2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلہ درخواستوں کی وصولی شروع

چین-سی ای ای سی نمائش کامیابی کی راہ گزر پر

جے اے سولر پی وی ماڈیولز نے کلاس4 ہیل ٹیسٹ پاس کرلیا

چین-جنوبی ایشیا نمائش میں ٹی سی ایل کی جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں آگے بڑھنے کے منصوبے کے بارے میں بات

ہواوے جنوب مشرقی ایشیا اسمارٹ فون فراہمی میں 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں 120 فیصد اضافہ

پھیلتی ہوئی سمندر پار جدید ادائیگی خدمات، یونین پے آسٹریلیا میں کوئیک پاس لے آیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلہ درخواستوں کی وصولی شروع

واشنگٹن، 24جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اب جبکہ سی جی اے پی دنیا بھر کے نوآموز اور پیشہ ور افراد کی غیر معمولی فوٹوگرافی کو نمایاں کرنے کے کامیاب 10 سالوں کا جشن منا رہا ہے، اس کے 2015ء سالانہ تصویری مقابلے کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔ Enter CGAP’s 10th Annual Photo Contest and Tell the Story of Financial Inclusion. انٹرایکٹو ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ کا تجربہ یہاں اٹھائیے: http://www.multivu.com/players/English/7267353-cgap-photo-contest تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150623/224869 2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلے کے لیے اپنی درخواستیں 9 ستمبر 2015ء سے قبل یہاں آن لائن جمع کروائیں۔ گزشتہ دہائی میں سی جی اے پی مقابلے ان نمایاں طریقوں کو دستاویزی شکل دے چکے ہیں کہ باضابطہ مالیاتی خدمات تک رسائی غریب افراد کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتی ہے۔ ان سالوں میں بہت کچھ  تبدیل   ہوچکا ہے اور ڈيجیٹل مالیاتی خدمات جیسے جدید پلیٹ فارمز دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ ایسے افراد کو امید اور چیلنج دونوں فراہم کررہے ہیں جو بینک کی خدمات سے محروم ہیں۔ مالیاتی شمولیت کے تبدیل ہوتے میدان پر توجہ مرکوزرکھنے کے لیے رواں سال کے مقابلے کی توجہ چار کلیدی موضوعات پر ہوگی: ڈیجیٹل مالیاتی خدمات؛ عورتوں کا مالیاتی خدمات کا استعمال؛ چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے مائیکروفنانس اور چھوٹے کاشت کار اور ان کا خاندان۔ درخواستیں ان موضوعات کے اندر مصنوعات،اداروں اور طریقوں کا احاطہ کرسکتی ہیں، اور سماجی، اقتصادی، ترقیاتی اور تکنیکی مسائل کی وسیع میدان کو چھو سکتی ہیں۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں تمام خطوں کے لیے درخواستوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ماضی کے فاتحین نے زبردست اور تخلیقی تصاویر پیش کیں جو سرفہرست عالمی ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہوئیں۔ گارجین نے 2014ء مقابلے ، جس نے 95 ممالک سے تقریباً 5,000 درخواستیں وصول کیں، کو “مالیاتی خدمات تک بڑھتی ہوئی رسائی کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے” والا قرار دیا جبکہ بزنس انسائیڈر نے کہا کہ مقابلے نے “ترقی پذیر دنیا کے کاروباری منتظمین کو بلند کرنے والی تصاویر” کو نمایاں کیا۔ 2015ء میں متعدد انعامات جاری کیے جائیں گے جن میں پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام شامل ہوگا، اور ساتھ ساتھ علاقائی فاتحین اور عوامی ووٹ کے ذریعے ایک پیپلز چوائس ایوارڈ بھی۔ ووٹنگ 10 ستمبر سے 17 ستمبر تک ہوگی۔ فوٹوگرافی کے ذریعے دنیا کو مالیاتی شمولیت کا “چہرہ” دکھانے میں مدد کیجیے اور یہ کہ کس طرح مالیاتی شمولیت میں بڑھتا ہوا اضافہ غریبوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اپنی تصاویر جمع کروائیے اور اعلان کو اپنے سماجی رابطوں میں پیش کیجیے۔ سی جی اے پی کے بارے میں سی جی اے پی (دی کنسلٹیٹو گروپ ٹو اسسٹ دی پؤر) 34 معروف انجمنوں کی ایک عالمی شراکت داری ہے جو مالیاتی شمولیت کو ترقی دینے کی خواہشمند ہیں۔ سی جی اے پی عملی تحقیق اور مالیاتی خدمات فراہم کنندگان، پالیسی سازوں اور عطیہ دہندگان کے ساتھ شمولیت کے ذریعے جدید حل تیارکرتا ہے تاکہ وسیع پیمانے پر انہیں ممکن  بنایا جا سکے۔ عالمی بینک میں قائم سی جی اے پی شواہد کی بنیاد پر تائید کے پلیٹ فارم کے ساتھ

مزید پڑھیں

چین-سی ای ای سی نمائش کامیابی کی راہ گزر پر

ننگ بو، چین، 17 جون 2015ء / سن ہوا-ایشیانیٹ — جیسے ننگ بو پہلی چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارتی نمائش کی میزبانی کے قریب پہنچا ہے، شہر 8 جون سے شروع ہونے والی اس پانچ روزہ تقریب کا جشن منا رہا ہے جس نے مستقبل کے بیج بوئے ہیں۔ “کشادگی اور تعاون میں اضافے اور شاہراہ ریشم کی مشترکہ تعمیر” کے موضوع کے ساتھ چین-سی ای ای سی نمائش چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان تعاون کے لیے بلغراد رہنما ہدایات کے تحت ہوئی، جس پر دسمبر 2014ء میں بلغراد، سربیا میں دستخط کیے گئے تھے۔ چین-سی ای ای سی نمائش میں چین اور 16 سی ای ای ممالک کے ہزاروں حکومتی رہنماؤں اور کاروباری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پانچ روزہ تقریب میں سرمایہ کاری سمپوزیمز، تجارتی نمائشوں، کاروباری فورمز اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ دیکھا گیا، جو ممکنہ طور پر چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان ہر طرف کے تعاون کو فروغ، چی جیانگ صوبے کے بین الاقوامی اثر ورسوخ میں اضافہ اور ننگ بو بندرگاہ کی معیشت کو سہولت دیں گی۔ سی ای ای ممالک کے 70 سے زائد حکومتی شعبوں اور اداروں نے چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری تعاون سیمینار کے موقع پر بنیادی ڈھانچے، سیاحت، ساخت گری، خوراک اور طب کے 132 تعاون منصوبوں پر 200 سے زیادہ حکومتی شعبوں، سرمایہ کاری کو ترویج دینے والے اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ جامع مذاکرات کیے۔ منتظمین نے ایک سی ای ای خصوصی مصنوعات کا میلہ بھی منعقد کیا جس کا ہدف ننگ بو بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں چین کے مقامی خریدار تھے۔ میلے میں 16 سی ای ای ممالک کے کل 201 اداروں نے شرکت کی، اور شراب، شہد، دست کاری اور آرائش و زیبائش کی مصنوعات سمیت 3,000 سے زیادہ مصنوعات کی نمائش کی۔ مزید برآں، سی ای ای ممالک کی جانب سے خصوصی مصنوعات کے لیے 70,000 مربع میٹر نمائش ہال 4 ارب یوآن (644 ملین ڈالرز) کی کل سرمایہ کاری سے تعمیر ہوگا، جو انتظامی کمیٹی کے مطابق ممکنہ طور چین اور دیگر ممالک سے زیادہ مہمانوں کی توجہ مبذول کروائے گا۔ چین-سی ای ای سی نمائش کے اہم حصے کے طور پر چین-سی ای ای سی فورم برائے تعاون اضافے میں چین اور سی ای ای ممالک کے کئی حکومتی رہنماؤں نے شرکت کی تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے پس منظر میں چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے پر بات کی جائے۔ منصوبہ صدر سی جن پنگ نے 2013ء میں پیش کیا تھا، جس کا مقصد دو قدیم تجارتی راستوں کو زندہ کیا جائے اور باہمی فائدے کے تحت مارکیٹوں کو مزید کھولا جائے۔ مزید برآں، منتظمین نے طرفین کے درمیان ثقافت و سیاحت کو بڑھانے کی کوشش کے لیے کئی بڑی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ ننگبو شہر نے ننگبو میوزیم آف آرٹ میں دوسری سی ای ای ممالک ہم عصر فن پارہ نمائش منعقد کی، جس نے  16 سی ای ای ممالک کے 19 مصوروں کی 74 آئل پینٹنگز کو پیش کیا۔

مزید پڑھیں

جے اے سولر پی وی ماڈیولز نے کلاس4 ہیل ٹیسٹ پاس کرلیا

شنگھائی، 16 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے ساخت گروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے پی وی ماڈیولز مئی میں فریمونٹ، کیلیفورنیا میں واقع آر ای ٹی سی کی تنصیب میں انتہائی درجے کا کلاس 4 ہیل ٹیسٹ پاس کرچکے ہیں، جو رواں سال مارچ میں ٹی یو وی رائن لینڈ کی جانب سے کی گئی ایسی ہی کامیاب جانچ کا تسلسل ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO کلاس 4 ہیل ٹیسٹ دو انچ (50.8 ملی میٹرز) قطر کی برف کی سخت گیندیں استعمال کرتا ہے جنہیں منفی 17 درجہ سینٹی گریڈ پر جمایا جاتا ہے اور جو پی وی ماڈیول کی شیشے کی سطح پر مختلف مقامات پر ماری جاتی ہیں جس میں درمیان، ایک کونا اور ایک کنارہ اور ساتھ ساتھ دھاتی چوکھٹ اور مختلف مقامات بھی شامل ہوتے ہیں، یہ مختلف رفتار سے ماری جاتی ہیں جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 76 میٹرز فی سیکنڈ (274 کلومیٹر فی گھنٹہ) ہوتی ہے۔ اس مرتبہ آر ای ٹی سی کی جانب سے جے اے کے پی وی ماڈیولز پر استعمال کی گئی کلاس 4 ہیل ٹیسٹ کی حرکیاتی ضرب کی توانائی مارچ میں ٹی یو وی رائن لینڈ تجربہ گاہ کی جانب سے کیے گئے گزشتہ ہیل ٹیسٹ میں مندرجہ کی گئی توانائی کے مقابلے میں آٹھ مرتبہ سے بھی زیادہ ہے جب 45 ملی میٹر کے اولے 30.7 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے استعمال کیے گئے تھے۔ جے اے سولر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جناب وی شان نے تبصرہ کیا کہ “سخت ترین موسمی حالات کا سامنا کرنے کے لیے اپنی مصنوعات تیار کرنے کی خاطر یہ ضروری ہے کہ ہمارے ماڈیولز زیادہ سخت صورتحال میں اولوں کے اثرات کا ٹیسٹ پاس کریں۔ آر ای ٹی سی میں کلاس 4 ہیل ٹیسٹ پاس کرنا جے اے سولر کے پی وی ماڈیولز کے اعلیٰ معیار اور بھروسہ مندی کا ثبوت ہیں، اور ساتھ ساتھ کارکردگی کو مستقل بہتر بنانے، مصنوعاتی جدت طرازی اور زبردست معیار بندی کے ذریعے صارفین کی ضرورت پورا کرنے کے لیے ہماری انتھک کوششوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔” لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

مزید پڑھیں

چین-جنوبی ایشیا نمائش میں ٹی سی ایل کی جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں آگے بڑھنے کے منصوبے کے بارے میں بات

شین چین، چین، 15 جون 2015ء / پی آرنیوزوائر– چین کی وزارت اقتصادیات اور یونان کی صوبائی حکومت کے اشتراک اور متعدد جنوبی ایشیائی ممالک کے تجارتی حکومتی دفاتر کی جانب سے مشترکہ طور پر منظم کردہ تیسری چین-جنوبی ایشیا نمائش 12 جون کو کھلی۔ تقریباً ہرجنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے قومی رہنماؤں نے نمائش میں شرکت کی، ساتھ ساتھ چینی نائب صدر لی یوان چاؤ بھی شریک تھے، جنہوں نے ٹی سی ایل کارپوریشن کے چیئرمین اور سی ای او ٹامسن لی ڈونگ شینگ کے ساتھ ٹی سی ایل کے پویلین کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا اور چین کے جنوب مغربی حصوں اور جنوب مشرقی ایشیا میں مارکیٹوں کے قیام کے منصوبوں پر ٹی سی ایل کی رپورٹ سنی۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150615/0861505327 چینی معیشت کے تیزی سے بیرون ملک نظریں جمانے کے اس مرحلے پر چین کا صوبہ یونان ملک کے سمندر سے کٹے ہوئے جنوب مغربی خطوں کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا سے منسلک کرنے کے لیے اہم مرکز ہے اور ان خطوں کے لیے دروازے کی حیثیت سے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ٹی سی ایل کارپوریشن چیئرمین اور سی ای او لی ڈونگ شینگ نے نمائش میں کہا کہ جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ٹی سی ایل کی عالمگیری حکمت عملی کا مرکز ہیں۔ تیسری چین-جنوبی ایشیا نمائش ایک بہت اچھی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے ٹی سی ایل اپنی مصنوعات جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے پیش کرسکتا ہے، ایسے خطے جو بین الاقوامی آپریشنز کو مزید آگے پھیلانے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ جناب لی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ٹی سی ایل مستقبل قریب میں یونان میں پیداواری تنصیبات قائم کرے گا اور جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں مزید آگے بڑھے گا، جہاں سے وہ اپنی جغرافیائی برتری اورچین کی موزوں قومی پالیسیوں (مثلاً چین کا ون بیلٹ، ون روڈ منصوبہ) کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  زیادہ بڑی بین الاقوامی مارکیٹوں میں جائے گا۔ چینی یونان کا صوبائی دارالحکومت کنمنگ جنوب مشرقی ایشیا کے دس ممالک سے جڑنے والی ریلوے لائنوں کا نقطہ آغاز ہوگا جس میں جنوبی ایشیا میں بھارت اور بنگلہ دیشبھی شامل ہوں گے، اس منصوبے کے ساتھ ٹی سی ایل کی کنمنگ میں قائم پیداواری تنصیبات  متعلقہ مارکیٹوں میں نفوذ اختیار کرنے میں مدد کے لیے بنیاد فراہم  کرسکتی ہیں۔ مزید برآں، ٹی سی ایل نے پہلے کہا تھا کہ بھارت جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹ اس کی 2015ء کی عالمگیری حکمت عملی کا مرکزی حصہ ہے۔ تیسری چین-جنوبی ایشیا نمائش میں بھارت ایک اعزازی مہمان ہے، جو ایک اور وجہ ہے کہ ٹی سی ایل کیوں یونان صوبے کو اپنی مجموعی حکمت عملی کا کلیدی حصہ سمجھتا ہے اور چین-جنوبی ایشیائی نمائشوں میں متحرک انداز میں حصہ لیتا رہا ہے۔  رابطہ: مارٹا چین 86-755-33313868+ [email protected] تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150615/0861505327

مزید پڑھیں

ہواوے جنوب مشرقی ایشیا اسمارٹ فون فراہمی میں 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں 120 فیصد اضافہ

بنکاک، تھائی لینڈ، 15 جون/ انفوکوئسٹ-ایشیانیٹ — 28 مئی 2015ء  کو بنکاک، تھائی لینڈ میں ہواوے پی8 اور ویئرایبل ڈیوائسز کے جنوب مشرقی ایشیا میں کامیاب علاقائی اجراء کے بعد، ہواوے نے پی8، پی 8 میکس، پی8 لائٹ، ٹاک بینڈ بی2 اور اے پی007 پاور بینک کو میانمار، لاؤس اور کمبوڈیا، ہانگ کانگ، تائیوان اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اور علاقوں میں متعارف کروانے کے ذریعے حاصل ہونے والی تحریک جاری رکھتا ہے۔ ہواوے کی تازہ ترین پرچم بردار مصنوعات کے قبل از وقت آرڈر 2 ہفتے مکمل ہوتے ہی فروخت کے پہلے دن ہی ہواوے پی8 ایک گھنٹے کے اندر اندر فروخت ہوگئے، میانمار میں کی 28 دکانوں پر دستیاب پی8 کی اولین مقدار نے 6 جون 2015کو پورے ملک کا احاطہ کیا۔ صبح 10 بجے سے صرف ایک گھنٹے میں ہی تمام پی8 فروخت ہوگئے۔ ایک دکان کے علاقائی سیلز مینیجر نے بتایا کہ پی8 ان کی دکان کی تاریخ میں بہترین فروخت ہونے والے ہینڈ سیٹ کا نیا ریکارڈ ہے اور وہ اس کے قبل از وقت آرڈر پر حیران ہیں۔ “مجھے یقین ہے کہ پی 8 کی فروخت اس سال بہت زیدہ ہوگی۔” جنوب مشرقی ایشیا میں انتہائی صلاحیت ہواوے کنزیومر بی جی کے سی ای او رچرڈ یو نے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا ہواوے کے لیے کلیدی مرکیٹوں میں سے ایک ہے، اور ادارہ اس خطے میں ترقی کے حوالےسے کافی امیدیں رکھتا ہے، اسی وجہ سے ہواوے گزشتہ ماہ عالمی اجراء کے فوراً بعد جنوب مشرقی ایشیا میں میزبانی کررہا ہے۔ “جنوب مشرقی ایشیا دنیا کا امید افزاء اور انتہائی صلاحیتیں رکھنے والے اقتصادی خطوں میں سے ایک ہے، اب بھی اور مستقبل میں بھی۔ یہ ایک تزویراتی مارکیٹ اور ہواوے کے صارفی کاروبار کی تیز نمو کا محرک سمجھا جاتا ہے۔ 2014ء میں ہواوے نے خطے میں کل 10 ملین سے زیادہ شپمنٹس کیں۔ اس سال پی 8، پی8 میکس اور پی8 لائٹ کے اجراء کے ساتھ ہم 8 ملین یونٹوں تک رسائی کی توقع رکھتے ہیں، یعنی 167 فیصد اضافہ۔” رچرڈ نے کہا۔ ادارے نے خطے میں علاقائی شپمنٹس میں واضح بہتری بھی دیکھی۔ تھامس لیو، صدر ہواوے کنزیومر بزںس گروپ جنوب مشرقی ایشیا، ے کہا کہ “ہماریحالیہ رپورٹ بتا سکتی ہے کہ 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں جنوب مشرقی ایشیا کے لیے اسمارٹ فون شپمنٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 120 فیصد اضافہ ہوا۔”  مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: کیٹی ٹین پی آر مینیجر، سائتھ-ایسٹ ایشیا مارکیٹننگ شعبہ ہواوے کنزیومر بی جی ٹیلی فون: 6626954300+ ای میل: [email protected] ذریعہ: ہواوے کنزیومر بزنس گروپ

مزید پڑھیں

پھیلتی ہوئی سمندر پار جدید ادائیگی خدمات، یونین پے آسٹریلیا میں کوئیک پاس لے آیا

شنگھائی، چین، 15 جون 2015ء/سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل اور اے این زیڈ نے 11 جون کو ملبورن میں مشترکہ اعلان کیا کہ آسٹریلیا میں اے این زیڈ کے تحت تمام اے ٹی ایمز اور تاجر یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈ نمبر) قبول کریں گے اور پہلی بار آسٹریلیا میں یونین پے کوئیک پاس سروس دستیاب ہوگی۔ ایک جدید چپ-بیسڈ کانٹیکٹ لیس ادائیگی سروس کی حیثیت سے یونین پے کوئیک پاس کارڈ یافتگان کو سادہ ٹچ کے ساتھ ادائیگی کی سہولت دیتا ہے۔ آسٹریلیا کا سب سے بڑا اسٹور گروپ مائیر کوئیک پاس قبولیت ک ممکن بنانے والا پہلا مقامی تاجر بنے گا۔ “یہ تعاون نہ صرف آسٹریلیا میں یونین پے کارڈ قبولیت کو پھیلائے گا اور ادائیگی تجربے کو ترویج دے گا لیکن ساتھ ہی یونین پے کارڈ قبولیت میں تکنیکی بہتری بھی دکھائے گا جو کارڈ کے استعمال میں تحفظ کو مزید بہتر بناتا ہے اور کارڈ کے استعمال کی عادات بدلنے کے ساتھ تکنیکی جدت طرازی کے رحجان سے میل کھاتا ہے۔” یونین پے انٹرنیشنل کے سی ای او کے جیانبو نے کہا۔ کے نے کہا کہ “یہ یونین پے کارڈ خدمات کی مقامیت اور آسٹریلیا میں ایچ  سی ای استعداد کے ساتھ یونین پے کارڈز کے اجراء کے لیے مستحکم بنیاد بھی تیار کرتا ہے۔” یونین پے کارڈ قبولیت 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں پھیل چکا ہے جس کے ساتھ 26 ملین سے زیادہ تاجر اور 1.8 ملین اے ٹی ایمز منسلک ہیں جو دنیا بھر میں یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ جدید ادائیگی خدمات جیسا کہ کانٹیکٹ لیس ادائیگی، آن لائن ادائیگی اور موبائل ادائیگی بین الاقوامی مارکیٹ میں تحریک پاچکی ہیں۔ ہانگ کانگ، مکاؤ، جنوبی کوریا اور تائیوان جیسی مارکیٹوں میں جہاں یونین پے کارڈ خدمات نسبتاً پختہ ہیں، یونین پے انٹرنیشنل متحرک طور پر کوئیک پاس سروس کو ترویج دے رہا ہے اور شمال مشرقی ایشیا کا عملی خطہ برائے جدت طرازی شکل اختیار کررہا ہے۔ اے این زیڈ کے تحت تاجر جو یونین پے کارڈز قبول کریں گے تمام کوئیک پاس کو ممکن بناتا ہے، یہ خدمت ایشیا سے باہر کی مارکیٹوں میں پہلی بار دستیاب ہے۔ اس وقت یونین پے چپ کارڈز کا عالمی اجرا 1 ارب کو تجاوز کرچکا ہے جن میں سے 700 ملین کوئیک پاس استعداد رکھتے ہیں۔ چین برعظیم میں 5 ملین سے زیادہ کوئیک پاس ٹرمینلز ہیں؛ آسٹریلیا، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان میں لاکھوں تاجر کوئیک پاس ادائیگی خدمت رکھتے ہیں۔ تائیوان اور پاکستان میں یونین پے انٹرنیشنل نے ایم پی او ایس حاصل کرنے والی خدمات کا اجراء کیا جو چھوٹے اور مائیکرو تاجروں بشمول مقامی خصوصی دکانوں کو قیمت کے لحاظ سے موثر اور محفوظ طریقے سے یونین پے کارڈز کے ساتھ ادائیگی قبول کرنا ممکن بناتی ہے۔ یونین پے کارڈز کی بین السرحدی آن لائن ادائیگی بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ چینی برعظیم سے باہر کل 10 ملین آن لائن تاجر یونی پے کارڈز کے ساتھ ادائیگی کو ممکن بنا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یونین پے انٹرنیشنل شاپ دی ورلڈ

مزید پڑھیں