ایشیا لبرٹی فورم، 18 تا 20 فروری، بے قانون کاروباری منتظم کے ذہن کے ساتھ آزادی و ترقی تک رسائی کے لیے خطے کے درپیش چیلنجز

ایس یو ٹی ڈی اوپن ہاؤس میں 5 اور 6 مارچ 2016ء کو وظائف، ایکسچینج پروگرام، تربیت اور بہت کچھ

جیرے نے پاکستان میں ایک اور ای پی سی معاہدے پر دستخط کردیے

اسٹیورٹ اینڈ اسٹیونسن نے سینئرڈسٹریبیوشن ایگزیکٹوز مقرر کردیا

مائیکروسافٹ اور ایسر نے زیادہ آلات پر زیادہ صارفین تک مائیکروسافٹ خدمات پہنچانے کے لیے شراکت داری بڑھا لی

مارس انکارپوریٹڈاپنی مصنوعات سے تمام مصنوعی رنگ نکال دے گا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ایشیا لبرٹی فورم، 18 تا 20 فروری، بے قانون کاروباری منتظم کے ذہن کے ساتھ آزادی و ترقی تک رسائی کے لیے خطے کے درپیش چیلنجز

واشنگٹن، 17 فروری 2016ء/ پی آرنیوزوائر– میزبان انسٹیٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ اکنامک افیئرز (آئیڈیاز) اور علاقائی شراکت دار سینٹر فار سول سوسائٹی (سی سی ایس) کے ساتھ اٹلس نیٹ ورک کی کفالت میں منعقدہ ایشیا لبرٹی فورم #AsiaLF16خطے میں آزادی اور آزاد مارکیٹ اصلاحات کے فروغ کے لیے حلوں پر غور اور تبادلہ خیال کے لیے ایشیا کے بہترین اور شاندار کا اجلاس ہے۔ Asia Liberty Forum #AsiaLF16, Feb. 18-20, 2016, sponsored by Atlas Network with organizing host, the Institute for Democracy and Economic Affairs (IDEAS), and regional partner, Centre for Civil Society (CCS), is a gathering of the best and the brightest in Asia to discuss and exchange solutions that promote liberty and free-market reforms in the region. تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160216/333709 کیا: ایشیا لبرٹی فورم، اٹلس نیٹ ورک کی کفالت میں مع میزبان انسٹیٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ اکنامک افیئرز (آئیڈیاز) اور علاقائی شراکت دار سینٹر فار سول سوسائٹی (سی سی ایس) کب: 18 تا 20 فروری 2016ء کہاں: رینے سینس ہوٹل کوالالمپور جالان سلطان اسماعیل اور جالان امپانگ کے کنارے پر، 50450 کوالالمپور، ملائیشیا پریس رابطہ: ڈینیل اینتھنی، [email protected] یا (202) 449-8441، یا مقامی ملائیشیا میڈیا رابطہ: ازرل محمد خلیب، [email protected] یا 6470-348 (6013+) کیسے: شرکت یا انٹرویوز کے لیے آپ کو ازرل محمد خلیب سے لازماً[email protected] یا (+6013) 348-6470 پر پیشگی رابطہ کرنا ہوگا۔ ایشیا لبرٹی فورم جھلکیاں پینل گفتگو: ایشیا میں آزادی کے چہرے تجارتی معاہدے: کیا یہ ترقی پذیر ممالک کے لیے واقعی اچھے ہیں؟ انٹرنیٹ کا کردار: آن لائن آزادی کے چیلنجز آزادی عشائیہ اور ایشیا لبرٹی ایوارڈ کی پریزنٹیشن ڈاکیومنٹری اسکرینن: انڈیا اویکس چینی مالیاتی بحران اور ایشیا پر اس کے علاقائی اثرات پر سیشن ڈاکٹر ٹام جی پامر، ایمون بٹلر، کرینگساک کیریووونساک، بھائیشالی بھومجان اور وان سیف وان جان کی پریزنٹیشنز مکمل شیڈول یہاں دستیاب ہے اٹلس نیٹ ورک کے بارے میں واشنگٹن میں قائم اٹلس نیٹ ورک ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو 97 ممالک میں 450 سے زیادہ زآاد شراکت داروں کو منسلک کرکے عالمی سطح پر آزادی کی تحریک کو استحکام دیتا ہے جو آزاد، ترقی پسند اور پرامن دنیا کا مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں جہاں محدود حکومتیں قانون کی حکمرانی، نجی ملکیت اور آزاد مارکیٹوں کا دفاع کریں۔ atlasnetwork.org۔ آئیڈیاز کے بارے میں آئیڈیاز ملائیشیا کی پہلی فکر گاہ ہے جو عوامی پالیسی کے چیلنجز کے لیے مارکیٹ میں بنیاد رکھنے والے حلوں کے فروغ سے وابستہ ہے۔ یہ ایک آزاد غیر منافع بخشادارہ ہے۔ ایک بین الفریق فکر گاہ کی حیثیت سے آئیڈیاز مارکیٹ کی بنیاد پر اصولوں کو آگےبڑھانا ہے جو کسی بھی جماعتی سیاست، نسل یا مذہب کی پابند نہ ہوں۔ ideas.org.my سی سی ایس کے بارے میں نئی دہلی میں قائم سینٹر فار سول سوسائٹی (سی سی ایس) عوامی پالیسی کے ذریعے سماجی تبدیلی کو آگے بڑھانا ہے۔ یہ تعلیم، ذریعہ معاش اور پالیسی تربیت میں کام کرتا ہے اور نجی اور سرکاری شعبوں میں انتخاب اور احتساب کو فروغ دیتا ہے۔ پالیسی کو عملی قالب میں ڈھالنے کے لیے سی سی ایس تحقیق، پائلٹ منصوبں اور وکالت کے ذریعے پالیسی اور رائے ساز شخصیات

مزید پڑھیں

ایس یو ٹی ڈی اوپن ہاؤس میں 5 اور 6 مارچ 2016ء کو وظائف، ایکسچینج پروگرام، تربیت اور بہت کچھ

سنگاپور، 18 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– تیسرے تعلیمی تجربے کا عملی تجربہ رکھنے کے خواہشمند طلبا کو اب آگے دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ آج ہی سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن (ایس یو ٹی ڈی) کے اوپن ہاؤس کے لیے رجسٹر ہو جائیں جو 5 اور 6 مارچ کو منعقد ہو رہی تاکہ انوکھی تعلیم کے بارے میں مزید جانیں۔ ایس یو ٹی ڈی اوپن ہاؤس میں آنے والے افراد صدر اور ساتھ ساتھ اراکین/شعبہ جات کے سربراہان کی گفتگو سے جان سکیں گے کہ کیا پیش کیا جا رہا ہے۔ وہ کیمپس کے دوروں اور اراکین کلیہ و طلبا کے ساتھ شیئرنگ سیشنز کے ذریعے یہ بھی محسوس کر سکیں گے کہ ایس یو ٹی ڈی میں زندگی کیسی ہے۔ اس دورے میں ایس یو ٹی ڈی کی جدید فیبریکیشن لیبارٹری، کمرۂ جماعت، ہاسٹلز اور کتب خانے جیسی جگہوں کے دورے بھی شامل ہیں۔ اس میں ڈیزائن ورکشاپس بھی ہوں گی، جو ایک بلند عمارت کے ماڈل کی تعمیر/نمونہ سازی کے ذریعے ایس یو ٹی ڈی کے معروف بگ-ڈیزائن سیکھنے کے نظریے پر مہمانوں کو کچھ عملی تجربہ اور بصیرت فراہم کرے گا۔ متعدد نمائشی بوتھ بھی ایس یو ٹی ڈی میں چار تعلیمی ستونوں، اور امریکا میں میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، چین میں چی جیانگ یونیورسٹی (زیڈ جے یو) اور دیگر کے ساتھ ہمارے طالب علم تبادلہ پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کریں گے۔ انٹرن شپس اور کیریئر پروگراموں کے بارے میں بھی معلوماتی بوتھ ہوں گے جہاں طلبا درخواستیں دے سکیں گے اور ساتھ ساتھ درخواستوںکے لیے 100 سے زیادہ وظائف بھی دستیاب ہوں گے۔ ایس یو ٹی ڈی طلبا تبادلہ پروگرام کے انتخاب کو بھی چن سکتے ہیں یا تعطیلات کے دوران 600 مقامی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ انٹرن شپ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اوپن ہاؤس کے دوران مختلف کلبوں اور غیر نصابی سرگرمیوں سے تعلق رکھنے والے ایس یو ٹی ڈی طلبا، جنہیں یہاں ففتھ رو کہا جاتا ہے، مہمانون کے لیے اپنی کارکردگی اور عملی مظاہرے پیش کریں گے تاکہ وہ شامل ہوں اور انعامات جیتیں۔ یہ سرگرمیاں برقی گاڑیاں چلانے سے لے کر ہمارے طالب علموں کی جانب سے اجتماعی رقص بھی شامل ہیں۔ دورے کے لیے خود کو رجسٹر کروانے اور ہمارے صدر کے ساتھ گفتگو کے لیے ہماری ویب سائٹ دیکھیں http://www.sutd.edu.sg/openhouse۔ سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن (ایس یو ٹی ڈی) کے بارے میں ایس یو ٹی ڈی سنگاپورکی چوتھی سرکاری جامعہ ہے، اور دنیا میں اولین جامعات میں سےایک جنہوں نے ڈیزائن و ٹیکنالوجی کے فن اور علم کو کثیر الشعبہ جاتی نصب میں شامل کیا۔ میساچوسٹس انسیٹٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے تعاون سے بننے والا ایس یو ٹی ڈی تکنیکی طور پر مضبوط رہنماؤں اور جدت طرازوں کو مندرجہ ذیل ڈگری پروگراموں کے ذریعے تربیت دے کر معاشرے کی ضروریات کو پورا کرنا چاہتا ہے: – انجینئرنگ پروڈکٹ ڈیولپمنٹ؛ انجینئرنگ سسٹمز اینڈ ڈیزائن؛ انفارمیشن سسٹمز ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن؛ آرکی ٹیکچر اینڈ سسٹین ایبل ڈیزائن۔ چی جیانگ یونیورسٹی (زیڈ جے یو) اور سنگاپور مینجمنٹ یونیورسٹی (ایس ایم یو) کے تعاون

مزید پڑھیں

جیرے نے پاکستان میں ایک اور ای پی سی معاہدے پر دستخط کردیے

یانتائی، چین، 15 فروری 2016ء/ پی آرنیوزوائر– جیرے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس کو پاکستان میں بجلی کی پیداوار، قدرتی گیس، تیل ٹرمینل کے آپریشنز اور صحت عامہ کے شعبوں میں احاطہ کرنے والے پاکستانی کے بڑے اداروں میں سے ایک فوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک پاور پلانٹ میں فیڈ گیس کی صفائی کے لیے ای پی سی معاہدے سے نوازا گیا ہے۔ اس کی کامیابی علاقے میں بجلی کی پیداواری موثریت کو بہتر بنانے اور مقامی آبادی کے فائدے میں مدد دے گی۔ Jereh New EPC Project in Pakistan. http://photos.prnasia.com/prnvar/20160214/0861601184 اس منصوبے کے لیے جیرے انجینئرنگ، تعمیرات اور تعمیل کے لیے مکمل خدمات پیش کرتا ہے۔ یہ فیڈ گیس کی علیحدگی اور اسے چھاننے کے موجودہ نمونوں کو بہتر بنائے گا، جو بھاری ہائیڈروکاربنکی مقدار اور فضائی آلودگی کے اثرات کو موثر انداز میں کم کر سکتا ہے۔ پروجیکٹ مینیجر جناب شو نے کہا کہ “ٹھیکیدار کی حیثیت سے ہمیں دیگر اداروں کے پر برتری حاصل ہے۔ ہمارے انجنیئرزنے آپریشن موڈ میں آن-سائٹ اسمبلی سے ان-ہاؤس پری-اسکڈکی تبدیلی کی ہے، جو تعمیر کے کام کو واضح طور پر کم کرتا ہے اور بہترین معیار کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔” منصوبہ ممکنہ طور پر جولائی 2016ء میں مکمل ہوگا۔ منصوبے پر دستخط دسمبر 2015ء میں پہلے ای پی سی منصوبے کے بعد جیرے کی ای پی سی صلاحیتوں کا ایک اور اچھا عمل ہے۔ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان 250 ارب ڈالرز مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کا معاہدہ ہوا ہے۔ تیل و گیس کے آلات بنانے والے اور انجینئرنگ سروس کی عالمی کمپنی ہونے کی حیثیت سے جیرے پاک-چین اقتصادی راہداری کے لیے زیادہ توانائی تعاون اور بہتر توانائی مستقبل کی ترویج کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ جیرے کے بارے میں جیرے گروپ ایک بین الاقوامی مکمل تیل و گیس کمپنی ہے جو تیل و گیس کے آلات بنانے اور انجینئرنگ و تعمیرات میں مہارت رکھتا ہے۔ اپنی زبردست آر اینڈ ڈی، اعلیٰ معیار کی پیداواری تنصیبات اور عالمی سیلز نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیرے 60 سے زیادہ ممالک میں صارفین کو خدمات دے چکا ہے۔ مزید معلومات کے لیے: www.jereh.com۔ تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160214/0861601184

مزید پڑھیں

اسٹیورٹ اینڈ اسٹیونسن نے سینئرڈسٹریبیوشن ایگزیکٹوز مقرر کردیا

یوسٹن، 12 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– اسٹیورٹ اینڈ اسٹیونسن ایل ایل سی نے آج ادارے کے عالمی تقسیمی نیٹ ورک کے لیے جان میریفیلڈ کو صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جناب میریفیلڈ، جو ادارے کے فلوریڈاڈیٹرائٹ ڈیزل ایلیسن میں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، یونیورسٹی آف میسوری سے ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں اور تقسیم کے کاروبار میں خدمات کا طویل ریکارڈ رکھتے ہیں۔ وہ شمالی امریکا کے ڈیملرٹرکس میں سینئر نائب صدر تھے اور اسٹرلنگ ٹرک کارپوریشن اور ویسٹرن اسٹار ٹرک کارپوریشن میں سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ جناب میریفیلڈ نے جناب بل سیمنز کی جگہ لی ہے جو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ Stewart & Stevenson, based in Houston, is a leading provider of specialized equipment and aftermarket parts and service to the global oil & gas, marine, construction, power generation, transportation, material handling, mining, agricultural and other industries. For more information, visit www.stewartandstevenson.com. لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160211/332583LOGO جناب میریفیلڈ کی تقرری کے ساتھ ادارے نے امریکا کے شمال مشرقی علاقوں کے ذمہ دار اپنے اٹلانٹک ڈیٹرائٹ ڈیزل ایلیسن کے صدر جان فارمر کو اسٹیورٹ اینڈ اسٹیونسن ڈسٹریبیوشن میں آپریشنز کے لیے ایگزیکٹو نائب صدر کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ ہیوسٹن میں قائم اسٹیورٹ اینڈ اسٹیونسن عالمی تیل و گیس، بحری، تعمیراتی، بجلی پیداوار، نقل و عمل، سامان کو سنبھالنے، کان کنی، زراعت اور دیگر صنعتوں کو خصوصی آلات اور بعد از فروخت پرزہ جات و خدمات کا معروف فراہم کنندہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.stewartandstevenson.com۔ رابطہ: کرس آرچی آفس آف دی چیئرمین 1-713-751-2772+

مزید پڑھیں

مائیکروسافٹ اور ایسر نے زیادہ آلات پر زیادہ صارفین تک مائیکروسافٹ خدمات پہنچانے کے لیے شراکت داری بڑھا لی

ریڈمنڈ، واشنگٹن اور تائی پے، تائیوان، 10 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– مائیکروسافٹ کارپوریشن اور ایسر انکارپوریٹڈ نے بدھ کو اپنی عالمی شراکت داری کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ مائیکروسافٹ کی موبائل پروڈکٹیوٹی سروسز کو زیادہ صارفین تک پہنچایا جا سکے۔ 2016ء کی دوسری ششماہی میں ایسر اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے پورٹ فولیو میں مائیکرو سافٹ کی خدمات اور ایپس پہلے سے نصب کرنا شروع کرے گا۔  صارفین ایسر کے منتخب اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر بالخصوص مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ، آؤٹ لک، ون نوٹ، ون ڈرائیو اور اسکائپ جیسے پروڈکٹیوٹی ٹولز کا فائدہ اٹھائیں گے۔ Microsoft company logo. لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO ایسر اسمارٹ پروڈکٹس بزنس گروپ کے صدر ایس ٹی لیو نے کہا کہ “ہم مائیکروسافٹ کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں تاکہ اپنی مصنوعات میں بہتر موبائل پروڈکٹیوٹی فراہم کر سکیں۔  مائیکروسافٹ سافٹویئر مجموعے کو شامل کرکے ایسر صارفین چلتے پھرتے اپنے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر ان سہولیات کا فائدہ اٹھا سکیں گے جن سے وہ کمپیوٹنگ تجربے کی بنیاد پر مانوس ہیں۔ نک سائیوگیوس، صدر مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی لائسنسنگ نے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ ہم مائیکروسافٹ اور ایسر کے درمیان پہلے سے مضبوط شراکت داری کو بہتر بنانے کے قابل ہوئے ہیں۔ باہمی سود مند اور اشتراک پر رضامندی جیسا کہ یہ جدت طرازی کو فروغ دیتی ہے اور صارفین کے لیے بہتر مصنوعات اور تجربات فراہم کرنے کی  جانب رہنمائی کرتی ہے۔ آئی پی کی لائسنسنگ سے مائیکروسافٹ کی وابستگی پیٹنٹ معاہدہ اس اہم کردار کی ایک اور مثال ہے جو ملکیت دانش (آئی پی) ایک صحت مند اور متحرک ٹیکنالوجی ماحول کو یقینی بنانے میں ادا کرتی ہے۔ دسمبر 2003ء میں مائیکروسافٹ کی جانب سے آئی پی لائسنسنگ پروگرام کے اجرا کے بعد سے اب تک یہ 1,200 سے زیادہ معاہدوں میں داخل ہو چکا ہے۔ مائیکروسافٹ کے لائسنسنگ پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات http://www.microsoft.com/iplicensingپر دستیاب ہے۔ ایسر کے بارے میں 1976ء میں قائم ہونے والا ایسر ایک ہارڈویئر + سافٹویئر + سروسز کمپنی ہے جو ایسی جدید مصنوعات پر تحقیق، ڈیزائن، مارکیٹنگ، فروخت اور سپورٹ سے وابستہ ہے جو لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں۔ ایسر کی مصنوعاتی پیشکشوں میں پی سیز، ڈسپلیز، پروجیکٹرز، سرورز، ٹیبلٹس، اسمارٹ فونز اور ویئریبلز شامل ہیں۔ ادارہ انٹرنیٹ آف تھنگز کو یکجا کرنے کے لیے کلاؤڈ حل بھی تیار کررہا ہے۔ ایسر 7,000 ملازمین رکھتا ہے اور دنیا بھر میں کل پی سیز کے لیے درجہ بندی میں نمبر 4 پر ہے (آئی ڈی سی 2014ء)۔ 2014ء کے لیے آمدنی 10.39 بلین امریکی ڈالرز تک پہنچی۔ مزید معلومات کے لیے http://www.acer.comملاحظہ کیجیے۔ مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی لائسنسنگ کے بارے میں مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی لائسنسنگ ایل ایل سی 2014ء میں مائیکروسافٹ کے پیٹنٹ پورٹ فولیو کو حاصل کرنے، انتظام سنبھالنے اور لائسنس کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ مائیکروسافٹ کے بارے میں مائیکروسافٹ (نیس ڈیک “MSFT” @microsoft) ایک معروف پلیٹ فارو اور پروڈکٹیوٹی کمپنی ہے جو موبائل فرسٹ، کلاؤڈ فرسٹ دنیا کے لیے ہے، اور اس کا مقصد کرۂ زمین پر موجود ہر شخص اور ہر ادارے کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے

مزید پڑھیں

مارس انکارپوریٹڈاپنی مصنوعات سے تمام مصنوعی رنگ نکال دے گا

پانچ سالہ کوشش چاکلیٹ، گم، میٹھی چیزوں، کھانے اور پینے کے برانڈز پر اثر انداز ہوگی میک لین، ورجینیا، 5 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– مارس انکارپوریٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ انسانوں کے کھانے کے لیے پیش کردہ اپنی تمام مصنوعات سے مصنوعی رنگ نکال دے گا، یہ بدلتے ہوئے صارفین کی ترجیحات کو پورا کرنے سے وابستگی کا حصہ ہے۔ گو کہ ادارے کی کئی مصنوعات پہلے ہی مصنوعی رنگ سے پاک ہیں، لیکن اس کا اطلاق کھانے پینے کی تمام چیزوں پر کرکےمارس انتہائی وسیع و عریض اہمیت کا قدم اٹھا رہا ہے۔ ادارے کی چاکلیٹ، گم، میٹھی چیزیں، کھانے و پینے کی اشیا کے کاروبار اس تبدیلی سے متاثر ہوں گے، اور اگلے پانچ سالوں کے دوران بتدریج لاگو ہوگی۔ مصنوعی رنگ انسانی صحت یا حفاظت کے لیے کوئی معلوم خطرہ تو نہیں رکھتے، لیکن آج کے صارفین کا مطالبہ ہے کہ کھانے کی چیزیں بنانے والے اپنی مصنوعات میں زیادہ قدرتی اجزا استعمال کریں۔ اس پس منظر میں مارس اپنے فراہم کنندگان کے ساتھ مل کر کام کرے گا کہ وہ متبادل تلاش کریں جو نہ صرف خوبیوں و حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اتریں،ایسے بلکہ خوبصورت اور دلچسپ رنگ بھی برقرار رکھیںجن کی صارفین ادارے کے پسندیدہ برانڈز سے توقع بھی رکھتے ہیں۔ مارس انکارپوریٹڈ کے صدر اور سی ای او گرانٹ ایف ریڈ نے کہا کہ “ہم لوگوں کو مطمئن اور خوش کرنے کے کاروبار میں ہیں جو ہماری مصنوعات کو پسند کرتے ہیں۔ کھانے پینے کی چیزوں کے اپنے پورٹ فولیو سے تمام مصنوعی رنگوں کو نکالنا ایک بڑا کام ہے، اور ایسا بھی جسے حاصل کرنے کے لیے وقت اور سخت محنت کی ضرورت ہوگی۔ ہمارے صارفین ہمارے پیشرو ہیں اور ہم ان کی سنتے ہیں۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی مخصوص قدم اٹھانا درست ہے، تو مارس کے لیے بھی ویسا ہی کرنا ٹھیک ہوگا۔” آج مارس اپنے عالمی مصنوعاتی پورٹ فولیو میں قدرتی ذرائع سے حاصل کردہ اور مصنوعی رنگوں کی مختلف اقسام استعمال کرتا ہے۔ صارفین کی ترجیحات، اجزا کی دستیابی اور مقامی قوانین پر منحصر ہوتے ہوئےنسخہ سازی اور مصنوعات مختلف مارکیٹوں میں کچھ الگ ہو سکتی ہیں۔ البتہ ادارے کے استعمال کردہ تمام محفوظ ہیں، اور مارس کے انتہائی سخت داخلی معیار اور حفاظت شرائط اور دنیا بھر میں کھانے پینے کی اشیا کو محفوظ بنانے کے لیے بنائے گئے اداروں کے قوانین کے مطابق تیار کی جاتی ہیں، جن میں یوایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن (ایف ڈي اے) اور یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی (ای ایف ایس اے) شامل ہیں۔ انسانوں کے لیے کھانے پینے کی چیزوں کے پورٹ فولیو سے، جس میں 50 سے زیادہ برانڈز شامل ہیں، تمام مصنوعی رنگوں کو نکالنا ایک پیچیدہ چیلنج ہے۔ مارس کی حکمت عملی میں فراہم کنند گان کے ساتھ شراکت داری شامل ہے جو ایسے نئے اجزا اور نسخوں کو تلاش کر سکیں جو خوبیوں و حفاظت کے سخت ترین معیارات پر پورے اتریں، تمام قانونی و ضوابط کی شرائط پوری کریں، اور از سر نو نسخہ بندی کے عمل میں صارفین کی

مزید پڑھیں