سابق امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈرز کونوِنگٹن میں واپس

جے اے سولر نے ٹائپ-1 ماڈیولز کے لیے یو ایل1703 کے مطابق نئے کلاس اے آگ درجہ بندی نتائج حاصل کرلیے

یونین پے انٹرنیشنل نے گرمیوں کی تعطیلات کےلیے 2015ء بیرون ملک سیاحت کے میلان پر رپورٹ جاری کردی

ون ویسٹ اینڈ کے ساتھ مارکیٹ میں خصوصی رہائش کی آمد – مین ہٹن کا ریزورٹ سے متاثر شاندار رہائشی مقام

کالپسو نے سیپ کے ساتھ عالمی ری سیلر معاہدے پر دستخط کردیے، اپنی طرز کی بہترین بینکاری اور کیپٹل مارکٹ حلوں کا ملاپ

کیپویئر نے کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کا نیا ورژنجاری کردیا، تیل و گیس کی پیشکش مضبوط ہوتی ہوئی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

سابق امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈرز کونوِنگٹن میں واپس

واشنگٹن، 6 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– سابق امریکی اٹارنی جنرل ایرک ایچ ہولڈر جونیئر  ملک کے اہم ترین قانون نافذ کرنے والے افسر کی حیثیت سے چھ سال خدمات انجام دینے کے بعد شراکت دار کی حیثیت سے کونوِنگٹن میں واپس آ رہےہیں۔ Covington & Burling LLP logo. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150626/226104 لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150211/174954LOGO جناب ہولڈر ادارے کے واشنگٹن دفتر میں قیام کریں گے اور ان کی توجہ پیچیدہ تحقیقات اور مقدمہ بازی کے معاملات پر ہوگی، جس میں وہ معاملات بھی شامل ہوں گے جو وسعت کے لحاظ سے بین الاقوامی ہیں اور اہم انضباطی نفاذ کے مسائل اٹھاتے ہیں اور ساکھ کے حوالے سے تشویش رکھتے ہیں۔ ادارے کی انتظامی کمیٹی کے چیئر ٹموتھی ہیسٹر نے کہا کہ “اٹارنی جنرل کی نمایاں خدمات کے بعد ادارے میں واپسی پر ایرک کا خیرمقدمقابل فخر لمحہ ہے ۔ ایرک کا نجی مشق کا پورا احاطہ زندگی ایک کونوِنگٹن شراکت دار کے طور پر رہا ہے، اور ہماری نظریں ایک ساتھی، رہنما، صارف مشیر اور مندوب کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر انہیں یہ کردار ادا کرتے دیکھنے پر مرکوز ہیں۔” جناب ہولڈر امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک اٹارنی جنرل رہنے والے تیسرے فرد اور اس عہدے پر رہنے والے پہلے افریقی امریکی ہیں۔ صدر اوباما کی کابینہ کے رکن اور وزارت انصاف کے سربراہ کی حیثیت سے انہوں نے قانون اور عوامی پالیسی کے ملاپ پر آنے والے انتہائی اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومتی کوششوں کی نگرانی کی، جس میں قومی سیکورٹی تحقیقات اور پیروی؛ نامناسب کاروباری مشقوں سے بچنے، ماحولیاتی، دھوکہ دہی اور محصولات کے معاملات کے لیے تاریخی قانون سازی؛ حق رائے دہی کے دفاع اور شادی کی مساوات؛ اور وفاقی فوجداری نظام انصاف کی اصلاح شامل ہیں۔ 2014ء میں ٹائم  میگزین نے جناب ہولڈر کو اپنے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا، اور انہیں “یکساں انصاف کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کرنے والے” قرار دیا۔ اٹارنی جنرل کی حیثیت سے جناب ہولڈر کی خدمات عوامی خدمت کے شعبے میں ان کے غیر معمولی کیریئر کا تازہ ترین باب ہے۔ 2001ء میں کونوِنگٹن میں شمولیت سے پہلے انہوں نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ضلع کولمبیا کے لیے امریکی اٹارنی کی حیثیت سے کلنٹن انتظامیہ میں خدمات انجام دیں۔ اس سے ہلے جناب ہولڈر نے ضلع کولمبیا کی اعلیٰ  عدالت میں ایسوسی ایٹ جج کی حیثیت سے کام کیا،  جنہیں 1988ء میں صدر ریگن نے مقرر کیا تھا۔ جج بننے سے پہلے انہوں نے وزارت انصاف کے پبلک انٹیگریٹی سیکشن میں پبلک کرپشن پراسیکیوٹر کی حیثیت سے کئی سال خدمات انجام دیں، جس میں انہوں نے کولمبیا لاء اسکول سے گریجویشن کے بعد 1976ء میں شمولیت اختیار کی تھی۔ جناب ہولڈر 2011ء سے فروری 2009ء تک کونوِنگٹن میں شراکت دار تھے، جب ملک کے 82 ویں اٹارنی جنرل کی حیثیت سے صدر اوباما نے ان کی تقرری کی اور سینیٹ نے اس کی توثیق کی۔ جناب ہولڈر نے کہا کہ ” کونوِنگٹن میں واپسی ایسی ہے جیسے گھر لوٹنا۔ میں ادارے میں دوبارہ شمولیت اور غیر معمولی ماہرین قانون

مزید پڑھیں

جے اے سولر نے ٹائپ-1 ماڈیولز کے لیے یو ایل1703 کے مطابق نئے کلاس اے آگ درجہ بندی نتائج حاصل کرلیے

شنگھائی، 6 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (جے اے سولر) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے معیاری ماڈیولز نے ٹائپ 1 ماڈیولز کے لیے یو ایل 1703 معیار کے مطابق کامیابی سے کلاس اے آگ کی جانچ مکمل کرلی ہے۔ تجربے کے دوران جے اے سولر کے ٹائپ-1 ماڈیولز کے لیے استعمال کیے گئے بی او ایم کے تمام چھ مجموعوں نے انٹرٹیک کی جانب سے یو ایل کلاس اے آگ کی جانچ کامیابی سے مکمل کی، یوں جے اے سولر چین میں بڑے پیمانے پر پی وی ماڈیولز بنانے والا پہلا ادارہ ہے جس نے یہ جانچ مکمل کر لی ہے۔ JA Solar Logo http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO حالیہ چند سالوں میں جب شمسی بجلی پیدا کرنے کے لیے تنصیب میں دنیا بھر میں غیر معمولی رفتار کے ساتھ اضافہ ہوا ہے، پی وی ماڈیولز کی بھروسہ مندی کی تصدیق کے معیار اور جانچ بھی مستقل بہتر بنی ہے اور پی وی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے کے ساتھ پھیلی ہے تاکہ شمسی توانائی کے آخری صارف کے لیے بہتر معیار اور بہتر بھروسہ مندی کے ساتھ ساتھ پی وی تنصیب کو قانون سازوں اور مختلف سطح پر حکومتوں کے لیے زیادہ محفوظ، ماحول دوست اور خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ کلاس اے آگ کا ٹیسٹ برائے ٹائپ 1 پی وی ماڈیولز یو ایل-1703 نے شروع کیا تھا جس میں 10 منٹ تک براہ راست گیس کے شعلے کو سہنا پڑتا ہے (شعلے کا درجہ حرارت 760±28o سینٹی گریڈ ، ہوا کی رفتار 5.4±0.2میٹر فی سیکنڈ ، اور شعلے کے پھیلاؤ کا فاصلہ 1.82 میٹر ہوتا ہے)۔ کلاس اے جانچ کا معیار اس سے قبل قبولیتِ عام رکھنے والے کلاس سی معیار سے کہیں زیادہ سخت ہے، اس میں پی وی ماڈیول کی 4 منٹ تک براہ راست آگ میں جانچ کی ضرورت ہوتی تھی (جس میں شعلے کا درجہ حرارت 704±28oسینٹی گریڈ ، ہوا کی  رفتار 5.4±0.2 میٹر فی سیکنڈ اور شعلے کا پھیلاؤ کا فاصلہ 3.9 میٹر ہونے کی اجازت ہوتی ہے)۔نتیجہ یہ نکلا کہ انٹرٹیک میں ہونے والی کلاس اے جانچ کے دوران جے اے سولر کے ٹائپ-1 ماڈیولز دوزخ جیسی گرمی میں خود آتش پذیرہوئے بغیر نہ صرف ڈٹے رہے بلکہ شعلہ پی وی پینل تک کو نہ جلا سکا۔ جے اے سولر کے ٹائپ-1 ماڈیولز کا یو ایل 1703 کلاس اے ٹیسٹ پاس کرنا ایک مرتبہ پھر جے اے سولر کی اپنے صارفین کو اعلیٰ کارکردگی و معیار کی اور قابل بھروسہ پی وی مصنوعات فراہمی اور تکنیکی جدت طرازی اور کارکردگی کی بہتری کے ذریعے صاف توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے سے طویل المیعاد وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

مزید پڑھیں

یونین پے انٹرنیشنل نے گرمیوں کی تعطیلات کےلیے 2015ء بیرون ملک سیاحت کے میلان پر رپورٹ جاری کردی

شنگھائی، چین، 24 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل نے 24 جون کو موسم گرما کی تعطیلات میں بیرون ملک سیاحت کے رحجان پر 2015ء کی رپورٹ جاری کردی ہے، جو اشارہ کرتی ہے کہ بیرون ملک جانے والے چینی سیاح زیادہ بڑے پیمانے ہے، زیادہ مالی لین دین کی بہتات، زیادہ پھیلے ہوئے مقامات اور زیادہ سمجھداری سے خریداری سے عبارت ہیں۔ غیر ملکی سیاحت کے تازہ ترین میلان کے حوالے سے یونین پے انٹرنیشنل نے ترجیحی پروگرام، گما کی تعطیلات میں دنیا کی سیر، کا اسی روز اجراء کیا، جو اب سے 31 جولائی تک 8 سیاحتی مقامات، جیساکہ ہانگ کانگ، تائیوان، کوریا، جاپان، سنگاپور، امریکہ، اٹلی اور آسٹریلیا، میں 100 سے زیادہ تاجروں کے پاس یونین پے کارڈز پر 50 فیصد تک کی خصوصی رعایت دیتا ہے۔ رپورٹ  بیان کرتی ہے کہ چین دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سیاح برآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے۔ بیرون ملک سیاحت جسے چینی سیاح سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں مختصر فاصلے کے مقامات ہیں، جن میں ہانگ کانگ اور مکاؤ بالترتیب سب سے اوپر ہیں۔ براعظمی مارکیٹوں میں ایشیا سب سے اوپر ہے جبکہ یورپ ایشیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ دریں اثناء، غر ملکی سیاحت جسے چینی سیاح پسند کرتے ہیں میں کئی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی  ہیں، اجتماعی سیاحت سے آزاد سیاحت کی جانب منتقلی، آف لائن اسٹورز سے آن لائن ریزوریشن کی طرف، چین ہوٹلوں سے خصوصی اور سروس اپارٹمنٹ اور ساتھ ساتھ بین الاقوامی ایئر لائن اداروں کے انتخاب جیسی تبدیلیاں بھی۔ مزید برآں، چینی سیاح تیزی سے مقامی تاریخ، ثقافت اور فنون کے تجربے کو پسند کررہے ہیں۔ چین کی قومی سیاحتی انتظامیہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کی بنیاد پر 2014ء میں غیر ملکی سیاحت کی خرید 115 ارب امریکی ڈالرز (724.5 ارب رینمنبی) تک پہنچ گئی، جس میں سال بہ سال 20 فیصد سے زیادہ کی نمو ہو رہی ہے۔ اس وقت یونین پے کارڈز بیرون ملک جانے والے چینی سیاحوں کا ترجیحی ادائیگی برانڈ بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بیرون ملک یونین پے کارڈز کے ذریعے کل ٹرانزیکشنز ان کی مالیت سے کہیں آگے بڑھ چکی ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ کارڈ یافتگان یونین پے کارڈز کو بہت تواتر کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ دریں اثناء، بیرون ملک سیاحت کی روایتی خریداری -رحجان کے بجائے خریداری اور تفریح کے ملاپ میں تبدیل ہو رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ سیاح روزمرہ بازاروں، سپر مارکیٹوں اور مقامی ذائقے کے ناشتہ خانوں وغیرہ سے خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اب یونین پے کارڈز 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں قبول کیے جا رہے ہیں، جو چینی سیاحوں کی جانب سے زیادہ تر دیکھے جانے والے تقریباً تمام مقامات کا احاطہ کررہے ہیں۔ کارڈ یافتگان کے لیے سہولت دستیاب ہے کہ وہ خریداری مراکز، برانڈ اسٹورز اور ہوٹلوں میں یونین پے کارڈز استعمال کریں اور سپر مارکیٹوں، کھانے کے مقامات، ثقافتی تفریح اور ٹیکسی جیسی روز مرہ خریداری میں یونین پے کارڈز استعمال کریں۔ اسی طرح یہ تاجر یونین پے کارڈ یافتگان کو بہت ساری خصوصی رعایت

مزید پڑھیں

ون ویسٹ اینڈ کے ساتھ مارکیٹ میں خصوصی رہائش کی آمد – مین ہٹن کا ریزورٹ سے متاثر شاندار رہائشی مقام

– ایلاڈ گروپ اور سلورسٹائن کی جانب سے بنایا گیا، اور معروف پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کا تصور – علاقہ ون ویسٹ اینڈ کرستیان دی پروزیمپارک ریور سائیڈ سینٹر کی گزرگاہ ہوگا نیو یارک، 25 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر — ایلاڈ گروپ اور سلورسٹائن پراپرٹیز 59 ویں اسٹریٹ اور ویسٹ اینڈ ایونیو کے کنارے پر ابھرتے ہوئے ممتاز رہائشی عمارت ون ویسٹ اینڈ میں اپنی جامع مقام سازی کی صلاحیتوں کو یکجا کررہے ہیں۔ فروخت کے باضابطہ آغاز کے بعد 42 منزلہ عمارت کرستیان دی پورزیمپارک کے ماہرانہ انداز میں تیار کردہ ریورسائیڈ سینٹر کے اندر مارکیٹ میں آنے والا پہلا اور بلند ترین مشترکہ ملکیت منصوبہ ہے۔ ایلاڈ گروپ کے چیئرمین آئزک شووا نے کہا کہ “ون ویسٹ اینڈ پر ہم محض ایک رہائشی مقام سے کہیں زیادہ تخلیق کررہےہیں۔ ہم ایسا مقام بنا رہے ہیں جسے آپ سب اپنا گھر کہنا چاہیں۔” One West End Amenity Terrance. کولمبس سرکل اور لنکن سینٹر سے چند قدم کے فاصلے پر اس عمارت کے مکین بڑی تعداد میں وسائل اور پسندیدہ مقامات کو پائیں گے، جن میں معروف عجائب گھر، تعلیمی ادارے، مچل اسٹارڈ ریستوراں اور پرتعیش دکانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ سلورسٹائن پراپرٹیز کے چیئرمین لیری سلورسٹائن نے کہا کہ “ون ویسٹ اینڈ موجودہ ویسٹ سائیڈ علاقے میں مکمل طور پر نیا ریزورٹ تجربہ لائے گا۔” دنیا کے معروف پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کے بیرونی ڈیزائن، مہمان نوازی کی دنیا کی تخیلاتی شخصیت جیفری بیئرز کی جانب سے داخلی ڈیزائن، اور اعزاز یافتہ ادارے میتھیو نیلسن لینڈسکیپ آرکی ٹیکٹس کی جانب سے منظرنگاری کے ساتھ ون ویسٹ اینڈ تعمیرات اور ڈیزائن کی دنیا کے معروف رہنما اداروں کی متاثر کن فہرست کو یکجا کرتا ہے۔ بیئرز، جنہوں نے رہائشوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ اعلیٰ کارکردگی اسکاوولینی کچنز تخلیق کیے، کہا کہ  “ون ویسٹ اینڈ کو ڈیزائن کرتے ہوئے خاموش، خیرمقدمی اور پرسکون ماحول اہم تھا۔” ون ویسٹ اینڈ دو پینٹ ہاؤسز کے ساتھ ایک سے چار خواب گاہوں کی حامل 246 روشنی سے بھرپور رہائشیں پیش کرے گا۔ سہولیات میں مہنگے فٹنس مرکز کے ساتھ یوگا، پیلاٹیس اور ذاتی تربیت  کے لیے اسٹوڈیو جگہ، ایک 75 فٹ کا سوئمنگ پول، اسپا ٹریٹمنٹ کمرے، ایک میڈیا روم، بلیئرڈ روم، بچوں کے کھیلنے کی جگہ، گیم روم، دیوان خانہ مع آتش دان، باورچی کا باورچی خانہ اور طعام گاہ شامل ہیں۔ 12,000 مربع فٹ کا چھت  پر چبوترہ کباناز اور کباب بھوننے اور بیرون خانہ تفریح کے لیے جگہوں کا حامل ہوگا۔ ایلاڈ گروپ کی ایگزیکٹو نائب صدر برائے مارکیٹنگ و سیلز  سمانتھا ساکس نے کہا کہ “دونوں دنیا کی بہترین چیزیں پیش کرنے والا ون ویسٹ اینڈ مین ہٹن کے اہم ترین کاروباری اضلاع تک فوری رسائی کے ساتھ ایک رہائشی علاقے کی ہر آسائش فراہم کرے گا، یہ سب بالائی مغربی علاقے ثقافتی مرکز کے اندر رہتے ہوئے۔” One West End Residence Living Room. دیگر دستیاب سہولیات میں شامل ہیں ہوٹل انداز کی خدمات کے ساتھ 24 گھنٹہ دربان، سائیکل رکھنے کی جگہ، کولڈ اسٹوریج، بر بمقام پارکنگ اور خریدنے کے لیے دستیاب اسٹوریج یونٹ۔

مزید پڑھیں

کالپسو نے سیپ کے ساتھ عالمی ری سیلر معاہدے پر دستخط کردیے، اپنی طرز کی بہترین بینکاری اور کیپٹل مارکٹ حلوں کا ملاپ

کالپسو کا مختلف اثاثہ جات کا احاطہ کرتافرنٹ-ٹو-بیک پلیٹ فارم کیپٹل مارکیٹوں کے لیے سیپ کے مالیاتی خدمات کے پورٹ فولیو کو مکمل کرتا، استحکام، سادہ سازی،  صارفین کے لیے نمو کو ممکن بناتا ہے سان فرانسسکو، 23 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– خزانے اور سرمایہ مارکیٹوں کے سافٹویئر میں معیار سمجھے جانے والا کالپسو ٹیکنالوجی انکارپوریٹڈ انٹرپرائز ایپلی کیشن سافٹویئر کے شعبے میں مارکیٹ رہنما ادارے سیپ (این وائی ایس ای: SAP) کے ساتھ عالمی ری سیلر معاہدہ کرچکاہے۔ اس معاہدے کے تحت سیپ کالپسو کا مختلف اثاثہ جات کا احاطہ کرتا فرنٹ-ٹو-بیک خزانے اور سرمائے مارکیٹوں کا پلیٹ فارم دو حل کے ایکسٹینشن کی حیثیت سے ازسرنو فروخت کرے گا: سیپ (ر) کیپٹل مارکیٹس ٹریڈنگ سلوشن از کالپسو اور سیپ کیپٹل مارکیٹس ٹریژری سلوشن از کالپسو۔ اس معاہدے کے تحت سیپ صارفین کالپسو کے پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو سیپ کے ایڈوانسڈ سرور (ر) انٹرپرائز (سیپ اے ایس ای) میں شامل ہوتا اور مالیاتی مارکیٹوں کے لیے سیپ کے مالیاتی خدمات کے پورٹ فولیو کو مکمل کرتا ہے، استحکام، سادہ کاری اور نمو کو ممکن بنا رہا ہے۔ حل صارفین کو استعمال میں آنے والے نظاموں کی کل تعداد کو کم کرنے، ڈھانچے کو سادہ بنانے، عمل کو ہموار کرنے اور ملکیت کی کل لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ موثریت کو بڑھانے کی سہولت دیتے ہیں۔ کالپسو ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور سی ای او چارلس مارسٹن نے کہا کہ “یہ شراکت داری اپنی طرز کی بہترین کمرشل بینکاری اور کیپٹل مارکیٹ کے حلوں کو صارفین تک شاندار فوائد پہنچانے کے لیے یکجا کرتی ہے۔ نتیجتاً، صارفین آزمودہ ٹیکنالوجی کی فراہم کردہ زبردست خودکاری کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو بڑھتی ہوئی موثریت اور کم ٹی سی او کی جانب رہنمائی کرسکتے ہیں۔” کالپسو کا پلیٹ فارم سیپ اے ایس ای میں یکجا ہوتا ہے، جو دنیا بھر میں کئی کیپٹل مارکیٹ ادارے استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنے کام کے لیے اہم عملی اقدامات کو مدد دے سکیں۔ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر صارفین اب اپنے کاروباروں میں نئی مالیاتی مارکیٹ آپریٹنگ ماڈل جدت طرازی کو فوری طور پر متعارف کروانے کے لیے کالپسو اور سیپ کے لیے حلوں کی فعلی و تکنیکی مضبوطی کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔ “اس نئی شراکت داری کے ذریعےسیپ اور کالپسو کیپٹل مارکیٹوں اور بینک خزانوں کے شعبوں میں ایک دوسرے کی مضبوطی کاف ائدہ اٹھائیں گے تاکہ دنیا بھر میں صارفین کے لیے مارکیٹ کے معروف حل کی مکمل رینج فراہم کرسکیں۔” روس وین رائٹ، عالمی سربراہ، مالیاتی خدمات، سیپ نے کہا۔ “سیپ پہلے ہی کیپٹل مارکیٹوں کے لیے سیپ کے حل استعمال کرنے والے صارفین کی وسیع تعداد رکھتا ہے، جس میں سیپ اے ایس ای، یکجا خطرے اور مالیات کے لیے بنیادی پلیٹ فارمز، اور سیپ ہانا (ر) پلیٹ فارم شامل ہیں ان سیپ حلوں کو کالپسو کی ایپلی کیشنز کے ساتھ یکجا کرنے سے ہم اپنے صارفین کے لیے چند زبردست نئے امکانات دیکھ رہے ہیں جس سے وہ اپنے کاروباروں کو تبدیل کرسکیں گے۔ کالپسو پلیٹ فارم اور سیپ کی

مزید پڑھیں

کیپویئر نے کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کا نیا ورژنجاری کردیا، تیل و گیس کی پیشکش مضبوط ہوتی ہوئی

– کیپ سرور ای ایکس وی 5.18 صارفی تجربے کو بہتر بناتا اور اے بی بی ٹوٹل فلو مکمل خصوصیات کے مجموعہ کا فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے پورٹ لینڈ، مین، 23 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– خودکاری کے لیے کمیونی کیشنز پر توجہ رکھنے والے سافٹویئر تیار کنندہ ادارے کیپویئر (ر) ٹیکنالوجیز نے آج کیپ سرور ای ایکس (ر) ورژن 5.18 کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ اہم بہتریوں میں اضافی ڈیوائس کنیکٹیوٹی اور مختلف عمودی صنعتوں، بشمول ساخت گری، تیل و گیس، اور بجلی و مفاد عامہ کی سہولیات میں صارفین کے لیے بہتر صارفی تجربہ شامل ہیں۔ Kepware Technologies. لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO کیپ ویئر کے سی ای او ٹونی پین نے کہا کہ “ہمارا جدید ترین پروڈکٹاجراء بہترین مثال ہے کہ کیپویئر صارفین کے فیڈبیک کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ ہمارا مقصد صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا ہے جو فوری اہم کارآمدیت اور خصوصیات کی بہتری کے لیے ضروری ہوتی ہیں – بشمول فوری ٹیگ تدوین اور اے بی بی کی پیمائش اور ٹیکنالوجیوں کی مانیٹرنگ کے لیے اضافی سپورٹ۔” کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.18 میں مندرجہ ذیل کلیدی اپڈیٹس شامل ہیں: میڈیا لیول ریڈنڈینسی پلگ-اِن اب صارف کے طے شدہ متحرک کنندہ میکانزم کو سپورٹ کرتی ہے جو واحد نقطہ قدر تبدیلی، معیار تبدیلی، یا شرح تبدیلی کی بنیاد پر فیل اوور کا آغاز کرسکتی ہے۔ یہ صلاحیت کیپویئر کے اے پی سی یو اے بیسڈ ٹنلنگ حل کے ساتھ انتہائی بھروسہ مند سرنگ کھدائی میں اضافہ ہے۔ کیپ سرور ای ایکس پلیٹ فارم اب فوری طور پر ٹیگ تعریف بنانے میں تبدیلی کی سہولت دیتا ہے۔ یہ تبدیلیاں موجودہ اور نئے صارفین پر لاگو ہوتی ہیں، اور تمام منسلک صارفین کی تکمیل کو یقینی بناتی ہیں۔ اے بی بی ٹوٹل فلو ڈرائیو اب مائع الیکٹرونک فلو میژرمنٹ (ای ایف ایم) ڈیٹا کلیکشن کی مدد کرتی ہے۔ یہ ٹوٹل فلو آلات (جو بہاؤ کی شرح، دباؤ اور درجہ حرارت جیسے فوری ڈیٹا نکات کو جمع کرتا ہے) سے ٹرینڈ لاگ فائلوں کو نکالنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اورانہیں سی ایس وی فائلوں کے ذریعے دستیاب کرتا ہے۔ امریکی سیلز مینیجر، اے بی بی، نےاسکاٹ پیٹرسن نے کہا کہ “اے بی بی ٹوٹل فلوریموٹ پیمائش اور خودکاری نظام تیل و گیس کی تنصیبات کی درستگی، موثریت، حفاظت اور پیداوار کو ڈرامائی طور پر بڑھانے کے لیے ثابت شدہ ہیں۔ ایک ایسی مارکیٹ میں جہاں درست پیمائش اور موثر کارگزاری بہت ضروری ہیں، اے بی بی کیپ ویئر جیسے معروف کمیونی کیشنز فراہم کنندگان کی مدد سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ کیپویئر کی اپنے اے بی بی ٹوٹل فلو ڈرائیور میں جاری بہتریاں صارفین کے لیے ٹوٹل فلو سسٹمز کا فائدہ اٹھانے اور اس کے کل مجموعے  کو متنوع ایپلی کیشنز اور ڈھانچوں کے ساتھ مکمل کرنا  ممکن بناتی ہے، جو ہمارے حلوں کی پیمائش اور ڈیٹا تجزیے کی صلاحیتوں کو موثر انداز میں بڑھاتی ہے۔ کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.18 32 مصنوعات کے لیے اپڈیٹس بھی پیش کرتا ہے، جس میں اے پی سی یو اے کلائنٹ ڈرائیور

مزید پڑھیں