قصور میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا لا ہور ہائی کورٹ نے نو ٹس لے لیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے قصور میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ غیرقانونی طور پر گوشت فروخت کرنیوالے گروہ کے سربراہ کو چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی ٹیم کے چھاپے پر لیا، قصور میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ رخ نیازی نے گدھے کا گوشت فروخت کرنے کی اطلاع پر دین گڑھ میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا ،کارروائی میں 200 کلو گرام گوشت قبضے میں لیکر گودام مالک ملزم جارج مسیح کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم جارج مسیح کا کہنا ہے کہ وہ صابن بنانے کیلئے گدھے کے گوشت سے صرف چربی حاصل کرتا تھا، تاہم وہ اس بات کی وضاحت نہ کرسکا کہ گدھے کے گوشت کو گائے کی طرح کیوں کاٹا جارہا تھا۔ملزمان کے خلاف سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Latest from Blog