اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی خصوصی تخفیف کی منظوری دے دی ہے،وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔
آئی سی ٹی سروسز کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل کا ڈی ایچ اے کراچی سے معاہدہ
حب : بلدیاتی انتخابات میں متوقع دھاندلی کیخلاف مسلم لیگ (ن) دھرنا دیگی
لاہور: عمران خان اسٹیج سے گرنے سے بال بال بچ گئے
ان فٹ شعیب ملک اور عبدالرزاق کی ٹیم میں شمولیت پر تحقیقات کا فیصلہ
امریکن باسکٹ بال : واشنگٹن کی لاس اینجلس کےخلاف کامیابی
چین :کاندھے کی ہڈی سے 51 کلو گرام وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اسد عمرسمیت دیگر ملزمان کی 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی دونوں بہنوں سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اسد عمر سمیت سمیت دیگر ملزموں کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر جج عبہر گل نے سماعت کی، پی پی آئی کے مطابق اسد عمر اور دیگر نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، علیمہ خان روسٹرم پر آئیں اور عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں جناح ہاؤس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا، ہم عدالت انصاف کے لیے آئے ہیں، ہمیں انصاف دیا جائے۔ دریں اثنا عدالت نے اسد عمر اور چیرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 4 اکتوبر تک توسیع کردی اور پولیس سے تفتیش کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔دوسری جانب جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 34 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی،خدیجہ شاہ اور دیگر کی درخواست ضمانت سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
ملک بھر میں موجود ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ، 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی
اسلام آباد (پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں موجود ووٹرز کی تعداد جاری کر دی ہے، پی پی آئی کے مطابق اعدادوشمار میں ووٹ ڈالنے کی اہلیت رکھنے والے شہریوں کی تعداد 12 کروڑ، 69 لاکھ 80 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، اب یہ تعداد 12 کروڑ، 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 ہے، جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار258 ہے، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 ہے اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہے، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 594 ہے، اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 ہے۔ملک میں 18 سے 35 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار 197 ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے، 46 سے 55 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 ہے، 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 66 سال سے زائد عمر والے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 80 ہے۔
سعودی عرب کے شعبہ ہاسپٹلٹی میں پاکستانیوں کیلئے ملازمت کے لاتعداد مواقع موجود
ریاض (پی پی آئی)سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہاسپٹلٹی کے شعبے میں پاکستانیوں کے لئے بے شمار ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں ہوٹل اینڈ ٹورازم انڈسٹری کے حوالے سے منعقدہ ویبنار کے شرکاسے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا. ویبنار میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد آن لائن شریک تھی اس موقعہ پر شرکا سے مزید گفتگو کرتے ہوئے ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ نے سعودی عرب میں ہوٹل اینڈ ٹورازم انڈسٹری کے خدوخال اور نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقعوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اگر پاکستان سے ہمارا نوجوان طبقہ ہاسپٹلٹی کے کورسز کرکے سعودی عرب میں اس حوالے سے کمپنیوں سے رابطہ کریں تو نا صرف انہیں آسانی کے ساتھ کمپنی ویزے کا حصول ممکن ہوگا بلکہ انہیں اچھی ملازمت بھی مل جائے گی۔سہیل بابر وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سعودی عرب میں ریڈ سی پروجیکٹ سمیت نیوم اور العلاو دیگر اہم منصوبوں میں ہاسپٹلٹی ملازمتوں کے بے شمار مواقع موجود ہیں وڑائچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہاسپٹلٹی کورسز گورنمنٹ سیکٹر کے علاوہ اقرایونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی ادارے بھی کورسز کروا رہے ہیں جن سے ہماری یوتھ بہتر انداز میں کورسز کرکے سعودی عرب میں مناسب ملازمت حاصل کر سکتے ہیں.
تلاش کریں
خبریں

آئی سی ٹی سروسز کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل کا ڈی ایچ اے کراچی سے معاہدہ
(November 28, 2013)
کراچی: پا کستا ن ٹیلی کمیو نیکشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے ڈی ایچ اے سی ٹی کر اچی کے سا تھ انفا رمیشن کمیو نیکشن ٹیکنا لو جی کی فرا ہمی کے معا ہد ہ پر د ستخط کردیے۔ یہ معا ہد ہ ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پروقار تقریب میں ہو ا ۔ تقریب میں پی ٹی سی ایل کے صدر ولید ارشید اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈئر محمد عبداللہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پرولید ارشید نے کہاکہ ڈیفنس ہاوسنگ اتھا ر ٹی کے ساتھ تعاون اور شراکت دار ی پر ہمیں خوشی ہے ۔ اس سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے ذریعے ہم پاکستان میں پہلے سمارٹ سٹی کی ٹیلی مو اصلا تی ضروریات پوری کرسکیں گے ۔ولید ارشید نے مزید کہا کہ پی ٹی سی ایل ڈی ایچ اے سٹی کیلئے فزیکل اور ڈیجیٹل مستحکم ڈھانچہ قائم کرے گی جس کے ذریعے انہیں قابل اعتماد اور ٹھوس انداز میں مطلوبہ آئی سی ٹی سروسز فراہم کی جائینگی جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر محمد عبداللہ نے اسمارٹ سٹی کی تعمیر کے معاہدے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ا سمارٹ سٹی میں جدید کمپیوٹر اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر مبنی آئی سی ٹی نیٹ ورک کے ذریعے رہائشیوں کو زیادہ فعال اور منظم طور پر موا صلا تی سہولیات فراہم کی جائینگی جس کی وجہ سے لوگوںکی زندگی میں انقلابی تبدیلی آئیگی ۔ ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ا سمارٹ سٹی کی تعمیر سے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے منصوبے کو بے حد تقویت ملے گی اور اس کی اہمیت و شہرت میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی نیٹ ورک کے ذریعے سمارٹ سٹی میں رہائشیوں کو رئیل ٹائم انفارمیشن (فوری معلو ما ت )فراہم کی جائے گی اور اس جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر رہائشیوں کو عالمی معیار کی جدید ترین سہولیات میسر آئینگی جو انسانی طرز زندگی اور نظام حیات میں انقلابی تبدیلی کا باعث بنیں گی ۔ اس مو قع پر ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے پروجیکٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈئر محمد رفیق نے ڈی سی کے میں آئی سی ٹی کے انفراسٹرکچر کے خدوخال اور منصوبے کی تکنیکی معلومات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ تقریب میں ڈی ایچ اے اور پی ٹی سی ایل کے آفیشلز اوردیگر لوگوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

حب : بلدیاتی انتخابات میں متوقع دھاندلی کیخلاف مسلم لیگ (ن) دھرنا دیگی
(November 28, 2013)
حب: مسلم لیگ(ن) حب وندر گڈانی اور ساکران کے بلدیاتی اُمیدواروں نے الیکشن کمیشن دفتر حب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 7دسمبر کے مجوزہ بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے اُمیدواروں کے خلاف دھاندلی کا الزام عائدکیا ہے اور الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر کے خلاف آج (جمعہ) ریٹرننگ آفیسر حب کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ۔جمعرات کی سہ پہر کو بھوتانی عوامی رابطہ دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدواروں بابو فیض محمد شیخ محمد عمر گچکی ،بشیر احمد مگسی ،گل حسن محمد حسنی ،سکندر شیخ ،لالہ عبدالمجید مینگل ،اسماعیل رند ،میر عالم خان جاموٹ ،خالد موندرہ ،محمد علی بزنجو ،حاجی عبدالستار کھوسہ،حاجی اکرم رونجھو ،محمد افسرموندرہ ،علی محمد آسکانی ،رزاق لاسی ،الٰہی بخش بروہی ،اصغر چھٹہ ،انور گدور ،جعفر رند ،ممتاز لہڑی ،سلیمان پیچوہو نے کہاکہ حب میں قائم الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر کے حکام واہلکاروں کے روئیے سے اُنہیں 7دسمبر کے بلدیاتی الیکشن میں حلقہ PB45میں وندر حب گڈانی اور ساکران کے بلدیاتی اُمیدواروں کو ہرانے کےلئے دھاندلی کی بو آرہی ہے انھوں نے کہاکہ کسی بھی الیکشن کی پہلی سیدھی انتخابی فہرستیں ہوتی ہیں لیکن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں 7دن باقی رہ گئے ہیں اور ابھی تک ضلعی الیکشن آفس سے انتخابی فہرستیں مہیا نہیں کی جارہی اور اسکے علاوہ ضلعی الیکشن آفس کے حکام اور دیگر اسٹاف کا مسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں کے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے جس سے اُنہیں خدشات ہیں کہ ضلعی الیکشن آفس کا عملہ ایک مخصوص گروپ کے اشاروں پر اُسی گروپ کے اُمیدواروں کو جتوانے کےلئے سازش میں مصروف عمل ہے اور یہاں پر نواز لیگ کے اُمیدوار جنکا انتخابی نشان شیر ہے کو شکست سے دوچار کرانے کےلئے دھاندلی کرانے کا پری پلان کیا گیا ہے ۔پریس کانفرنس کے موقع پر جمیل گچکی ،امان اللہ لاسی ،غلام رسول لاسی ،حاجی سومار رونجھو ،میر عبدالحمید بلوچ ،خالقداد ڈگارزئی ،اقبال گدور ،محمد اسلم برہ ،عطاءاللہ فقیر ،حبیب اللہ ،زاہد اللہ خان ،محمد امین محمد حسنی ،سکندر خان پلال ،علی حسن محمد حسنی ،عالم خان انگاریہ ،زولفقار پلال ،خمیسہٰ پلال ،میر یعقوب آسکانی ،علی حسن محمد حسنی ،عالم خان انگاریہ ،نیاز عباس ،سیف زہری ،ابراہیم فقیر ،وڈیرہ عبدالڑھمن لانگو موجود تھے دریں اثناہ بلدیاتی امیدواروں نے کہاکہ ضلع لسبیلہ سے مسل لیگ(ن) کے دو ایم پی اےزاور ایک رکن قومی اسمبلی جام کمال خان کے پاس وفاقی حکومت میں وزرات کا قلمدان ہے لیکن حلقہ PB45میں (ن) لیگ کے اُمیدواروں کے مقابلے میں ایک علیحدہ گروپ تشکیل دیکر مقابلہ کرایا جا رہا ہے اور مٹکا لیگ بنائی گئی ہے انھوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے امیدواروں اور انکے حامیوں کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اور ہمارے اُمیدواروں کے انتخابی دفاتر کے حوالے سے دھمکیاں مل چکی ہیں اس حوالے سے سیکورٹی کےلئے انتظامیہ وپولیس کو آگاہ کیا جا چکا ہے اس کے باوجود انتظامیہ و پولیس کوئی بھی اقدام اٹھانے سے گریزاں ہے اور ہمیں کوئی سیکورٹی نہیں دی جارہی انھوں نے کہاکہ اگر انکے بلدیاتی اُمیدواروں اور انتخابی دفاتر پر کسی بھی

لاہور: عمران خان اسٹیج سے گرنے سے بال بال بچ گئے
(November 28, 2013)
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک بار پھر اسٹیج سے گرتے گرتے بچ گئے۔ فوٹو سیشن کے دوران مداح عمران خان کے ساتھ تصاویر بنوا رہے تھے کہ وزن زیادہ ہونے کے باعث اسٹیج کی پچھلی میزیں فولڈ ہو گئیں اور وہ گرتے گرتے بچے۔ اسٹیج کے لڑکھڑاتے ہی عمران خان نے اپنی جگہ چھوڑ دی اور نیچے اتر گئے جس کے بعد وہ مکمل طور پر گر گیا۔ اسٹیج گرتے ہی تقریب کے منتظمین میں کھلبلی مچ گئی جبکہ عمران خان فوری طور پر وہاں سے چلے گئے۔ رواں سال مئی میں انتخابی مہم کے دوران بھی تحریک انصاف کے چیئرمین لفٹر سے گر کر زخمی ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں نہ صرف انہیں اسپتال میں رہنا پڑا بلکہ انتخابی مہم بھی متاثر ہوئی۔ عمران خان کو سر اور کمر پر چوٹیں آئیں تھیں ان کے سر پر سولہ ٹانکے لگائے گئے تھے۔

ان فٹ شعیب ملک اور عبدالرزاق کی ٹیم میں شمولیت پر تحقیقات کا فیصلہ
(November 27, 2013)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ میں ان فٹ شعیب ملک اور عبدالرزاق کو شامل کرنے پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے پی سی سبی عبوری انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں دونوں ان فٹ آل راونڈرز کی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے ممبران کے مطابق دونوں کھلاڑی انجرڈ تھے تو انہیں ٹیم میں کیوں شامل کیا گیا تاہم ممبران نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا لگتا ہے دونوں کھلاڑی کی شمولیت اثرورسوخ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اجلاس میں پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے اراکین کو مختلف عدالتوں میں زیر سماعت پی سی بی کے متعلق کیسسز سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں پی سی بی کے ملازمین کے متعلق فیصلے کا اختیار عبوری چیئرمین کو دے دیا گیا۔

امریکن باسکٹ بال : واشنگٹن کی لاس اینجلس کےخلاف کامیابی
(November 27, 2013)
واشنگٹن: امریکا میں نیشنل باسکٹ بال کے ایک میچ میں واشنگٹن وزرڈ کی ٹیم نے لاس اینجلس لیکرز کیخلاف کامیابی حاصل کر لی۔امریکا میں جاری باسکٹ بال لیگ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ایونٹ میں میزبان ٹیم واشنگٹن وزرڈ نے 116 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے جان وال نے سب سے زیادہ 31 پوائنٹس سکور کئے۔ اس جیت کے ساتھ ہی فاتح ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بھی مستحکم ہو گئی ہے۔

چین :کاندھے کی ہڈی سے 51 کلو گرام وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم
(November 27, 2013)
بیجنگ: چینی نوجوان نے کاندھے کی ہڈی سے 51 کلو گرام وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بیجنگ کے شہری ژی فینگ نے درجنوں افراد کے سامنے یہ منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔ نوجوان نے لوہے کی ایک تار میں اکیاون کلو گرام وزن لادا اور کاندھے کی ہڈی کو جوڑ کر یہ وزن بآسانی اٹھا لیا۔ نوجوان ایک منٹ تک وزن اٹھائے کھڑا رہا۔ منفرد ریکارڈ پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

