مارس انکارپوریٹڈاپنی مصنوعات سے تمام مصنوعی رنگ نکال دے گا

پانچ سالہ کوشش چاکلیٹ، گم، میٹھی چیزوں، کھانے اور پینے کے برانڈز پر اثر انداز ہوگی

میک لین، ورجینیا، 5 فروری 2016ء/پی آرنیوزوائر– مارس انکارپوریٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ انسانوں کے کھانے کے لیے پیش کردہ اپنی تمام مصنوعات سے مصنوعی رنگ نکال دے گا، یہ بدلتے ہوئے صارفین کی ترجیحات کو پورا کرنے سے وابستگی کا حصہ ہے۔

گو کہ ادارے کی کئی مصنوعات پہلے ہی مصنوعی رنگ سے پاک ہیں، لیکن اس کا اطلاق کھانے پینے کی تمام چیزوں پر کرکےمارس انتہائی وسیع و عریض اہمیت کا قدم اٹھا رہا ہے۔ ادارے کی چاکلیٹ، گم، میٹھی چیزیں، کھانے و پینے کی اشیا کے کاروبار اس تبدیلی سے متاثر ہوں گے، اور اگلے پانچ سالوں کے دوران بتدریج لاگو ہوگی۔

مصنوعی رنگ انسانی صحت یا حفاظت کے لیے کوئی معلوم خطرہ تو نہیں رکھتے، لیکن آج کے صارفین کا مطالبہ ہے کہ کھانے کی چیزیں بنانے والے اپنی مصنوعات میں زیادہ قدرتی اجزا استعمال کریں۔ اس پس منظر میں مارس اپنے فراہم کنندگان کے ساتھ مل کر کام کرے گا کہ وہ متبادل تلاش کریں جو نہ صرف خوبیوں و حفاظت کے اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اتریں،ایسے بلکہ خوبصورت اور دلچسپ رنگ بھی برقرار رکھیںجن کی صارفین ادارے کے پسندیدہ برانڈز سے توقع بھی رکھتے ہیں۔

مارس انکارپوریٹڈ کے صدر اور سی ای او گرانٹ ایف ریڈ نے کہا کہ “ہم لوگوں کو مطمئن اور خوش کرنے کے کاروبار میں ہیں جو ہماری مصنوعات کو پسند کرتے ہیں۔ کھانے پینے کی چیزوں کے اپنے پورٹ فولیو سے تمام مصنوعی رنگوں کو نکالنا ایک بڑا کام ہے، اور ایسا بھی جسے حاصل کرنے کے لیے وقت اور سخت محنت کی ضرورت ہوگی۔ ہمارے صارفین ہمارے پیشرو ہیں اور ہم ان کی سنتے ہیں۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی مخصوص قدم اٹھانا درست ہے، تو مارس کے لیے بھی ویسا ہی کرنا ٹھیک ہوگا۔”

آج مارس اپنے عالمی مصنوعاتی پورٹ فولیو میں قدرتی ذرائع سے حاصل کردہ اور مصنوعی رنگوں کی مختلف اقسام استعمال کرتا ہے۔ صارفین کی ترجیحات، اجزا کی دستیابی اور مقامی قوانین پر منحصر ہوتے ہوئےنسخہ سازی اور مصنوعات مختلف مارکیٹوں میں کچھ الگ ہو سکتی ہیں۔ البتہ ادارے کے استعمال کردہ تمام محفوظ ہیں، اور مارس کے انتہائی سخت داخلی معیار اور حفاظت شرائط اور دنیا بھر میں کھانے پینے کی اشیا کو محفوظ بنانے کے لیے بنائے گئے اداروں کے قوانین کے مطابق تیار کی جاتی ہیں، جن میں یوایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن (ایف ڈي اے) اور یورپین فوڈ سیفٹی اتھارٹی (ای ایف ایس اے) شامل ہیں۔

انسانوں کے لیے کھانے پینے کی چیزوں کے پورٹ فولیو سے، جس میں 50 سے زیادہ برانڈز شامل ہیں، تمام مصنوعی رنگوں کو نکالنا ایک پیچیدہ چیلنج ہے۔ مارس کی حکمت عملی میں فراہم کنند گان کے ساتھ شراکت داری شامل ہے جو ایسے نئے اجزا اور نسخوں کو تلاش کر سکیں جو خوبیوں و حفاظت کے سخت ترین معیارات پر پورے اتریں، تمام قانونی و ضوابط کی شرائط پوری کریں، اور از سر نو نسخہ بندی کے عمل میں صارفین کی جانب سے جوابات حاصل کرنے کے لیے قابل رسائی طریقے تخلیق کریں۔ ادارہ سمجھتا ہے ہے کہ متبادل رنگ بنانے کے عمل، حفاظ و معیار کو یقینی بنانے،ضوابط کی منظوری حاصل کرنے، اور نئے اجزا کو دنیا بھر میں اپنے پورٹ انسانی خوراک کے پورٹ فولیو میں نئے اجزا کے پورٹ فولیو میں متعارف کروانے میں تقریباً پانچ سال لگیں گے۔

مارس انکارپوریٹڈ کے بارے میں

مارس انکارپوریٹڈ ایک نجی، خاندانی ملکیت کاروبار ہے جو ایک صدی سے زیادہ طویل تاریخ اور دنیا کے چند پسندیدہ ترین برانڈز رکھتا ہے جن میں شامل ہیں ایم اینڈ ایمز (ر)، پیڈگری (ر)، ڈبل منٹ (ر) اور انکل بینز (ر)۔ میک لین، ورجینیا میں صدر دفاتر رکھنے والا مارس ان چھ مختلف کاروباری شعبوں میں 33 ارب ڈالرز سے زیادہ کی فروخت رکھتا ہے: پیٹ کیئر، چاکلیٹ، رگلی، فوڈ، ڈرنکس اور سمبیوسائنس۔ 73 ممالک میں پھیلے 80,000 سے زیادہ ایسوسی ایٹس ادارے کے پانچ اصولوں پر متحد ہیں: معیار، موثریت، ذمہ داری، اشتراک اور آزادی اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعلقات بنانے کے لیے ہر روز جدوجہد جو وہ ترقی دیتا ہے جس پر ہم بحیثیت ادارہ فخر کرتے ہیں۔

مارس انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.mars.comملاحظہ کیجیے۔ ہمیں فیس بک، ٹوئٹر، لنکڈاِن اور یوٹیوب پر فالو کیجیے۔

رابطہ:
مارسانکارپوریٹڈ
جوناتھن مڈ، 4965-821 (703)
jonathan.mudd@effem.com

Latest from Blog