پاکستان نے ڈائیبولڈٹیکنالوجی اور سروسز کے ساتھ اے ٹی ایم نیٹ ورک کو بہتر بنا دیا

کراچی، پاکستان، 26 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر/– پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے جدید ٹیکنالوجی اور دیکھ بھال کی خدمات کے ساتھ صارفی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ڈائیبولڈانکارپوریٹڈ (اینوائیایسای: DBD) کا انتخاب کرلیا ہے۔ 500 ڈائیبولڈ5500آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایمز) کی شمولیت– جس میں ڈائیبولڈکے مقامی شراکت دار ٹچ پوائنٹ کی جانب سے دیکھ بھال کی مکمل خدمات شامل ہیں –این بی پی کو اپ ٹائم اور دستیاب بڑھانے، بجلی کی کھپت کم کرنے اور صارفین کو زیادہ اطمینان دینے کے قابل بنائے گی۔ فیصلہ بینک دولت پاکستان کی جانب سے نئے ضوابط کی روشنی میں سامنے آیا ہے، جو تمام بینکوں کے لیے اے ٹی ایمز اور شاخوں کے درمیان 1:1 کا تناسب رکھنے کی شرط رکھتا ہے۔ لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20080725/DIEBOLDLOGO این بی پی کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر/گروپ چیف لاجسٹکس اینڈ سپورٹ گروپ طارق جمالی نے کہا کہ “یہ ہماری ترجیح تھی کہ ہم ایسے شراکت دار کا انتخاب کریں جو ہمارے بینک کو جدید حل فراہم کرے جن کی این بی پی کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے، صارفی تجربہ کو سنوارنے اور، بالآخر، پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے ضرورت ہے۔” 5500، جو حال ہی میں اعلان کردہ ڈائیبولڈسیریز اے ٹی ایم پلیٹ فارم کا حصہ ہیں، ہمہ وقت دستیابی کے لیے صارف اور مالیاتی ادارے کی جانب سے کم لاگت ملکیت کی توقعات پر پورا اترتی ہے، جو زیادہ اپ ٹائم اور بجلی کی کھپت میں 60 فیصد تک بچت فراہم کر رہی ہیں۔ مزید برآں 5500 مادی و منطقی دونون قسم کے حملوں کے خلاف زبردست سیکورٹی خصوصیات رکھتی ہیں اور جدید ظاہری کشش اور بایومیٹرک تصدیق جیسی جدید خصوصیات کے ذریعے صارفین کو مختلف تجربہ فراہم کرتی ہیں۔ ڈائیبولڈ کے سینئر نائب صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر، یورپ، مشرق وسطیٰو افریقہ باسمبوزید نے کہا کہ “ہم این بی پی کے کاروباری مقاصد میں مدد کے لیے منتخب ہونے پر بہت خوش ہیں اور ادارے میں موثریت کو بڑھانے کے لیے اپنے جامع حل کا پورٹ فولیو پیش کر رہے ہیں۔ این بی پی کے ساتھ ہماری وسیع شراکت داری ڈائیبولڈ کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور اس اہم خطے میں کامیابی کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ ڈائیبولڈہر صارف کی انوکھی ضروریات سے مکمل طور پر میل کھانے والے جدید حل فراہم کرنے سے وابستہ ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے بارے میں نیشنل بینک آف پاکستان ملک میں سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک ہے۔ اس نے اپنے کردار کو توضیع نو کی ہے اور ایک سرکاری شعبے کے ادارے سے ایک جدید کمرشل بینک میں تبدیل ہوا ہے۔ بینک کی خدمات انفرادی شخصیات، کارپوریٹ اداروں اور حکومت کے لیے دستیاب ہیں۔ گو کہ یہ پبلک فنڈز کے ٹرسٹی کے طور پر اور بینک دولت پاکستان کے ایجنٹ (جہاں ایس بی پی موجودگی نہیں رکھتا وہاں) کے طور پر کام جاری رکھتا ہے۔ اس نے اپنے کاروباری پورٹ فولیو کو تنوع دیا ہے اور آج قرضہ ایکوئٹی مارکیٹ، کارپوریٹ سرمایہ کاری بینکنگ، خوردہ اور صارفیبینکاری،

مزید پڑھیں

آسٹریلیا نے نئی بین الاقوامی سیاحتی مہم شروع کردی

سڈنی، 26 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر/–ٹورازم آسٹریلیا نے اپنی نئی مہم شروع کردی ہے، جس کی توجہ ملک کے عالمی معیار کے بحری و ساحلی تجربات کو نمایاں کرنے پر ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی مہمانوں کی توجہ حاصل کی جاسکے۔ انٹرایکٹوملٹیمیڈیا نیوز ریلیز کا تجربہ یہاں اٹھائیں: http://www.multivu.com/players/English/7742051-tourism-australia/ نئی تخلیق، ٹورازم آسٹریلیا کی عالمی آسٹریلیا جیسا کچھ نہیں مہم، کی رونمائی یوم آسٹریلیا پر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران باضابطہطور پر کی گئی تھی جس میں آسٹریلیا کے وزیر امور خارجہ جولی بشپ نے شرکت کی تھی۔ تقریب کے مہمانوں کی زبردست ‘ورچوئلریئلٹی’ ڈسپلے اور پانی کے موضوعات پر تصاویر سے تواضع کی گئی جو برائنٹ پارک کے مشہور بینک آف امریکاونٹرولیجمیں واقع آئس رنکپر پروجیکٹ کی گئیں اس کے علاوہ نئے نشریاتی اشتہار کی رونمائی بھی کی گئی، جس میں آسٹریلیا کے اداکار اور ٹورازم آسٹریلیا کے عالمی سفیر کرس ہیمسورتھ کی آواز شامل ہے۔ تقریب کی میزبانی آسٹریلوی باورچی کورٹس اسٹون نے کی اور مہمانوں نے لیوکمینگن کے خصوصی طور پر تیار کردہ آسٹریلوی طعام نامے کا لطف اٹھایا۔ ٹورازم آسٹریلیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر جان اوسلیوان نے کہا کہ نئی مہم کی توجہ آسٹریلیا کی کلیدی مسابقتی برتریوں میں سے ایک پر ہوگی۔ “پہلے ہی 70 فیصد غیر ملکی مہمان اپنے دورۂ آسٹریلیا کے حصے کے طور پر آبی یا ساحلی تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لیے یہ مہم ہماری تمام کلیدی مارکیٹوں میں مضبوطی ظاہر کرے گی۔ “آسٹریلیا پہلے ہی اپنے عالمی معیار کے قدرتی حسن کی وجہ سے معروف ہے، لیکن دنیا ہمارے آبی و ساحلی تجربات کی وسعت، گہرائی اور معیار کی مکمل قدردانی نہیں رکھتی۔ وہ ہمیشہ ہماری منزل کہانی کا اہم حصہ ہمیشہ رہا ہے لیکن وہ اس سے پہلے کبھی مرکزی حیثیت نہیں کرسکے۔” انہوں نے کہا۔ جناب اوسلیوان نے کہا کہ نئے نشریاتی اشتہار کے لیے کرس ہیمسورتھکی آواز ایک مستند اور موثرآواز فراہم کرے گی تاکہ ملک کی کہانی بیان کرنے میں مدد دے اور دنیا کے سامنے ظاہر کرے کہ آسٹریلیا ‘وہ مقام ہے جسے آپ محسوس کرتے ہیں۔’ کرس ہیمورتھ نے کہا کہ “میں ہمیشہ آسٹریلوی ہونے پر فخر محسوس کرتا رہا ہوں اور یہ جاننا ایک خاص احساس ہے کہ اپنے ملک کو دنیا میں ترویج دینے پر میں کوئی کردار ادا کروں گا اور زیادہ سے زیادہ افراد کو یہاں لانے اور اپنے حیرت انگیز ساحلوں اور مناظر سے خود لطف اندوز ہونے کی ترغیب دوں گا۔” مہم ٹورازم آسٹریلیا کی موجودہ سرگرمیوں کے ساتھ ہے اور انہیں تکمیل تک پہنچائے گی، جن میں کھانے، پینے اور مقامی تجربات کی موجودہ تشہیر شامل ہے، جو اس بات کو ثابت کرنے کا اضافی نقطہ ہے کہ کیوں آسٹریلیا جیسا کچھ نہیں۔ جناب اوسلیوان نے کہا کہ “آسٹریلیا جیسا کچھ نہیںکو ایک طویل المیعادپلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا تھا جس کے ذریعے ہم اپنے سیاحتی پیغام کو بتدریج تیار کر سکیں۔ ہم نے حال ہی میں ریسٹورنٹ آسٹریلیا کے ساتھ آیسا کیا اور اب آسٹریلیا کے امتیازی اور اعلیٰ معیار کے آبی اور ساحلی تجربے پر توجہ رکھےہوئے ہیں۔” نئی فلم

مزید پڑھیں

جدید طرز پر ایشیا پیسفک صارفین تک رسائی کے لئے گروپ ایم کا لائن کے ساتھ میڈیا پارٹنرشپ کا اعلان

ہانگ کانگ ، 19 جنوری ، 2016 ء / پی آرنیوزوائر / — گروپ ایم نے جاپان کی لائن کارپوریشن کے ساتھ پورے ایشیا پیسفک میں ایک تاریخی میڈیا شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ لائن ایک آزاد کال اور پیغام رسانی کی اپلیکیشن ہے جو دنیا میں نہایت تیزی کے سے بڑھتے ہوئے بات چیت کے پلیٹ فارموں میں سے ایک ہے، جو کہ اپنے 212 ملین ماہانہ فعال صارفین جن میں زیادہ تر ایشیا پیسفک مارکیٹ جیسے تائیوان ، تھائی لینڈ ، انڈونیشیا جیسے ممالک شامل ہیں، کے ساتھ اپنے عالمی صارفین کی بنیاد کو تیزی سے توسیع دے رہا ہے۔ یہ کثیر جہتی معاہدہ فوری طور پر شروع ہو جائے گا اور یہ اس علاقے میں گروپ ایم کے گاہکوں کی مدد کرنے کے لئے قائم کردہ بہت سی نئی میڈیا شراکت داریوں میں سے ایک ہے۔ لائن برانڈز کو حقیقی وقت میں محفوظ طریقے سے سامعین کے ساتھ بات چیت کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ لائن ایک فوری اسمارٹ فون میسنجر ہے جسے صارفین مسلسل چیک کرتے ہیں تاکہ برانڈز کوبروقت اور متعلقہ رسائی حاصل کرسکیں۔ چونکہ لائن ایک کلوزسوشل نیٹ ورکنگ سروس ہے جس میں زیادہ تر صارفین ذاتی جاننے والوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، یہ صارف کے لئے قابل اعتماد معلومات کے ایک منبع کے طور پر مباشرت کا کام کرتا ہے اور ساتھ ہی برانڈز کے لئے ایک قابل اعتماد ماحول فراہم کرتا ہے۔ لائن پر صارف کی اہلیت سے متعلق سخت پالیسیوں کا اضافی فائدہ مشتہرین کو ملتا ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کوئی جعلی اکاؤنٹس موجود نہیں۔ مارک پیٹرسن ، سی ای او، گروپ ایم ایشیا پیسفک نے کہا:”کلائنٹ ایشیا بحر الکاہل میں اپنے ناظرین تک پہنچنے کے لئے سب سے زیادہ جدید طریقوں کے لئے ہماری طرف دیکھتے ہیں۔ لائن ایشیا میں علاقائی سطح پر تیارکردہ نہایت تیزی سے بڑھتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں میں سے ایک ہے اور مسلمہ طور پر صارفین کی شمولیت کے لئے ایک نیا اہم ذریعہ ہے۔ ہماری ایجنسیاں پہلے ہی میڈیا کی منصوبہ بندی میں پلیٹ فارم کو شامل کرنے کے لئے صارفین کی مدد کر رہی ہیں، اور ہم نے اس شراکت داری کو لائن کی ڈیجیٹل مصنوعات کو ان کے برانڈز کے لئے سخت ترمحنت کرنے کے لئے تیار کیا ہے۔” یہ معاہدہ گروپ ایم ایجنسیز کے صارفین کو موثر قیمتوں، نئی اشتھاری مصنوعات تک فوری رسائی کے ذریعے مقابلتاً فائدہ فراہم کرتا ہے اور مناسب عملدرآمد کے لئے منفرد پلیٹ فارم کی خصوصیات اور صارفین کی ترجیحات پر مبنی خصوصی تربیت فراہم کرتا ہے۔ لائن کارپوریشن کے سینئر نائب صدر، کارپوریٹ سیلز کے سربراہ سنتارو تباتا نے کہا:”آجکل، صارفین سے مواصلات اور کسٹمر ریلیشن مینجمنٹ کے لئے میسنجر ایپلیکشنز استعمال کرنے کا عالمی رجحان ہے جو برانڈز کو ان کے سامعین کے ساتھ منسلک کرتا ہے۔ گروپ ایم کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ، ہم صارفین کے ساتھ مزید برانڈز منسلک کریں گے۔ لائن ٹریننگ سیشن کے ذریعے ہم لائن کی منفرد مواصلات کے ماحول کے لئے سب سے زیادہ مؤثر مارکیٹنگ

مزید پڑھیں