کوکلیئر کے عالمی سماعت سفیر کی حیثیت سے بریٹ لی کی تقرری کا اعلان

ممبئی، 15 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– آسٹریلیا کے عظیم کرکٹ کھلاڑی بریٹ لی کو آج کوکلیئر کے پہلے عالمی سماعت سفیر کی حیثیت سے مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

Cochlear%20Logo کوکلیئر کے عالمی سماعت سفیر کی حیثیت سے بریٹ لی کی تقرری کا اعلان

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150715/10126758-c)
(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150715/10126758-a)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150715/10126758-b)

دنیا کے تیز ترین گیندبازوں میں سے ایک کی حیثیت سے، جنہوں نے کئی کرکٹ ریکارڈز توڑے ، بریٹ لی کا نیا ہدف 360 ملین افراد ہیں – اور سماعت سے محرومی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا بھی۔

360 ملین دنیا بھر میں ان افراد کی اندازاً تعداد ہے جو سماعت متاثر ہونے کی وجہ سے متاثر ہیں۔ البتہ ان میں سے کئی اس معذوری کے خود پر ہونے والے اثرات اور دستیاب علاج سے واقف نہیں۔

کوکلیئر کے سفیر کی حیثیت سے بریٹ ‘کرکٹ کی آوازیں’ نامی مہم کی قیادت کریں گے تاکہ کسی بھی فرد اور ان کے اہل خانہ پر  سماعت کی محرومی سے پڑنے والے اہم طبی، سماجی و اقتصادی اثرات کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے۔

مہم، جو رواں سال کے اواخر میں شروع ہو رہی ہے، عوام سے پوچھے گی کہ ‘تصور کیجیے اگر وہ کرکٹ کی آوازوں کو محض تخیل میں لا سکیں۔’

Global%20Hearing%20Ambassador کوکلیئر کے عالمی سماعت سفیر کی حیثیت سے بریٹ لی کی تقرری کا اعلان

ایشیز کے آغاز سے قبل لندن میں لارڈز کے مقام پر گفتگو کرتے ہوئےبریٹ نے کہا کہ “سماعت سے محرومی صحت کے حوالے سے ایک اہم عالمی عوامی مسئلہ ہے۔ میں آواز کے بغیر کرکٹ کا تصور بھی نہیں کرسکتا – میدان میں اپیلیں  اور تماشائیوں کی آوازیں نہ سن پانا، اور میدان سے باہر ساتھی کھلاڑیوں، یا اپنے اہل خانہ سے بات چیت سننے سے محرومی۔ میں اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔”

“کوکلیئر کی تنصیب ان سب کو تبدیل کرسکتی ہے۔ میں نے ایسا رونما ہوتے دیکھا ہے۔ یہ تنصیب ایک شخص کو خاموشی سے آواز کی طرف لاتی ہے۔ یہ ایک زبردست اور زندگی کو بدل کر رکھ دینے والا لمحہ ہے۔

“اور کرکٹ کی زبان کے ذریعے، ایک ایسا کھیل جو دنیا بھر میں تین ارب پرستار رکھتا ہے، ہم زیادہ سے زیادہ افراد کوسماعت کی ایسی ٹیکنالوجیوں کے قریب لا سکتے ہیں۔ ہم زیادہ سے زیادہ افراد کو خاموشی سے آواز کی طرف لا سکتے ہیں۔”

بریٹ نے کہا کہ کوکلیئر کے ساتھ ان کا اشتراک اس وقت شروع ہوا جب وہ جلد شروع ہونے والی موویاَناِنڈینفلما رہے تھے۔

“جب ہم سڈنی میں کوکلیئر کے صدر دفاتر میں فلما رہے تھے تو مجھے اس تنصیب کو حاصل کرنے والے چند افراد کےبارے میں معلوم ہوا اور چند ایسے افراد کو بھی دیکھا جنہیں پہلی بار ‘سننے’ کا موقع ملا، جب انہوں نے اچانک آواز سنی! میں نے سماعت کی زندگی میں آنے پر زبردست خوشی مناتے ہوئے دیکھا۔ اس نے مجھے بہت متاثر کیا۔

“میں آواز کے نتیجے میں زندگی بھر ملنے والے ان تمام مواقع کا بھی احسان مند ہوا، یہی وجہ ہے کہ میں کوکلیئر کا پہلا عالمی سماعت سفیر بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔”

کوکلیئر کے سی ایاو ڈاکٹر کرس رابرٹس نےکہا کہ “ہم کھیل کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کو کوکلیئر کے ساتھ کام کرتا دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ کھیل ایک آفاقی زبان ہے اور کرکٹ دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی ایسی زبانوں میں سے ایک ہے۔”

Brett%20Lee کوکلیئر کے عالمی سماعت سفیر کی حیثیت سے بریٹ لی کی تقرری کا اعلان

“رواں سال 114 ملین افراد نے سپر باؤل دیکھا، جس نے اسے امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹیلی وژن پروگرام بنایا، لیکن کرکٹ کے عالمی کپ میں بھارت اور پاکستان کے مابین کھیلا جانا والا مقابلہ تقریباً 1 ارب افراد نے دیکھا، جسے ایڈیلیڈ سے نشر کیا گیا۔ یہ حیرت انگیز ہے۔

“اس زبردست رسائی اور بریٹ جیسے سفیر کے ساتھ، ہمارا ہدف زیادہ سے زیادہ افراد کو سماعت کی دنیا سے جوڑنا ہے۔ ہمارا وعدہ لوگوں کو ‘ابھی سنانا، اور ہمیشہ بھی’ میں مدد دینا ہے، تاکہ وہ ایسی زندگی گزار سکیں  جو وہ چاہتے ہیں۔”

کوکلیئر لمیٹڈ (اے ایس ایکس: COH) کے بارے میں
کوکلیئر نصب کیے جانے کے قابل سماعتی حل پیش کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ ادارہ 2,700 افراد کی عالمی افرادی قوت رکھتا اور تحقیق و پیشرفت کے شعبے میں سالانہ 100 ملین آسٹریلویڈالرز کی سرمایہ کاری کرتا ہے۔ مصنوعات میں کن گھونگھے، ہڈی ترسیل اور سماعت سے متعلقہ پیوند کاری کے لیے سماعتی نظام شامل ہیں۔

100 سے زیادہ ممالک میں تمام عمروں کے 400,000 سے زائد افراد اب کوکلیئر کی وجہ سے سنتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےhttp://www.cochlear.com

روابط برائے ذرائع ابلاغ
جنوبی ایشیا
ویوک آنند سومالنگم1111 6112 22 91+/ vsomalingam@cochlear.com

کارپوریٹ
پیئرشیرونگٹن 5416 9428 2 (0) 61+ / pshervington@cochlear.com

تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150715/10126758-c

http://photos.prnewswire.com/prnh/20150715/10126758-a

http://photos.prnewswire.com/prnh/20150715/10126758-b

 ذریعہ: کوکلیئر لمیٹڈ

Latest from Blog