نیشنل بینک آف پاکستان نے ڈائیبولڈٹیکنالوجی اور سروسز کے ساتھ اے ٹی ایم نیٹ ورک کو بہتر بنا دیا

کراچی، پاکستان، 26 جنوری 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے جدید ٹیکنالوجی اور دیکھ بھال کی خدمات کے ساتھ صارفی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ڈائیبولڈانکارپوریٹڈ (اینوائیایسای: DBD) کا انتخاب کرلیا ہے۔ 500 ڈائیبولڈ5500آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایمز) کی شمولیت– جس میں ڈائیبولڈکے مقامی شراکت دار ٹچ پوائنٹ کی جانب سے دیکھ بھال کی مکمل خدمات شامل ہیں –این بی پی کو اپ ٹائم اور دستیاب بڑھانے، بجلی کی کھپت کم کرنے اور صارفین کو زیادہ اطمینان دینے کے قابل بنائے گی۔ فیصلہ بینک دولت پاکستان کی جانب سے نئے ضوابط کی روشنی میں سامنے آیا ہے، جو تمام بینکوں کے لیے اے ٹی ایمز اور شاخوں کے درمیان 1:1 کا تناسب رکھنے کی شرط رکھتا ہے۔

Diebold, Incorporated logo

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20080725/DIEBOLDLOGO

این بی پی کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر/گروپ چیف لاجسٹکس اینڈ سپورٹ گروپ طارق جمالی نے کہا کہ “یہ ہماری ترجیح تھی کہ ہم ایسے شراکت دار کا انتخاب کریں جو ہمارے بینک کو جدید حل فراہم کرے جن کی این بی پی کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے، صارفی تجربہ کو سنوارنے اور، بالآخر، پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے ضرورت ہے۔”

5500، جو حال ہی میں اعلان کردہ ڈائیبولڈسیریز اے ٹی ایم پلیٹ فارم کا حصہ ہیں، ہمہ وقت دستیابی کے لیے صارف اور مالیاتی ادارے کی جانب سے کم لاگت ملکیت کی توقعات پر پورا اترتی ہے، جو زیادہ اپ ٹائم اور بجلی کی کھپت میں 60 فیصد تک بچت فراہم کر رہی ہیں۔ مزید برآں 5500 مادی و منطقی دونون قسم کے حملوں کے خلاف زبردست سیکورٹی خصوصیات رکھتی ہیں اور جدید ظاہری کشش اور بایومیٹرک تصدیق جیسی جدید خصوصیات کے ذریعے صارفین کو مختلف تجربہ فراہم کرتی ہیں۔

ڈائیبولڈ کے سینئر نائب صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر، یورپ، مشرق وسطیٰو افریقہ باسمبوزید نے کہا کہ “ہم این بی پی کے کاروباری مقاصد میں مدد کے لیے منتخب ہونے پر بہت خوش ہیں اور ادارے میں موثریت کو بڑھانے کے لیے اپنے جامع حل کا پورٹ فولیو پیش کر رہے ہیں۔ این بی پی کے ساتھ ہماری وسیع شراکت داری ڈائیبولڈ کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور اس اہم خطے میں کامیابی کا ایک اور مظاہرہ ہے۔ ڈائیبولڈہر صارف کی انوکھی ضروریات سے مکمل طور پر میل کھانے والے جدید حل فراہم کرنے سے وابستہ ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان کے بارے میں

نیشنل بینک آف پاکستان ملک میں سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک ہے۔ اس نے اپنے کردار کو توضیع نو کی ہے اور ایک سرکاری شعبے کے ادارے سے ایک جدید کمرشل بینک میں تبدیل ہوا ہے۔ بینک کی خدمات انفرادی شخصیات، کارپوریٹ اداروں اور حکومت کے لیے دستیاب ہیں۔ گو کہ یہ پبلک فنڈز کے ٹرسٹی کے طور پر اور بینک دولت پاکستان کے ایجنٹ (جہاں ایس بی پی موجودگی نہیں رکھتا وہاں) کے طور پر کام جاری رکھتا ہے۔ اس نے اپنے کاروباری پورٹ فولیو کو تنوع دیا ہے اور آج قرضہ ایکوئٹی مارکیٹ، کارپوریٹ سرمایہ کاری بینکنگ، خوردہ اور صارفیبینکاری، زرعی سرمایہ کاری، خزانے کی خدماتمیں اہم ترین ادارے کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترویج و ترقی میں بڑھتی ہوئی دلچسپی رکھتا ہے اور بایں ہمہ ایک کاروباری شہری کی حیثیت سے اپنی سماجی ذمہ داریوں کو بھی پورا کر رہا ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان ملک میں 1400 سے زیادہ شاخوں کا وسیع نیٹ ورک بنا چکا ہے اور بیرون ملک اہم کاروباری مراکز میں بھی کام کرتا ہے۔ بینک بیجنگ، تاشقند، شکاگو اور ٹورنٹو میں نمائندہ دفاتر رکھتا ہے۔ اس نے دنیا بھر میں 3000 نمائندہ بینکوں میں ایجنسی انتظامات کر رکھے ہیں۔

ڈائیبولڈ کے بارے میں

ڈائیبولڈانکارپوریٹڈ (اینوائیایسای: DBD) ٹیکنالوجی، سافٹویئر اور خدمات فراہم کرتی ہے جو افراد کو دنیا بھر میں اپنے پیسے سے منسلک رہنے میں مدد دیتی ہیں –یعنی نقد کی مادّی و ڈیجیٹل دنیا کو آسانی و حفاظت سے اور موثر انداز میں جوڑ رہا ہے۔ 1859ء میں اپنے قیام کے بعد سے ڈائیبولڈمالیات، کمرشل، خوردہ اور دیگر مارکیٹوں کے لیے غیر معمولی خود-خدمت جدت طرازی، حفاظت اور خدمات فراہم کرنے والے اہم ترین اداروں میں سے ایک میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ڈائیبولڈدنیا بھر میں تقریباً16,000 ملازمین رکھتا ہے اور اس کا دفتر کینٹن، اوہائیو، امریکا میں ہے۔ ڈائیبولڈ کو www.diebold.com پر یا ٹوئٹر پر دیکھیں: http://twitter.com/DieboldInc

Latest from Blog