لاہور)پی پی آ ئی) ضلعی انتظامیہ نے 21 اکتوبر کو نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہوگا، مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت شرائط کیساتھ دی جائے گی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست کا بغور جائزہ لیا لیکن جلسے کی اجازت ملنا مشکل ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے وہاں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں، تحریک انصاف اگر بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو پھر غور کیا جا سکتا ہے۔
ایشیا کپ میں ناقص فیلڈنگ کا مظا ہرہ ، 40کیچ ڈراپ
آسٹریلیا نے جنو بی افریقا کے خلا ف ٹیسٹ سیریز 2-1جیت لی
بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور وہرات کو ہلی کے درمیان اختلا فات
قصور میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا لا ہور ہائی کورٹ نے نو ٹس لے لیا
حیدر آبا د: مزدور یونین کا نجکا ری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ایشیا کپ : انڈیا کی افغانستان کے خلا ف 8وکٹوں سے کامیابی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، نگران وزیر خارجہ
اسلام آباد)پی پی آ ئی)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ شہری آبادی پر حملوں اور غزہ کے محاصرے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطین بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے، اسرائیل 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطین میں مظالم ڈھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسئلہ فلسطین پر واضح مؤقف رکھتا ہے، اسرائیلی حملوں میں معصوم فلسطینی خواتین اور بچے مارے جا رہے ہیں، پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدیں، القدس الشریف دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے۔نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی بجلی، پانی، خوراک جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، او آئی سی کا خصوصی اجلاس 18 اکتوبر کو جدہ میں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں، وہ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران باہمی تعاون کے اہم منصوبوں پر دستخط ہوں گے، سی پیک سے خطے کے دیگر ملکوں کو بھی فائدہ ہوگا، دورہ چین سے پاکستان کے معاشی حالات بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تعلقات کی خرابی کی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔
ملازمین کو بونس دینے کی خبریں‘ پی آئی اے نے وضاحت جاری کردی
کراچی(پی پی آ ئی)قومی ایئرلائن نے ملازمین میں بونس تقسیم کرنے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے جعلی خطوط اور ای میل پیغامات کی سختی سے تردید کردی، جن میں کہا گیا تھا کہ پی آئی اے اپنے ملازمین میں تنخواہوں کے بونس تقسیم کر رہی ہے۔ان کے بارے میں ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ معلومات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، اس طرح کی خبریں پھیلانا پی آئی اے کے ملازمین اور عام عوام دونوں کو گمراہ کرنے ایک مذموم کوشش ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ پی آئی اے ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اس کو درپیش موجودہ مالیاتی چیلنجز کے پیش نظر ایسی بے بنیاد معلومات پھیلانا اس قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے، ادارہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر قومی فضائی کمپنی کو ایک قابل عمل اور منافع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے اس کی تنظیم نو کے مرحلے میں سرگرم عمل ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اس وقت بدترین بحران کا سامنا ہے، فنڈز نہ ملنے کے باعث پی آئی اے فلائٹ آپریشن بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ادارے کو فوری طور 7 ارب روپے کی ضرورت ہے، بینکوں کی طرف سے حکومتی گارنٹی کے باجود رقم جاری نہیں کی گئی، پی آئی اے کے جی ایم فنڈز مینجمنٹ کی جانب سے وزارت ہوابازی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فوری فنڈز کی ادائیگی نہ ہوئی تو آپریشن بند ہونے کا خدشہ ہے۔ ایاٹا سروسز بھی کسی بھی وقت عدم ادائیگی سے بند ہونے کا امکان ہے، دبئی ایئرپورٹ پر بھی گزشتہ دنوں فیول فراہمی بند کی گئی تھی، پی آئی اے کے جی ایم فنڈز مینجمنٹ نے ایوی ایشن ڈویژن کو بھی خط لکھ کرمدد کی اپیل کی ہے۔
موسم کی خرابی‘ فلائیٹ شیڈول بری طرح متاثر
لاہور(پی پی آ ئی) موسم کی خرابی کے باعث فلائیٹ شیڈول بری طرح متاثر ہونے سے 18 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے لاہور کی مختلف غیر ملکی پروازوں نے اسلام اباد اور ملتان کے ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی، ایئر سیال کی لاہور سے دمام کی پرواز پی ایف 742 اور پی ایف 743 منسوخ کر دی گئیں، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پروازیں پی ایف 143 اور پی ایف 144، کراچی سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 125، پی ایف 126، پی ایف 121 اور پی ایف 122 منسوخ کردی گئیں، اسی طرح سرین ایئر کی جدہ کے لیے پرواز ای آر 811 کی روانگی میں سوا 2 گھنٹے تاخیر ہوئی، سرین ایئر کی لاہور سے جدہ کی پرواز ای آر 801 کی روانگی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز کی روانگی میں 10 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی ایئرلائن کی لاہور سے جدہ کی پرواز ایس وی 739 روانگی میں سوا 3 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302 کی روانگی میں پونے 2 گھنٹے، ایئر بلیو کی اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی اے 251 میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی، پرواز پی کے 340 صبح کی بجائے شام 7 بجے کراچی سے فیصل آباد روانہ ہوگی، پی آئی اے کی لاہور سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 263 کی روانگی میں 3 گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر ہوئی جب کہ پی آئی اے کی سیالکوٹ سے مسقط کی پرواز پی کے 281 کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد یہ پرواز اب شام ساڑھے 4 بجے جائے گی، سیالکوٹ سے کویت سٹی کی پرواز کی روانگی میں پونے 3 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد آنے جانے کی دو پروازیں آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی سے گوادر روٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی پروازیں پی کے 503 اور پی کے 504 منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 منسوخ کر دی گئی ہیں، ایئر سیال کی اسلام آباد سے مسقط کی پرواز پی ایف 734 روانہ نہیں ہو سکی جب کہ مسقط سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 735 منسوخ کر دی گئی۔
تلاش کریں
خبریں

ایشیا کپ میں ناقص فیلڈنگ کا مظا ہرہ ، 40کیچ ڈراپ
(March 6, 2014)
ڈھاکا: بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کی فیلڈنگ ناقص رہی۔ ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے آٹھ میچز میں تمام ٹیمیں چالیس کیچز ڈراپ کرچکی ہیں۔ سری لنکا نی فیلڈنگ کے شعبے میں دیگرٹیموں کی نسبت قدرے بہترکارکردگی دکھائی ہے ۔ افغانستان اورعالمی چیمپئین بھارت کی فیلڈنگ انتہائی غیرمعیاری رہی اوردونوں ٹیمیں کیچزڈراپ کرنے میں بھی سرفہرست ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں افغان فیلڈرز نے ناصرحسین کا کیچ چار مرتبہ ڈراپ کردیا۔ بھارتی وکٹ کیپر دنیش کارتک نے سری لنکا کے خلاف میچ کے اہم موڑ پر کمارسنگاکارا کا اسٹمپ مس کیا جس کے بعد سنگاکارا نے نہ صرف سنچری اسکور کی بلکہ اپنی ٹیم کواہم کامیابی بھی دلوائی۔ افغانستان نے پاکستان کے خلاف میچ میں چھ بیٹسمین ایک سو سترہ رنز پر آﺅٹ کردئیے لیکن افغان فیلڈر نے اٹھائیس کے انفرادی اسکور پر عمر اکمل کا کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد عمراکمل نے نہ صرف سنچری اسکور کر ڈالی بلکہ ٹیم کوفائٹنگ ٹوٹل تک پہنچنے میں بھی مدد دی۔ پاک بنگلہ دیش میچ کے پہلے ہی اوور میں احمدشہزاد نے امرالقیس کا کیچ ڈراپ کیا، بنگلہ دیشی اوپنرز نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور انسٹھ رنز اسکور کر ڈالے۔ اسی میچ کے آخری لمحات میں بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم نے شاہد آفریدی کا کیچ بھی ڈراپ کیا۔

آسٹریلیا نے جنو بی افریقا کے خلا ف ٹیسٹ سیریز 2-1جیت لی
(March 6, 2014)
کیپ ٹاون: آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کوتیسرے اور آخری ٹیسٹ میں دو سو پینتالیس رنز سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔ سیریز میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قابض ہو گیا۔ کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پروٹیز نے پانچ سو گیارہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز اکہتر رنز چار کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ شروع کی تواس کی تین وکٹیں جلد گرگئیں۔ فاف ڈوپلسی اور جے پی ڈومینی نے مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور دو سو چھیالیس تک پہنچایا لیکن ڈومینی تینتالیس رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔ فلینڈرنے بھی ڈوپلیسی کا بھرپور ساتھ دیا اور نصف سنچری اسکور کی لیکن دوسرے اینڈ سے جنوبی افریقہ کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم دو سو پینسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ریان ہیرس نے چار اور مچل جونسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کومیچ اور سیریزکا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت سے دوسری پوزیشن چھین کر تین لاکھ ستر ہزار ڈالرز کا حقداربن گیا۔

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور وہرات کو ہلی کے درمیان اختلا فات
(March 6, 2014)
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کے درمیان شدید اختلا فات کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق دھونی نے جان بوجھ کر اچانک فٹنس مسائل کا بہانہ بنا کر ایشیا کپ سے دستبرداری کا اعلان کیاجبکہ ایشیا کپ کے دوران بیشتر کھلاڑیوں نے ویرات کوہلی کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کیا، شیکھر دھاون، دنیش کارتک اور روہت شرما نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا اور ڈریسنگ روم میں بیٹھے رہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ اس وقت اندرونی خلفشار کا شکار ہے، ٹیم عملی طور پر دو حصوں میں بٹ کر رہ گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور نائب کپتان ویرات کوہلی کے درمیان سرد جنگ عروج پر ہے۔ اس سرد جنگ میں بھارتی بورڈ کے بعض اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں اورمہندرا سنگھ دھونی کی جگہ ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے دوروں کے موقع پر بھارتی ٹیم کی شرمناک شکست بھی اسی سرد جنگ کا حصہ ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ ٹیم میں جاری اختلافات کو ختم کرنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کر رہا ہے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کو صرف ون ڈے ٹیم کی قیادت پر برقرار رکھا جائے جبکہ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کے حوالے کر دی جائے۔

قصور میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا لا ہور ہائی کورٹ نے نو ٹس لے لیا
(March 6, 2014)
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے قصور میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ غیرقانونی طور پر گوشت فروخت کرنیوالے گروہ کے سربراہ کو چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی ٹیم کے چھاپے پر لیا، قصور میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ نیازی نے گدھے کا گوشت فروخت کرنے کی اطلاع پر دین گڑھ میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا ،کارروائی میں 200 کلو گرام گوشت قبضے میں لیکر گودام مالک ملزم جارج مسیح کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم جارج مسیح کا کہنا ہے کہ وہ صابن بنانے کیلئے گدھے کے گوشت سے صرف چربی حاصل کرتا تھا، تاہم وہ اس بات کی وضاحت نہ کرسکا کہ گدھے کے گوشت کو گائے کی طرح کیوں کاٹا جارہا تھا۔ملزمان کے خلاف سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

حیدر آبا د: مزدور یونین کا نجکا ری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
(March 5, 2014)
حیدرآباد: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی فیصلے کے مطابق آج سندھ میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ جبکہ سندھ کی سطح پر مرکزی ریلی یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کی زیر قیادت میں لیبر ہال حیدرآباد سے نکالی گئی ۔ جس میں ہزاروں محنت کش بمعہ ٹرانسپورٹ شریک ہوئے۔ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ سرمائیہ دارانہ سوچ کی حامل حکومت نے ملک کے قومی اداروں کی نجکاری کے نام پر ”لوٹ سیل“ لگائی ہوئی ہے ۔انھوں نے کہاکہ قومی ادارے ہماری شناخت ہیں ہم پاکستان کی شناخت رکھنے والے قومی اداروں کو ایسٹ انڈیا کمپنی ہرگز ہرگز نہیں بنیں دینگے۔ ریلی سے دیگر مزدور رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ۔

ایشیا کپ : انڈیا کی افغانستان کے خلا ف 8وکٹوں سے کامیابی
(March 5, 2014)
ڈھاکا: ایشیا کپ کے لیگ میچ میں انڈیا نے افغانستان کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 159رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ،۔ جواب میں انڈیا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دووکٹوں کے نقصا ن پر پورا کیا ۔ انڈیا کی طرف سے شیکھر دھون نے 60جبکہ ریہا نے 56رنز بنائے۔ میچ میں کامیابی کے باوجود اندیا فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے ۔ ایشیا کپ کا فائنل 8مارچ کو کھیلا جائے گا ۔

