حب : بلدیاتی انتخابات میں متوقع دھاندلی کیخلاف مسلم لیگ (ن) دھرنا دیگی

حب: مسلم لیگ(ن) حب وندر گڈانی اور ساکران کے بلدیاتی اُمیدواروں نے الیکشن کمیشن دفتر حب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 7دسمبر کے مجوزہ بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے اُمیدواروں کے خلاف دھاندلی کا الزام عائدکیا ہے اور الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر کے خلاف آج (جمعہ) ریٹرننگ آفیسر حب کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ۔جمعرات کی سہ پہر کو بھوتانی عوامی رابطہ دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدواروں بابو فیض محمد شیخ محمد عمر گچکی ،بشیر احمد مگسی ،گل حسن محمد حسنی ،سکندر شیخ ،لالہ عبدالمجید مینگل ،اسماعیل رند ،میر عالم خان جاموٹ ،خالد موندرہ ،محمد علی بزنجو ،حاجی عبدالستار کھوسہ،حاجی اکرم رونجھو ،محمد افسرموندرہ ،علی محمد آسکانی ،رزاق لاسی ،الٰہی بخش بروہی ،اصغر چھٹہ ،انور گدور ،جعفر رند ،ممتاز لہڑی ،سلیمان پیچوہو نے کہاکہ حب میں قائم الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر کے حکام واہلکاروں کے روئیے سے اُنہیں 7دسمبر کے بلدیاتی الیکشن میں حلقہ PB45میں وندر حب گڈانی اور ساکران کے بلدیاتی اُمیدواروں کو ہرانے کےلئے دھاندلی کی بو آرہی ہے انھوں نے کہاکہ کسی بھی الیکشن کی پہلی سیدھی انتخابی فہرستیں ہوتی ہیں لیکن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں 7دن باقی رہ گئے ہیں اور ابھی تک ضلعی الیکشن آفس سے انتخابی فہرستیں مہیا نہیں کی جارہی اور اسکے علاوہ ضلعی الیکشن آفس کے حکام اور دیگر اسٹاف کا مسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں کے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے جس سے اُنہیں خدشات ہیں کہ ضلعی الیکشن آفس کا عملہ ایک مخصوص گروپ کے اشاروں پر اُسی گروپ کے اُمیدواروں کو جتوانے کےلئے سازش میں مصروف عمل ہے اور یہاں پر نواز لیگ کے اُمیدوار جنکا انتخابی نشان شیر ہے کو شکست سے دوچار کرانے کےلئے دھاندلی کرانے کا پری پلان کیا گیا ہے ۔پریس کانفرنس کے موقع پر جمیل گچکی ،امان اللہ لاسی ،غلام رسول لاسی ،حاجی سومار رونجھو ،میر عبدالحمید بلوچ ،خالقداد ڈگارزئی ،اقبال گدور ،محمد اسلم برہ ،عطاءاللہ فقیر ،حبیب اللہ ،زاہد اللہ خان ،محمد امین محمد حسنی ،سکندر خان پلال ،علی حسن محمد حسنی ،عالم خان انگاریہ ،زولفقار پلال ،خمیسہٰ پلال ،میر یعقوب آسکانی ،علی حسن محمد حسنی ،عالم خان انگاریہ ،نیاز عباس ،سیف زہری ،ابراہیم فقیر ،وڈیرہ عبدالڑھمن لانگو موجود تھے دریں اثناہ بلدیاتی امیدواروں نے کہاکہ ضلع لسبیلہ سے مسل لیگ(ن) کے دو ایم پی اےزاور ایک رکن قومی اسمبلی جام کمال خان کے پاس وفاقی حکومت میں وزرات کا قلمدان ہے لیکن حلقہ PB45میں (ن) لیگ کے اُمیدواروں کے مقابلے میں ایک علیحدہ گروپ تشکیل دیکر مقابلہ کرایا جا رہا ہے اور مٹکا لیگ بنائی گئی ہے انھوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے امیدواروں اور انکے حامیوں کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اور ہمارے اُمیدواروں کے انتخابی دفاتر کے حوالے سے دھمکیاں مل چکی ہیں اس حوالے سے سیکورٹی کےلئے انتظامیہ وپولیس کو آگاہ کیا جا چکا ہے اس کے باوجود انتظامیہ و پولیس کوئی بھی اقدام اٹھانے سے گریزاں ہے اور ہمیں کوئی سیکورٹی نہیں دی جارہی انھوں نے کہاکہ اگر انکے بلدیاتی اُمیدواروں اور انتخابی دفاتر پر کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو اتو اسکی تمام تر ذمہ داری لسبیلہ پولیس وانتظامیہ پر عائد ہو گی انھوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے مخالف دھڑے کو عوام کے اندر پذیرائی نہیں اس لئے و اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اور دھاندلی کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے انھوں نے کہاکہ ضلعی الیکشن آفس کے روئیے اور جانبداری کے خلاف (ن) لیگ کے بلدیاتی اُمیدوار آج12بجے دن ریٹرننگ آفیسر واسسٹنٹ کمشنر حب کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے انھوں نے کہاکہ اُنکے خدشات دور نہ کئے گئے تو وہ احتجاج کے تمام سیاسی وجمہوری طریقے استعمال کریں گے انھوں نے کہاکہ انھوں نے اپنے احتجاج اور خدشات کے بارے میں چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد کو بھی آگاہ کرنے کےلئے درخواستیں ارسال کی ہیں اور انہیں اُمید ہے کہ انشاءاللہ چیف الیکشن کمشنر اس حوالے سے ضرور نوٹس لیں ۔

Latest from Blog