کراچی (پی پی آئی) دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاو کا عالمی دن منگل14نومبر کو منایا گیا،یہ دنفریڈرک بینٹنگ کا یوم پیدائش بھی ہے جنہوں نے انسولین ایجاد کی تھی، اس طرح اس دن اس عظیم ماہر طب کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی اس مرض سے آگہی کے حوالے سے سیمینارز،تقریبات کا انعقاد کیا گیا بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن کے مطابق پاکستان میں تقریباً دو کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔
ٹیسیز نے تائیوان 5 ڈے ان لمیٹڈ ڈیٹا سروس پلان کے اجراء کے لیے چنگہوا ٹیلی کام کے ساتھ شراکت داری کرلی
اے ٹی این نے پرو کبڈی لیگ 2015ء کے دوسرے سیزن کے لیے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے
نوبیا نے پہلا “مائی” سیریز اسمارٹ فون “نوبیا مائی پراگ” جاری کردیا
ایکون نائن ایلمز: ورساچی ہوم کے ساتھ لندن کی پہلی فیشن-برانڈڈ رہائش گاہوں کا افتتاح
بین الاقوامی اور مقامی سطح پر فریٹ فارورڈنگ کی خدمات حاصل کرنے والے خریداروں کے لیے 197.6 ملین ڈالرز کا تصفیہ
کوکلیئر کے عالمی سماعت سفیر کی حیثیت سے بریٹ لی کی تقرری کا اعلان
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
قلت آب کے باعث جنوبی ایشیا کے بچے سب سے زیادہ مشکلات کا شکار
کراچی (پی پی آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر خطوں کے مقابلے میں جنوبی ایشیا میں بچے پانی کی قلت کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں,پی پی آئی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پانی کی عدم دستیابی 5 سال سے کم عمر کے بچوں میں قابلِ علاج بیماریوں سے ہونے والی اموات کا اہم سبب ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ جنوبی ایشیا کے ممالک ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی ایشیا 8 ممالک پر مشتمل خطہ ہے جہاں مجموعی طور پر دنیا کے ایک چوتھائی سے زیادہ بچے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2050تک مزید 3کروڑ50 لاکھ بچے دباوکا شکار ہو جائیں گے اور ان کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہو گی۔
وفاقی کا بینہ کا اجلاس آج ہوگا،نظر ثانی شدہ حج پالیسی پیش کی جا ئیگی
اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کریگی،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کرینگے۔پی پی آئی کے مطابق غزہ کی صورتحال پر وزیراعظم انوارلحق کاکڑ اپنے دورہ سعودی عرب پر اجلاس کو بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاپر بھی رپورٹ پیش کی جائے گی
بلاول، آصف زرداری ووٹوں سے نہیں سٹیبلشمنٹ کے پاور سے اقتدار میں آتے ہیں: ریاض چانڈیو
عمرکوٹ (پی پی آئی)جئے سندھ محاذ کے چیرمین ریاض چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو، آصف علی زرداری عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ سٹیبلشمنٹ کے پاور سے اقتدار میں آتے ہیں، پیپلزپارٹی نے سندھ میں ڈاکو راج متعارف کروایا ہے۔ریاض چانڈیو نے پریس کلب عمرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جئے سندھ محاذ “26”نومبر کو حیدرآباد میں افغانیوں کے انخلا کیلئے مارچ کرے گا۔ ریاض چانڈیو نے کہا کہ ہم سندھ کے عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ مارچ میں بھرپور شرکت کریں، ایک سوال کے جواب میں ریاض چانڈیو نے کہا سندھ کے عوام آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی صورت میں عذاب بھگت رہے ہیں، میڈیا کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ سندھ میں قوم پرست جماعتوں کو آگے آنے دیا جائے۔ ریاض چانڈیو نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں گذشتہ پندرہ سال سیاقتدار میں ہے سندھ کی عوام کو سوائے تباہی و بربادی کے کچھ نہیں دیا، ریاض چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہر شعبہ تعلیم،صحت،سمیت ہر سرکاری شعبہ میں کرپشن لوٹ کھسوٹ عام ہے۔جئے سندھ محاذ کے چیرمین ریاض چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ نے گذشتہ “43”سال افغانیوں کی میزبانی کی افغان ایک قوم ہے افغان لوگوں کا اپنا وطن افغانستان ہے، افغانستان خوشحال ہے اب افغان اپنے وطن جائیں، سندھ دھرتی ہمارا وطن ہے اب سندھ مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نیکہا کہ حکومت پاکستان کے اپنے اعداد وشمار کے مطابق چالیس لاکھ سے زائد افغانی ہے۔ پنجاب،کے پی کے،بلوچستان سے دولاکھ سے افغانیوں کو واپس افغانستان بھیجا گیا ہے مگر افسوس کہ سندھ سے صرف “737”افغانیوں کو نکالا گیا ہے جبکہ کراچی میں 26 لاکھ سے زائد افغانی مقیم ہے۔ریاض چانڈیو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نہیں چاہتا کہ سندھ سیف ہو، ریاض چانڈیو نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں ڈاکو کلچر متعارف کرایا ہے، خصوصاً سندھ میں بچیوں کے اغوامیں پیپلزپارٹی کے لوگ ملوث ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
ٹیسیز نے تائیوان 5 ڈے ان لمیٹڈ ڈیٹا سروس پلان کے اجراء کے لیے چنگہوا ٹیلی کام کے ساتھ شراکت داری کرلی
(July 22, 2015)
تائی پے، 22 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ٹیسیز نے تائیوانی ٹیلی کام کے بڑے ادارے چنگہوا ٹیلی کام کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے تاکہ وہ سلم ڈوئیٹ (ر) پلیٹ فارم پر آواز اور ڈیٹا سروس کے ساتھ تائیوان 5 ڈے 4جی پری پیڈ پلان جاری کرے۔ تائیوان کا سفر کرنے والے سلم ڈوئیٹ (ر) ایپ کے ذریعے موبائل سروس لان خرید سکتے ہیں اور اوور-دی-ایئر ڈاؤنلوڈ کے ذریعے نمبر حاصل کرکے چنگہوا کی 5 روزہ لامحدود ڈیٹا سروس کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ جیسا کہ موسم گرما کا سیاحتی موسم آچکا ہے، تائیوان غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد کا استقبال کررہا ہے، جن میں سے زیادہ تر چین سے آ رہے ہیں۔ محکمہ سیاحت کے مطابق تائیوان نے 2014ء میں 9.9 ملین سیاح ملاحظہ کیے، جو 23.63 فیصد سالانہ اضافہ تھا۔ اور ٹیسیز، سیاحت میں اضافے کو ہدف بناتے ہوئے، اب چنگہوا ٹیلی کام کے ساتھ تعاون کررہا ہے تاکہ چنگہوا کے 5 روزہ 4 جی پری پیڈ پلان کو جاری کیا جائے۔ ٹیسیز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے چنگہوا ٹیلی کام اب آمد سے قبل ہی مہمانوں کو باآسانی اور پریشانی کے بغیر ترجیحی سروس پلان حاصل فراہم کرسکتا ہے۔ 5 روزہ 4جی پری پیڈ پلان تائیوان کے مختصر دورے یا کاروباری سفر کے لیے موزوں ہے، جس کی قیمت 5 دن کے لامحدود ڈیٹا استعمال کے لیے 17 امریکی ڈالرز ہے، 300 نئے تائیوان ڈالرز صوتی کالز اور اعزازی چنگہوا وائی فائی کنکشن کے لیے استعمال ہوں گے۔ پری پیڈ سروس پہلی کال کے ساتھ چالو ہوجائے گی، اور ڈیٹا استعمال یا ہوائی اڈے پر مقامی موبائل سروس حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں لگنے کی پریشانی مول لینے کی ضرورت نہیں۔ سلم ڈوئیٹ (ر) سروس کے صارفین کو مختلف ملکوں کے لیے مختلف نمبروں کی سہولت حاصل کرنے کے لیے سم کارڈز بدلنے کی ضرورت نہیں۔ نمبروں کے درمیان تبدیلی آسان اور دنیا بھر کے لیے ایک سم کے تصور کو حقیقت کا روپ دیتی ہے۔ سلم ڈوئیٹ (ر) پتلی سم کو اصلی سم کارڈ کے ساتھ جوڑ کے کوئی بھی اوور-دی-ایئر مختلف ممالک کے لیے مختلف وائس اور ڈیٹا سروس پلانز حاصل کرسکتا ہے۔ سلم ڈوئیٹ (ر) پلیٹ فارم پر سروس پلان زیادہ تر مقامی موبائل آپریٹرز کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں، جن پر سیاح مقامی پری پیڈ نرخوں پر معیاری نیٹ ورک کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور وقت اور پیسہ بچا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے سلم ڈوئیٹ کی ویب سائٹ www.slimduet.net ملاحظہ کیجیے۔ ٹیسیز رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: لوٹس لن ٹیلی فون: 0927-2627-2-886+ ایکسٹینشن 6005 ای میل: [email protected]
اے ٹی این نے پرو کبڈی لیگ 2015ء کے دوسرے سیزن کے لیے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے
(July 22, 2015)
ٹورنٹو، 18 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– کینیڈا کے سب سے بڑے جنوبی ایشیائی نشریات کار ایشین ٹیلی وژن نیٹ ورک انٹرنیشنل لمیٹڈ (اے ٹی این) (ٹی ایس ایکس – وی- سیٹ) یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہے کہ اس نے 18 جولائی سے 23 اگست 2015ء تک بھارت میں ہونے والی پرو-کبڈی لیگ کے دوسرے سیزن کے لیے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے ہیں۔ پرو-کبڈی لیگ (پی کے ایل) بھارت میں ہونے والی ایک پیشہ ورانہ کبڈی لیگ ہے، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرز پر ہے۔ پرو کبڈی آٹھ شہروں کی ایک لیگ ہے جو کاروان طرز میں ہوتی ہے جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو مرتبہ کھیلتی ہیں۔ 8 فرنچائز ٹیمیں جو کپ کے لیے کھیلتی ہیں – بنگال واریئرز، بنگلورو بلز، دبنگ دہلی، جے پور پنک پینتھرز (جو بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار امیتابھ بچن کی ملکیت ہے)، پٹنہ پائرٹس، پونیری پلٹن، تلگو ٹائٹنز اور یو ممبا ہیں۔ پرو کبڈی لیگ کے پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد یہ سیزن زیادہ بہتر اور بڑے پیمانے پر ہونے کا عہد کرتا ہے۔ جے پور پنک پینتھرز نے پرو کبڈی کا پہلا اعزاز حاصل کیا تھا اس نے پچھلے سال یو ممبا کو 35-24 سے شکست دی تھی۔ لیگ کو بین الاقوامی کبڈی فیڈریشن (آئی کے ایف)، ایشین کبڈی فیڈریشن (اے کے ایف) اور امیچر کبڈی فیڈریشن آف انڈیا (اے کے ایف آئی) کی باضابطہ اجازت حاصل ہے، جو اس کے لیے باہم ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ اے ٹی این تمام 60 مقابلے دو مختلف زبانوں میں 6 اے ٹی این چینلوں پر پیش کرے گا۔ اے ٹی این کے 2 چینل بشمول سی بی این مقابلے انگریزی زبان میں جبکہ 4 دیگر اے ٹی این چینل ہندی/پنجابی میں پیش کریں گے۔ اے ٹی این کے سی ای او ڈاکٹر شان چندرشیکھر نے کہا کہ “ہم گزشتہ سیزن میں ان متحرک کھیلوں کی پیش کاری اور پروڈکشن کے اعلیٰ معیار سے بہت زیادہ متاثر ہوئے تھے۔ ہمیں اس شاندار نئی سیریز کو ایک مرتبہ پھر کینیڈا بھر میں پیش کرنے پر بہت خوشی ہے۔” کبڈی بھارت کا ایک قدیم کھیل ہے، جس میں دو ٹیمیں باری باری حریف کے علاقے میں اپنا کھلاڑی بھیجتی، حریف ٹیم کے اراکین کو چھونے اور دوسری ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کے ہاتھوں رکے بغیر واپس اپنے “علاقے” میں آتی ہیں۔ یہ بنگلہ دیش کا قومی کھیل اور بھارت میں پنجاب، تامل ناڈو، آندھرا پردیش کا ریاستی کھیل اور ساتھ ساتھ پاکستان میں ایک مقبول کھیل ہے۔ اے ٹی این 50 سے زیادہ خصوصی ٹیلی وژن چینلوں کے ساتھ کینیڈا کی متنوع قومی برادریوں کو خدمات دیتا ہے۔ ادارہ اپنا پرچم بردار اے ٹی این ایچ ڈی عام دلچسپی کی سروس پیش کرتا ہے، 3 کھیلوں کے چینل، 4 خبروں، پانچ بالی ووڈ فلموں کے چینل اور مختلف اقسام کے چینلوں میں 4 موسیقی، 4 طرز زندگی، تین چینی، 6 پنجابی اور متعدد علاقائی زبانوں کے چینل شامل ہیں۔ اے ٹی این امریکہ اور کینیڈا بھر میں سیٹلائٹ ریڈیو کے ذریعے ایک جنوبی ایشیائی
نوبیا نے پہلا “مائی” سیریز اسمارٹ فون “نوبیا مائی پراگ” جاری کردیا
(July 22, 2015)
شین چین، چین، 17 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چین کے بہترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون تیار کرنے والے نوبیا نے اپنی “مائی” سیریز کی پہلی ڈیوائس “نوبیا مائی پراگ” کی رونمائی 15 جولائی کو بیجنگ میں کردی۔ یہ چین میں نئی مصنوعات کا باضابطہ اجراء ہے جو 8 جولائی کو پراگ، چیک جمہوریہ میں عالمی آغاز کے بعد ہوا ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150717/0861506485-a نوبیا ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے صدر لی چیانگ نے کہا کہ “شہر پراگ فن، رومان اور محبت کی علامت ہے، ایسی علامت جس کو اس فون کے ذریعے اپنے صارفین کے سامنے پیش کرنے کی خواہش ہے۔ اس کے ڈیزائن کا ہر ہر جز صارفین کو اس خوبصورت شہر کی یاد دلاتا ہے۔” اس طرح نوبیا ایک رومانوی تاثیر اور جمالیاتی خاکے کی حیثیت سے جدید ٹیکنالوجیوں کے ساتھ صارفین کو ایک انوکھا تجربہ فراہم کرنے کے لیے “پراگ” سے یکجان ہوتا ہے۔” لی کے مطابق “مائی” سیریز کی تیاری کی اصل سوچ یہ ہے کہ نوبیا زندگی کے جوہر کی تلاش اور جمالیاتی مصنوعات کے استعمال کے ذریعے دریافت کے لیے صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو ان کی جمالیاتی ضروریات کو پورا کرے۔ لی نے وضاحت کی کہ “حسن بنی نوع انسان کی ازلی جستجو ہے۔ یہ ٹیکنالوجی سمیت روزمرہ زندگی میں سرایت کرچکی ہے۔” اس لیے “مائی’ سیریز اس جمالیاتی حس کو ٹیکنالوجی میں متعارف کرواتی ہے، اور ایک ایسا اسمارٹ فون پیش کررہی ہے جو نہ صرف جمالیاتی بلکہ حیاتی تاثیر بھی رکھتا ہے۔ اس فون کی سب سے شاندار خصوصیت اس کا کیمرہ نظام ہے، جو نو مختلف فوری فلٹر اور اثرات رکھتا ہے۔ نوبیا کے مطابق ڈیزائن معروف چیک مصور اور ڈیزائنر الفونسے ماریا موکا سے متاثر تھا جنہوں نے مغربی و مشرقی فنکارانہ اندازوں کو ملایا۔ “مائی” سیریز کے تصورات میں انوکھے پن پر بھی زور ہے۔ آواز کے ذریعے حکم دینے کی ٹیکنالوجی کو اختیار کرتے ہوئے یہ فون صارفین کو بغیر کوئی بٹن چھوئے کیمرہ کھولنے اور تصویر کھینچنے کی سہولت دیتا ہے۔ ایک 8 میگاپکسل کا سامنے کے رخ والا کیمرہ ایک بیوٹی موڈ اور مسلسل کھینچنے کا موڈ رکھتا ہے تاکہ ایک بہتر فوٹوگرافی تجربہ حاصل کیا جائے۔ علاوہ ایک سیلفی بٹن خصوصی طور پر فون کے بائیں جانب لگایا گیا ہے، جو صارفین کو ایک ہاتھ سے بہترین زاویے کے ساتھ اپنی تصاویر لینے کی سہولت دیتا ہے۔ مزید برآں “پراگ” ایک پتلے ڈیزائن اور 2.5 ڈی خمیدہ اسکرین رکھتا ہے، جو اسے زیادہ فعلیات پیما اور پکڑنے میں آسان بناتا ہے۔ یہ پراگ کی موسیقی اور تصاویر اور ساتھ ساتھ پہلے سے نصب شدہ رنگ ٹونز اور وال پیپرز بھی دیتا ہے تاکہ شہر کے انجانے لطف کو بحال کرنے کی کوشش کی جائے۔ نوبیا کے بارے میں: نوبیا ایک بہترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو اپنے پیشہ ورانہ فوٹوگرافی تجربے کی وجہ سے معروف ہیں۔ ٹیکنالوجی کی جدت سے وابستہ نوبیا برانڈ مقامی مارکیٹوں پر منحصر ہے، اور عالمی پیمانے پر جارہا ہے۔ اس کا ارادہ صارفین کے لیے زیادہ برانڈ انتخاب فراہم کرنا ہے۔ تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150717/0861506485-a تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150717/0861506485-b
ایکون نائن ایلمز: ورساچی ہوم کے ساتھ لندن کی پہلی فیشن-برانڈڈ رہائش گاہوں کا افتتاح
(July 22, 2015)
– 50 منزلہ ایکون نائن ایلمز میں گھریلو سجاوٹ ورساچی ہوم کی ہوگی لندن، 16 جولائی 2015ء/پی آرنیوزوائر– دماک انٹرنیشنل لمیٹڈ کے مکمل ملکیتی ماتحت ادارے اور پرتعیش جائیداد بنانے والے ڈیکو یوکے پراپرٹی ہولڈنگز لمیٹڈ نے لندن میں 50 منزلہ اور 360 یونٹوں کے ساتھ اپنی اولین فیشن رہائش گاہوں کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے گھریلو سجاوٹ ورساچی کی ہوگی۔ ہر ملکیت کا داخلی ایوان، آسائشیں اور گھریلو سجاوٹ ورساچی ہوم کی جانب سے ماہرانہ انداز میں تیار اور نصب کی جائے گی۔ ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/players/uk/7575151-aykon-nine-elms-versace-home/ سہولیات میں جدید جمنازیم، انڈور سوئمنگ پول اور اسپا، مالکان کے لیے ایک لاؤنج، بچوں کے کھیلنے کی جگہ، چھت پر باغ اور سینما، جو سب ورساچی ہوم کا تیار کردہ ہوگا۔ ایکون نائن ایلمز برطانوی دارالحکومت کے نائن ایلمز نئے علاقے کے قلب میں واقع ہے جو بیٹرسی سے متصل ہے، اور دریائے ٹیمز کا نظارہ فراہم کرتا ہے۔ یہ برج 2020ء تک مکمل ہونے کے لیے تیار ہے۔ ایکون نائن ایلمز لندن میں اس پیمانے کی پہلی نجی رہائش گاہ ہوگی جو مکمل طور پر ایک پرتعیش فیشن گھر کی جانب سے تیار اور پیش کی گئی ہیں، کیونکہ گھریلو ڈیزائن کے تمام پہلوؤں میں ورساچی شامل رہا ہے۔ ایکون نائن ایلمز عمدہ پینٹ ہاؤسز، تین، دو، خواب گاہ اور مین ہٹن اسٹوڈیو یونٹوں کا امتزاج پیش کرتا ہے جو شہر اور ٹیمز کے ساتھ دریا سے لے کر ویسٹ منسٹر کے محل اور لندن آئی کے نظارے تک پیش کرے گا۔ ورساچی کے سی ای او جیان جیانکومو فیرارس نے کہا کہ “ورساچی فیشن اور عیش کے مترادف ہے اور جائیداد و ملکیت کے کاروبار میں شرکت ہمیں ورساچی طرز زندگی کا پورا تجربہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ حالیہ چند سالوں میں نجی رہائشی منصوبے ورساچی کی دنیا کا تزویراتی حصہ بن چکے ہیں۔ آج ڈیکو یو کے پراپرٹی ہولڈنگز اور ہمارے ساتھ برسوں سے کام کرنے والے اور اعلیٰ ترین معیارات پیش کرنے کے مشترکہ نظریے کے حامل ادارے دماک کے ساتھ تعاون کی بدولت ہم ورساچی طرز زندگی کے بہترین تاثر کو لندن کے قلب میں لا رہے ہیں۔” لندن دنیا میں سب سے زیادہ آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھنے والی جائیداد کی مارکیٹوں میں سے ایک ہے، جو رئیل اسٹیٹ کے مشاورتی ادارے جے ایل ایل کے مطابق تقریباً 6 فیصد کی مضبوط سال بہ سال شرح نمو رکھتی ہ۔ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ آنے والے سالوں میں خطے میں گھروں کی قیمت اضافہ 5 سے 7 فیصد رہے گا۔ حسین سجوانی، چیئرمین دماک نے کہا کہ “لندن میں پرتعیش جائیداد سرمایہ کاری کے لیے ہمارے موجودہ عالمی صارفین میں زبردست طلب موجود ہے۔ ایکون نائن ایلمز ان کے لیے بے مثال موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ لندن کی مستحکم اور پائیدار مارکیٹ تک رسائی حاصل کریں۔ ایکون نائن ایلمز، ورساچی برانڈ کے طرز زندگی کے ساتھ، ایک انتہائی انوکھا خیال اور اس انتہائی ثقافتی اور متحرک شہر کی رہائشی مارکیٹ میں شاندار اضافہ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ممکنہ خریداروں
بین الاقوامی اور مقامی سطح پر فریٹ فارورڈنگ کی خدمات حاصل کرنے والے خریداروں کے لیے 197.6 ملین ڈالرز کا تصفیہ
(July 20, 2015)
سان فرانسسکو، 20 جولائی 2015ء/پی آرنیوزوائر– مندرجہ ذیل کوٹچیٹ، پٹرے اینڈ میکرتھی ایل ایل پی؛ گستافسن گلوئیک پی ایل ایل سی؛ لاک رِج گرنڈل نیون پی ایل ایل پی؛ اور لوویل اسٹیورٹ ہیلی بیئن جیکب سن ایل ایل پی کی جانب سے جاری کیا جارہاہے۔ اگر انفرادی سطح پر یا ادارے مختلف فریٹ فارورڈرز کی خدمات حاصل کرتے ہیں، تو وہ کلاس ایکشن تصفیوں کے لیے ممکنہ طور پر نمایاں نقد ادائیگی کے حقدار ہوسکتے ہیں۔ یہ اس مقدمے میں دوسرا اعلان ہے۔ تصفیے اب 19 اضافی مدعا علیہان کے ساتھ طے پا چکے ہیں۔ پہلے تصفیے 10 مدعا علیہان کے ساتھ طے پائے تھے۔ تمام مدعا علیہان کی مکمل فہرست یہاں دستیاب ہے: www.FreightForwardCase.com۔ تصفیوں میں ایک مقدمہ شامل ہے جو دعویٰ کررہا ہے کہ متعدد فریٹ فارورڈنگ اداروں نے اپنی خدمات کے لیے دنیا بھر میں خفیہ طور پر رضامندی ظاہر کی ہے، جن میں امریکہ میں اور امریکہ اور چین، ہانگ کانگ، جاپان، تائیوان، بھارت، جرمنی، براطنیہ اور یورپ کے دیگر حصوں کے درمیان راستے شامل ہیں۔ چند ادارے (“مقررہ مدعا علیہان”) جن پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا تصفیے کے لیے رضامند ہوچکے ہیں۔ مقررہ مدعا علیہان نے تردید کی کہ انہوں نے کچھ غلط کیا۔ مقدمہ غیر مقررہ مدعا علیہان کے خلاف جاری ہے۔ فریٹ فارورڈرز بذریعہ فضا و سمندر اشیاء کی ترتیب و ترسیل سے متعلقہ خدمات یا نقل و عمل فراہم کرتے ہیں، جن میں معاون ریل یا ٹرک خدمات، قومی و بین الاقوامی سطح پر، اور ساتھ ساتھ متعلقہ سرگرمیاں جیسا کہ کسٹمز کلیئرنس، گودام میں حفاظت اور زمینی خدمات شامل ہیں۔ ایک کلاس ممبر ایک یا مزید تصفیوں میں شامل ہوتا ہے جب وہ: 1) براہ راست فریٹ فارورڈنگ سروسز خریدے؛ 2) کسی بھی مقررہ یا غیر مقررہ مدعا علیہان، ان کے ماتحت؛ یا ملحقہ اداروں سے؛ 3) یکم جنوری 2001ء سے 4 جنوری 2011ء کے درمیان؛ 4) امریکہ میں؛ یا امریکہ سے باہر ان شپمنٹ کے لیے جو امریکہ کے اندر، کے لیے یا کی جانب ہوں۔ آپ کو جو کچھ جاننے کی ضرورت ہے وہ مکمل نوٹس میں موجود ہے، جو www.FreightForwardCase.com پر دستیاب ہے، جس میں معلومات شامل ہے کہ کون کلاس ممبر ہے اور کون نہیں۔ مقررہ مدعا علیہان کم از کم 197.6 ملین ڈالرز کے ساتھ ایک مقررہ فنڈ بنائیں گے۔ ہر خریدار کے لیے فوائد کی مقدار کا تعین تقرری کے منصوبے کے ساتھ ہوگا، جو www.FreightForwardCase.com پر موجود ہے۔ اہم معلومات خریداروں کو تصفیے کے ذریعے ادائیگی حاصل کرنے کے لیے 31 مارچ 2016ء تک آن لائن یا بذریعہ ڈاک ایک کلیم فارم جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔ اگر خریدار تصفیے کے پہلے مرحلے میں ہی کلیم فارم جمع کروا چکا ہو، تو انہیں نیا کلیم داخل کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسے تصفیے کے دوسرے مرحلے میں خودکار طور پر ادا کردیا جائے گا۔ خریدار جو کچھ نہیں کریں گے انہیں کوئی ادائیگی نہیں ہوگی اور وہ مقدمے کا حق کھو دیں گے۔ خریدار جو مقررہ مدعا علیہان پر مقدمہ کرنے کا حق رکھنا چاہتے ہیں کو لازماً 18 ستمبر 2015ء کو خود کو
کوکلیئر کے عالمی سماعت سفیر کی حیثیت سے بریٹ لی کی تقرری کا اعلان
(July 16, 2015)
ممبئی، 15 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– آسٹریلیا کے عظیم کرکٹ کھلاڑی بریٹ لی کو آج کوکلیئر کے پہلے عالمی سماعت سفیر کی حیثیت سے مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے (تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150715/10126758-c) (لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150715/10126758-a) (تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150715/10126758-b) دنیا کے تیز ترین گیندبازوں میں سے ایک کی حیثیت سے، جنہوں نے کئی کرکٹ ریکارڈز توڑے ، بریٹ لی کا نیا ہدف 360 ملین افراد ہیں – اور سماعت سے محرومی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا بھی۔ 360 ملین دنیا بھر میں ان افراد کی اندازاً تعداد ہے جو سماعت متاثر ہونے کی وجہ سے متاثر ہیں۔ البتہ ان میں سے کئی اس معذوری کے خود پر ہونے والے اثرات اور دستیاب علاج سے واقف نہیں۔ کوکلیئر کے سفیر کی حیثیت سے بریٹ ‘کرکٹ کی آوازیں’ نامی مہم کی قیادت کریں گے تاکہ کسی بھی فرد اور ان کے اہل خانہ پر سماعت کی محرومی سے پڑنے والے اہم طبی، سماجی و اقتصادی اثرات کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے۔ مہم، جو رواں سال کے اواخر میں شروع ہو رہی ہے، عوام سے پوچھے گی کہ ‘تصور کیجیے اگر وہ کرکٹ کی آوازوں کو محض تخیل میں لا سکیں۔’ ایشیز کے آغاز سے قبل لندن میں لارڈز کے مقام پر گفتگو کرتے ہوئےبریٹ نے کہا کہ “سماعت سے محرومی صحت کے حوالے سے ایک اہم عالمی عوامی مسئلہ ہے۔ میں آواز کے بغیر کرکٹ کا تصور بھی نہیں کرسکتا – میدان میں اپیلیں اور تماشائیوں کی آوازیں نہ سن پانا، اور میدان سے باہر ساتھی کھلاڑیوں، یا اپنے اہل خانہ سے بات چیت سننے سے محرومی۔ میں اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔” “کوکلیئر کی تنصیب ان سب کو تبدیل کرسکتی ہے۔ میں نے ایسا رونما ہوتے دیکھا ہے۔ یہ تنصیب ایک شخص کو خاموشی سے آواز کی طرف لاتی ہے۔ یہ ایک زبردست اور زندگی کو بدل کر رکھ دینے والا لمحہ ہے۔ “اور کرکٹ کی زبان کے ذریعے، ایک ایسا کھیل جو دنیا بھر میں تین ارب پرستار رکھتا ہے، ہم زیادہ سے زیادہ افراد کوسماعت کی ایسی ٹیکنالوجیوں کے قریب لا سکتے ہیں۔ ہم زیادہ سے زیادہ افراد کو خاموشی سے آواز کی طرف لا سکتے ہیں۔” بریٹ نے کہا کہ کوکلیئر کے ساتھ ان کا اشتراک اس وقت شروع ہوا جب وہ جلد شروع ہونے والی موویاَناِنڈینفلما رہے تھے۔ “جب ہم سڈنی میں کوکلیئر کے صدر دفاتر میں فلما رہے تھے تو مجھے اس تنصیب کو حاصل کرنے والے چند افراد کےبارے میں معلوم ہوا اور چند ایسے افراد کو بھی دیکھا جنہیں پہلی بار ‘سننے’ کا موقع ملا، جب انہوں نے اچانک آواز سنی! میں نے سماعت کی زندگی میں آنے پر زبردست خوشی مناتے ہوئے دیکھا۔ اس نے مجھے بہت متاثر کیا۔ “میں آواز کے نتیجے میں زندگی بھر ملنے والے ان تمام مواقع کا بھی احسان مند ہوا، یہی وجہ ہے کہ میں کوکلیئر کا پہلا عالمی سماعت سفیر بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔” کوکلیئر کے سی ایاو ڈاکٹر کرس رابرٹس نےکہا کہ “ہم کھیل کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کو کوکلیئر کے ساتھ کام کرتا دیکھ کر بہت خوش ہیں۔
